Tag: MQM

  • ایم کیو ایم کی ایک اور پتنگ پاکستان ہاؤس میں جا گری

    ایم کیو ایم کی ایک اور پتنگ پاکستان ہاؤس میں جا گری

    کراچی: ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی اور 15 تنظیمی ذمہ داران نے پارٹی کو خیر باد کہتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے آپسی تنازعات کے باعث منتخب اراکین اسمبلی اور ذمہ داران و کارکنان کی پتنگیں کٹنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، گذشتہ پانچ روز کے دوران متحدہ پاکستان کے چار اراکین اسمبلی نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی اور آج ایک بار پھر پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کی وکٹ لے لی۔

    گلشن اقبال کے حلقے این اے 253 سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی الیکشن سیل کے ذمہ داران کے ہمراہ پاکستان ہاؤس پہنچے اور انہوں نے انیس قائم خانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    اس موقع پر انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ ’ 15 سے زائد ساتھیوں نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی، کارکنان کسی دباؤ کے تحت نہیں بلکہ مایوس ہوکر ہمارے یعنی اپنے بھائیوں کے پاس ہی آرہے ہیں‘۔

    مزید پڑھیں: پی آئی بی بہادرآباد تنازع، متحدہ کی کئی ’منتخب پتنگیں‘ کٹنے کو تیار

    پی ایس پی صدر نے فاروق ستاراورخالد مقبول کو بات چیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیں اس لڑائی کو ختم کریں اور مل کر شہر کے لیے جدوجہد کریں تاکہ شہریوں کو سہولت میسر ہوسکے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ کراچی میں 10 ، 10 گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری ہے، کے الیکڑ ک کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ اپنا قبلہ درست کرے ، شہر میں بسنے والوں کو شناختی کارڈ کے حصول مشکل درپیش ہیں، اس مسئلےکو فوری حل طور پر کیاجائے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز پاک سرزمین پارٹی کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ایم کیو ایم کی قیادت کے آپسی جھگڑے کے باعث بیشتر اراکین اسمبلی نے پی ایس پی سے رابطے شروع کردیے اور جلد وہ مرحلہ وار شمولیتیں اختیار کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: ایم کیوایم کےرکن قومی اسمبلی وسیم حسین پی ایس پی میں شامل

    واضح رہے کہ گذشتہ پانچ روز کے دوران ایم کیو ایم کی تین خواتین اراکین اسمبلی ناہید بیگم اور نائلہ منیر اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیارکی علاوہ ازیں دو روز قبل حیدرآباد کے حلقہ این اے 220 سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی  سید وسیم حسین نے  پی ایس پی میں شامل ہوئے تھے۔

    خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان  کے  اراکین اسمبلی و بلدیاتی نمائندے بشمول  ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ سمیت متعدد رہنما  پی ایس پی میں شمولیت کا اختیار کر چکے ہیں جن کے خلاف فاروق ستار نے الیکشن کمیشن نے ڈی سیٹ کرنے کی استدعا کی تھی۔

    ارکان میں رکن قومی اسمبلی آصف حسنین، جبکہ اراکین سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی، شیخ عبداللہ، خالد بن ولایت، ارتضیٰ خلیل، ندیم راضی، عبدالرزاق، عارف مسیح اور بلقیس مختیار شامل تھیں تاہم اُس درخواست پر کوئی بڑی پیشرفت سامنے نہ آسکی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی آئی بی بہادرآباد تنازع، متحدہ کی کئی ’منتخب پتنگیں‘ کٹنے کو تیار

    پی آئی بی بہادرآباد تنازع، متحدہ کی کئی ’منتخب پتنگیں‘ کٹنے کو تیار

    کراچی: ایم کیوایم پی آئی بی اوربہادرآبادگروپس کے آپسی تنازع کے باعث بیشتر ارکین اسمبلی قیادت سے ناراض ہیں اور انہوں نے پاک سرزمین پارٹی کے قائدین سے رابطے شروع کردیے۔

    پاک سرزمین پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر اراکین اسمبلی نے پی ایس پی قیادت سے رابطے شروع کردیے جس کا ثبوت آئندہ چند دنوں میں بڑی پتنگوں کے کٹنے پر سامنے آسکتا ہے۔

    پی ایس پی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے گروپوں کےآپسی تنازعات اور اختیارات کی جنگ کے باعث اراکین اسمبلی نے متحدہ قیادت سے رابطے ختم کردیے اور اب وہ عنقریب پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے جارہے ہیں، یہ شمولیتیں مرحلہ وار باقاعدہ اعلان کے ساتھ کی جائیں گی۔

    مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی پی ایس پی میں شامل

    واضح رہے کہ گذشتہ پانچ روز کے دوران ایم کیو ایم کی تین خواتین اراکین اسمبلی ناہید بیگم اور نائلہ منیر اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیارکی علاوہ ازیں دو روز قبل حیدرآباد کے حلقہ این اے 220 سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی  سید وسیم حسین نے  پی ایس پی میں شامل ہوئے تھے۔

    پی ایس پی چیئرمین مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی نے پی آئی بی اور بہادرآباد کے رہنماؤں کو فیصلے پر نظرثانی کرنے اور پی ایس پی میں شمولیت کی دعوت دی ہوئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ایم کیوایم کےرکن قومی اسمبلی وسیم حسین پی ایس پی میں شامل

    خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان  کے  اراکین اسمبلی و بلدیاتی نمائندے بشمول  ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ سمیت متعدد رہنما  پی ایس پی میں شمولیت کا اختیار کر چکے ہیں جن کے خلاف فاروق ستار نے الیکشن کمیشن نے ڈی سیٹ کرنے کی استدعا کی تھی۔

    ارکان میں رکن قومی اسمبلی آصف حسنین، جبکہ اراکین سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی، شیخ عبداللہ، خالد بن ولایت، ارتضیٰ خلیل، ندیم راضی، عبدالرزاق، عارف مسیح اور بلقیس مختیار شامل تھیں تاہم اُس درخواست پر کوئی بڑی پیشرفت سامنے نہ آسکی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم تنازع: پی آئی بی اور بہادرآباد مفاہمت کا امکان

    ایم کیو ایم تنازع: پی آئی بی اور بہادرآباد مفاہمت کا امکان

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے موجودہ سربراہ خالد مقبول صدیقی نے ڈاکٹر فاروق ستار سے استدعا کی ہے کہ رابطہ کمیٹی آپ سے ملنا چاہتی ہے، ہم آپ کو لینے آرہے ہیں بس تیار ہوجائیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پی آئی بی اوربہادرآبادمیں ایک بار پھر رابطے شروع ہوگئے ، بہادرآبادرابطہ کمیٹی کی جانب سے رابطوں کے بعد دونوں گروپوں کے کنونیئرز نے آپس میں ٹیلی فون پر اہم گفتگو کی جس کے بعد بڑے بریک تھرو کا امکان متوقع ہے۔

    ٹیلی فون پر گفتگو کرتےہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہناتھا کہ ’فاروق بھائی رابطہ کمیٹی آپ سےملناچاہتی ہے ، ہمارا آنا اگر آپ کوصحیح نہیں لگتا تو آپ خود یہاں بہادرآباد آجائیں‘۔

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم آپ کو لینے آرہےہیں تیارہوجائیں کیونکہ ڈیڈ لاک ایک ساتھ بیٹھے بغیر ختم نہیں ہوسکتا اور جو معاملات چل رہے ہیں اُن کا حل بھی بات چیت سے ہی ممکن ہے۔

    مزید پڑھیں: فاروق ستار ایم کیو ایم کنوینئر شپ پر بحال، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ

    ڈاکٹر فاروق ستار نے بہادرآباد گروپ کے سربراہ کی پیش کش کو تسلیم کرتے کہا کہ ملاقات میں کوئی مسئلہ نہیں، ملاقات کے لیے بہادرآباد والے وقت اورجگہ کا تعین کر کے ہمیں بتا دیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ملاقات تو گزشتہ روزہونی تھی جو چند وجوہات کی وجہ سے نہیں ہوسکی۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنی رہائش گا ہ پی آئی بی پر کارکنان کا اجلاس طلب کرلیا جس میں بہادرآباد سے ملاقات اور ہائی کورٹ کے فیصلے پر اُن کی رائے طلب کی جائے گی اور رابطہ کمیٹی سے ملاقات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔

    دوسری جانب ملاقات کی خواہش پر بہادرآباد رابطہ کمیٹی نے اجلاس طلب کرلیا، جس میں ملاقات کے ایجنڈے پر بات چیت کی جائے گی اور اگر دو تہائی اکثریت نے نئی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا تو ملاقات کی جگہ کے حتمی مقام کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: فاروق ستارنے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر دیا

