Tag: muftah ismail

  • وزیراعظم ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں ، ن لیگی رہنما نے درخواست کردی

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم شہباز شریف سے ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ رمضان میں ایک دن میں کام کے اوقات کم ہوتے ہیں ، ہمارے پاس عید کی چھٹیوں کے کئی دن ہوں گے۔

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ہفتے کو وفاقی ملازمین کے لیے کام کا دن بنانے کا فیصلہ کیا ، درخواست کروں گا کہ عید کے بعد اس فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

    یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے منصب سنبھالتے ہی ہفتے میں دو سرکاری تعطیلات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت سرکاری دفاتر میں اب ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کی تھی ، جس کے بعد سرکاری دفاتر10 بجے کے بجائے صبح 8 بجے کام شروع کریں گے۔

  • مفتاح اسماعیل کی پی ٹی آئی کے منحرف رکن کو براہ راست پیشکش

    مفتاح اسماعیل کی پی ٹی آئی کے منحرف رکن کو براہ راست پیشکش

    کراچی : وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے بعد اپوزیشن اور حکومتی نمائندوں کی جانب سے زورو شور سے بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

    دونوں جانب سے اسمبلی میں اراکین کے نمبرز پورے ہونے کے بلند و بانگ دعوے بھی کیے جارہے ہیں اوراراکین کی بولیاں لگانے جیسے الزامات عائد کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا جارہا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں ن لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل نے بھی پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کو اپوزیشن سے تعاون کرنے کی پیشکش کردی۔

    میزبان وسیم بادامی کی گفتگو کے دوران مفتاح اسماعیل نے پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے احمد حسین دیہڑ سے کہا کہ میں آپ کو آن ایئر آفر کرتا ہوں کہ آئیے اس قوم کا ساتھ دیجئے۔

    مفتاح اسماعیل کا احمد حسین دیہڑ سے کہنا تھا کہ مہنگائی اورغربت کیخلاف تحریک میں اپوزیشن کا ساتھ دیں ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں لیکن پیسوں کی آفر ہم کسی کو نہیں کرتے۔

  • مفتاح اسماعیل نے جنرل سیکریٹری سندھ کے عہدے سے استعفی دے دیا

    مفتاح اسماعیل نے جنرل سیکریٹری سندھ کے عہدے سے استعفی دے دیا

    کراچی : مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ ن کارساز ہاؤس میں ہنگامہ آرائی اور پوسٹرز پھاڑنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر جنرل سیکریٹری سندھ کے عہدے سے استعفی دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے جنرل سیکریٹری سندھ کے عہدے سے استعفی دے دیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی اور پوسٹرز پھاڑنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر انھوں نے استعفی دیا۔

    مفتاح اسماعیل نے استعفیٰ کی کاپی میاں نواز شریف اور شہباز شریف سمیت ہنگامہ آرائی پر بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال کو بھی بھجوادی ہے۔

    شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کارساز ہائوس میں کارکنوں کی ہنگامہ آرائی پر کمیٹی تشکیل دی تھی اور کمیٹی نے ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو شوکاذ نوٹس جاری کرکے تین روز میں جواب طلب کیا تھا تاہ، ہنگامہ آرائی اور پوسٹرز پھاڑنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر مفتاح اسماعیل نے استعفی دے دیا ، ذر

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کھیل داس کوہستانی نے مفتاح اسماعیل کے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے تنظیمی امور اور مسلم لیگ ہائوس پر حملے کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر مفتاح اسماعیل نے فیصلہ کیا ہے۔

    کھیل داس کوہستانی کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل شہباز شریف کے درہ کراچی پر موجود ہوں گے اور پارٹی بیانیے سمیت نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں تاہم شہباز شریف کے دورہ کراچی میں معاملے کو حل کرلیا جائے گا۔

    مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی نے کہا سندھ کی مقامی قیادت ،پارٹی کو فعال اور متحرک کرنے کے حوالے سے جلد اہم فیصلے متوقع ہیں۔

  • این اے 249: لیگی امیدوار کو ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے کلین چٹ مل گئی

    این اے 249: لیگی امیدوار کو ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے کلین چٹ مل گئی

    کراچی: الیکشن ٹربیونل نے لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کے خلاف این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق اپیل کو مسترد کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل کراچی نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 پر مفتاح اسماعیل کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کےخلاف اپیل کی سماعت کی، درخواست پی ٹی آئی امیدوار کی جانب سے دائر کی گئی۔

    پی ٹی آئی امیدوار کے وکیل حسنین علی نے الیکشن ٹریبونل سے استدعا کی کہ مفتاح اسماعیل کےکاغذات نامزدگی مسترد کیےجائیں، کیونکہ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت حلف نامے میں مفتاح اسماعیل نےگاڑی اور سرمائے کا ذکر نہیں کیا۔

    جس پر الیکشن ٹریبونل نے کہا کہ نااہلیت کا معاملہ مختلف ہوتا ہے، عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ کیا آپ کے مخالف امیدواربینک کرپٹ ہیں؟ کیا انہیں کسی کیس میں سزا ہوئی؟جواب میں پی ٹی آئی امیدوار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل نے اہلیہ کو ساڑھے تین کروڑ روپےکا گفٹ دیا، حلف نامے میں مفتاح اسماعیل نے ایک کروڑ کا تحفہ ظاہر کیا جبکہ باقی چھپادئیے، الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی امیدوار سے استفسار کیا کہ کیا ایف بی آر نےمفتاح اسماعیل کو کوئی نوٹس دیا؟۔

