Tag: mubarakbad

  • پاکستان کو ٹرمپڈ ہونے سے بچایا جائے، بلاول کی عوام سے اپیل

    پاکستان کو ٹرمپڈ ہونے سے بچایا جائے، بلاول کی عوام سے اپیل

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹوئٹر پر مبارکباد دی ہے۔ بلاول نے کہا کہ اگر پاکستان کو ٹرمپڈ ہونے سے بچانا ہے تو عوام میرا ساتھ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلیے نیک خواہشات کا اظہا رکیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ میرا نام بلاول بھٹو ہے اور میں مسلمان ہوں، ایک پاکستانی اور دنیا کا شہری ہوں، اسلام مجھے محبت کا درس دیتا ہے۔

    ایک اور ٹوئٹ میں ہلیری کلنٹن کے نام پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ

    ’’زندہ ہے بے نظیر زندہ ہے‘‘  زندہ ہے بے نظیر زندہ ہے‘‘

     آپ نے بہت بہادری سے انتخاب لڑا اور میں امید کرتا ہوں کہ یہ شکست آپ کو مزید مضبوط کرے گی، آپ مستقبل میں جو بھی کریں اس کے لئے میری جانب سے نیک خواہشات ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستان دو ہزار اٹھارہ میں خود کوٹرمپڈ ہونے سے بچانا چاہتا ہے تو انہیں سپورٹ کریں اورنئی پی پی پی اوربے نظیرکا پاکستان بنانے میں مدد دیں۔

  • وزیراعلٰیٰ پنجاب کی یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ پرآمد

    وزیراعلٰیٰ پنجاب کی یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ پرآمد

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے گھر پہنچ کر ان کے بیٹے کی بازیابی کی مبارک باد پیش کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی مبارک باد دینے گیلانی ہاؤس پہنچے تو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کے صاحبزادوں نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں علی حیدر گیلانی کے علاوہ علی موسی گیلانی اور عبدالقادر گیلانی بھی موجود تھے۔  وزیر اعلی نے گیلانی خاندان کی عزم و ہمت کو سراہا۔

    ملاقات میں سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور جمہوریت کے استحکام کے لئے دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

    مزید پڑھیں : علی حیدر گیلانی تین سال بعد اپنے گھر پہنچ گئے

    واضح رہے علی حیدر گیلانی کی رہائی کے بعد گیلانی ہاؤس پر مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے، علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اگر وہ امریکی صدراتی امیدوار میں فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں تو گیلانی خاندان کو وائٹ ہاؤس مدعو کریں گی۔

    پڑھیں : ہیلری کلنٹن کی یوسف رضا گیلانی کو بیٹے کی رہائی پر ٹیلی فون کرکے مبارکباد

    دوسری جانب علی حیدر گیلانی کی بازیاپی پر سابق وزیر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوام کا شکریہ ادا کیا تھا، جبکہ علی حیدر گیلانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے تین سال کے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ یہ ایک لمبی کہانی ہے جس کی تفصیل جلد عوام کے سامنے لائی جائے گی ‘‘۔

  • سلمان اقبال کی پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد

    سلمان اقبال کی پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد

    کراچی : اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ٹائٹل جیتنے پراسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے پاکستان کی پہلی سپر لیگ کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی پیٹرن ان چیف وزیراعظم نواز شریف ، پاکستان سپرلیگ کے سربراہ نجم سیٹھی اور چیئر مین پی سی بی شہریار خان کو بھی مبارکباد دی ۔

     سلمان اقبال کا کہنا تھا بھرپور کوششوں سے پاکستان سپر لیگ کو مقبول بنانے پر تمام ٹیموں کے مالکان مبارکباد کے مستحق ہیں۔

    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک پہلے دن سے پیش پیش رہا ہے اور آئندہ بھی پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

  • وزیراعظم نوازشریف کی پی ایس ایل کے انعقاد پر آفیشلزکومبارکباد

    وزیراعظم نوازشریف کی پی ایس ایل کے انعقاد پر آفیشلزکومبارکباد

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی ہے۔

    اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم نواز شریف نے پی ایس ایل میں حصے لینے والے تمام کھلاڑیوں اور ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ نے ملک اور بیرون ملک کر کٹ سے لگاؤ رکھنے والوں کواچھی کرکٹ دیکھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بیان میں شہر یار خان ، نجم سیٹھی اور ٹور نامنٹ کے دیگر منتظمین کی کوششوں کی تعریف اور فائنل کھیلنے والوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

  • ایم کیو ایم کو چیلنج کرنے پر نبیل گبول کی عمران خان کو مبارکباد

    ایم کیو ایم کو چیلنج کرنے پر نبیل گبول کی عمران خان کو مبارکباد

    کراچی: نبیل گبول نے عمران خان کی جانب سے ایم کیو ایم کو چیلنج کرنے پر مبارکباد دیدی.

    تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 246 سے مستعفی ہونے والے سابق ممبر قومی اسمبلی نبیل گبول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کو حلقہ این اے 246 میں ایم کیو ایم کو چیلنج کرنے پر مبارک باد دی ہے۔

    اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے حلقہ این اے 246 پر اپنا امیدوار کھڑا کر کے ایم کیو ایم کو دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کوپاکستان تحریک انصاف نے  اس حلقے سے پہلی بار اپنے ووٹرز کیلئے سوچنے پرمجبور کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ لیاری سے تعلق رکھنے والے سابق حق پرست ایم این اے نبیل گبول کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی حلقہ این اے 246کی نشست پر ضمنی الیکشن تیئس اپریل کو ہوگا۔

  • مسیحی برادری آج ایسٹرکا تہوارمنا رہی ہے، صدر اور وزیراعظم کی مبارکباد

    مسیحی برادری آج ایسٹرکا تہوارمنا رہی ہے، صدر اور وزیراعظم کی مبارکباد

    کراچی : دنیابھرکی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج ایسٹرکا تہوار منا رہی ہے۔صدر اور وزیراعظم نےمسیحی براردی کوایسٹرکی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

    ملک بھر میں ایسٹر کا آغاز گرجا گھروں میں امن و سلامتی کی دعاؤں کےساتھ ہوا۔ مسیحی برادری نےایسٹرکیلئےخصوصی عبادات کااہتمام کیا۔

    گرجا گھروں میں شمعیں روشن کی گئیں اور خصوصی گیت بھی گائےگئے۔ کوئٹہ، کراچی، پشاور اور لاہورمیں بھی مسیحی برادری ایسٹرکا تہوارمذہبی عقیدت سےمنا رہی ہے۔

    گرجا گھروں میں سخت سیکیورٹی انتظامات بھی کیےگئےہیں۔ صدرممنون حسین نےمسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی آئین اقلیتوں کےحقوق کےتحفظ کی ضمانت دیتاہے۔

    وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کا کردارلائق تحسین ہے۔

  • نوبل انعام سے بچوں کےحقوق کیلئےجدوجہدکی ہمت ملی، ملالہ یوسف زئی

    نوبل انعام سے بچوں کےحقوق کیلئےجدوجہدکی ہمت ملی، ملالہ یوسف زئی

    برمینگھم: ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ نوبل انعام ملنےکایقین نہیں آرہا، بطورپاکستانی یہ اعزازملنےپرفخرہے۔

    امن کے نوبل انعام حقدار پاکستانی شخصیت ملالہ یو سف زئی نے پریس کا نفرنس میں کہا کہ پا کستانی عوام دہشت گرد تنظیمو ں کو سخت نا پسند کرتے ہیں، انہو ں نے مزید کہاکہ مجھے نو بل انعام کی اطلا ع اسکو ل میں ملی۔ میں تمام کلاسسز لینے کے بعد اسکول سے روانہ ہو ئی۔ پاکستانی عوام دہشت گرد تنظیموں کیخلاف ہیں،  پاک بھارت سرحدی کشیدگی دونوں مما لک کیلئے بہتر نہیں، دونوں ممالک اپنی توجہ تعلیم پر مرکوز کریں۔

    ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ بھرپور تعاون پر میں اپنے والدین کا شکریہ ادا کرتی ہوں، میرے والد نے مجھے قید نہیں رکھا بلکہ تعلیم حاصل کرنے کیلئے آزادی دی، یہ صرف ایک ایوارڈ نہیں، مجھے اس سے یہ احساس ملا ہے کہ میں ایک آزاد لڑکی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو ایک ساتھ امن کا نوبل ایوارڈ دیا جانا امن اور محبت کا پیغام ہے، میں وزیر اعظم نواز شریف اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ یہ ایوارڈ دینے کے لئے ہونے والی تقریب میں شرکت کریں ، دونوں ممالک کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی پر میری خواہش ہے کہ دونوں ممالک امن قائم کریں ، اپنی عوام کی بہتری کے لئے اقدامات کریں اور یہ دونوں ممالک مل کر بچوں کے لئے تعلیم کا حصول ممکن بنائیں۔

  • ملالہ کو نوازشریف ،ممنون حسین،نریندرمودی اور دیگر سیاسی رہنماوٗں کی مبارکباد

    ملالہ کو نوازشریف ،ممنون حسین،نریندرمودی اور دیگر سیاسی رہنماوٗں کی مبارکباد

    اسلام آباد: نوبل انعام ملنے پرملکی اور غیرملکی قیادت نے ملالہ یوسف زئی کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی  پاکستان کا فخر ہے۔صدرممنون حسین،وزیراعظم نوازشریف،سابق صدر آصف علی زرداری،الطاف حسین،عمران خان اور علامہ طاہرالقادری نے ملالہ کو نوبل انعام ملنے پر مبارکباد دی ہے۔

    وزیراعظم نے ملالہ یوسف زئی کوپاکستان کا فخر قراردیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی نوبل انعام ملنے پرملالہ کومبارکباد پیش کی ہے۔ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے کہا  ہے کہ ملالہ نے تعلیم کیلئے جس بہادری کا مظاہرہ کیا اس پر وہ امن کے نوبل انعام کی ہی حقدار تھی ۔علامہ طاہرالقادری نے بھی ملالہ یوسف زئی کو نوبل انعام ملنے پر مبارکباد دی ہے۔

    عمران خان کہتے ہیں ملالہ کونوبل پرائز ملنے پرخوشی ہوئی،بلاول بھٹونے ٹوئٹر پرملالہ کے نام مباکباد کے پیغام میں لکھا ملالہ تم پرسب کوناز ہے۔ گورنرپنجاب کاکہناہے کہ ملالہ کو نوبل امن انعام ملنا پاکستانیوں کے لیے باعث فخر ہے۔

    گورنرسندھ نے ملالہ کو دنیا کیلئےرول ماڈل قراردیا ۔اپنے تواپنے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی ملالہ کی جرآت کا اعتراف کیے بغیرنہ رہ سکے ۔کہتے ہیں کہ ملالہ کی زندگی جدوجہد اور بہادری کی مثال ہے اسے نوبل انعام ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