Tag: MQMP

  • ایم کیو ایم والے بتائیں‌ کون ان کے  ساتھ زیادتی کررہا ہے، مصطفیٰ کمال

    ایم کیو ایم والے بتائیں‌ کون ان کے ساتھ زیادتی کررہا ہے، مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم والے بتائیں کون ان کے ساتھ زیادتی کررہا ہے، آپ لوگ مہاجروں کے ساتھ زیاددتی کررہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا، مصطفی کمال نے کہا کہ انتظامیہ تبدیل ہوچکی ہے، بتایا جائے کون زیادتی کررہا ہے، الزام لگاتے تھے کہ ہم مہاجروں کے دشمنوں کے پاس جارہے ہیں، ہماری کوششوں سے شہدا قبرستان میں تالے لگ گئے ہیں، کسی معصوم غریب ماں کا بیٹا مر کر وہاں نہیں گیا۔

    انہوں نے کہا کہ متعدد بلدیاتی نمائندے پی ایس پی میں شامل ہورہے ہیں ہمارے نظریے سے متاثر ہوکر یہ پی ایس پی میں شامل ہورہے ہیں، پی ایس پی کی وجہ سے لاشیں گرنا بند ہوگئیں، ہمارے سمجھانے پر نوجوانوں نے اسلحے کے ذخیرے پولیس کو دئیے۔

    مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹنکی گراؤنڈ میں بلاول بھٹو نے جلسہ کرلیا تو ان کی غیرت جاگ گئی ان کی غیرت تب نہیں جاگی جب ٹنکی گراؤنڈ کے باہر کچرا پڑا ہوا تھا، ٹنکی گراؤنڈ کے مکینوں کو پانی نہیں ملتا تھا جب ان کی غیرت نہیں جاگی، بلاول نے جلسہ کرلیا تو انہوں نے جاگ مہاجر جاگ کا نعرہ لگادیا۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والے ہم پر الزام لگاتے تھے ہم مہاجروں کے دشمنوں کے پاس جارہے ہیں اور اپنے کارکنوں کو ورغلاتے تھے کہ پی ایس پی میں نہ جاؤ، بھائی ہم دشمنوں کے پاس نہیں جارہے تھے ہم نفرتیں ختم کرنے جارہے تھے، پختونوں، پنجابیوں، بلوچی، سندھیوں کے پاس جاکر اپنے لیے مراعات نہیں مانگی بلکہ جو دشمنیاں تھیں ان کو ختم کیا۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ شہر قائد میں لوگ لاپتہ ہیں ہم نہیں ہوتے تو تین ہزار لوگ لاپتہ ہوتے، ہزاروں لوگوں کی گرفتاریاں ہوتیں اور مائیں اپنے بچوں کو ڈھونڈ رہی ہوتیں مگر اب یہ سلسلہ رک گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر ایم کیو ایم الیکشن میں اتر رہی ہے، خواجہ اظہار

    آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر ایم کیو ایم الیکشن میں اتر رہی ہے، خواجہ اظہار

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم حقیقی کے 50 سے زائد ذمے داران پارٹی میں شامل ہورہے ہیں، شامل ہونے والے تمام افراد پر کوئی مقدمہ نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے، آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر ایم کیو ایم الیکشن میں اتر رہی ہے۔

    [bs-quote quote=”ووٹنگ کے دن کارکن لائنیں لگا کر ایم کیو ایم پاکستان کو ووٹ دیں گے، ایم کیو ایم کو ہرانے کا خواب دیکھنے والوں کو دل کا دورہ پڑسکتا ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”خواجہ اظہار الحسن”][/bs-quote]

    انہوں نے کہا کہ حقیقی کے رہنما اور کارکنان تنظیم میں شامل ہورہے ہیں دباؤ کے تحت جانے والوں کی واپسی بھی شروع ہوگئی ہے، یہ ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کی پہلی قسط ہے، پارٹی میں شامل ہونے والوں اور ووٹرز کو دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے۔

    خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ساتھیوں سے کہتا ہوں اپنے گھر میں واپس آجائیں، ووٹنگ کے دن کارکن لائنیں لگا کر ایم کیو ایم پاکستان کو ووٹ دیں گے، ایم کیو ایم کو ہرانے کا خواب دیکھنے والوں کو دل کا دورہ پڑسکتا ہے۔

