Tag: MQM

  • ایم کیو ایم کا وفد آج بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کرے گا

    ایم کیو ایم کا وفد آج بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کرے گا

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا وفد آج بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین اور متحدہ پاکستان کے درمیان مذاکرات ہوچکے ہیں جس کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایم کیو ایم وفاق اور صوبے میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی قیادت خالد مقبول صدیقی کریں گے، وفد میں ایم کیو ایم کی طرف سے عامر خان، وسیم اختر بھی شریک ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کا وفد اپنے مطالبات عمران خان کے سامنے رکھے گا، کراچی سمیت سندھ کی ترقی، ورکنگ ریلیشن شپ پر بات ہوگی۔


    ایم کیو ایم کا وزارت عظمیٰ کے لئے عمران خان کی حمایت کا اعلان


    ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ مرکز میں حکمت عملی، سندھ میں گرینڈ اپوزیشن پر بھی مشاورت ہوگی، جبکہ آج عمران خان سے ملاقات کے بعد ممکن ہے کہ ایم کیوایم کی جانب سے باضابط پی ٹی آئی کی حمایت کے اعلان کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے اے آر وائی کے پروگرام پاور پلے میں‌ گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایم کیو ایم وفاق اور صوبے میں پی ٹی آئی کی حمایت کرے گی۔

    یاد رہے کہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پہلے مرحلے میں ایم کیو ایم کابینہ کا حصہ یا وزارتیں نہیں لے گی، جبکہ ایم کیوایم اے پی سی میں جانے کے بجائے آج پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کرے گی، ملاقات میں دونوں جماعتوں کے دو دو اراکین شامل ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے ہم سندھ اسمبلی کی 3 نشستیں جیت جائیں گے: علی رضاعابدی

    کراچی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے ہم سندھ اسمبلی کی 3 نشستیں جیت جائیں گے: علی رضاعابدی

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما علی رضا عابدی نے کہا ہے کہ کراچی میں جن حلقوں کی نشاندہی کر رہے ہیں اگر وہاں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوتی ہے تو ایم کیو ایم سندھ اسمبلی کی تین نشستیں حاصل کرلے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، علی رضا عابدی کا کہنا تھا دوبارہ گنتی سے سندھ اسمبلی کی جو سیٹیں ہم جیتیں گے وہ تینوں سیٹیں پی ٹی آئی نے جیتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی چوتھی بڑی پارٹی مسترد شدہ ووٹوں کی ہے، دوسری جانب خواجہ سہیل منصور کا حلقہ آراو نہیں کھول رہا، الیکشن والے دن پی ٹی آئی کیمپ میں رش کم ہمارے پاس زیادہ تھا۔

    رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ہم پی پی کے ساتھ چلیں نہ چلیں یہ ہمارا فیصلہ ہے، سیاست میں ایسے فیصلے کرنے پڑتے ہیں، مستقبل میں جو بھی فیصلہ ہو وہ پارٹی قیادت کرے گی۔


    ایم کیو ایم کا وزارت عظمیٰ کے لئے عمران خان کی حمایت کا اعلان


    دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے وفاق میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے اے آر وائی کے پروگرام پاور پلے میں‌ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    خیال رہے کہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پہلے مرحلے میں ایم کیو ایم کابینہ کا حصہ یا وزارتیں نہیں لے گی، جبکہ ایم کیوایم اے پی سی میں جانے کے بجائے آج پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کرے گی، ملاقات میں دونوں جماعتوں کے دو دو اراکین شامل ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم کا وزارت عظمیٰ کے لئے عمران خان کی حمایت کا اعلان

    ایم کیو ایم کا وزارت عظمیٰ کے لئے عمران خان کی حمایت کا اعلان

    لاہور: ایم کیو ایم پاکستان نے وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق یہ اعلان ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے اے آر وائی کے پروگرام پاور پلے میں‌ گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    ان کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے وزارت عظمیٰ کے لئے ایم کیوایم عمران خان کی حمایت کرے گی.

    فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ن لیگ کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گی، ایم کیو ایم پاکستان حکومتی بینچوں پر بیٹھے گی۔

    ان کا کہنا تھا ایم کیوایم نے کراچی کی ترقی کے لئے کچھ مطالبات سامنے رکھے ہیں، پی ٹی آئی کراچی کی ترقی کے لئےاعلانات کرے.

    یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے پاس قومی اسمبلی میں 6 نشستیں ہیں، جنھوں‌ نے حکومت سازی کے لیے خصوصی اہمیت اختیار کر لی ہے.

