Tag: Muazzam Ali

  • عمران فاروق قتل کیس : ملزم معظم علی کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ

    عمران فاروق قتل کیس : ملزم معظم علی کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ

    اسلام آباد : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزم معظم علی کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔

    ملزم معظم علی کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لایا گیا ۔ ملزم کے وکیل نے کہا کہ ایف آئی اے سست روی سے کام لے رہی ہے۔

    انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ملزم کو ایف آئی اے کی تحویل میں دینے کی بجائے اس کا جوڈیشل ریمانڈ دے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیس عدالت کے دائرہ سماعت میں نہیں آتا اور نہ اس میں دہشت گردی کی دفعہ لگ سکتی ہے۔

    عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزم معظم علی کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔

  • منی لانڈرنگ کیس: اسکارٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کی پاکستان آمد

    منی لانڈرنگ کیس: اسکارٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کی پاکستان آمد

    اسلام آباد : منی لانڈرنگ کیس میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، تحقیقاتی ٹیم معظم علی اور صولت مرزا کا بیان ریکارڈ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت چھ ملزمان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس مزید پیش رفت ہورہی ہے، اس سلسلے میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے، جوعمران فاروق قتل کیس سمیت منی لانڈرنگ کے حوالے سے صولت مرزا اور معظم علی کے بیانات ریکارڈ کریگی۔

    اطلاعات کے مطابق برطانوی ٹیم پاکستانی وزارت داخلہ کے تعاون سے پاکستان میں کارروائی کر رہی ہے، واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں میٹروپولیٹن پولیس نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ضمانت میں جولائی تک توسیع کردی گئی۔

      اس کے علاوہ لندن میں رقم کے غیر قانونی لین دین کے الزامات کی زد میں آئے پاکستانی نژاد تاجر سرفراز مرچنٹ اور ایم کیو ایم کے رہنما طارق میر کی ضمانت میں بھی وسط جولائی تک توسیع کردی۔

    جبکہ ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کسی بھی قسم کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کی تردید کرتی ہے۔

  • معظم علی خان کی کراچی سے باہر منتقلی کیخلاف درخواست مسترد

    معظم علی خان کی کراچی سے باہر منتقلی کیخلاف درخواست مسترد

    کراچی: ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ہائی کورٹ نے معظم علی خان کی کراچی سے باہر منتقلی کیخلاف درخواست مسترد کردی ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں مبینہ سہولت کار معظم علی خان کو کراچی سے باہر منتقل کیے جانے کے خلاف درخواست مسترد کردی ۔

     درخواست معظم علی خان کی اہلیہ سادیہ بانو کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق معظم علی خان کو کراچی سے باہر منتقل کیا جارہا ہے، درخواست پرسماعت سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی ۔

    عدالت کاکہنا تھا کہ معظم علی خان کی گرفتاری کے متعلق درخواست پہلے ہی زیر سماعت ہے لہذا یہ درخواست نہیں سن سکتے، معظم علی خان پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کرنے والے دو نوں ملزمان کے سہولت کار بنے اور ان کے ویزوں کی توسیع کی ۔

  • برطانیہ کومطلوب ملزم دینگے تو ان سے بھی اپنا ملزم لینگے، چوہدری نثار

    برطانیہ کومطلوب ملزم دینگے تو ان سے بھی اپنا ملزم لینگے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنےکہا ہے کہ برطانیہ کوان کامطلوب ملزم دیں گے توجواب میں ان سےبھی اپنا ملزم لیں گے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس کا ملزم معظم علی خان ساڑھےتین سال سےروپوش تھا،ٹیلی فون مانیٹرنگ سے اس کا سراغ ملا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرعمران فاروق لندن میں قتل ہوئےلیکن ان کےمبینہ قاتلوں کو لندن بھجوانےکاذمہ دارکراچی میں چھپابیٹھاتھا،رینجرزنے نائن زیروکےقریب سےمعظم علی خان کوگرفتارکرلیا۔

    وزیرداخلہ چوہدری نثارنے ملزم معظم علی خان کی گرفتاری کااعلان کیا تھا لیکن وہ بی بی سی سے بھی ناراض ہیں جس کی وجہ سےملزم روپوش ہوگیا تھا اوراس کی گرفتاری میں اتنا وقت لگا۔

    ، چوہدری نثارنے کہاکہ برطانیہ کوواضح طورپربتادیا ہے کہ ان کامطلوب ملزم اس صورت میں حوالے کریں گےاگروہ بھی پاکستان کومطلوب ملزم حوالے کرنےکاوعدہ کریں۔

      چوہدری نثارنےواضح کیا کہ الطاف حسین کی لندن پولیس اسٹیشن میں پیشی اوربرطانوی ہائی کمشنرسےان کی ملاقات کاوقت ایک ہونا اتفاقی بات ہے۔

    برطانوی ہائی کمشنرکومعلومات وزیراعظم کےفیصلے کےتحت فراہم کیں  چوہدری نثارنےکہا کہ عمران فاروق قتل کیس بلائنڈکیس ہوچکا تھا ،ملکی ایجنسیوں نےحقائق کاسراغ لگایا،کارکردگی کااعتراف خود اسکاٹ لینڈیارڈ نے بھی کیا۔

  • عمران فاروق کیس : معظم علی نوّے روز کیلئے رینجرز کے حوالے

    عمران فاروق کیس : معظم علی نوّے روز کیلئے رینجرز کے حوالے

    کراچی : عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم معظم علی کوانسداددہشت گردی کراچی کی عدالت نمبر چارمیں پیش کردیاگیا۔

    عدالت نے ملزم کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت نوّے روز کیلئے رینجرز کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا، تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد سے گرفتارمعظم علی پر عمران فاروق قتل کیس میں سہولت کار بننےکاالزام ہے۔

    معظم علی کو رینجرز نے سخت حفاظتی انتظامات میں انسداددہشت گردی کراچی کی عدالت نمبر چارمیں پیش کیا، ملزمعظم علی کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر عدالت میں پیش کیا گیا۔

    جہاں عدالت نے ملزم معظم علی کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے کرنے کا حکم دیا

    ذرائع کے مطابق معظم علی خان کی کمپنی نے قتل میں ملوث محسن علی اورمحمد کاشف کوتعلیمی ویزا لگوا کر برطانیہ بھیجا تھا، جبکہ عمران فاروق کے قتل کے بعد بھی معظم علی خان کے فون پر کال بھی آئی تھی۔

    معظم علی خان نےدوہزار دس میں افتخار حسین سے بھی رابطہ کیا تھا جبکہ اس نے برطانیہ میں ویزے کی درخواست بھی جمع کرائی تھی۔