Tag: Mufti Aziz-ur-Rehman

  • طالبعلم بدفعلی کیس : ملزم مفتی عزیر الرحمان اور اس کے  5 بیٹوں پر فردِ جرم عائد

    طالبعلم بدفعلی کیس : ملزم مفتی عزیر الرحمان اور اس کے 5 بیٹوں پر فردِ جرم عائد

    لاہور : مقامی عدالت نے مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کے ملزم مفتی عزیر الرحمان اور اس کے پانچ بیٹوں پر فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزمان نے صحت انکار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ رانا راشد نے طالب علم سے بدفعلی کیس پر سماعت کی، پولیس نے ملزم مفتی عزیز الرحمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔

    دوران سماعت عدالت نے مفتی عزیز الرحمان سمیت اس کے پانچ بیٹوں الطاف الرحمان ،عتیق الرحمان ٫ عطا الرحمان ٫ وسیع الرحمان ٫ اور لطیف الرحمان پر فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزمان نے صحت انکار کر دیا۔

    جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمہ کے گواہان کو طلب کر لیا، پولیس چالان میں بتایا گیا ہے کہ مفتی عزیز الرحمان کیخلاف مدرسہ طالب علم سے بد فعلی کا مقدمہ تھانہ شمالی چھاؤنی میں درج ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے امتحان پاس کروانے کا لالچ دیکر طالب علم کے ساتھ متعدد بار بدفعلی کی،ویڈیو فرانزاک رپورٹ کے مطابق ملزم کا طالب علم سے بدفعلی کرنا ثابت ہوتا ہے ، ویڈیو حقائق پر مبنی ہے ملزم کو تفتیش میں گناہ گار قرار دیا گیا ہے ۔

    یاد رہے مفتی عزیز الرحمن کی نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر پولیس نے بدفعلی کا شکار ہونے والے نوجوان صابر شاہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا، طالبعلم صابر شاہ کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمات میں 337 اور 506 کی دفعات شامل کی گئیں۔

    مقدمے میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ مفتی عزیز الرحمن نے اسے امتحانات میں فیل کرکے بلیک میل کیا ، امتحانات میں پاس کروانے کا لالچ دیکر مبینہ طور پر کئی ماہ تک بد فعلی کی، شکایات کرنے پر اس کی کوئی شنوائی نہ ہوئی۔

    ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے مفتی عزیزالرحمن ، انکے تین بیٹے اور تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ، جس کے بعد پولیس نے مفتی عزیز الرحمن اور ان کے ایک بیٹے کو گرفتار کرلیا تھا۔

  • طالبعلم زیادتی کیس : ملزم عزیز الرحمان نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

    طالبعلم زیادتی کیس : ملزم عزیز الرحمان نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

    لاہور : طالبعلم زیادتی کیس میں گرفتار ملزم عزیز الرحمان نے ضمانت کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا، جس پر عدالت نے پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سیشن کورٹ میں طالبعلم زیادتی کیس کے ملزم عزیز الرحمان نے درخواست ضمانت دائر کردی ، ملزم کی جانب سے درخواست ضمانت میں انگریزی فلم کا حوالہ دیا۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ فلم میں تباہی اورلوگوں کےڈوبنے کےمناظر اصل نہیں، فلمیں ٹیکنالوجی کی مدد سے بنائی گئی ہیں ، ملزم کی ویڈیو بھی اسی طرح ایڈیٹ کی گئی ہے۔

    سیشن کورٹ نے 20 ستمبر کو پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

    یاد رہے 3 روز قبل لاہور کی مقامی عدالت نے مدرسے کےطالب علم سے زیادتی کے ملزم عزیز الرحمٰن کی ضمانت پر رہائی کی درخواست خارج کر دی تھی۔

    خیال رہے مفتی عزیز الرحمن کی نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر پولیس نے بدفعلی کا شکار ہونے والے نوجوان صابر شاہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا، طالبعلم صابر شاہ کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمات میں 337 اور 506 کی دفعات شامل کی گئیں۔