    کیا ایم کیو ایم کو وزارتیں ملیں گی؟

    ذرایع کا دعویٰ ہے کہ پہلے مرحلے میں ایم کیو ایم کابینہ کا حصہ یا وزارتیں نہیں لے گی.

    ایم کیوایم اے پی سی میں جانے کے بجائے کل پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کرے گی، ملاقات میں دونوں جماعتوں کے دو دو اراکین شامل ہوں گے.

    اس ملاقات میں‌ وفاق کی حمایت، ورکنگ ریلیشن شپ، مستقبل کی حکمت عملی طے کی جائے گی، رہنما تحریری مسودہ تیار کر کے طے شدہ فارمولا اپنی قیادت کے سامنے رکھیں گے.


    ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کے وعدے پر کئی شرائط رکھ دیے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ن لیگ کی ایم کیو ایم کو اپوزیشن میں بٹھانے کیلیے کوششیں تیز، اے پی سی کی دعوت

    ن لیگ کی ایم کیو ایم کو اپوزیشن میں بٹھانے کیلیے کوششیں تیز، اے پی سی کی دعوت

    کراچی : نواز لیگ نے متحدہ قومی موومنٹ کو ایک بار پھر اے پی سی میں شرکت کی دعوت دے دی، ایم کیو ایم رہنما رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ اور ایم کیوایم کے درمیان ایک بار پھر رابطہ ہوا ہے، ن لیگ نے ایم کیو ایم کو اپوزیشن میں بٹھانے کے لیے کوششیں تیز کردیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں مستعفی ہونے والے گورنر سندھ محمد زبیر نے ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری کو فون کیا ہے۔

    محمد زبیرنے ایم کیوایم کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں کہ مرکز میں گرینڈ اپوزیشن بنائیں، ایم کیو ایم ہمارا ساتھ دے۔

    ذرائع کے مطابق محمد زبیر نے ایم کیوایم کو لیگی قیادت کا اہم پیغام بھی پہنچایا، دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ اے پی سی میں شرکت سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

    مزید پڑھیں: الیکشن کے طریقہ کار پر ہمارے شدید تحفظات ہیں، محمد زبیر/فیصل سبزواری

    رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ سیاسی صورتحال روز بدل رہی ہے، صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، سوچ سمجھ کر متفقہ فیصلہ کیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہم نے پی ٹی آئی سے وزارتوں کا کوئی مطالبہ نہیں کیا ہے: خواجہ اظہارالحسن

    ہم نے پی ٹی آئی سے وزارتوں کا کوئی مطالبہ نہیں کیا ہے: خواجہ اظہارالحسن

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی سے وزارتوں کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، ہم نے جہانگیرترین سے واضح گفتگو کی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا، خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز ہماری پی ٹی آئی کے وفد سے ملاقات ہوئی،ایم کیو ایم نے اپنے تحفظات پی ٹی آئی کے سامنے رکھے۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے 8 حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا، اور جہانگیرترین کراچی کے آٹھ حلقے کھولنے پر رضامند ہوگئے، ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی وفد سے واضح گفتگو کی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مسل لیگ (ن) نے اظہار کیا ہے کہ ایم کیو ایم پی ٹی آئی کے ساتھ نہ بیٹھے، جو بھی ہو فیصلے پارٹی قیادت کرے گی اور عوام کے سامنے ہوں گے۔


    ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کے وعدے پر کئی شرائط رکھ دیے


    خیال رہے کہ صوبے اور وفاق میں حمایت حاصل کرنے کے لیے تحریک انصاف نے ایم کیو ایم پاکستان سے گذشتہ روز مذاکرات کیے، جس کے بعد متحدہ پاکستان نے پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کے وعدے پر جہانگیرترین کے سامنے شرائط اور مطالبات رکھے ہیں۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے کارکنوں کی بازیابی، ٹارگٹڈآپریشن بند کرنے پر زور، کراچی کے بارہ حلقے کھولنے جبکہ حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام اور کوٹہ سسٹم کے خاتمے کے مطالبے پر زور دیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کے وعدے پر کئی شرائط رکھ دیے

    ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کے وعدے پر کئی شرائط رکھ دیے

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان) نے تحریک انصاف کے ساتھ چلنے کے وعدے پر کئی شرائط رکھ دیے، ایم کیو ایم نے کراچی کے بارہ حلقے کھولنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبے اور وفاق میں حمایت حاصل کرنے کے لیے تحریک انصاف نے ایم کیو ایم پاکستان سے مذاکرات کیے، جس کے بعد متحدہ پاکستان نے پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کے وعدے پر جہانگیرترین کے سامنے شرائط اور مطالبات رکھ دیے۔

