Tag: MUFTA ISMAIL

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں : مفتاح اسماعیل نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں : مفتاح اسماعیل نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا پٹرولیم مصنوعات آج ہی سستی کی جائیں گی ،مشکل وقت کے بعد قوم کو ریلیف دینے کا وقت آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات آج ہی سستی کی جائیں گی، وزیراعظم عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات سستا کرنے کی سمری مل گئی ہے، نئی قیمتوں کیلئے 15جولائی کاانتظار نہیں کیا جائے گا۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ پوری قوم کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف کوپٹرولیم مصنوعات سستی کرنے پر اعتراض نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ قوم مشکل فیصلوں میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ کھڑی رہی، پوری قوم نے مشکل فیصلوں میں حکومت کا ساتھ دیا ہے۔

    وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ قوموں پر مشکل وقت آتے ہیں ،پاکستانی قوم بحرانوں کوسمجھتی ہے، اب مشکل وقت کےبعدقوم کوریلیف دینے کا وقت آگیا۔

    خیال رہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا اور آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب سترہ کروڑڈالردینے پر رضا مند ہوگیا ہے۔

    آئی ایم ایف نے پاکستان کو اضافی اقدامات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ساتویں اور آٹھویں جائزے کے معاملات طے پاگئے ہیں تاہم حتمی منظوری بورڈ اگست میں دے گا۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کو طلب و رسد پر مبنی ایکسچینج ریٹ کا تسلسل برقرار رکھنا ہوگا جبکہ مستعد مانیٹری پالیسی اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی۔

    آئی ایم ایف نےپاکستان کےمعاشی اصلاحاتی پروگرام کی تعریف بھی کی اور ایک ارب سترہ کروڑڈالرکیلئےپاکستان کو حالیہ بجٹ پرسختی سے عملدرآمدکولازمی قراردیا۔

    عالمی مالیت فنڈ کے مطابق توسیعی پروگرام کے تحت چارارب بیس کروڑ ڈالر مزید فراہم کیے جائیں گے، جون تک یہ رقم سات ارب ڈالر کردی جائے گی۔

    آئی ایم ایف کے مطابق ہر ماہ دس روپے پٹرولیم ڈیولیپمنٹ لیوی لگائی جائے گی، پینتالیس فیصد گیس کی قیمت بڑھائی جائے گی جبکہ نیب لا کیلئےکمیٹی بنائی جائےگی جونیب قوانین پرعمل درآمد کی نگرانی کرے گی۔

  • ‘پیٹرول کی قیمتوں میں 2بار اضافے کے بعد ہم مالی بحران سے نکل گئے’

    ‘پیٹرول کی قیمتوں میں 2بار اضافے کے بعد ہم مالی بحران سے نکل گئے’

    اسلام آباد : وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 2بار اضافے کے بعد ہم مالی بحران سے نکل گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 2بار اضافےکےبعدہم مالی بحران سے نکل گئے، ملک کوئی مالی ایمرجنسی اور نہ ہی اس کا اعلان کیا جائے گا ، وزیر اعظم سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے کئے گئے اقدامات کا اعلان کریں گے۔

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کومنجمدنہیں کیا جا رہا، لوگوں کے نجی لاکرز پر قبضے کا قطعی طورپرکوئی منصوبہ نہیں، ہم نے کبھی ان اقدامات پرغور نہیں کیا اور نہ کبھی ایسا کریں گے، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں غلط اور متعصب حلقوں سےآرہی ہیں۔

  • پی ٹی آئی حکومت کی کارگردگی :  مفتاح اسماعیل نے بھی میڈیا کو ایک خط دکھا دیا

    پی ٹی آئی حکومت کی کارگردگی : مفتاح اسماعیل نے بھی میڈیا کو ایک خط دکھا دیا

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے کھاد کی قلت اورسبسڈی میں بےضابطگیوں پر کمیشن بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ایک خط دکھانا چاہتا ہوں جو عمران خان کی نااہلی اور بدعنوانی کا ثبوت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ خط دکھانا چاہتا ہوں جو ظاہر کرتا ہے عمران خان نااہل ہے، میں یہ خط چھپا کر گھر نہیں لےجاؤں گا پورا پڑھ کر سناؤں گا، یہ خط عمران خان کی نااہلی اور بدعنوانی کا ثبوت ہے۔

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ترقی کی شرح نواز دور میں 6.1 فیصد تھی ، یہ اپنے پہلے سال میں ترقی کی شرح 1.9 فیصد نیچے لے آئے، ان کی حکومت کے دور میں ترقی کی شرح دوسرے سال میں منفی ہوگئی۔

