Tag: MQMP

  • قبل ازمردم شماری دھاندلی روکنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے‘ فاروق ستار

    قبل ازمردم شماری دھاندلی روکنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے‘ فاروق ستار

    کراچی: سربراہ ایم کیوایم ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ غلط مردم شماری کی وجہ سے سندھ کے شہری عوام میں احساس محرومی پایا جاتا ہے، ہم نے احساس محرومی ختم کرنے کے لئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے.

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سپریم کورٹ رجسٹری میں مردم شماری سے متعلق آئینی درخواست دائر کی، اس موقع پر ان کے ہمراہ مئیر کراچی وسیم اختر ، فیصل سبزواری سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے.

    سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ناانصافیوں کے خاتمے کی جدوجہد کررہے ہیں،سندھ کے عوام ایک عرصے سے اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں، اب تک ہوئی ہر مردم شماری میں سندھ کی آبادی کوکم کرکے دکھایا گیا ہے.

    مزید پڑھیں:سندھ مردم شماری میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے، فاروق ستار

    صوبہ سندھ کے شہر کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک برتا گیا ہے، 18سال میں کراچی،حیدرآباد،سکھرمیں آبادی زیادہ ہونی چاہیے.

    مزید پڑھیں:سندھ مردم شماری کے معاملے پر سپریم کورٹ جائیں گے، فاروق ستار

    فاروق ستار نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور سکھرمیں احساس محرومی ہے، جبکہ یہ وہ علاقے ہیں جہاں کی آبادی زیادہ ہے، ہم نے احساس محرومی ختم کرنے کے لئے سپریم کورٹ کادروازہ کھٹکھٹایا ہے.

    ہم سپریم کورٹ سے انصاف کےطلب گا رہیں، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ قبل ازمردم شماری دھاندلی کےذریعے آبادی کوکم دکھانےکا منصوبہ بن گیا ہے.

  • دو سال میں دہشت گردی میں کتنی کمی آئی ہے‘ فاروق ستار کاسوال

    دو سال میں دہشت گردی میں کتنی کمی آئی ہے‘ فاروق ستار کاسوال

    اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارکا کہنا ہے کہ حکومت نے سول عدالتوں کی بہتری کے لئے کوئی بھی اقدامات نہیں کیے،انہوں نے کہا کہ ہم فوجی عدالتوں کے قیام کے مخالف نہیں ہیں.

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سول عدالتیوں کو بہتربنانے کے لئےکسی قسم کے کوئی اقدامات نہیں کیے ہیں۔

    مزید پڑھیں:حکومت اوراپوزیشن فوجی عدالتوں کے قیام پرمتفق

    ان کا کہنا تھا کہ ہم فوجی عدالتوں سے متعلق تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے، پہلے بھی ہم نے وزیراعظم کی یقین دہانی کے بعد عدالتوں کی حمایت کی تھی۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کے قیام کی راہ ہموارکرنے میں ہمارا کلیدی کردارتھا،ہم فوجی عدالتوں کے قیام کے مخالف نہیں ہیں.

    مزید پڑھیں:پاکستان میں 11 سالوں میں 17،255 دہشت گردی کے واقعات ہوئے: رپورٹ

    ،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ نے حکومت سے سوال کیا کہ آخر کب تک دہشت گردی کے خلاف جنگ چلے گی؟

    مزید پڑھیں:دس سال تک دہشت گردی کے واقعات ہوں گے، ڈی جی انٹیلی جنس بیورو

    فاروق ستار نے حکومت سے پوچھا کہ ہمیں بتایا جائے کہ دو سال میں دہشت گردی میں کتنی کمی آئی ہے؟ حکومت کو اتنی آسانی سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے.

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہمارا سنجہدہ مطالبہ ہے کہ قوم کو اب  ریلیف ملنا چاہئے۔

  • ًٰٰایم کیو ایم اور پی ایس پی کے درمیان برف پگھل گئی

    ًٰٰایم کیو ایم اور پی ایس پی کے درمیان برف پگھل گئی

    کراچی: فاروق ستار اور مصطفی کمال کے درمیان جمی برف پگھلنے لگی، دونوں سرابرہوں نے مصافحہ کیا اور مسکراہٹوں کے تبادلے کے ساتھ گفتگو بھی کی.

    تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں منعقد کردہ سیمینارمیں مدعو مہمان خصوصی میں شامل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور پاک سرزمین کے چیئرمین مصطفی کمال برابر کی نشست پربیٹھے .

    قومی یکجیتی کے سیمنارکے موقع پر مصطفیٰ کمال نے ڈاکٹر فاروق ستار سے مصافحہ بھی کیا اور دونوں کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا.

    علاوہ ازیں دونوں پارٹیوں کے سربراہان کے درمیان چند جملوں پر مشتمل گفتگو بھی ہوئی.دورانِ گفتگو مصطفی کمال نے فاروق ستار کی خیریت دریافت کرتے ہوئے پوچھا کہ فاروق بھائی آپ کی طبیعت کیسی ہے ؟سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے میں بالکل ٹھیک ہوں، چئیرمین پاک سر زمین نے کہا کہ ایکسیڈنٹ کے بعد آپ کو چوٹیں آئیں تھی کیا زخم بھر گئےہیں، فارو ق ستار نے کہا کہ جی الحمد اللہ میں اب صحت مند ہوں۔

    یاد رہے کہ دونوں پارٹیوں کے سربراہ پہلے متحدہ قومی موومنٹ سے وابستہ تھے، تاہم گذشتہ سال 3 مارچ کی مشہور زمانہ تقریر کے بعد 23 مارچ کو سابق مئیر کراچی مصطفی کمال نے اپنی الگ تنظیم کا اعلان کردیا تھا.

    بعد ازاں 22 اگست 2016 کے ناخوشگوار واقعے کے بعد فاروق ستار نے بانی ایم کیو ایم سے اظہار لاتعلقی کے بعد "لندن” سے اپنی راہیں‌ جدا کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی باگ ڈور سنبھال لی تھی.