    پی ٹی آئی امیدوار کے وکیل حسنین علی چوہان نے الیکشن ٹریبونل کو بتایا کہ آر او نے کاغذات کا جائزہ لینےکےبجائےصرف لفظ ’’منظور‘‘لکھا۔

    بعد ازاں مفتاح اسماعیل کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ میرے موکل نےحلف نامےمیں کوئی حقائق نہیں چھپائے، حسنین علی چوہان کے دلائل مفروضےپر قائم ہیں، میں پی ٹی آئی کے وکیل سے دریافت کرنا چاہتا ہوں کہ کیا کسی گاڑی کی دستاویزات میرے موکل کےنام ہیں؟

    فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن ٹربیونل نے لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کے خلاف اپیل مسترد کردی اور انہیں کراچی کے حلقے این سے 249 سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

    الیکشن ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں پی ٹی آئی وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتاہےآپ کا کیس مضبوط ہو مگر الیکشن سے قبل ٹریبونل ان معاملات کو نہیں جانچ سکتی۔

    واضح رہے کہ این اے 249 کی سیٹ پاکستان تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کے استعفے کے بعد خالی ہوئی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اس سیٹ کے لیے امجد آفریدی کو ٹکٹ دیا گیا ہے، اس سیٹ پر کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔عام انتخابات کے دوران اس سیٹ پر شہباز شریف کو فیصل واوڈا کے ہاتھوں چند سو ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا معاملہ چیف جسٹس پاکستان کی صوابدید پر ہے، مفتاح اسماعیل

    ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا معاملہ چیف جسٹس پاکستان کی صوابدید پر ہے، مفتاح اسماعیل

    اسلام آباد : وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا معاملہ چیف جسٹس پاکستان کی صوابدید پر ہے، حکومت کے خاتمے سے قبل کچھ نا کچھ ریفنڈ ضروردیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا بل پیرکو اسمبلی سے پاس ہوجائے گا، اسکیم کا معاملہ چیف جسٹس پاکستان کی ثوابدید پر ہے، چیف جسٹس کی بنائی کمیٹی نے حکومتی مؤقف کی تائید کی ہے۔

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاراچنارمیں غیرقانونی منی ایکسچینج بن گئےہیں، غیرقانونی منی ایکسچینج سے ڈالرکی اسمگلنگ ہورہی ہے، ملک میں غیرملکی کرنسی کی نقل وحرکت پر پابندی لگائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں سےسڑکیں بنی ہیں، دنیا بدل گئی ہے، پیسے کی نقل وحرکت کی نگرانی کی جارہی ہے۔

    وفاقی وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں پاکستانی بینکوں کو مسائل کاسامناہے، فرانس میں نیشنل بینک کو سات لاکھ ڈالرکاجرمانہ ہوا، امریکا میں حبیب بینک پر25 کروڑ ڈالرجرمانہ ہوا۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چین سے4ارب ڈالرانڈرانوائیسنگ ہورہی ہے، یواےای سےڈھائی ارب ڈالرکی انڈرانوائیسنگ ہورہی ہے، انڈرانوائیسنگ میں کمرشل امپورٹرملوث ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے خاتمے سے قبل کچھ نا کچھ ریفنڈ ضروردیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اپوزیشن کا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، ٹیکس چوروں کو نہیں چھوڑیں گے، مفتاح اسماعیل

    اپوزیشن کا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، ٹیکس چوروں کو نہیں چھوڑیں گے، مفتاح اسماعیل

    اسلام آباد : وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بجٹ میں کوئی کمی ہوگی تو اسے پورا کرنے کی پوری کوشش کرینگے، اپوزیشن کا پروپیگنڈا بےبنیاد ہے، ٹیکس چوروں کو نہیں چھوڑیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ سیمینار کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا، وزیرخزانہ نے کہا کہ حالیہ بجٹ کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

    معاشی ترقی کی رفتار کو بڑھانا ہماری ذمہ داری ہے، غلطیوں کا ازالہ کیاجائے گا، بجٹ سے کسی محکمے کے اخراجات نہیں بڑھیں گے، اس حوالے سے اپوزیشن کا پروپیگنڈا بےبنیاد ہے۔

    مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ بجٹ میں کوئی کمی ہوگی تو اسے پورا کرنے کی کوشش کرینگے، عام آدمی کے لئے انکم ٹیکس میں کمی کی ہے، نئی گاڑی یا جائیداد خریدنے والے کو ٹیکس نیٹ میں آنا ہوگا،۔

    چار ہزار ارب روپے تک ٹیکس جمع کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے، آئندہ مالی سال کیلئے شرح نمو کا ہدف6.25فیصد رکھا ہے، برآمدات پیکج کو تین سال تک بڑھانے کے لئے کمیٹی بنادی گئی ہے، اس سال جی ڈی پی کی گیارہ فیصد گروتھ ہوگی، گندم اور گنے کی کاشت پر زیادہ سپورٹ پرائز نقصان دہ ہے۔

    مفتاح اسماعیل نے واضح کیا کہ یکم جولائی کو پیٹرولیم لیوی نہیں بڑھےگی، ہم نے پیٹرول لیوی کی حد کو بڑھایا ہے، وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر بینک اکاؤنٹ میں ایک کروڑ روپے آتے ہیں تو ذریعہ آمدنی بتانا ہوگا، ٹٰیکس چوروں کو بہت رعایت مل چکی، اب انہیں نہیں چھوڑیں گے، ٹیکس دینے والوں کو دینا اور چوروں کو پکڑنا میری ذمے داری ہے۔

    اس موقع پر ہارون اخترنے بتایا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے مراعات دی گئی ہیں۔ 5سال میں ایف بی آر کی آمدن دگنی کرکے جارہے ہیں۔