Tag: Mr perfect

  • جنسی ہراساں کرنے والوں‌ کا بائیکاٹ‌ کیا جائے، عامر خان کا مشورہ

    جنسی ہراساں کرنے والوں‌ کا بائیکاٹ‌ کیا جائے، عامر خان کا مشورہ

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار عامر خان نے جنسی ہراسانی کے الزامات کی زد میں آنے والی شخصیات سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔

     ’کافی ود کرن‘ شو میں مسٹر پرفیکٹ نے جنسی ہراسانی کے الزامات پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ’جو لوگ بھی اس گھناؤنے کام میں ملوث ہیں ہمیں معاشرتی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اُن سے کنارہ کرنا چاہیے‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے معاملات صرف فلم انڈسٹری تک محدود نہیں بلکہ اس کی وجہ سے عام خواتین بھی متاثر ہورہی ہیں، اس عمل کی وجہ سے خواتین بہت زیادہ رنجیدہ ہوجاتی ہیں‘۔

    مزید پڑھیں: جنسی ہراساں کرنے کا الزام، سوشانت سنگھ نے اداکارہ کے میسجز شیئر کردیے

    کرن جوہر نے مسٹر پرفیکٹ سے بالی ووڈ میں شروع ہونے والی ’می ٹو مہم‘ کے حوالے سے سوال کیا، اس پر عامر خان کا کہنا تھا کہ ’میں اور اہلیہ نے فیصلہ کیا کہ الزامات کی زد میں آنے والے لوگوں کے ساتھ مستقبل میں کوئی کام نہیں کریں گے اور اُن کا اُس وقت تک سوشل بائیکاٹ کریں گے جب تک الزام کا فیصلہ نہیں ہوجاتا‘۔

    عامر خان نے بالی ووڈ کی دیگر شخصیات اور مداحوں سے اپیل کی کہ وہ بھی جنسی ہراسانی کے الزامات کی زد میں آنے والے افراد سے کنارہ کشی کرلیں، اسی طرح اگر کوئی خاتون کسی مرد پر غلط الزام لگائیں اُس کا بھی بائیکاٹ کریں کیونکہ محض ایک بات کی وجہ سے کسی کا مستقبل تباہ ہوسکتا ہے‘۔

    یہ بھی پڑھیں: مودی کے وزیرِمملکت جنسی ہراسانی کے الزامات کے باعث مستعفی

    مسٹر پرفیکٹ نے بالی ووڈ میں جنسی ہراسانی کے واقعات پر اٹھنے والی آوازوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ انڈسٹری سے ایسے لوگوں کا صفایا ہورہا ہے جو خواتین کے بارے میں غلط سوچ رکھتے ہیں، خواتین کی طرف سے سامنے لائے جانے والے نام پریشان کُن ضرور ہیں مگر یہ آواز قابلِ ستائش ہے‘۔

  • عامر خان نے دوسری محبت اور شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی

    عامر خان نے دوسری محبت اور شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اپنی دوسری محبت اور شادی کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے تمام حقیقت بیان کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکٹ کے نام سے مشہور عامر خان ویسے تو نجی زندگی کے معاملات میں خاموش رہتے ہیں تاہم انہوں نے پہلی بار خود ہی دوسری شادی کے حوالے سے لب کشائی کر ڈالی۔

    چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عامر خان نے اپنی پہلی بیوی سے علیحدگی اور دوسری شادی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اور اپنی زندگی کے کچھ اہم رازوں سے پردہ بھی اٹھایا۔

    ایک سوال کے جواب میں مسٹر پرفیکٹ نے بتایا کہ ’میری دوسری اہلیہ کرن ہیں جن سے پہلی ملاقات فلم لگان کے سیٹ پر ہوئی کیونکہ وہ ہدایت کار کے ماتحت اپنے امور سرانجام دے رہی تھیں، اس دوران ہمارے درمیان کوئی خاص بات چیت نہیں ہوئی البتہ جب میری پہلی بیوی سے علیحدگی ہوئی تو کرن سے کچھ خاص ہی رشتہ ہوگیا‘۔

    مزید پڑھیں: بلاک بسٹر فلم تھری ایڈیٹس کے سیکوئیل پر کام شروع، عامر خان کا کردار کون نبھائے گا؟

    انہوں نے بتایا کہ ’ایک وقت میں بہت ہی زیادہ پریشان اور مشکل صورتحال میں تھا کہ کرن کا فون آیا اور میں پھر باتیں کرنے میں اپنی پریشانی بھول گیا، جب لائن کاٹی تو مجھے احساس ہوا کہ بات کر کے مجھے کتنا سکون اور خوشی ملی‘۔

    عامر خان اپنی دوسری اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ، فائل فوٹو

    عامر خان کا کہنا تھا کہ’ کال کے بعد ہمارے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں اور پھر ہم ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے جس کے بعد ہم دونوں نے شادی سے قبل کافی وقت ایک ساتھ گزارا اور پھر 2005 میں ازدواجی بندھن میں بند گئے‘۔

    پہلی بیوی ’رینا‘ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مسٹر پرفیکٹ کا کہنا تھا کہ ’رینا بھی بہت زبردست شخصیت کی مالک تھیں مگر افسوس کہ ہمارا رشتہ زیادہ عرصے تک چل نہ سکا البتہ ہم دونوں آج بھی ایک کمپنی میں ساتھ ہی کام کررہے ہیں‘۔

    یہ بھی پڑھیں: عامر خان “ٹھگز آف ہندوستان” میں‌ ایک بے ایمان شخص کا کردار نبھائیں‌ گے

    ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ ’پہلی بیوی سے علیحدگی کے بعد میں بہت زیادہ ٹوٹ گیا تھا اور زندگی پر سے اعتبار ختم گیا تھا البتہ کرن نے سہارا دیا اور اب میں اپنی دوسری محبت کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتا‘۔

    عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں خود کو بہت زیادہ خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے کرن جیسی اہلیہ ملی جو میری بہت اچھی دوست اور زبردست شخصیت کی مالک ہے‘۔

  • بالی ووڈ اکار عامر خان کا نیاروپ، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    بالی ووڈ اکار عامر خان کا نیاروپ، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار عامر خان نے نئی فلم کے لیے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر نیا روپ دھار لیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کے حوالے سے کام کررہے ہیں، جس میں وہ ایک بار پھر نئے روپ میں نظر آئیں گے۔

    عامر خان نے ہر بار کی طرح اس بار بھی مداحوں کو متاثر کرنے کے لیے ایک نیا روپ دھار لیا۔ بھارتی اداکار سشانت سنگھ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عامر خان کے ہمراہ بنائی جانے والی تازہ تصویر شیئر کی۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان نے اپنی نئی آنے والی فلم کے لیے ایک بار پھر نیا روپ دھارتے ہوئے ناک چھدوا لی جو ایک نئی بات ہے تاہم ابھی کہنا یہ قبل از وقت ہوگا کہ عامر خان کا نیا روپ فلم کے لیے ہے یا پھر اس کی وجوہات کچھ اور ہوسکتی ہیں۔

    واضح رہے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ ہر سال اپنی فلم کے لیے نیا روپ دھارتے ہیں تاکہ اپنے کردار کو بھرپور طریقے سے نبھا سکیں اور وہ اپنی اس خصوصیت کی وجہ سے بے حد مقبول بھی ہیں۔

    نئی تصویر دیکھنے کے لیے اسکرول نیچے کریں

    عامر خان کے مختلف فلموں کے روپ

    عامر خان کی تازہ تصویر