    خسارے کے حوالے سے وزیر خزانہ نے بتایا کہ ہمارا خسارہ 1600ارب روپے تھا، سابقہ حکومت کا صرف اس سال مجموعی خسارہ 5600 ارب روپے ہوگا۔3

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پونے 4 سال میں خان صاحب نے 20 ہزار ارب روپے سے زائد قرضہ لیا اور اور پھر بھاشن بھی دیتےہیں، ن صاحب  کی نااہلی کی وجہ سے ساڑھے7کروڑ لوگ آج غربت کی لکیرسے نیچے پہنچ گئے۔

    سابق حکومت کے حوالے سے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ انھوں نے ایک اینٹ نہیں لگائی ان کےدورمیں پیش صرف تختیوں پر خرچ ہوا، نواز شریف کی تصویر اتار کر اپنی لگائی، شہبازشریف کی تصویر ہٹاکر بزدار کی لگالی، ن صاحب کی نااہلی کی وجہ سے ساڑھے 7 کروڑ لوگ آج غربت کی لکیرسے نیچے پہنچ گئے۔

    وزیر خزانہ نے بتایا کہ یہ درست ہے کہ ن لیگ کرنٹ اکانٹ خسارہ زیادہ چھوڑ کر گئی تھی، 2018 میں ن لیگ حکومت ختم ہوئی تو سرکلر ڈیٹ ایک ہزار ارب روپے تھا، انھوں نے کبھی ایک پیسہ قرض واپس نہیں کیا صرف قرض بڑھایا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ چین سے ادھار آپ نے لیا تھا اس کا تحریک عدم اعتماد سے کیا تعلق تھا، تنقید ضرور کریں مگر ایسی بات نہ کریں جس پر لوگ تمسخر اڑائیں۔

    سابق حکومت کی جانب پیٹرول سستا کرنے کے حوالے سے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ سے خان صاحب جیب سے پیسے نہیں دے رہے تھے، پیٹرول سستا کرنا بڑی بات نہیں تھی، اپنی لینڈر کروز میں 80 لیٹر پیٹرول ڈلواؤ تو حکومت مجھے 1680روپے سبسڈی دے رہی ہے، یہ تنخواہ دار طبقے کا پیسہ ہے،یہ سبسڈی مفتاح اسماعیل کو مل رہی ہے۔

    وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ عمران خان نے جو اعلان کیا نہ وہ بجٹ اور نہ ای سی سی میں ریلیف کا ذکر تھا، بغیرسمری کے خان صاحب نے ایک قلم سے پیٹرول ،ڈیزل سستا کردیا، عمران خان نے ہماری حکومت کو مشکل ہو اس لئے پیٹرول ،ڈیزل سستا کیا۔

    بجلی بحران سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے7 ہزار میگاواٹ کے پاورپلانٹس بند ہیں اس لئے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، 5500 میگا واٹ کے پلانٹ صرف فیول ، پیٹرول کی کمی پر بند ہیں، 2000 میگا واٹ کے پلانٹ مین ٹیننس کی وجہ سے بند ہیں، ان کے پاس مینٹیننس کے پیسے نہیں تھے اس لئے پلانٹ خراب ہوگئے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پیٹرول پر سبسڈی کا نقصان غریب پر پڑتاہے، کس کس نے بد عنوانی کی کمیشن بنا کر رپورٹ سامنے رکھیں گے۔

    آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انشااللہ ایسا کوئی طریقہ نکالیں گے آئی ایم ایف پروگرام بحال ہوجائے، بجٹ ڈسپلن واپس لائیں گے ، عوام اور ترقی دوست بجٹ دیں گے۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اب انشااللہ روپیہ مستحکم رہے گا ،مزید کم نہیں ہوگا، اچھی مینجمنٹ سے جوکرسکتے ہیں کریں گے ، مہنگائی بھی کم کریں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت باربار ایل این جی خریدنا بھول جاتی تھی، انشااللہ ہم اگلے دو سے 4 ماہ میں ایل این جی سےمتعلق لانگ ٹرم سودے کریں گے اور دو سے تین ماہ میں بجلی گیس بحران سمیت مہنگائی بھی کم ہوگی۔

  • پی ٹی آئی 3 سال تک توشہ خانہ کی گھڑیاں بیچنے میں مصروف رہی،  ن لیگی رہنما کی کڑی تنقید