    خیال رہے کہ گذشتہ روز  فاروق ستار نے الیکشن کمیشن  کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنچ کیا تھا، مقدمے کی سماعت کے دوران بینچ نے فاروق ستار کو کنوینئر شپ کے عہدے پر بحال کرتے ہوئے کنور نوید جمیل، خالد مقبول صدیقی اور ای سی پی کو نوٹسس جاری کردیے۔

    فاروق ستار کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کےفیصلےمیں قانونی تقاضےپورےنہیں کیےگئے، ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کے فیصلےکو کالعدم قراردے اور درخواست کےفیصلہ تک الیکشن کمیشن کےفیصلے پر حکم امتناع دیاجائے۔

    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی کنوینئر شپ سے ہٹانے اور انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دینے کا فیصلہ جاری کیا تھا اور  خالد مقبول صدیقی،کنور نوید جمیل کی درخواست منظورکرلی تھی۔

    خیال رہے کہ خالدمقبول صدیقی،کنورنوید جمیل نے فاروق ستارکےخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی تھی جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی سربراہی کے معاملے پر فاروق ستار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا دائرہ اختیار چیلنج کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • الیکشن کمیشن نے تاریخ کا سیاہ ترین اور طے شدہ فیصلہ دیا: فاروق ستار

    الیکشن کمیشن نے تاریخ کا سیاہ ترین اور طے شدہ فیصلہ دیا: فاروق ستار

    کراچی: متحدہ قومی مومنٹ کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ فیصلہ مائنس ون یا ٹو نہیں بلکہ مائنس ایم کیو ایم ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تاریخ کا سیاہ ترین اور طے شدہ فیصلہ سنایا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئی بی میں کاکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم کے بعد اگر کوئی پارٹی کو جوڑ سکتا ہے تو وہ میں ہوں، الیکشن کمیشن کی جانب سے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت فیصلہ سنایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کارکنان نے مسترد کر دیا ایسے فیصلے نہیں مانے جائیں گے، یہ فیصلہ اب بار کونسلز اور عدالتوں میں جائے گا جس کا فیصلہ میرے حق میں آئے گا۔

    فاروق ستارایم کیوایم پاکستان کےکنوینر نہیں رہے‘ الیکشن کمیشن

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے ایم کیوایم پاکستان کی کنوینرشپ سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے خالد مقبول صدیقی، کنور نوید جمیل کی درخواست منظور کر لی اور فاروق ستار کو کنوینر شپ سے ہٹادیا۔

    الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیا جبکہ جنرل ورکرز اسمبلی کی قرارداد کو بھی مسترد کردیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کریں گے،علی رضا عابدی

    خیال رہے کہ خالد مقبول صدیقی اور کنور نوید جمیل نے فاروق ستار کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی سربراہی کے معاملے پر فاروق ستار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر رئیس مما 20روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر رئیس مما 20روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کراچی : انٹرپول کی مدد سے ملائیشیا سے گرفتار ہونے والے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو بیس روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سنگین جرائم میں کراچی پولیس کو مطلوب ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر رئیس مما نے تفتیش میں بڑے انکشاف کر دیئے۔ پولیس نے ان انکشافات کی تحقیقات کے لئے جےآئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    قتل، دہشت گردی، بھتہ خوری  اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث  مطلوب مبینہ ٹارگٹ کلر رئیس مما پولیس کی گرفت میں آگیا، ایم کیو ایم کورنگی کے سابق سیکٹر انچارج کو انٹرپول کی مدد سےملائیشیا سے گرفتارکر کے گزشتہ روز پاکستان لایا گیا۔

    ملزم کو کراچی ایئر پورٹ سے پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا، ملزم رئیس مما کو آج سندھ ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا، اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے، عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزم کو بیس دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ وہ ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کا فرنٹ مین تھا،چکراگوٹھ میں پولیس وین پر فائرنگ کی تھی،جس میں بارہ سے زائد اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

    مزید پڑھیں:  ٹارگٹ کلر رئیس مما انٹرپول کے ذریعے گرفتار، ملزم ملائیشیا سے پاکستان منتقل

    اس کے علاوہ ایم کیوایم حقیقی کے درجنوں کارکنوں سمیت لیاری گینگ وار عزیرگروپ کے کمانڈر ملا راجو اور اس کے درجن سے زائد ساتھیوں کو قتل کیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ کورنگی میں چار اور زمان ٹاؤن میں آٹھ مقدمات کا ریکارڈ ملا ہے، رئیس مما سے تفتیش کے لئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر رئیس مما انٹرپول کے ذریعے گرفتار، ملزم ملائیشیا سے پاکستان منتقل

    انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر رئیس مما انٹرپول کے ذریعے گرفتار، ملزم ملائیشیا سے پاکستان منتقل

    کراچی: ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر رئیس مما کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر لیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے سابق سیکٹر انچارج کورنگی رئیس مما کو پولیس نے کراچی ایئرپورٹ پر اپنی تحویل میں لیا. رئیس مما کو دو ماہ پہلے ملائیشیا میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    سانحہ بلدیہ فیکٹری اور چکرا گوٹھ کیس میں مبینہ طور پر ملوث ایم کیو ایم کے مفرور سابق سیکٹر انچارج کو کراچی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی کا قریبی ساتھی تصور کیا جاتا ہے، ملزم دہشت گردی، قتل اور بھتہ خوری کے کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔ ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ملزم رئیس مما سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    یاد رہے کہ دو ماہ قبل ملائیشیا میں رئیس مما کی گرفتاری انٹرپول کے ذریعے عمل میں لائی گئی، البتہ ملزم کی پاکستان منتقلی سے متعلق متفرقہ اطلاعات تھی، البتہ اب انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر کو پاکستان منتقل کر دیا گیا، جہاں سیکیورٹی اداروں نے اسے تحویل میں لے لیا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کو بھی انٹر پول کے ذریعے ملائیشیا کے ایک ہوٹل سے حراست میں لیا گیا تھا اور رحمان بھولا آج کل عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہا ہے، اس تناظر میں رئیس مما کی گرفتاری مزید اہمیت اختیار کر گئی ہے.

    یاد رہے کہ چند ماہ قبل حماد صدیقی کی دبئی سے گرفتاری کے فوری بعد رئیس مما کی گرفتاری کی اطلاعات بھی موصول ہوئی تھیں۔


    ایم کیوایم کے سابق سیکٹرانچارج رئیس مما ملائیشیا سے گرفتار


    کراچی میں خوف اور دہشت کی علامت رئیس مما کون ہے ؟


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فاروق ستاربھائی یوم پاکستان کی خاطربہادرآباد آجائیں، وسیم اختر

    فاروق ستاربھائی یوم پاکستان کی خاطربہادرآباد آجائیں، وسیم اختر

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے دونوں دھڑوں کو مل جانا چاہیئے، فاروق بھائی یوم پاکستان کے دن کی خاطر بہادر آباد آجائیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر مزارقائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وسیم اختر نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ایم کیوایم کےدونوں دھڑوں کومل جاناچاہیئے۔

    کراچی میں عالمی کرکٹ بحال ہورہی ہےفاروق ستار بھائی بھی تعلقات بحال کرلیں۔ ان کا کہنا تھا فاروق بھائی کو متعدد بار کہا ہے کہ آجائیں رابطہ کمیٹی آپ ہی کی ہے، فاروق بھائی کے نہ ماننے کے پیچھے نامعلوم وجوہات ہیں۔

    ہمارے ووٹرز چاہتے ہیں کہ ایم کیو ایم کے دونوں دھڑے مل جائیں اورایم کیو ایم متحدہوئی تو2018 کے انتخابات میں کلین سوئپ کرینگے۔

    مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا ایم کیوایم پاکستان کو یکجا کرنے کی تمام تر ذمہ داری فاروق ستار پر ہے،وہ آکر ایم کیو ایم کی سربراہی کریں،ویسی ہی عزت دیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کچرے کی صورتحال پراب تک اطمینان بخش صورتحال نہیں ہے،کچھ اضلاع میں کچرا جلانے والے کے ایم سی کے ورکرز نہیں ہیں۔

  • ایم کیو ایم کے دونوں دھڑے آج الگ الگ یومِ تاسیس منارہے ہیں

    ایم کیو ایم کے دونوں دھڑے آج الگ الگ یومِ تاسیس منارہے ہیں

     کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑوں میں یوم تاسیس کے موقع پر بھی اتحاد نہ ہوسکا‘ فاروق ستّار نے یوم تاسیس کو یوم عزم و یکجہتی کے نام سے منانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے دونوں دھڑے آج الگ الگ یومِ تاسیس منارہے ہیں، چونتیسویں یوم تاسیس کے موقع پرنشتر پارک میں بہادرآباد گروپ اورلیاقت آباد فلائی اوورپر پی آئی بی گروپ کے جلسے منعقد ہورہے ہیں۔

    ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی گروپ نے لیاقت آباد فلائی اوور پر یوم تاسئس کا پنڈال سجا لیا ہے،رہنماؤں کے لیے اسٹیج بھی تیار ہوچکا ہے جلسے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، فاروق ستار اور اراکین رابطہ کمیٹی کچھ دیر بعد کارکنان سے خطاب کریں گے۔ فاروق ستّار نے یوم تاسیس کو یوم عزم و یکجہتی کے عنوان سے منانے فیصلہ کیا ہے۔

    دوسری طرف ایم کیو ایم پاکستان بہادرآباد گروپ نے بھی یوم تاسیس کو بھرپور جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے، بہادرآباد گروپ نے نشتر پارک میں جلسے کی ساری تیاریاں مکمل کرلی ہیں اسٹیج پر بڑی اسکرین بھی نصب کی گئی ہے۔جبکہ نشتر پارک میں ہونے والے جلسے سے بہادر آباد گروپ کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، عامر خان، فیصل سبزواری،خواجہ اظہار الحسن سمیت پوری مرکزی قیادت خطاب کرے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • عمران خان کی شکل میں دوسرا بانی ایم کیوایم قبول نہیں، بلاول بھٹو زرداری

    عمران خان کی شکل میں دوسرا بانی ایم کیوایم قبول نہیں، بلاول بھٹو زرداری

    کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی شکل میں دوسرا بانی ایم کیوایم قبول نہیں، سینیٹ میں ن لیگ کے ارکان اور اتحادیوں نے بھی ہمارے امیدوار کو ووٹ دیا۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے اینکر وسیم بادامی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی، یہ پروگرام آج شام سات بجے پیش کیا جائے گا، انٹرویو میں بلاول بھٹو نے اہم رازوں سے بھی پردہ اٹھایا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ایم کیوایم نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دے کر اپنی پالیسی سے انحراف کیا۔

    سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سال دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں میاں رضا ربانی سے کراچی میں کچھ خاص کام لینا ہے۔ بلاول بھٹو کا خصوصی انٹرویو آج شام سات بجے صرف اے آر وائی نیوز پر
    دیکھیے۔

  • فاروق ستار کا 18 مارچ کو جناح گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان

    فاروق ستار کا 18 مارچ کو جناح گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ 18 مارچ کو جناح گراؤنڈ میں جلسہ کریں گے اگر ہمیں روکا گیا تو اس کا براہ راست فائدہ ایم کیو ایم لندن کو ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جلد پی آئی بی اور بہادر آباد گروپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا لیکن ہمیں جلسہ کرنے سے روکا گیا یا شہر کی عمارتوں کے نام تبدیل کیے گئے تو مقامی قیادت اس حوالے سے اٹھنے والے عوامی تحفظات کو دور نہیں کرسکے گی۔

    انہوں نے کہا کہ بہادر آباد اور پی آئی بی کی لڑائی میں مہاجر قوم کا نقصان ہوا، ممکن ہے اس مسئلے میں میری بھی کوئی غلطی ہو لیکن میں یہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ 13 مارچ کے بعد تمام مسائل حل ہوجائیں گے اور مہاجر مزید نقصانات سے بچیں گے۔

    ارکان اسمبلی نے ضمیر کا سودا کیا، جیت کا جشن منانا افسوسناک ہے، فاروق ستار

    سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ اب الیکن کمیشن کی جانب سے کوئی بھی فیصلہ آئے مگر میں نے پہلے ہی حکمت عملی مرتب کر لی جس کا جلد اعلان کروں گا اور اس کے بعد  پارٹی میں جاری تنازعات حل ہوجائیں گے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمیں اب سیاسی آزادی دی جائے کیوں کہ ہم 23 اگست سے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اگر ہمیں سیاسی آزادی نہیں دی گئی اور جناح گراؤنڈ جانے سے روکا گیا تو اس کا براہ راست فائدہ ایم کیو ایم لندن کو ہوگا۔

    ایک پارٹی کے چار چار سربراہ ہو، تو 2018 کا الیکشن بھول جائیں: فاروق ستار

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میں بہادر آباد گروپ کے دوستوں کو بھی بولتا ہوں کہ وہ جناح گراؤنڈ آئیں اور یوم تاسیس کے جلسے میں شرکت کریں، امید ہے لندن سے جڑے لوگ یوم تاسیس کی تقریب کو خراب نہیں کریں گے، جلسے سے ایک روز قبل 17 مارچ کو جناح گراؤنڈ میں پتنگ بازی اور ثقافتی میلہ لگایا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