Tag: Msg

  • وزیراعظم شہباز شریف کا دنیا بھر کی ماؤں کو سلام

    وزیراعظم شہباز شریف کا دنیا بھر کی ماؤں کو سلام

    ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آج ہم سب مل کر ماں کےعظیم رشتے کوسلام پیش کرتے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں ماں سے زیادہ مخلص رشتہ کوئی نہیں، اللہ تعالی نے انسان سے اپنی محبت کے تعارف کا ذریعہ ماں کو بنایا، اللہ تعالی ٰنے جنت ماں کے قدموں تلے رکھ دی۔

    انہوں نے کہا کہ ماں کی خدمت دراصل انسان کے کردار کی گواہی ہوتی ہے، آئیے ماؤں کی خدمت کرکے دنیا اورآخرت سنوار لیں کیونکہ ہرانسان کی کامیابی کے پیچھے اس کی ماں کی دعا اہم ذریعہ ہوتی ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کے دن ہم فلسطین اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی ماؤں کو بھی خاص سلام پیش کرتے ہیں، فلسطین اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں کئی ماؤں کے بیٹے شہید کردیے گئے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ مدرٹریسا اور ڈاکٹر رتھ فاؤ اور محترمہ بلقیس ایدھی جیسی عظیم ماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اللہ تعالی ٰہماری مرحوم ماؤں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔

    انہوں نے کہا کہ میری عظیم والدہ نے ہمیں اللہ رسول، اسلام اور پاکستان سے محبت کرنا سکھایا، زندگی میں مشکلات کا مقابلہ کرنے کاحوالہ دیا،عاجزی و انکساری سکھائی، آج میں جو کچھ بھی ہوں اپنے والد اور والدہ کی تربیت کی بدولت ہوں۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ جن کی مائیں سلامت ہیں وہ اُن کی دل و جان سے خدمت کریں، ماں کا رشتہ ایک سانجھا اور عظیم رشتہ ہے۔

  • حضور اکرم ﷺ کی سیرت ہم سب کے لیے بہترین نمونہ ہے، صدرعارف علوی

    حضور اکرم ﷺ کی سیرت ہم سب کے لیے بہترین نمونہ ہے، صدرعارف علوی

    صدر پاکستان عارف علوی نے جشن میلادالنبی ﷺکے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انسانیت کی فلاح یقیناً آپ ؐ کی سنت کی پیروی میں ہے، آپؐ کی سیرت ہم سب کے لیے بہترین نمونہ ہے۔

    صدر عارف علوی نے کہا کہ حضور اکرم کی سنتوں پر مکمل طور پر عمل کرنا ہوگا تاکہ ہماری زندگیوں میں بھی آپؐ کی تعلیمات کاعکس نظر آئے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہرکا خطرہ بڑھتا جارہا ہے، جشن میلادالنبیؐ کے جلوس اور دیگر محافل میں احتیاطی تدابیراختیار کی جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ گستاخی کے قابل مذمت واقعات پر مسلمانوں میں غم وغصہ ہے، اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے آپؐ کی حیات اور قرآن کا پیغام عام کرنا ہوگا۔

  • یوم پاکستان پر بھارتی وزیراعظم کا نیک خواہشات کا اظہار، عمران خان کا خیر مقدم

    یوم پاکستان پر بھارتی وزیراعظم کا نیک خواہشات کا اظہار، عمران خان کا خیر مقدم

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کو بھارتی وزیراعظم کا پیغام موصول ہوا ہے، اپنے پیغام میں نریندر مودی نے یوم پاکستان پرنیک خواہشات کا اظہار کیا، عمران خان نے ان کے پیغام کا خیر مقدم کیا ۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں  پاک بھارت کشیدگی کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کشیدگی کے خاتمے کیلیے کیے گئے مؤثر اقدامات نے حالات کا رخ موڑ دیا۔

    یوم پاکستان 23مارچ کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے نام پیغام موصول ہوا ہے، بھارتی وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں یوم پاکستان پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پیغام کی اطلاع دی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو یہ دن مبارک ہو اب وقت آگیا ہے کہ برصغیر کے عوام امن اور خطے کیلئے مل جل کر کام کریں، ایک ایسا ماحول پیدا کریں جو دہشت گردی اور تشدد سے پاک ہو۔

    وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب کے پیغام کا خیرمقدم کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ نریندرمودی کے پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کے پیغام کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

    وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم پاکستان پر پاکستان اور بھارت کو مذاکرات شروع کرنے چاہئیں۔

    مذاکرات میں خاص طور پر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پیشرفت ہونی چاہیے، وقت آگیا ہے کہ کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے جامع مذاکرات ہوں، دونوں ملکوں کو امن اور خوشحالی کیلئے نئےتعلقات کاباب کھولنا ہوگا۔

  • صدر مملکت کی عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد

    صدر مملکت کی عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد

    اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے ماہ بابرکت ہمارے لیے باعث خیروبرکت ہو۔

    اپنے جاری کردہ خصوصی پیغام میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے نبیﷺ کو پوری انسانیت کے لیے کامل رہنما اور معلم بنا کر بھیجا ہے۔

    انہوں نے کہا سرکار دو عالمﷺ کی تعلیمات سے زندگی کے ہر گوشے میں انقلاب برپا ہوگیا، آپ ﷺ کی آمد سے زندگی کے ہر شعبے میں خوشگوار تبدیلی روہنما ہوئی۔

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ حضرت محمدﷺ کی حیات مقدسہ ہمارے لیے کھلی کتاب کی صورت ہے، آپﷺ کی زندگی سادگی، انصاف، رحمت، سخاوت اور تواضع کا درس ہے۔

    ہماری خوش قسمتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں رسول ﷺ کا امتی بنایا، وزیراعظم کا خصوصی پیغام

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے مدنظر ہمیں دینی، قومی اور اجتماعی مفادات کو ترجیح دینی ہوگی، انسانیت کی فلاح کا دارومدار حضورﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ ﷺ کی جامع الصفات شخصیت ہر انسان کے لیے قابل تقلید ہے، آپ ﷺ نے اقوام عالم کو عدل و انصاف، مساوات، مذہبی رواداری کا پیغام دیا، آج وہ نظام دیکھنے کی نہ معلوم کتنی آنکھیں منتظر ہیں۔

    وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ نبی کے امتی ہونے کے ناطے خود کو حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہوگا، آئیں پاکستان کو ریاست مدینہ کے طرز پر ڈھالنے کی کوشش کریں، ریاست مدینہ میں ہی ہم سب کی بقا اور سربلندی ہے۔