    رہنما ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق مخالفین جتنا پروپیگنڈا کرلیں، ہمارا ایک ایک کارکن جڑا ہوا ہے، ایم کیو ایم کی صورتحال پر کوئی خوش فہمی یا غلط فہمی میں نہ رہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ایم کیوایم میں دراڑ ڈالنے کا سوچ رہے تھے، آج بھی ہمارے خلاف پروپیگنڈے کیے جا رہے ہیں، اس سلسلے کو روکا جائے، ہم نے سب سے زیادہ قربانی دی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم کی ووٹ مشین اس بار کام نہیں کرسکے گی، سعید غنی

    ایم کیو ایم کی ووٹ مشین اس بار کام نہیں کرسکے گی، سعید غنی

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ انتخابات میں ایم کیو ایم کو دھاندلی کے ذریعے ووٹ نہیں ملیں گے، ایم کیو ایم کی ووٹ مشین اس بار کام نہیں کرسکے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سعید غنی نے کہا کہ انتخابات 2018 اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، سب مل کر بھی پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

    رہنما پیپلزپارٹی کے مطابق کراچی میں پہلی بار عام انتخابات شفاف ہوں گے، ووٹرز کو پولنگ کی سہولت قریب علاقوں میں پولنگ اسٹیشن میں ملنی چاہئے۔

    سعید غنی نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی کراچی سے 50 فیصد سے زائد سیٹیں لے گی، پیپلزپارٹی کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی، امید ہے کراچی کے عوام پیپلزپارٹی کو کامیاب کریں گے۔

    واضح رہے کہ سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی والوں نے دہشت گرد جماعتوں کو چھوڑ دیا ہے، پیپلزپارٹی نے حکومتی پالیسی کے تحت کراچی کے مسائل حل کئے ہیں، پیپلزپارٹی میں لوگوں کی شمولیت عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پہلے ایم کیوایم دیہی اور شہری علاقوں میں فرق کو مٹانے کی باتیں کیا کرتی تھی جبکہ اب یہی ایم کیوایم اب فاصلے بڑھانے کی باتیں کررہی ہے کیونکہ ایم کیوایم کو جب بھی خطرہ محسوس ہوتا ہے وہ لسانی سیاست شروع کردیتی ہے۔

    رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم مذموم مقاصد کیلئے لوگوں میں دوبارہ نفرت پیدا کررہی ہے، اس عمل کی پرزور مذمت کرتے ہیں، مذہبی انتہاء پسندی کے ساتھ لسانی انتہاء پسندی بھی قابل مذمت ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • شہری علاقوں کے مینڈیٹ کو تقسیم کرنے کی کوشش ہورہی ہے، فاروق ستار

    شہری علاقوں کے مینڈیٹ کو تقسیم کرنے کی کوشش ہورہی ہے، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایسا معاشرہ ترتیب دینا چاہتے ہیں جہاں سب کو حقوق ملیں تاہم شہری علاقوں کے مینڈیٹ کو تقسیم کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فاروق ستار نے کہا کہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو کم دکھایا گیا، بہت سے لوگ ناراض ہیں میں بھی ناراض ہوں، اب ناراضی ختم ہوجانی چاہئے۔

    فاروق ستار نے کہا کہ ہمارے حصے ہوجائیں مگر ووٹ بینک کے نہیں ہونے چاہئیں، لوگوں کو اپننے پیروں پر کھڑا کرنا ہے، لوگ سوال کررہے ہیں، فاروق ستار کو رابطہ کمیٹی سے کیوں نکالا، لوگوں کو ان کے سوالوں کا جواب نہیں مل رہا ہے۔

    رشید گوڈیل کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے فاروق ستار نے کہا کہ رشید گوڈیل کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، کسی جماعت میں جانا رشید گوڈیل کا حق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن فارم کی اسکروٹنی کے لیے ایک ہفتہ دیا گیا ہے جو بہت کم ہے، امیدوار قوم کا معمار ہیں اسکروٹنی کے لیے مزید وقت دیا جائے۔