    مقدمے میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ مفتی عزیز الرحمن نے اسے امتحانات میں فیل کرکے بلیک میل کیا ، امتحانات میں پاس کروانے کا لالچ دیکر مبینہ طور پر کئی ماہ تک بد فعلی کی، شکایات کرنے پر اس کی کوئی شنوائی نہ ہوئی۔

    ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے مفتی عزیزالرحمن ، انکے تین بیٹے اور تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ، جس کے بعد پولیس نے مفتی عزیز الرحمن اور ان کے ایک بیٹے کو گرفتار کرلیا تھا۔

  • طالب علم بدفعلی  کیس:  ملزم مفتی  عزیز الرحمان کی درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا

    طالب علم بدفعلی کیس: ملزم مفتی عزیز الرحمان کی درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا

    لاہور : پولیس نے طالب علم بدفعلی کیس میں ملزم مفتی عزیز الرحمان کی درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کردی ، جس پر فریقین کے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔

    تفصیلات لاہور میں کینٹ کچہری میں طالب علم سے بدفعلی کیس میں ملزم مفتی عزیز الرحمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، دوران سماعت پولیس نے ملزم عزیزالرحمان کا ریکارڈ پیش کردیا۔

    تفتیشی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملزم تفتیش میں قصوروار پایا گیا اور استدعا کی گئی کہ ملزم کی درخواست ضمانت خارج کی جائے ، جس پر عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرلیا، بعد ازاں عدالت نے سماعت 2بجے تک ملتوی کردی۔

    یاد رہے مفتی عزیز الرحمن کی نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر پولیس نے بدفعلی کا شکار ہونے والے نوجوان صابر شاہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا، طالبعلم صابر شاہ کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمات میں 337 اور 506 کی دفعات شامل کی گئیں۔

    مقدمے میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ مفتی عزیز الرحمن نے اسے امتحانات میں فیل کرکے بلیک میل کیا ، امتحانات میں پاس کروانے کا لالچ دیکر مبینہ طور پر کئی ماہ تک بد فعلی کی، شکایات کرنے پر اس کی کوئی شنوائی نہ ہوئی۔

    ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے مفتی عزیزالرحمن ، انکے تین بیٹے اور تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ، جس کے بعد پولیس نے مفتی عزیز الرحمن اور ان کے ایک بیٹے کو گرفتار کرلیا تھا۔

  • طالبعلم بدفعلی کیس: ملزم مفتی عزیز الرحمان  کیخلاف چالان تیار

    طالبعلم بدفعلی کیس: ملزم مفتی عزیز الرحمان کیخلاف چالان تیار

    لاہور :طالبعلم سے بدفعلی کیس میں ملزم مفتی عزیز الرحمان کو مرکزی ملزم نامزد کردیا گیا جبکہ عزیز الرحمان کے پانچ بیٹوں کو بھی بطور ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور میں مدرسے کے طالبعلم سے بدفعلی کے واقعے میں ملزم عزیزالرحمان کیخلاف چالان تیار کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع پراسکیوشن کا کہنا ہے کہ چالان میں ملزم عزیز الرحمان کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے جبکہ چالان میں ملزم عزیز الرحمان کے پانچ بیٹوں کو بھی بطور ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملزم کے بیٹوں پر مدعی کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دینےکا الزام ہے جبکہ مدعی صابر شاہ کے پولیس کو بیان کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت سے قبل چالان پراسکیوشن برانچ جمع کرایا جائے گا، پراسیکیوشن برانچ چالان کا جائزہ لینے کے بعد منظوری دے گی۔

    یاد رہے یاد رہے مفتی عزیز الرحمن کی نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر پولیس نے بدفعلی کا شکار ہونے والے نوجوان صابر شاہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا، طالبعلم صابر شاہ کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمات میں 337 اور 506 کی دفعات شامل کی گئیں۔

    مقدمے میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ مفتی عزیز الرحمن نے اسے امتحانات میں فیل کرکے بلیک میل کیا ، امتحانات میں پاس کروانے کا لالچ دیکر مبینہ طور پر کئی ماہ تک بد فعلی کی، شکایات کرنے پر اس کی کوئی شنوائی نہ ہوئی۔

    ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے مفتی عزیزالرحمن ، انکے تین بیٹے اور تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ، جس کے بعد پولیس نے مفتی عزیز الرحمن اور ان کے ایک بیٹے کو گرفتار کرلیا تھا۔

  • مدرسےمیں طالبعلم سے زیادتی ،  مفتی عزیز الرحمان نے اعترافِ جرم کرلیا

    مدرسےمیں طالبعلم سے زیادتی ، مفتی عزیز الرحمان نے اعترافِ جرم کرلیا

    لاہور : مدرسےمیں طالبعلم سے زیادتی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان نے اعتراف جرم کرلیا اور انکشاف کیا کہ ویڈیو میری ہی ہے جو چھپ کر بنائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے مدرسے میں طالبعلم سے زیادتی کیس میں گرفتار مفتی عزیز الرحمان نے اعتراف جرم کرلیا ، دورانِ تفتیش مفتی نے انکشاف کیا کہ ویڈیو میری ہی ہے جو صابر شاہ نے چھپ کربنائی، طالبعلم صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دیکر اپنی ہوس کانشانہ بنایا۔

    مفتی عزیزالرحمان کا کہنا تھا کہ ویڈیووائرل ہونے کے بعد خوف کا شکار ہوگیا تھا، بیٹوں نے صابر شاہ کو دھمکایااور اسے کسی سے بات کرنے سے روکا لیکن صابر شاہ نے منع کرنے کے باوجود ویڈیو وائرل کردی۔

    مفتی نے بتایا کہ مدرسہ چھوڑنا نہیں چاہتا تھا اس لیے ویڈیو بیان جاری کیا، مدرسے کے منتظمین مدرسہ چھوڑنے کا کہہ چکے تھے۔

    مفتی عزیز نے انکشاف کیا کہ میری فون لوکیشن ٹریس ہوتی رہی، میانوالی میں چھپا ہوا تھا کہ پولیس نے گرفتار کرلیا، اپنے کیے پر بہت شرمندہ ہوں۔

    یاد رہے مفتی عزیز الرحمن کی نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر پولیس نے بدفعلی کا شکار ہونے والے نوجوان صابر شاہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا، طالبعلم صابر شاہ کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمات میں 337 اور 506 کی دفعات شامل کی گئیں۔

    مقدمے میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ مفتی عزیز الرحمن نے اسے امتحانات میں فیل کرکے بلیک میل کیا ، امتحانات میں پاس کروانے کا لالچ دیکر مبینہ طور پر کئی ماہ تک بد فعلی کی، شکایات کرنے پر اس کی کوئی شنوائی نہ ہوئی۔

    ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے مفتی عزیزالرحمن ، انکے تین بیٹے اور تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ، جس کے بعد پولیس نے امفتی عزیز الرحمن اور ان کے ایک بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

  • مدرسہ طالبعلم زیادتی کیس: استاد اور اس کا بیٹا گرفتار

    مدرسہ طالبعلم زیادتی کیس: استاد اور اس کا بیٹا گرفتار

    لاہور: طالبعلم زیادتی کیس میں پولیس نے استاد اور اس کے بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن شمالی چھاؤنی پولیس نے مفتی عزیز الرحمن کو گرفتار کیا، ان کی گرفتاری میانوالی سے عمل میں لائی گئی ہے۔

    لاہور میں مفتی عزیز الرحمن کی نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر پولیس نے بدفعلی کا شکار ہونے والے نوجوان صابر شاہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا، طالبعلم صابر شاہ کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمات میں 337 اور 506 کی دفعات شامل کی گئیں۔

    مقدمے میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ مفتی عزیز الرحمن نے اسے امتحانات میں فیل کرکے بلیک میل کیا ، امتحانات میں پاس کروانے کا لالچ دیکر مبینہ طور پر کئی ماہ تک بد فعلی کی، شکایات کرنے پر اس کی کوئی شنوائی نہ ہوئی۔

    ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے مفتی عزیزالرحمن ، انکے تین بیٹے اور تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ، جس پر پولیس نے آج مفتی عزیز الرحمن اور انکے ایک بیٹے کو گرفتار کرلیا۔