Tag: muattal

  • پی سی بی نے اوپنرناصرجمشید کو بھی معطل کردیا

    پی سی بی نے اوپنرناصرجمشید کو بھی معطل کردیا

    لاہور : پی سی بی نے قومی ٹیم کے اوپنر ناصر جمشید کو بھی معطل کردیا، ناصر جمشید کیخلاف اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے اوپنر ناصر جمشید کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر کھیل کے تینوں فارمیٹ سے معطل کر دیا ہے، ناصر جمشید تاحکم ثانی کسی بھی ڈومیسٹک یا انٹرنیشنل سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے.

    دوسری جانب پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کے سربراہ نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناصر جمشید کیخلاف یہ کارروائی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر کی گئی ہے اور ان کو تمام طرز کی کرکٹ سے معطل کیا گیا ہے.

    اس سے قبل پی ایس ایل کی اسلام آباد ٹیم میں شامل دو کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو بھی کرپشن کے الزامات کے تحت پی ایس سے برطرف کر کے وطن واپس بھیج دیا گیا تھا۔

    یہ اطلاعات گردش میں تھیں کہ ناصر جمشید نے الزامات کی زد میں آنے والے دونوں کھلاڑیوں کے بکیز کے ساتھ رابطوں میں کردار ادا کیا تھا.

    مذکورہ اوپنر نے 4 مارچ 2015 کو کھیلے جانے والے ون ڈے میچ میں آخری بار ملک کی نمائندگی کی تھی۔

  • پی سی بی نے عمر اکمل کو ایک میچ کیلئے معطل کردیا

    پی سی بی نے عمر اکمل کو ایک میچ کیلئے معطل کردیا

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل کو پی سی بی نے ٹی ٹوینٹی کے پہلے میچ سے معطل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قائد اعظم ٹرافی کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اسکینڈلز کے بادشاہ عمر اکمل پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی ہے۔

    پاکستانی ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ئمر اکمل پاک نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

    واضح برہے کہ عمر اکمل نے قائد اعظم ٹرافی کے دوران ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کی تھی جس پر پی سی بی نےایکشن لیتے ہوئے عمراکمل پر ایک نٹرنیشنل میچ کی پابندی عائد کر دی ہے۔

  • ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کیمٹی معطل، منظور احمد نگراں انچارج مقرر

    ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کیمٹی معطل، منظور احمد نگراں انچارج مقرر

    لندن : ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کیمٹی کو معطل کردیا گیا ہے، کمیٹی کے انتظامات اب نگراں انچارج منظور احمد ہونگے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی لندن کو معطل کردیا ہے جبکہ کمیٹی کی معطلی کے بعد منظور احمد کو کمیٹی کا نگراں انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی پاکستان کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں کمیٹی کے نئے ممبران کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

    رابطہ کمیٹی کے معطل اراکین میں ڈاکٹر ندیم نصرت، مصطفیٰ عزیز آبادی، قاسم علی رضا، واسع جلیل ودیگر شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کو مذکورہ کیمٹی سے کچھ شکایات تھیں تاہم ابھی تک اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصٓل نہیں ہو سکی ہیں۔

  • طاقت کے نشے میں بد مست سرکاری افسر کا چوکیدار پر بہیمانہ تشدد

    طاقت کے نشے میں بد مست سرکاری افسر کا چوکیدار پر بہیمانہ تشدد

    فیصل آباد : ایف ڈی اے کےڈپٹی ڈائریکٹرنے معمرچوکیدارکو تھپڑمارڈالے، چوکیدار کا قصور صرف یہ تھا کہ اس نے اپنے صاحب کو گاڑی پارکنگ ایریا میں کھڑی کرنے کا کہا تھا،۔ڈی سی او فیصل آباد نڈپٹی ڈائریکٹر کو معطل کردیا ۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کےڈپٹی ڈائریکٹر خالد حمید دس بجکر ستاون منٹ پر سرکاری گاڑی میں آفس تشریف لائے۔