    مزید پڑھیں: خالدمقبول صدیقی جھوٹ بولیں لیکن حد رکھیں، فاروق ستار

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ قبل ازانتخابات دھاندلی کی نشاندہی کی ہے ،مسئلہ بہادر آباد والوں کی طرف سے ہے، میری طرف سے یکجا ہونے میں کوئی کسر نہیں ہے، پارٹی کی تقسیم کا تاثر نہیں دینا چاہتا، میری پوری کوشش ہےہم پھرایک ہوجائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ انتخابات 2018کےشیڈول کا اعلان ہوگیا ہے، کارکنان سے کہا ہے چاہیں توکاغذات نامزدگی جمع کرائیں، میرے اپنے حلقےمیں ایک سیٹ کم کردی گئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مخالفین ایم کیو ایم کو توڑنے اور ختم کرنے کی سازش کررہے ہیں، عامر خان

    مخالفین ایم کیو ایم کو توڑنے اور ختم کرنے کی سازش کررہے ہیں، عامر خان

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ ہم سب کو مل کر ایم کیو کو مضبوط کرنا ہوگا، مخالفین ایم کیو ایم کو توڑنے اور ختم کرنے کی سازش کررہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، عامر خان نے کہا کہ سندھ میں کیا کارکردگی دکھائی پیپلزپارٹی کو جواب دینا چاہئے، پیپلزپارٹی کی حکومت 10 سال سے ہے کراچی کے لیے کیا کام کئے؟ کراچی اور سندھ میں تباہی کی ذمہ دار پیپلزپارٹی ہے۔

    ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ 5 فروری کو جو صورتحال سامنے آئی وہ تکلیف دہ تھی، پہلے دن سے کوشش تھی فاروق ستار سے بات کریں، ہماری کوشش تھی فاروق ستار آئیں اور پارٹی چلائیں، ان کے آنے سے دنیا میں مثبت پیغام گیا ہے۔

    عامر خان نے کہا ک ایم کیو ایم چھوڑ کر جانے والوں سے پارٹی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے، ایم کیو ایم الیکشن میں پی ایس پی کو اپنا مدمقابل نہیں سمجھتی، پی ایس پی پہلی جماعت ہے جس کے پاس بغیر الیکشن لڑے 17 ایم پی اے ہیں، کراچی کے عوام پاک سرزمین پارٹی کو ایک سیٹ بھی نہیں دے گی۔

    مزید پڑھیں: افواہوں نے دم توڑ دیا، فاروق ستار اور عامر خان کی مشترکہ پریس کانفرنس

    انہوں نے کہا کہ کامران ٹیسوری کو ٹکٹ دینے سے متعلق فیصلہ رابطہ کمیٹی کا تھا، ان کی جانب سے حالیہ بیان نامناسب ہیں، ٹیسوری کو میڈیا پر اس طرح کے تبصرے نہیں کرنے چاہئیں، پی آئی بی اور بہادر آباد کے لوگ سب ایک ہیں، ہمیں ماضی کی باتوں کو بھول کر آگے بڑھنا چاہئے۔

    عامر خان نے کہا کہ جب بھی الیکشن آتے ہیں ایم کیو ایم کو دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، الیکشن سے پہلے تاثر دیا جاتا ہے کہ ایم کیو ایم تقسیم ہورہی ہے، کل کے جلسے میں دکھائیں گے ایم کیو ایم کتنی مضبوط ہے، ایم کیو اییم پاکستان الیکشن میں پتنگ کے نشان پر اونچی اُڑان اڑے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں امن بڑی قربانیوں سے آیا ہے، دہشت کا ماحول ختم ہوگیا، مراد علی شاہ

