Tag: MQMP

  • خالد مقبول صدیقی بااختیار نہیں، نمائشی سربراہ ہیں، فاروق ستار

    خالد مقبول صدیقی بااختیار نہیں، نمائشی سربراہ ہیں، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی کی جانب سے آج ڈیڈ لائن دینا مناسب عمل نہیں، وہ بااختیار نہیں نمائشی سربراہ ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فاروق ستار نے کہا کہ بہادر آباد والوں کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ کنوینر بااختیار نہیں ہے، پیشکش کھلے دل سے ہوتی ہے کوئی مدت نہیں ہوتی۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ میری رابطہ کمیٹی کو بھی احترام ملنا چاہئے، بہادر آباد والے طے کرلیں معاملہ عدالتی فیصلے سے حل کریں گے یا پھر مذاکرات کرکے کوئی درمیانی راستہ نکالیں گے، میرا مشورہ ہے کہ دونوں رابطہ کمیٹیاں تحلیل کریں اور مل کر دوبارہ کام کا آغاز کریں۔

    مزید پڑھیں: خالد مقبول کی فاروق ستار کو پرانی ذمے داریاں‌ سنبھالنے کی پیش کش، ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن

    انہوں نے کہا کہ آج خالد مقبول صدیقی کے لہجے میں کوئی طنز نہیں تھا، انہوں نے مذاکرات سے متعلق جو بات کی وہ حقائق کے منافی ہے، پریس کانفرنس میں کچھ حقائق مسخ کرکے بتائے گئے، ثالثوں کے فارمولے پر حلفیہ کہتا ہوں خالد مقبول مان گئے تھے، اگلے دن وہ ایک اور ڈپٹی کنوینر لے آئے معاملات میں پھر تعطل آگیا۔

    فاروق ستار نے کہا ہے کہ بہادر آباد کی جانب سے کہا گیا ڈیڈ لائن کے بعد فاروق آئے تو کارکن کی حیثیت میں آئیں گے، کارکن بننا تو ہمارے لیے باعث افتخار ہے لیکن کارکن بن کر آئیں گے یہ کہنا بالکل مناسب نہیں ہے اس سے کارکنوں کی دل آزاری ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا عوام میں جانے سے پہلے ہم میں سے کوئی گھر بیٹھ جاتا ہے، نومبر میں آفر کی تھی عامر خان پارٹی چلائیں یا میں چلا لیتا ہوں۔

    فاروق ستار نے کہا کہ مانتا ہوں مجھ سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں، فیصلوں میں غلطی ہو تو سربراہ کو معافی مانگنی چاہئے، غلطی سنگین ہو تو اسے رابطہ کمیٹی ہٹا سکتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • خالد مقبول کی فاروق ستار کو پرانی ذمے داریاں‌ سنبھالنے کی پیش کش، ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن

    خالد مقبول کی فاروق ستار کو پرانی ذمے داریاں‌ سنبھالنے کی پیش کش، ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن

    کراچی: کیوایم ایم بہادرآباد کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ فاروق ستارایک ہفتے میں بہادر آباد آکر معاملات سنبھال لیں، اگر سترہ اپریل کے بعد آئے، تو بہ طور کارکن کام کرنا پڑے گا.

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم بہادراآباد نے پی آئی والوں کو واپس آنے کے لیے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی. خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر اراکین 5 فروری سے پہلے والی پوزیشن پر عزت و وقار سے پارٹی میں واپس آجائیں.

    خالد مقبول کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹر فاروق ستار کی رابطہ کمیٹی بہادرآباد کو تحلیل کرنے کی تجویز نہیں مان سکتے. ایک شخص کی فیس سیونگ کے لیے پوری پارٹی کو داؤ پر لگانا ممکن نہیں.

    انھوں‌ نے کہا کہ کامران ٹیسوری کو رابطہ کمیٹی نے معطل کیا تھا، وہ کارکن کی حیثیت سے واپس آجائیں، فاروق ستارآئیں اور بہادرآباد آکر کام کریں، ان کے وقارکی ذمہ داری میری ہے، فاروق ستار کو 5 فروری کے بعد والے حالات یاد بھی نہیں رہیں گے.