    گاڑی سےاترےہی تھے کہ بزرگ چوکیدار نذیرنے کہا کہ صاحب گاڑی پارکنگ میں کھڑی کردیں، اتناسنناتھاکہ سرکاری افسر گصے میں آپےسےباہرہوگیا۔

    باپ کی عمر کے شخص کو الٹے گال پر سیدھے ہاتھ کا زوردار تھپڑ دے مارا،ایک تھپڑسےغصہ ٹھنڈا نہ ہواایک اور۔تھپڑ جڑدیا،طاقت کےنشےمیں چور افسرنےیہیں بس نہیں کیا بزرگ چوکیدارکو دھکےبھی مارے،۔

    معمرچوکیدارکوبےعزت ہوتادیکھ کرٹی ایم اےفیصل آباد کے ملازمین نےبچانے کی کوشش مگر ڈپٹی ڈائریکٹر نےتمام ملازمین کو کمرے میں بند کردیا۔

    پچاس سالہ چوکیدار نذیر نے حکومت سے انصاف کی فرایمی کا مطالبہ کیاہے۔ جبکہ ملازمین نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف ڈی اے خا لد حمید اس انتہائی نازیبا روّیے کے خلاف احتجاج کیاہے۔

    ڈی سی او فیصل آباد نورالامین نے واقعے کا سختی سے نوٹس لے لیا اور مذکورہ ڈپتی ڈائریکتر کو طلب کرکے اس کی سرزنش کی ، بعد ازاں ڈی سی او فیصل آباد نے فیصل آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کےڈپٹی ڈائریکٹر خالد حمید کو معطل کردیا۔

  • پیپلز پارٹی کراچی کےصدرعبدالقادرپٹیل عہدےسے معطل

    پیپلز پارٹی کراچی کےصدرعبدالقادرپٹیل عہدےسے معطل

    کراچی : پیپلزپارٹی کراچی کےصدرقادرپٹیل کوعہدےسے معطل کردیاگیا، قادرپٹیل کوقائم علی شاہ کی ہدایت پر پیپلزپارٹی کراچی صدر کے عہدے سے ہٹادیا گیا،نئے صدر کیلئے سعید غنی کانام زیر غور ہے۔

    صوبائی سیکریٹری اطلاعات وقار مہدی کے مطابق قادر پٹیل کو صوبائی صدر قائم علی شاہ کی ہدایت پر عہدے سے ہٹایا گیاہے۔

    قادر پٹیل نے عبداللہ مراد کی برسی کے اجتماع سے خطاب کے دوران سینیٹ کی نشستوں پر ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف تقریر کی تھی جس پر پارٹی نے قادر پٹیل کو شوکاز نوٹس جاری کیا لیکن قادر پٹیل نے شوکاز نوٹس کا جواب بھی نہیں دیا تھا۔

    قادر پٹیل خود سینیٹ کی نشست کیلئے امیدوار تھے۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق قادر پٹیل کو ہٹانے کے بعد اب پیپلزپارٹی کراچی کے صدر کیلئے سعید غنی کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔

  • عاشورہ : اہم شہروں میں موبائل فون بند کرنے کی تجویز

    عاشورہ : اہم شہروں میں موبائل فون بند کرنے کی تجویز

    کراچی: عاشورہ پر کراچی سمیت ملک کے اہم شہروں میں موبائل فون بند کرنے کی تجویز ہے۔ حکومت سندھ نے وفاقی حکومت کو خط میں کراچی سمیت اہم شہروں میں 3دن موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست کی ہے۔

    موبائل فون سروس تین دن تک کراچی، حیدرآباد سمیت حساس شہروں میں بند کی جاسکتی ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے شہر کے مخصوص علاقوں میں موبائل سروس بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

    محکمہ داخلہ خیبر پختون خوا کے مطابق ڈی آئی خان، ٹانک، ہنگو سمیت حساس مقامات پر موبائل فون سروس معطل ہوگی۔ اسلام آبادمیں موبائل سروس جزوی طور بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جلوس کے راستوں میں جیمرز لگا کر موبائل فون سروس بند کی جائے گی۔