Tag: muafi mang li

  • قومی ترانہ غلط پڑنے پرشفقت امانت علی نے قوم سے معافی مانگ لی

    قومی ترانہ غلط پڑنے پرشفقت امانت علی نے قوم سے معافی مانگ لی

    لاہور : گلوکار شفقت امانت علی خان نے پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل قومی ترانہ غلط پڑھنے پر قوم سے معافی مانگ لی ۔ ان کا کہنا ہے کہ سسٹم کی فنی خرابی کے باعث قومی ترانے کے الفاظ ادا کرنے میں غلطی ہوئی۔

    پاک بھارت میچ کے شروع میں پاکستان کے مشہور گلوکار شفقت امانت علی کو قومی ترانہ پڑھنے کی اہم ذمہ داری سونپی گئی تھی جسے وہ بخوبی سر انجام نہ دے سکے۔

    اس سارے منظر کو براہ راست پوری دنیا میں پاکستانی شائقین نے دیکھا. اورمعروف گلوکار کی اس غلطی پر شدید ردعمل کا اظہارکیا۔

    شفقت امانت علی نے غلطی پر قوم سے معافی مانگ لی،کہتے ہیں یہ تاثر غلط دیا جارہا ہے کہ وہ قومی ترانہ بھول گئے تھے، ساؤنڈ سسٹم میں فنی خرابی کے باعث ترانہ وقت پر شروع نہیں کرسکا۔ جو بھی ہوا اس پر بہت افسوس ہے۔

    سماجی ویب سائٹ پراپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ وہ قومی ترانہ نہیں بھولے تھے بلکہ فنی خرابی کے باعث ایسا محسوس ہوا۔ معروف گلوکار نے پاکستان ٹیم کی حوصلہ افزائی کا پیغام بھی دیا ہے۔

     

  • نثارکھوڑو نے ایوان میں سگریٹ نوشی پرمعافی مانگ لی

    نثارکھوڑو نے ایوان میں سگریٹ نوشی پرمعافی مانگ لی

    کراچی : سندھ کے وزیرتعلیم نثارکھوڑو نے صوبائی اسمبلی میں سگریٹ نوشی پرشرمندگی کااظہارکرتے ہوئے معافی مانگ لی۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھ سے غلطی ہوگئی جس پر شرمندہ ہوں اورمعافی چاہتاہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئروزیرتعلیم نثارکھوڑوایوان میں اپنی سگریٹ نوشی پرسچ مچ شرمندہ نظرآئے، نثارکھوڑو کا کہنا تھا کہ پندرہ سال بعد پھرسگریٹ کوہاتھ لگایا،طلب ہوئی تو خیال ہی نہ رہا کہ ایوان میں ہوں۔

    اسپیکرسراج درانی نے بتایا کہ انہوں نے سگریٹ پینا چھوڑ دی،اس پرنثارکھوڑو بولےآپ نے چھوڑدی اورہم نے شروع کردی۔

    یاد رہے کہ سندھ اسمبلی کے گذشتہ اجلاس کے فوری بعد ایوان میں سگریٹ سلگانے پرنثارکھوڑوکو کڑی نکتہ چینی کاسامناکرنا پڑاتھا۔