    ڈاکٹر خالد مقبول کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد جو بھی پارٹی میں واپس آئے گا، وہ ایک کارکن کی حیثیت سے آئے گا جس کی ذمہ داری کا تعین وقت کی مناسبت سے کیا جائے گا.


    انتخابات میں کراچی کے عوام بیلٹ پیپر پر صرف پتنگ کو ڈھونڈیں گے: خواجہ اظہار الحسن


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی کی پی ایس پی میں شمولیت

    ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی کی پی ایس پی میں شمولیت

    کراچی: ایم کیو ایم کے ایک اور رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سلیم بندھانی نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، سلیم بندھانی نے کہا کہ اپنی مرضی سے بغیر کسی دباؤ کے پی ایس پی میں شامل ہوا ہوں، ملک اور عوام کی خدمت کرنے کے لیے پی ایس پی کا حصہ بنا ہوں، ایم کیو ایم صرف اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے۔

    چیئرمین پی ایس اپی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج جو لوگ کنفیوژ ہیں امید ہے کل وہ ہمارے ساتھ ہوں گے، بہادر آباد اور پی آئی بی سمیت سب کو شمولیت کی دعوت دیتا ہوں۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہزاروں ماؤں کو جانتا ہوں جنہوں نے دعائیں کی ہیں، 11 دن میں 5 ایم پی ایز اور 4 ایم این ایز پی ایس پی میں شامل ہوچکے۔ پی ایس پی کے اس مقام پر پہنچنے کے لیے 4 کارکنان نے شہادت دی، یہ اعتماد ہم نے بنایا ہے پلیٹ میں سجا نہیں ملا۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری حوصلہ افزائی کرنے والے کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پی ایس پی نے پلٹ کر کسی پروار نہیں کیا، پتھر مارنے پر پتھر نہیں مارا، 2 سالوں میں کٹھن دور دیکھا، میرپورخاص میں ہم پر ڈنڈے، پتھر اور گولیاں برسائی گئیں۔

    چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں میں ہوتا تو لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوچکا ہوتا، ان کو یہ کہتے ہوئے شرم آنی چاہئے، حالات بدلنے فرشتے نہیں آئیں گے، ابھی گرمی شروع نہیں ہوئی 10 سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، سال سے یہ راگ سنتے آرہے ہیں اگلے سال لوڈ شیڈںگ ختم ہوگی، صبح میں پانی نہیں ہوتا اور رات میں بجلی نہیں ہوتی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وفاداری تبدیل کرنے کے لیے سخت دباؤ ہے، مگر پتنگ کو کٹنے نہیں‌ دوں‌ گا: فاروق ستار

    وفاداری تبدیل کرنے کے لیے سخت دباؤ ہے، مگر پتنگ کو کٹنے نہیں‌ دوں‌ گا: فاروق ستار

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ان کے ایم این اے اور ایم پی ایز پر وفاداریاں تبدیل کرنے کے لیے سخت دباؤ ہے.

    تفصیلات کے مطابق فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پتنگ کو نہ تو کٹنے دیں‌ گے، نہ یہی کسی کو اسے چھیننے دیں گے، جو ایم این اے اور ایم پی ایز پارٹی چھوڑ گئے، ان پر دباؤ تھا.

    انھوں نے الزام عائد کیا کہ وفاداریاں تبدیل کرنے کے لئے ارکان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، ایم کیو ایم کو مائنس کرنے کی سازش ہورہی ہے، وقت کا دباؤ اور کچھ محرکات ہیں، جن کی تفصیل جلد بتائوں گا.

    انھوں نے کہا کہ بہادرآباد بڑی توقع لےکر گیا، مگر مجھے مایوسی ہوئی، معاملات کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرنا چاہتا ہوں، خالد مقبول اور مجھے مل کر مسائل حل کرنے ہوں گے.

    انھوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کئی اہم امور پر مشاورت ہوئی ہے، اہم ترین چیلینج یہ ہے کہ اگلے الیکشن میں پارٹی کو کیسے لے کر جانا ہے، پارٹی میں اقتدار کا جھگڑا نہیں، بہادرآباد والوں سے رابطوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    [bs-quote quote=” بہادرآباد بڑی توقع لےکر گیا تھا، مگر مجھے مایوسی ہوئی، معاملات کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرنا چاہتا ہوں، خالد مقبول اور مجھے مل مسائل کو حل کرنے ہوں گے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”ڈاکٹر فاروق ستار” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/04/FAROOQSATTAR.jpg”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ پارٹی کا بحران حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، بہاد آباد والے میرے بغیر پارٹی چلا سکتے ہیں، تو بتا دیں۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 11 اپریل کو ہائیکورٹ میں سماعت ہوگی، نہیں چاہتا کہ عدالت میں مقدمہ طول پکڑے اور اورتاریخوں پرتاریخیں ملیں.

    انھوں نے کہا کہ بحران کو ختم کرنے کے لیے میں نے ایک حل نکالا ہے، میری رابطہ کمیٹی نے اختیار دیا ہے کہ میں اسے تحلیل کردوں، بہادر آباد والے اپنی رابطہ کمیٹی تحلیل کر دیں.

    انھوں نے کہا کہ میرا وعدہ ہے کہ ایک ماہ میں جوخلا پیدا ہوا ہے، اسے بہت جلد ختم کر دیں گے، اگر معاملات کو نمٹا دیں، توعدالت کی ضرورت نہیں پڑے گی، خواہش اور اپیل ہے کہ مسئلے کو حل کریں، اب ثالث بھی تھک گئے ہیں.

    فاروق ستار کے مطابق مدعا یہ ہے کہ الیکشن کے لئے پارٹی کو کس طرح چلانا ہے، اس کے لیے مجھ پر اور خالد مقبول پر معاملے کوچھوڑ دیں، دونوں رابطہ کمیٹیاں 2018 کے الیکشن تک تحلیل رہیں گی، اب مشاورتی کونسل بنا کر تنظیم کو آگے کی جانب بڑھایا جائے۔


    پارٹی نے تنظیمی بحران کا حل نکال لیا، جلد اعلان کروں گا، فاروق ستار


    ایم کیو ایم چھوڑ کر جانے والے شبیر قائم خانی کو منانے فاروق ستار گھر پہنچ گئے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پارٹی نے تنظیمی بحران کا حل نکال لیا، جلد اعلان کروں گا، فاروق ستار

    پارٹی نے تنظیمی بحران کا حل نکال لیا، جلد اعلان کروں گا، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ مہاجروں کے مسائل حل کرنے کے لیے مہاجر قوم کا اتحاد ضروری ہے، پارٹی نے تنظیمی بحران کا حل نکال لیا ہے جلد اعلان کروں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فاروق ستار نے کہا کہ مہاجر اتحاد قائم کرنے کا فیصلہ کرچکا ہوں، ایک دو روز میں وفد سیاسی جماعتوں، دانشوروں سے ملاقات کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ مہاجر اتحاد سے سندھ کے مظلوم بھائیوں سے مل کر جائز حق حاصل کریں گے، ماضی میں ہونے والی ناانصافیوں پر بھرپور طریقے سے آواز اٹھائیں گے، ایم کیو ایم پاکستان مہاجر یکجہتی کے لیے سب سے بات کرے گی۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا ہر کارکن کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہے، اقوام متحدہ اور عالمی تنظیمیں بھارتی دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائیں۔

    مزید پڑھیں: جینامرنا ایم کیو ایم کےساتھ ہی ہے، پتنگ کے ساتھ رومانس ہے، نہیں چھوڑ سکتا، فاروق ستار