    پی ٹی آئی 3 سال تک توشہ خانہ کی گھڑیاں بیچنے میں مصروف رہی، ن لیگی رہنما کی کڑی تنقید

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی3سال تک توشہ خانہ کی گھڑیاں بیچنے میں مصروف رہی۔

    تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن مفتاح اسماعیل نے تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں جدید اور سستے ترین پاورپلانٹ لگائے، سستے ایندھن سے بجلی بنا کرقوم کو لوڈشیڈنگ سے نجات دی تھی۔

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ترسیل اور تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کا کام شروع کیا تھا، منصوبے کا مقصد بجلی کے شعبے میں نقصانات کو کم کرنا تھا لیکن پی ٹی آئی نےتمام کام روک کر بجلی کےشعبے کے نقصانات میں اضافہ کردیا۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ بجلی کی ترسیل وتقسیم کے نقصانات ایک بار پھر کم کرکے دکھائیں گے، یہ ملک میں بجلی کے زیادہ کارخانے ہونے کا جھوٹ بول رہے ہیں ، کارخانے زیادہ ہیں تو پاکستان میں بجلی کی قلت اور اندھیرے کیوں ہیں؟

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں پیداوار نہیں تووہ چیز باہر سے ہی منگوانا پڑے گی ؟ ہمارے دور میں گندم اور چینی میں پاکستان خودکفیل تھا لیکن پی ٹی آئی کی کرپشن کے باعث گندم اور چینی بھی باہر سے منگوارہے ہیں۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن وزارت توانائی چلاکر دکھائے گی، پلانٹس کے کرایوں پر اعتراض مضحکہ خیز ہے، مکان کرایہ پر لیں تو اس میں رہیں یا نہ رہیں کرایہ دینا پڑتا ہے۔

    سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی3سال تک توشہ خانہ کی گھڑیاں بیچنے میں مصروف رہی ، پی ٹی آئی کو کرپشن سے فرصت ملتی تو وزارت توانائی اور ملک پر توجہ دیتے ؟

  • پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں آنے کا کوئی امکان نہیں، مشیر خزانہ

    پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں آنے کا کوئی امکان نہیں، مشیر خزانہ

    اسلام آباد: مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے پر عائد کردہ تمام الزامات کی تردید کرتے ہیں، پاکستان کا فنانشل ایکشن ٹاکس فورس( ایف اے ٹی ایف) کی بلیک لسٹ میں آنے کا کوئی امکان نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم نے ایف اے ٹی ایف کو تحریری طور پر آگاہ کیا، اقدامات بھی کیے، خواجہ آصف کے ساتھ کئی ممالک کا دورہ کر کے اپنا موقف واضح کیا، ہم نے دنیا پر واضح کر دیا  دہشت گرد گروپس پہلے ہی ختم ہوچکے ہیں۔

    امریکی کوششیں ناکام، پاکستان کانام دہشت گردی کی فنڈنگ کرنے والے ممالک میں شامل نہیں

    انہوں نے کہا کہ ہم نے اے ایف ٹی ایف حکام کو آگاہ کیا ہے کہ ہمیں سیاسی طور پر نشانہ بنایا جارہا ہے، عملی میدان میں ہمیں بہت مسائل کا سامنا ہے، ادارے کو تمام پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا، ان کا مقصد دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنا ہے، ہم نے تحریری طور یقین دہائی کرا دی ہے، ایکشن پلان بھی تیار کر رہے ہیں جو مارچ سے مئی کے درمیان بھجوا دیں گے۔

    مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 2008 سے 2010 تک بلیک لسٹ کیا گیا تھا، بعد ازاں 2012 سے 2015 تک دوبارہ بلیک لسٹ میں رکھا گیا، ماضی میں پاکستان کو گرے لسٹ میں بھی ڈالا گیا، بھارت امریکا کا گٹھ جوڑ کا مقصد پاکستان کو ہر صورت دوبارہ گرے لسٹ میں ڈالنا ہے۔

    ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کے لیے سرگرم

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کا ممبر نہیں البتہ اس کے ذیلی ادارے ایشیا پیسیفک گروپ کا حصہ ضرور ہے۔

    واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف 1989 میں‌ قائم ہونے والا ایک بین الحکومتی ادارہ ہے، جس کے ارکان کی تعداد 35 ہے، جن میں امریکا، برطانیہ، چین، انڈیا اور دیگر شامل ہیں، البتہ پاکستان تنظیم کا رکن نہیں ہے۔

    اس ادارے کا مقصد عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے جامع اور مربوط قانونی اور عملی اقدامات کرنا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