    کراچی میں امن بڑی قربانیوں سے آیا ہے، دہشت کا ماحول ختم ہوگیا، مراد علی شاہ

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں امن بڑی قربانیوں سے آیا ہے، دہشت کا ماحول ختم ہوگیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مراد علی شاہ نے کہا کہ پی پی شہیدوں کی پارٹی ہے، ان کا خون رائیگاں نہیں گیا، ٹنگی گراؤنڈ جلسے میں سارے شہر سے لوگ آٗئے تھے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کا ہر گلی محلہ پورے پاکستان کا ہے جسے جہاں جلسہ کرنا ہے کرے، پیپلزپارٹی جو کردیتی ہے ایم کیو ایم بھی کرنے لگ جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام ایم کیو ایم کو ووٹ نہیں دیں گے، جن لوگوں نے شہر کو یرغمال بنایا انہیں عوام عام انتخابات میں باہر کردیں گے، سیکڑوں لوگوں نے جانوں کی قربانی دے کر ہمیں چین سے جینے کا موقع دیا ہے۔

    مزید پڑھیں: سندھ سے دشمنی کی جارہی ہے، حق لے کر رہیں گے، مراد علی شاہ

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے امن کے قیام میں مرکزی کردار ادا کیا ہے، اُس وقت شہر میں کوئی خود کو محفوظ نہیں سمجھتا تھا، شہید اکبر ناگوری کو جب قتل کیا گیا اس وقت شہر میں خوف کا ماحول تھا۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید بھٹو کے وژن کو ہمیشہ جاری رکھیں گے، لیاری میں پانی کی فراہمی کا مسئلہ ہے، ڈیڑھ سال سے یہ ایشو کوئی اور ڈیل کررہا ہے ہمیں تقریباً نکال دیا گیا، لیاری میں پلانٹس لگائے ہیں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

    ن لیگ کی جانب سے پیش کردہ بجٹ پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بجٹ 3 مہینے کا ہے، 3 ستمبر تک، اس کے بعد بجٹ اگلی اسمبلی نے دینا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • فاروق ستار کا 4 مئی کو ٹنکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان

    فاروق ستار کا 4 مئی کو ٹنکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے لیاقت آباد کے مختلف علاقوں اور ٹنکی گراؤنڈ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ 4 مئی کو ٹنکی گراؤنڈ میں جلسہ کریں گے، 4 مئی کے جلسے کے لیے مجھے عوام سے ملنے جانا پڑا تو جاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق فاروق ستار نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جلسے میں پورے سندھ سے لوگوں کو لایا گیا، ہم صرف ایف سی ایریا اور موسیٰ کالونی کے لوگ لائیں گے، بہادر آباد کے لوگوں کو بھی جلسے میں شامل کروں گا، میں انہیں منانے بہادر آباد بھی جاؤں گا۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کو کچراچی بنانے والے ٹنکی گراؤنڈ آئے، یہ ہمارے گھروں پر قبضے کے لیے کرفیو لگا کر پولیس لے کر آئے، پیپلزپارٹی نے شہر کو 10 سال کچرے کا شہر بنادیا، زمینوں اور وسائل کو کس نے لوٹا؟ ہمارا فرض ہے کچرا صاف کریں ہم کچرے کا شہر بنانے والوں کو بھی صاف کریں گے۔

    قبل ازیں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو وہ سیٹیں بھی نہیں ملیں گی جو ان کی روایتی سیٹیں ہیں، الیکشن میں اپنی نشستوں کے ساتھ پیپلزپارٹی کی نشستیں بھی جیتیں گے۔

    فاروق ستار نے کہا کہ ایک لاوا ہے جو اندر ہی اندر پک رہا ہے، نفرتوں کے بیچ بوئے گئے جو پھل نکلیں گے وہ نفرت کے ہی ہوں گے، ہم نفرتوں کی آگ پر پانی ڈال رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ممتاز بھٹو اور قوم پرستوں کو پیپلزپارٹی نے کھلی چھوٹ دی، اردو بولنے والوں سے جو سلوک کیا گیا اس پر معافی مانگنی چاہئے تھی، لوگوں کے دلوں کو جیتنا ہے یا زبردستی علاقوں پر قبضہ کرنا ہے۔

    فاروق ستار نے کہا کہ ہم لوٹی ہوئی ایک ایک پائی سود کے ساتھ واپس لیں گے، کل پیپلزپارٹی کے زبردستی کرفیو لگا کر جلسہ کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: پانی کے بحران پر کراچی میں فسادات ہوسکتے ہیں، چیف جسٹس کچھ کریں:‌ فاروق ستار

