Tag: Mubashir Lucman

  • رانا مشہود ویڈیواسکینڈل کےمرکزی کردارعاصم ملک منظرعام پرآ گئے

    رانا مشہود ویڈیواسکینڈل کےمرکزی کردارعاصم ملک منظرعام پرآ گئے

    اسلام آباد: رانا مشہود اسکینڈل کے مرکزی کردار عاصم ملک منظر عام پر آگئے، کھرا سچ میں انہوں نے ویڈیو کے سچ ہونے کے علاوہ اہم انکشافات کیئے۔

    اے آروائی نیوز کے پروگرام کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان کے سامنے عاصم ملک کا اہم انکشافات کرتے ہوئے کہنا تھاکہ وزیراعلی پنجاب نے عمران خان کے خلاف برطانیہ سے ثبوت اکھٹے کرنے کے لیئے کہا گیا۔

    پروگرام کھرا سچ میں عاصم ملک نے  رانا مشہود کےپیسے لینے اور چیک کیش ہونے کے ثبوت بھی پیش کیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ آپ ہمیں جوائن کرلیں، مدرسے ریفارم کی قرارداد کو فالو نہ کریں،مجھ سے ایک کروڑ روپے مانگے گئے،میاں نواز شریف کےگوجرانوالہ کے جلسے کے لیئے 20لاکھ روپے دیئے، رانا مشہود قران پاک پر ہاتھ رکھ کر ویڈیو جعلی قرار دیدیں میں مان جاوں گا۔

    عاصم ملک کا تفصیلی انٹرویوکل رات ایک بجے اے آر وائی نیوز پرنشر کیا جائے گا۔

  • افغان انٹیلجنس نےمحمود خان اچکزئی کو الیکشن جتوایا

    افغان انٹیلجنس نےمحمود خان اچکزئی کو الیکشن جتوایا

    اسلام آباد: اےآر وائی نیوز کے پروگرام ’کھرا سچ‘ کے میزبان اور سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے انکشاف کیا ہے کہ پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنماء محمود خان اچک زئی نے مبینہ طور پر افغان انٹیلیجنس سے لاکھوں ڈالروصول کئے۔

    مبشر لقمان نے ایک ویڈیو اے آروائی نیوز پر نشر کی جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ افغان انٹیلیجنس کا بدنامِ زمانہ کمانڈرمیجر جنرل عبدالرازق اچک زئی جو کہ پاکستان توڑنے کی سازشوں میں مشغول رہتا ہے کس طرح پاکستان کی آرمی کے خلاف سازش کررہا ہے، اس پریہ الزامات بھی ہیں کہ وہ را کے ایجنٹوں کو دہشت گردی کی نیت سے پاکستان میں داخل کراتا ہے


    Mehmood Achak Zai allegedly receives aid from… by arynews

    مبشر لقمان نےتصاویر بھی نشر کیں کہ جن میں محمود خان اچک زئی کو افغان انٹیلیجنس کے اس بدنام ِ زمانہ افسر کے ساتھ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

    اس کے علاوہ دو لینڈ کروزر گاڑیوں کی تصاویر بھی دکھائیں گئیں جو کہ مبینہ طور پر افغان انٹیجنس کی جانب سے محمود خان اچک زئی کو دی گئیں۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی الزام ہے کہ افغان حکومت نے محمود اچک زئی کی الیکشن 2013 میں مالی مدد کی۔

    مبینہ طور پر تیس لاکھ ڈالر الیکشن جیتنے کے لئے افغان حکومت نے فراہم کئے اور ساتھ ہی ساتھ چمن کے تاجروں پر بھی دباوٗ ڈالا گیا کہ وہ محمود خان اچک زئی کی حمایت کریں۔

  • افضل خان نےہمارے موقف کی تائید کی ہے،عمران خان

    افضل خان نےہمارے موقف کی تائید کی ہے،عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں کہ محمد افضل خان کے انکشافات کے بعد ہمارا موقف سچا ہوگیاہے، انتخابی دھاندلی کا معاملہ دبنے نہیں دیں گے اب ری الیکشن ہوگا جو کہ نیا الیکشن کمیشن کرائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سابق ایڈیشنل سیکریٹری محمد افضل خان نے ہمارے موقف کی تائید کی ہے اوراب وسط مدتی انتخابات کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے اور وہ بھی نئےالیکشن کمیشن کے تحت ہونے چاہئے ہیں کیونکہ محمد افضل کے بیان کے بعد موجودہ الیکشن کمیشن اپنی افادیت کھو چکا ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک لوگ حق کیلئےکھڑےنہیں ہونگےملک تباہ ہوتارہےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ہرحلقے میں60سے70ہزارووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکتی ہیں تو پھر ہم الیکشن کو شفاف کس طرح مان لیں؟۔

    پی ٹی آئی کے سربراہ نے مزید کہا کہ پہلےنوازلیگ نےدھاندلی میں ملوث افرادکواعلیٰ عہدوں اور مراعات سےنوازا اور اب جمہوریت کوبچانےکےنام پراپنی کرپشن بچارہےہیں

  • رانامشہود کی ویڈیو کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیشن قائم

    رانامشہود کی ویڈیو کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیشن قائم

    لاہور: پنجاب حکومت نے اے آر وائی کے پروگرام کھراسچ میں دکھائی گئی رانا مشہودکی ویڈیو کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیشن قائم کردیا ہے۔

    اے آروائی نیوز کے پروگرام کھراسچ میں رانامشہود کی دکھائی گئی فوٹیج پر پنجاب حکومت فوراً حرکت میں آگئی اور تحقیقات کیلئے تین رکنی تحقیقاتی کمیشن وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ہدایت پر قائم کردیا گیا ہے ۔

    کمیشن میں راجہ ظفرالحق،سینیٹررفیق رجوانہ اوربیگم ذکیہ شاہنوازشامل ہیں، تین رکنی کمیشن سات روزمیں اپنی سفارشات پیش کرے گا۔

    گزشتہ روز مبشر لقمان کے پروگرام ’’کھراسچ‘‘میں رانامشہود کی ویڈیوٹیپ دکھائی گئی تھی، جس میں انھیں رشوت لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اس پروگرام کی دوسری قسط میں شہباز شریف اور ارسلان افتخار کے تعلقات سے بھی پردہ اٹھایا گیا ہے کہ کس طرح حکومت کے دعوے کے برعکس حکمران سابق چیف جسٹس چوہدری افتخار کے بیٹے ارسلان افتخار کو نواز رہے ہیں ۔