    ایم کیو ایم نے کارکنوں کی بازیابی، ٹارگٹڈآپریشن بند کرنے پر زور، کراچی کے بارہ حلقے کھولنے جبکہ حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام اور کوٹہ سسٹم کے خاتمے کے مطالبے پر زور دیا ہے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف نے کچھ معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں بھی حکومت سازی کے لیے نمبر گیم پورے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔


    ملاقات میں ایم کیوایم نے کوئی مطالبہ نہیں کیا‘ جہانگیرترین


    خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاق میں حکومت سازی کے سلسلے میں جہانگیر ترین کی زیر قیادت پی ٹی آئی کے وفد نے ایم کیوایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد جا کر رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ مثبت مذاکرات ہوئے ہیں بنیادی چیزوں پر ہمارے اور ایم کیوایم کے خیالات ملتے ہیں۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عمران خان کو وزیراعظم بنا کر گھر چلا جاؤں گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امید ہے ایم کیو ایم بھی پی ٹی آئی کا ساتھ دے گی ، فواد چوہدری

    امید ہے ایم کیو ایم بھی پی ٹی آئی کا ساتھ دے گی ، فواد چوہدری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کون ہوگا، امید ہے ایم کیو ایم بھی پی ٹی آئی کا ساتھ دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بنیادی فارمولہ طے کرلیا ہے، آج مزید 2 امیدوار پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے، تعداد 15 ہوجائے گی، صوبائی اسمبلی میں ہماری نشستیں 180ہیں، حکومت بنا سکتے ہیں۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ فیصلہ عمران خان نےکرناہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب کون ہوگا، کوئی فرمائش نہیں چل رہی،عمران خان عہدے تقسیم کریں گے۔

    رہنماپاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بغیر قومی اسمبلی میں 168نشستیں ہیں، امید ہے ایم کیو ایم بھی پی ٹی آئی کا ساتھ دے گی، ایم کیو ایم کے مثبت فیصلے کے نتیجے میں مستحکم حکومت بناسکتے ہیں۔

    گذشتہ روز فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا پنجاب میں اس نے نمبر گیم پورا کر لیا اور حکومت سازی کے لیے 141 ارکان کی حمایت مل گئی ہے۔


    مزید پڑھیں : پنجاب میں 141 ارکان کی حمایت مل گئی، پی ٹی آئی کا دعویٰ


    رہنما پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کیلئے اتحادی جماعتوں کیساتھ بات چیت کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ وزیراعلیٰ پی ٹی آئی سے ہی ہوگا۔

    اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پنجاب ہمارے لیے اہم ہے، یہاں نمبر پورے کر کے پی ٹی آئی حکومت بنائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات، متحدہ نے حمایت کا معاملہ رابطہ کمیٹی کے سپرد کردیا

    پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات، متحدہ نے حمایت کا معاملہ رابطہ کمیٹی کے سپرد کردیا

    کراچی : ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد پر پی ٹی آئی اور متحدہ رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں کوئی واضح فیصلہ نہ ہوسکا، خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ حکومت کی حمایت الگ چیز ہے اور شامل ہونا دوسری چیز، معاملہ رابطہ کمیٹی کے سامنے رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاق میں حکومت سازی کے سلسلے میں جہانگیر ترین کی زیر قیادت پی ٹی آئی کے وفد نے ایم کیوایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد جا کر رہنماؤں سے ملاقات کی، اس موقع پر عارف علوی اورعمران اسماعیل، فردوس شمیم نقوی اور دیگر بھی موجود تھے۔

    بہادرآباد آمد پر متحدہ رہنماؤں نے ان کا شاندار استقبال کیا، تحریک انصاف کے وفد نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات میں وفاق میں ساتھ چلنے کی دعوت دی، اس کے علاوہ سندھ میں اپوزیشن کے حوالے سے ایم کیوایم سے مشاورت بھی کی گئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے جہانگیرترین کے سامنے اپنے مطالبات رکھے، جن میں8حلقوں میں دوبارہ گنتی، کراچی پیکج، اور بلدیاتی اختیارات کی شرائط،شامل ہیں۔