    واضح رہے کہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس شہریوں کو ریلیف دلائیں، ہماری امیدیں اب بھی سپریم کورٹ سے وابستہ ہیں، شاید اب سپریم کورٹ ہی پانی کی فراہمی بہتر بناسکے، ورنہ اور کوئی امید نہیں، اپوزیشن جماعتیں اب کس کے در پر دستک دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی بے حسی کا جواب ہم کیوں دیں، کراچی کے پیاسوں کو کسی طرح روزانہ پانی اور بجلی فراہم کی جائے یہ اہم مسئلہ ہے جبکہ ن لیگ اپنے رویے کی وجہ سے مزید تنہائی کا شکار ہوجائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان، فیصل واوڈا جیسے لیڈر رکھیں گے تو کراچی والے ووٹ نہیں دیں گے، خواجہ سہیل منصور

    عمران خان، فیصل واوڈا جیسے لیڈر رکھیں گے تو کراچی والے ووٹ نہیں دیں گے، خواجہ سہیل منصور

    کراچی: رکن قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ سہیل منصور نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا پر بات نہیں کرنا چاہتا، فیصل واوڈا کو ان کی پارٹی نے کوئی عہدہ بھی نہیں دیا ہے۔ عمران خان ایسے لیڈر رکھیں گے تو شاید کراچی والے ووٹ نہ دیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، خواجہ سہیل منصور نے کہا کہ فاروق ستار کی پراڈو کے 80 لاکھ روپے انشورنس کی مد میں ملے تھے، مجھ پر جو بھی کیس چل رہے ہیں وہ دیگر پارٹی رہنماؤں پر بھی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم صرف کالا دھن سفید کرنے والوں کے لیے لائی گئی ہے، اسکیم سے کلیئر ہونے والا پیسہ ملکی سیکیورٹی کے خلاف استعمال ہوسکتا ہے، 10 کروڑ ظاہر کرنے والے کو 3 کروڑ 42 لاکھ ٹیکس دینا پڑتا ہے، ایمنسٹی اسکیم کے تحت 50 لاکھ ٹیکس دو اور کلیئر ہوجاؤ۔

    خواجہ سہیل منصور نے کہا کہ میں پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والوں میں سے ہوں، مجھے ستارہ امتیاز دیا گیا جب ایمنسٹی اسکیم آئی میں نے ستارہ امتیاز واپس کرنے کا اعلان کیا، دنیا میں کہیں ایسی کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں ہے۔

    رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ اسکیم کے تحت پیسہ ظاہر نہیں کرنا بس 2 فیصد ٹیکس دے کر کلیئر کرنا ہے، میرا استعفیٰ تیار ہے، میں آج اسے اسپیکر اسمبلی کو بھیج رہا تھا، ٹیکس دینے والے کاروباری لوگوں نے مجھے کہا استعفیٰ نہ دیں، میں جس وقت مناسب سمجھوں گا استعفیٰ دے دوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ میں کاروباری لوگوں کے ساتھ مل کر ایک گروپ بناؤں گا، حکومت کو ایمنسٹی اسکیم واپس لینے کے لیے جدوجہد کروں گا، بزنس کمیونٹی کے ساتھ مل کر حکومت پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کریں گے، ایمنسٹی اسکیم ملک کے لیے ایک کلنک کا ٹیکا ہے، ایماندار افراد کو پیچھے کرکے بے ایمانوں کو آگے لایا جارہا ہے، جن ممالک میں ایمنسٹی اسکیم آئی وہ سپریم کورٹ سے کلیئر ہوکر آئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بجلی بحران، فاروق ستار کا وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان

    بجلی بحران، فاروق ستار کا وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ جب تک عوام اپنے حقوق نہیں مانگیں گے بجلی اور پانی نہیں ملے گا، بجلی بحران حل نہ ہوا تو کے الیکٹرک کے دفتر اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، فاروق ستار نے کہا ہے کہ احتجاج میں موجود مٹکے دکھانے کے لیے نہیں بلکہ پھوڑنے کے لیے ہیں، کے الیکٹرک نے کراچی کے عوام سے 60 ارب روپے اضافی لیے، 60 ارب نہ ملے تو 72 گھنٹے بعد کراچی کے عوام خود کے الیکٹرک تک مارچ کریں گے۔

    سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ بجلی اور پانی کی فراہمی کا نظام کراچی کے عوام کو دیا جائے، کرسی کسی کی بھی ہو کرسی کے پائے کراچی والوں کے ہاتھ میں ہونے چاہئیں، شہباز شریف لالی پاپ دیں گے کراچی والے بہل جائیں گے تو ایسا ممکن نہیں ہے، کراچی کے عوام شہباز شریف کے لالی پاپ میں آنے والے نہیں ہیں، شہباز شریف کو یہاں آنے سے پہلے یہ مسئلہ حل کرنا چاہئے تھا۔

    فاروق ستار نے کہا کہ شہباز شریف صاحب پانی آنے کی بات کرتے ہو یا دل جلانے کی بات کرتے ہو، ہم نے چار دن سے منہ نہیں دھویا تم نہانے کی بات کرتے ہو، وفاق کو 2500 ارب میں سے 1500 ارب کراچی دیتا ہے پھر بھی کراچی اندھیرے میں ہے پھر بھی کراچی پیاسا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج کا احتجاج کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہے، یہ احتجاج سندھ حکومت اور وفاق کی مجرمانہ غفلت کے خلاف ہے، حیدرآباد، سکھر اور نواب شاہ میں بھی بجلی اور پانی کی قلت کا مصنوعی بحران ہے، پانی فراہم نہ کرکے سندھ کے شہروں کو کیوں کربلا بنایا جارہا ہے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نجی اور سرکاری ادارے کے بیچ کراچی کے عوام کو کیوں تنگ کیا جارہا ہے، کل کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کے دفاتر پر جاکر احتجاج کریں گے، عوام غصے میں ہیں تو ہم کب تک انہیں صبر کی تلقین کریں گے، ہم کب تک کراچی کے عوام کے غصے کو قابو کرسکیں گے۔

    سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ کراچی کے عوام ایک ایک یونٹ کا بل ادا کرتے ہیں، کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کراچی کے عوام کو جواب دہ ہیں، سندھ حکومت اور وفاق کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہیں کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کے مسئلے کو حل کیا جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فاروق ستار کہاں جائیں گے، انہیں بہادر آباد ہی آنا ہے، خالد مقبول صدیقی

    فاروق ستار کہاں جائیں گے، انہیں بہادر آباد ہی آنا ہے، خالد مقبول صدیقی

    کراچی: ایم کیو ایم بہادر آباد کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اراکین ہمارے پاس آرہے ہیں جانے والے بھی آئیں گے، فاروق ستار کہاں جائیں گے انہیں بہادر آباد ہی آنا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم اراکین اسمبلی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم اتنی تقسیم نہیں جتنا مخالف سمجھ رہے ہیں، ایک وقت ایسا آئے گا جب سب ایک جگہ کھڑے ہوں گے۔

    ایم کیو ایم بہادر آباد کے رہنما نے کہا کہ کامران ٹیسوری کا اصل چہرہ پی آئی بی والوں سے پوچھیں تاہم ایم کیو ایم جب میدان میں اترے گی تو چھا جائے گی۔

    مزید پڑھیں: خالد مقبول کی فاروق ستار کو پرانی ذمے داریاں‌ سنبھالنے کی پیش کش، ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن

    واضح رہے کہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ فاروق ستار ایک ہفتے میں بہادر آباد آکر معاملات سنبھال لیں، اگر سترہ اپریل کے بعد آئے تو بطور کارکن کام کرنا پڑے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹر فاروق ستار کی رابطہ کمیٹی تحلیل کرنے کی تجویز نہیں مان سکتے، ایک شخص کی فیس سیونگ کے لیے پوری پارٹی کو داؤ پر لگانا ممکن نہیں ہے۔

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری کو رابطہ کمیٹی نے معطل کیا تھا، وہ کارکن کی حیثیت سے واپس آجائیں، فاروق ستار آئیں اور بہادر آباد آکر کام کریں، ان کے وقار کی ذمہ داری میری ہے، فاروق ستار کو 5 فروری کے بعد والے حالات یاد بھی نہیں رہیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