    واضح رہے کہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جینا مرنا ایم کیو ایم کے ساتھ ہے کسی اور سیاسی جماعت میں کبھی نہیں جاؤں گا، 35 سال پارٹی کے ساتھ گزارے آگے بھی اسی کے ساتھ رہوں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ تنظیم میں بحران کو حل کرنے کے لیے اپنا سیاسی تجربہ استعمال کررہا ہوں، میری انا کا مسئلہ نہیں ہے یہ مسئلہ جلد حل ہوجائے گا، فیصلے کے بعد اب کنوینر میں اور پارٹی میرے نام سے رجسٹرڈ ہے، الیکشن کمیشن کو اب میرا نام ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کرنا چاہئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم چھوڑ کر جانے والے شبیر قائم خانی کو منانے فاروق ستار گھر پہنچ گئے

    ایم کیو ایم چھوڑ کر جانے والے شبیر قائم خانی کو منانے فاروق ستار گھر پہنچ گئے

    کراچی: ایم کیو ایم چھوڑ کر جانے والے شبیر قائم خانی کو منانے کی کوششیں، فاروق ستار شبیر قائم خانی کو منانے کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایم کیو ایم چھوڑ کر جانے والے شبیر قائم خانی کو فاروق ستار نے دوبارہ پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی، فاروق ستار کا کہنا ہے آپ سینئر رہنما ہیں پارٹی کو چھوڑ کر مت جائیں۔

    فاروق ستار نے کہا کہ پارٹی آپ کے جانے کا نقصان برداشت نہیں کرسکتی، پی آئی بی اور بہادر آباد کے معاملات کو حل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

    شبیر قائم خانی کا کہنا ہے کہ پارٹی کی تقسیم کے حق میں نہیں ہوں اس وقت میں بہت پریشان ہوں، پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی آئی بی اور بہادر آباد ایک ہوجائیں گے تو میں واپس آجاؤں گا، دوسری جانب بہادر آباد کمیٹی کا بھی شبیر قائم خانی کو منانے جانے کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کے اہم رہنما شبیر قائم خانی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے ویڈیو پیغام میں شبیر قائم خانی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب نہ ہی کوئی روکنے والا ہے اور نہ ہی کوئی ٹوکنے والا ہے، اس لیے پارٹی میں لوگ اقتدار کے لیے دست و گریباں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج پارٹی میں پتنگ اور پرچم پر کھینچا تانی ہورہی ہے، ایم کیو ایم میں باہمی اختلافات بہت بڑھ گئے ہیں جس کے باعث میں ذہنی طور پر پریشان اور رنجیدہ ہوں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ چھ روز کے دوران متحدہ پاکستان کے چار اراکین اسمبلی نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں اور گذشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی نے پارٹی چھورتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی میں شمول ہوگئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ارباب اختیار ہمیں جمہوری، انتخابی عمل سے باہر نہ کریں، فاروق ستار

    ارباب اختیار ہمیں جمہوری، انتخابی عمل سے باہر نہ کریں، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ارباب اختیار ہمیں جمہوری، انتخابی عمل سے باہر نہ کریں، وارننگ دیتا ہوں ہمیں ہماری سیاسی جگہ دی جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے 34ویں یوم تاسیس کے جلسے سے لیاقت آباد میں خطاب کرتے ہوئے کیا، فاروق ستار نے کہا کہ ہم 23 اگست کو ملک دشمنوں کے خلاف کھڑے ہوئے، ہم نے 23 اگست کو ایم کیو ایم کو بچا کر پیروں پر کھڑا کیا، یہ مائنس نہیں مائنس ایم کیو ایم کا فارمولا تھا۔

    سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ آج بھی حقیقی ٹو بنانے کی سازش ہورہی ہے، مائنس ٹو سربراہ کی سازش ہورہی ہے، ہم ایم کیو ایم کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے، صبر برقرار رکھیں خالد مقبول صدیقی بھی ہمارے ساتھ ہوں گے۔

