Tag: MSCI

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ عالمی سرمایہ کاروں کے لیے دوبارہ پرکشش بن گئی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ عالمی سرمایہ کاروں کے لیے دوبارہ پرکشش بن گئی

    کراچی : پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو مورگن اسٹینلے فرنٹیئر مارکیٹ ہنڈریڈ انڈیکس میں شامل کرلیا گیا ، فرنٹیئر انڈیکس کمپنیوں میں 2.5ارب ڈالرتک سرمایہ کاری ہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ عالمی سرمایہ کاروں کےلیےدوبارہ پرکشش بن گئی ، مورگن اسٹینلے نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں شمولیت کی منظوری دے دی۔

    مورگن اسٹینلے نے حبیب بینک لمیٹیڈ اور لکی سیمنٹ سمیت تین کمپنیوں کو ایم ایس سی آئی پاکستان انڈیکس میں برقرار رکھا ہے۔

    مورگن اسٹینلے فرنٹیئر مارکیٹ ہنڈریڈ انڈیکس میں شامل کمپنیوں میں ڈھائی ارب ڈالر تک غیر ملکی سرمایہ کاری ہوتی ہے۔

    اس حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری آنےسےڈالرکےمقابلےمیں روپےپردباؤکم ہوگا اور غیرملکی سرمایہ کاری سےاسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان رہے گا۔

  • پاکستان کی دو کمپنیاں ایم ایس سی آئی  ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس سے خارج

    پاکستان کی دو کمپنیاں ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس سے خارج

    کراچی : ایم ایس سی آئی انڈیکس کے ششماہی ریویو میں پاکستان کے ویٹیج میں کمی کردگئی اور پاکستان کی دو کمپنیاں ایم ایس سی آئی ایمرجن مارکیٹ  انڈیکس سے خارج ہوگئیں ،کمپنیوں کےاسمال کیپ انڈیکس میں ڈالنے سے غیرملکی سرمایہ کاری کے انخلا کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم ایس سی آئی انڈیکس نے ششماہی ریویو جاری کردیا ، جس میں پاکستان کاویٹیج کم ہوکر صفر اعشاریہ صفر 4فیصد ہوگیا جوکہ پہلے صفراعشاریہ صفر سات نو فیصد تھا۔

    ایم ایس سی آئی انڈیکس میں پاکستان کی دو کمپنیوں ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس سے خارج کر کے اسمال کیپ انڈیکس میں شامل کیا گیا ہے جبکہ 2 پاکستانی کمپنیوں کو اسمال کیپ انڈیکس سے بھی نکالا گیا ہے، کمپنیوں کے اخراج سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے انخلاء کا امکان ہے۔

    پاکستان کےعلاوہ ترکی،تائیوان اورملائیشیا کی کمپنیاں بھی انڈیکس سے خارج کی گئی ہے، ترکی کی 6،تائیوان اور ملائیشیا کی 4، 4 کمپنیاں خارج ہوئی ہیں جبکہ بھارت کی 2 کمپنیوں کو بھی انڈیکس سےخارج کیا گیا ہے۔

    چین کی 12 کمپنیوں کو انڈیکس میں شامل اور 10 کو انڈیکس سے نکالا گیا ہے جوکہ چین کے ویٹیج میں اضافے کا باعث بنا ہے، ایم ایس سی آئی انڈیکس کی ری بیلنسنگ کا اطلاق 30نومبرسےہوگا۔

    دوسری جانب یم ایس سی آئی انڈیکس کے فیصلے کے اثرات اسٹاک مارکیٹ میں نظر آئے، کاروبارکے آغاز پر ہی اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس میں 380 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 800 کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔

    خیال رہے مئی 2017 میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ باقاعدہ طور پر ایم ایس سی آئی ایمر جنگ مارکیٹ انڈیکس میں شامل کیا گیا تھا، لارج کیپ کمپنیوں میں او جی ڈی سی، حبیب بینک ، یو بی ایل ، اینگرو اور دیگر شامل تھیں جبکہ اسمال کیپ انڈیکس میں پاکستان کی ستائیس کمپنیاں شامل کی گئی تھیں، جن میں اینگرو فرٹیلائزر، فوجی فرٹیلائز ، فوجی سیمنٹ، پاک سوزوکی،ہونڈا اٹلس، پاکستان آئل فیلڈز اور پاکستان اسٹیٹ آئل شامل تھی۔

  • مارگن اسٹینلے کی پاکستان کو اِمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں شامل کرنے کی منظوری

    مارگن اسٹینلے کی پاکستان کو اِمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں شامل کرنے کی منظوری

    اسلام آباد : عالمی مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے ادارے مارگن اسٹینلے نے پاکستان پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اِمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی امرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں باقاعدہ شمولیت آئندہ سال جون میں ہوگی، انڈیکس میں شمولیت کے بعد پاکستان کی 26 کمپنیاں ٹریڈنگ کرسکیں گی۔

    ایم ایس سی آئی کی جانب سے پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیتے ہوئے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو امرجنگ مارکیٹ میں شامل کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج نے دوہزارآٹھ کے معاشی بحران کے بعد انڈیکس کو منجمد کردیا تھا، اس فیصلے کے بعد اسے ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس سے نکال دیا گیا تھا۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی دیکھی جارہی ہے، ہنڈریڈانڈیکس تاریخ میں پہلی بار 38 ہزار 500پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا ہے۔