Tag: msdhoni

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: دھونی کو بھی ٹیم کے ساتھ بھیجنے کا فیصلہ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: دھونی کو بھی ٹیم کے ساتھ بھیجنے کا فیصلہ

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اومان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے بھارتی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے اعلان کے بعد پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مہندرا سنگھ دھونی ٹیم کے ہمراہ ورلڈکپ کے دوران بطور مینٹور رہیں گے۔

    دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے میگا ایونٹ کے لیے ویرات کوہلی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ٹیم کی قیادت ‏سونپی ہے جب کہ روہت شرما نائب کپتان ہوں گے۔

    ٹیم میں لوکیش راہول، سوریاکماریادیو، ریشبھ پنٹ، ایشان کشن، ہاردیک پانڈیا، رویندراجڈیجا، اکشرپٹیل، راہول ‏چاہار،ایشون اور ورون چکرورتی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ایم ایس دھونی بھارت کے سب سے کامیاب کپتان مانے جاتے ہیں اور وہ واحد کپتان ہیں جن کی قیادت میں بھارت نے آئی سی سی کی تینوں ٹرافیاں ورلڈ کپ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کررکھا ہے۔

    انہوں نے اپنے ایک روزہ کیریئر میں 350 میچز میں 10 ہزار 773 رنز بنائے اور وکٹ کے پیچھے 444 آؤٹ کیے۔

    ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 98 میچز میں 91 بار بلے بازوں کو وکٹوں کے پیچھے آؤٹ کرنے کا ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے۔

    گذشتہ سال اگست میں دھونی نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

  • شکست کا غم بھلا کر دھونی نے منائی شادی کی ساتویں سالگرہ

    شکست کا غم بھلا کر دھونی نے منائی شادی کی ساتویں سالگرہ

    انٹیگا: مہندر سنگھ دھونی نے اپنی اہلیہ ساکشی کے ہمراہ ویسٹ انڈیز میں شادی کی ساتویں سالگرہ منائی، ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے  اس موقع پردھونی کو مبارکباد پیش کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے چوتھے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز سے شکست کا غم بھلا کر شادی کی ساتویں سالگرہ منائی۔

    دھونی اور ساکشی چار جولائی 2010ء کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ دھونی کا شمار کامیاب کپتانوں میں ہوتا ہے۔

    ایم ایس کی کپتانی میں بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، آئی سی سی ورلڈ کپ میں کامیابیاں سمیٹیں۔ شادی سے قبل بھی دھونی کپتانی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے تاہم دھونی نے ساکشی کے زندگی میں آنے کے بعد متعدد فتوحات اپنے نام کی۔ جس میں بھارت کو 28 سال بعد آئی سی سی ورلڈ کپ میں کامیابی دلوانا شامل ہے۔

    جھاڑکنڈ بوائے نے 2015ء کے ورلڈ کپ میں بھی کپتانی کے فرائض انجام دئیے تاہم آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے دی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کپتانی کے فرائض‌ سے دھونی کو دستبردار کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا انتخاب کیا. دھونی ان دنوں‌ بحیثیت وکٹ کیپر بلے باز ٹیم میں‌ موجود ہیں.

    دھونی کی کپتانی میں بھارت نے آئی سی سی کے تینوں ایونٹ جیتے، ساکشی سے شادی کے بعد دھونی کامیابی کا گراف مسلسل بڑھا یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

    ساکشی دھونی کو سپورٹ کرنے کے لیے میدان میں موجود ہوتی ہیں یہی نہیں انڈین پریمیئر لیگ میں بھی ساکشی دھونی ٹیم کو سپورٹ کرتی نظر آتی ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