    فاروق ستار نے کہا کہ 23 اگست کو پاکستان کے لیے کھڑے ہوئے، صبر کا مزید امتحان نہ لیں، وقت نے ہم سے ایک اور امتحان مانگا، صرف پاکستان کے لیے پارٹی قائد سے علیحدگی اختیار کی، ہم نے سب کو یکجا کیا اور ایم کیو ایم پاکستان کو کھڑا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ 34 سال میں ایم کیو ایم کو مٹانے کی بے شمار کوششیں ہوئیں، سازشوں کے باوجود مخلص کارکنان کی وجہ سے ایم کیو ایم قائم ہے، پاکستان دولخت ہورہا تھا اس وقت بھی ہم نے قربانیاں دیں، ہماری قربانیوں کی وجہ سے پاکستان آج قائم و دائم ہے۔

     کامران ٹیسوری کا ایم کیو ایم چھوڑنے کا اعلان

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری نے کہا کہ میں آج آپ سے آخری خطاب کررہا ہوں، میں ایک ماہ سے سکون سے نہیں سویا، میرے اپنے پوچھتے ہیں میں نے ایسا کیا کیا جو پارٹی تقسیم ہوئی۔

    کامران ٹیسوری نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ نہیں جانتا بہادر آباد کے ساتھیوں کو کون سی بات بری لگی، بار بار پوچھنے پر بھی نہیں بتایا گیا کہ میری غلطی کیا ہے، عامر خان سمیت تمام رہنماؤں سے گھر جاکر معافی مانگنے کو تیار ہوں، میری وجہ سے مہاجروں کی تقسیم بچ سکتی ہے تو استعفیٰ دینے کو تیار ہوں، میں فاروق ستار کے ساتھ رہوں گا اور ان کے ہاتھ مضبوط کروں گا۔

    یہ پڑھیں: اقربا پروری والی نہیں 1984 والی ایم کیو ایم بنائیں گے، فیصل سبزواری


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اقربا پروری والی نہیں 1984 والی ایم کیو ایم بنائیں گے، فیصل سبزواری

    اقربا پروری والی نہیں 1984 والی ایم کیو ایم بنائیں گے، فیصل سبزواری

    کراچی: رکن سندھ اسمبلی اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی ممبر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ اقربا پروری والی نہیں 1984 والی ایم کیو ایم بنائیں گے، تنظیم کو آگے لے کر جانا ہے تو پھر اصول کی بات ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کے نشترپارک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ 5 فروری کے بعد سے آج تک ایک ایک قدم پھونک پھونک کر اٹھایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چند ناعاقبت اندیشوں کی وجہ سے ہم خوشی کا دن دو جگہ منارہے ہیں، افسوس ہے ہمارے کچھ ساتھی اصول اور ضابطے کو نہیں مان رہے، تنظیم کو آگے لے کر جانا ہے تو پھر اصول کی بات ہوگی۔

    فیصل سبزواری نے کہا کہ آج نشتر پارک میں ہر شخص تنظیم کے نام اور پرچم تلے جمع ہوا ہے، نشترپارک میں 1984 کے کارکنان بھی موجود ہیں، سازشوں کے باوجود کارکنان پہلے کی طرح منظم بیٹھے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی روایت ہے پیسے کے بدلے نہیں کارکردگی پر عہدے دئیے جاتے ہیں، ہم گروہ بندی کرنے والوں کو تنظیم سے نکال باہر کرتے تھے۔

    مخالفین نے کراچی میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں: خواجہ اظہار الحسن

    سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ آج 2 مقامات پر یوم تاسیس منایا جارہا ہے، جب تک دونوں ایم کیو ایم کا پرچم تھامے ہیں کوئی تقسیم نہیں کرسکتا، مخالفین نے کراچی میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سردار احمد پارٹی کا اثاثہ ہیں، ان سے گزارش ہے کہ ثالثی کا کردار ادا کرتے رہیں، مجھے بھی سید سردار احمد کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فاروق ستارکے دستخط کے حامل امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے جائیں گے‘ الیکشن کمیشن