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ مثبت مذاکرات ہوئے ہیں بنیادی چیزوں پر ہمارے اور ایم کیوایم کے خیالات ملتے ہیں، ہمارے منشور میں کراچی کے بنیادی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، کے پی میں ہم پاکستان کاسب سے بہترین بلدیاتی نظام لائے ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم تمام لوگوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، ہمارے مینڈیٹ کا بھی احترام کیا جائے، حکومت بنانے میں تعاون اور شامل ہونے کی بات میں فرق ہے، جومعاملات طے پاگئے ہیں انہیں رابطہ کمیٹی کے سامنےرکھیں گے۔

    پی ٹی آئی سے حلقے کھولنےپر بھی بات ہوئی ہے، جمہوریت کےثمرات عام پاکستانیوں کی دہلیزتک پہنچنے چاہئیں، خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے سارے معاملات پر ہمارے خیالات ایک جیسے ہیں، ترقی کراچی کے دروازے سے ہی ملک میں داخل ہوتی ہے۔

    پورے ملک میں زیادہ سے زیادہ صوبے بننےچاہئیں، مل کرایسےاقدامات کریں گے کہ جمہوریت پرآنچ نہ آئے، مضبوط آئینی تقاضے کےمطابق بلدیاتی نظام پراتفاق ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کو10سال تک نظرانداز کیا گیا، ٹارگٹڈ آپریشن کے بعد ٹارگٹڈ ترقی کا عمل شروع ہونا چاہیے، ایسے تعاون کی راہیں کھلیں گی جس سے پاکستان کو استحکام ملے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم نے الیکشن کے نتائج مسترد کردیے، وفاقی حکومت میں شامل نہ ہونے کا اعلان

    ایم کیو ایم نے الیکشن کے نتائج مسترد کردیے، وفاقی حکومت میں شامل نہ ہونے کا اعلان

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن 2018 کے نتائج مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت میں شامل نہ ہونے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی حکومت میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

    فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم انتخابی نتائج کو مسترد کرتی ہے، ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرائی جائے۔

    انھوں نے کہا کہ اگر ان کا مطالبہ نہیں مانا گیا، تو شدید مظاہروں کی طرف جائیں گے اور احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔

    فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی طرف سے جہانگیرترین نے رابطہ کیا تھا، ہم ان سے ملیں گے، مگر رابطہ کمیٹی نے حکومت میں نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن نتائج پر شدید تحفظات ہیں، ہمارے نمائندوں کے سامنے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے، رابطہ کمیٹی نےدوروز میں کارکنوں کا اجلاس بلایا ہے، اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ آج عارف علوی نے بنی گالا کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ عندیہ دیا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان سے بات چیت جاری ہے، مرکز اور صوبائی حکومت میں انھیں ساتھ لیا جاسکتا ہے۔


    ایم کیوایم سے بات چل رہی ہے، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ہمارے ساتھ ہے: عارف علوی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایم کیوایم پاکستان کا اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    ایم کیوایم پاکستان کا اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی آل پارٹی کانفرنس میں شرکت نہیں‌ کرے گی.

    تفصیلات کے مطابق خواجہ اظہار الحسن نے اے آر وائی کی الیکشن ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رابطہ کمیٹی نے اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

    سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان اپنا مقدمہ خود لڑے گی، اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہکچھ دیر قبل رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں‌ کیا گیا.

    واضح رہے کہ الیکشن 2018 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی بلائی تھی۔

    ابتدا میں‌ ایم کیو ایم پاکستان نے اے پی سی میں شرکت کا اعلان کیا تھا، فاروق ستاراورکنورنوید  اسلام آبادپہنچ گئےتھے۔

    البتہ اب ایم کیو ایم نے اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے پاس قومی اسمبلی کی چھ سیٹیں ہیں۔

    واضح رہے کہ آج خالد مقبول صدیقی اور جہانگیر ترین کے درمیان رابطہ ہوا تھا، جس میں ایم کیو ایم ساتھ مل بیٹھنے کی دعوت دی گئی ہے۔

    خالد مقبول صدیقی کا موقف

    فاروق ستار کی اسلام آباد موجودگی کے باعث ہی ایہ فواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ایم کیو ایم ایک پھر اندرونی خلفشار کا شکار ہوگئی ہے۔

    پارٹی کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کے تازہ بیان کے بعد ان افواہوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اےپی سی میں شرکت کافیصلہ فاروق ستارکا ذاتی ہے، ہمارا فاروق ستارسےرابطہ نہیں ہوا۔


    پی ٹی آئی کی ایم کیو ایم کو حکومت سازی کےعمل میں مل بیٹھنے کی دعوت


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