    فاروق ستارکے دستخط کے حامل امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے جائیں گے‘ الیکشن کمیشن

    کراچی:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رابطہ کمیٹی کی جانب سےلکھے ہوئے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار ہیں اور انہی کے دستخط کے حامل ٹکٹ سینٹ الیکشن کے لیے منظور کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے آج بروز جمعہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھا گیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی آئین کے تحت کنوینر کو ٹکٹ دینے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔رابطہ کمیٹی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی ٹکٹ دینے کا اختیار پارٹی آئین کے تحت رابطہ کمیٹی کے پاس ہے لہذا الیکشن کمیشن سینٹ الیکشن کے لیے ڈاکٹر فاروق ستار کے نامزد کردہ امید واروں کو رد کرتے ہو ئے رابطہ کمیٹی کے نامزد کردہ ناموں کو منظور کرے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رابطہ کمیٹی کے خط پر کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کے نام پر رجسٹرڈ ہے اور آئین اور قانون کے مطابق پارٹی سربراہ ہی ٹکٹ جاری کرسکتا ہے۔ لہذا انہی کے دستخط کے حامل امید واروں کے ٹکٹ جاری کرسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ گزشتہ 20 سے 25 سال سے ایم کیو ایم کی تاریخ یہی ہے کہ ٹکٹ فاروق ستار ہی جاری کیا کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ سینٹ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان گزشتہ تین دنوں سے منقسم ہے‘ رابطہ کمیٹی اور سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے سینٹ الیکشن میں علیحدہ علیحدہ نام جمع کرائے ہیں۔

    اس معاملے میں دونوں جانب سے پی آئی بی اور بہادر آباد مراکز کے درمیان‘ مذاکرات‘ پریس کانفرنسز اور الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ رابطہ کمیٹی کا موقف ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار پارٹی کے آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کی تجاویز کے برخلاف ٹکٹ جاری کررہے ہیں۔

    دوسری جانب ڈاکٹر فاروق ستار کا موقف ہے کہ کنوینر کی غیر موجودگی میں رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی کوئی قانونی اور آئینی اہمیت نہیں ہے ‘ ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار صرف سربراہ کو حاصل ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • کراچی کے عوام کس کے ساتھ ہیں‘2018 میں واضح ہو جائے گا‘خواجہ اظہار الحسن

    کراچی کے عوام کس کے ساتھ ہیں‘2018 میں واضح ہو جائے گا‘خواجہ اظہار الحسن

    کراچی: ایم کیو ایم (پاکستان) کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ کوئی اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ ایم کیوایم کا مینڈیٹ تقسیم ہوگیا ہے، ہم وطن عزیزکی تعمیروترقی کے لئے اداروں کے ساتھ کھڑے ہے.

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے قائد حزب اختلاف اورمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے سندھ اسمبلی میں اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلدیاتی ملازمین کو تنخواہیں دے رہی ہے اورنہ ہی پنشن کی ادائیگی کو یقینی بناتی ہے.

    انہوں مخالفین کو درپردہ پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کوئی خوش فہمی میں نہ رہے کہ ایم کیوایم کامینڈیٹ تقسیم ہوگیا ہے، ایک طرف ہمارے ایم پی ایزاورایم این ایز کو برا کہا جاتا ہے،دوسری جانب کہا جاتا ہے کہ یہ ہماری طرف آرہے ہیں.

    مزید پڑھین:فاروق ستار منحرف کارکنان کو دھمکا رہے ہیں: مصطفیٰ کمال

    ایم کیو ایم (پاکستان) وطن عزیزکی تعمیر وترقی کے لئے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے،اسی لئے فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے اے پی سی میں بھی مشروط حمایت کا یقین دلایا ہے.

    ہم 2018 کے عام انتخابات میں ثابت کردیں گے کہ کراچی کےعوام ایم کیوایم کے ساتھ ہیں.

    انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے حوالے سے چیف سیکریٹری اورگورنرصاحب سے تحفظات کا اظہار کیا ہے.