Tag: mufti muneeb

  • روضۂ اقدس کی حرمت کی پامالی پر مفتی منیب کا رد عمل آ گیا

    روضۂ اقدس کی حرمت کی پامالی پر مفتی منیب کا رد عمل آ گیا

    کراچی: روضۂ اقدس کی حرمت کی پامالی پر رد عمل میں مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بعض لیڈروں کے پیشگی بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ ان کی پہلے سے منصوبہ بندی تھی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مفتی منیب الرحمٰن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حرمتِ نبویؐ کو پامال کرنے والوں، اُس کی ترغیب دینے والوں اور اس پر خوشی کا اظہار کرنے والوں پر وبال نازل ہوگا۔

    انھوں نے کہا ہم حرمِ نبوی اور رسول اللہ ﷺ کے روضۂ اقدس کی حرمت کی پامالی کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس ناپاک اقدام نے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کیا۔

    انھوں نے سیاست دانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا یہ اپنی سیاسی خباثتیں مسجدِ نبویؐ میں لے گئے، شیخ رشید اور ان کے بھتیجے نے اس سانحے پر خوشی کا اظہار کیا، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کیلئے خانہ کعبہ کا دروازہ کھول دیا گیا

    مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ نعرے کسی کی حمایت میں ہوں یا مخالفت میں، کسی بھی صورت میں ان کا جواز نہیں ہے، قرآنِ کریم کی سورۃ الحجرات میں آدابِ بارگاہِ مصطفوی نہایت وضاحت سے بیان کیے گئے ہیں، وہاں تو حضور کی بارگاہ میں سلام پیش کرتے وقت بھی آواز پست رکھنے کا حکم ہے۔

    انھوں نے مزید کہا پی ٹی آئی کے قائدین مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ جواز بھی پیش کر رہے ہیں، یہ کھلی منافقت ہے، مدینہ منورہ میں ننگے پاؤں چلنا ادب کی علامت ہے، لیکن بارگاہِ مصطفوی میں آواز پست رکھنا واجب ہے۔

  • کرونا وائرس، 50 سال کی عمر کے افراد مساجد نہ آئیں، مفتی منیب الرحمان

    کرونا وائرس، 50 سال کی عمر کے افراد مساجد نہ آئیں، مفتی منیب الرحمان

    کراچی: رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے سبب 50 سال کی عمر کے افراد مساجد نہ آئیں، ایسے افراد کو ترک جماعت کا گناہ نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وبا میں پوری عالم انسانیت مبتلا ہے، اللہ پاک سے انفرادی اور اجتماعی طور پر رجوع کریں، نابالغ بچے مساجد نہ آئیں۔

    مفتی منیب الرحمان نے کہا باجماعت نماز اپنے گھر والوں اور ایک محرم خاتون کے ساتھ بھی ہوسکتی ہے، وائرس کے شبہ والے افراد مساجد نہ آئیں، ان افراد کو ترک جماعت کا گناہ نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ مساجد سے قالین ہٹا کر فرش صاف ستھرا رکھنے کا انتظام کریں، کرونا وائرس کے دوران گھر پر نماز ادا کی جاسکتی ہے، جو نوجوان تیمار داری کررہے ہیں وہ بھی گھر پر نماز ادا کرسکتے ہیں۔

    مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ یہ بہترین موقع ہے کہ اللہ سے توبہ کریں، جمعہ کے خطبے کو مختصر رکھا جائے، نماز کی ادائیگی کے ساتھ ہی گھر فوری جائیں۔

    مفتی تقی عثمانی

    دوسری جانب ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے گناہوں پر معافی مانگنے کی ضرورت ہے، بہت سے علمائے کرام سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، کرونا سے متعلق علما نے متفقہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔

    مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ احتیاط کرنے سے وبا کو پھیلنے سے بچایا جاسکتا ہے، حفاظت نہ کی گئی تو وبا سے زیادہ لوگ متاثر ہوسکتے ہیں۔

  • چاند نظر نہیں آیا، یکم رجب 9 مارچ کو ہوگی

    چاند نظر نہیں آیا، یکم رجب 9 مارچ کو ہوگی

    کراچی: روہت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ رجب کا چاند نظر نہیں آیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے محکمہ موسمیات کے مرکزی دفتر میں مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ماہرین فلکیات بھی شریک تھے۔

    رویت ہلال کمیٹی کی زونل کمیٹٰوں کے اجلاس لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں بھی منعقد ہوئے، اس دوران ملک کے کسی بھی علاقے سے چاند کی رویت کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ رجب المرجب 1440 ہجری کا چاند نظرنہیں آیا،لہذا یکم رجب بروز ہفتہ 9 مارچ کو ہوگی۔

    مزید پڑھیں: شبِ معراج، محبوب الہیٰ اورعاشق کی ملاقات

    نو مارچ کو یکم رجب ہونے کے حساب سے شب معراج 3 اپریل بروز بدھ کی شب عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

    یاد رہے کہ 27 ویں رجب کو نماز مغرب کے بعد سے مسلمان شبِ معراج کو مذہبی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں جس کے تحت خاص عبادات کا احترام کیا جاتا ہے۔

    شبِ معراج کی مناسبت سے مساجد میں دروس اور خصوصی دعاؤں سمیت صلوۃ طوبہ کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: سفرِسدرۃ ُالمنتہیٰ، دیدارِِ ربُ العالمین ، معراج مصطفٰی ﷺ

    معراج کی شب کو دین اسلام میں نمایاں اور منفرد مقام حاصل ہے کیونکہ اس روز اللہ رب العزت نے اپنے محبوب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عرشِ معلہٰ پر اپنے پاس بلا کر اپنا دیدار کرایا ۔

    حرمت والا مہینہ، جنگ و قتال منع:

    لفظ رجب، ترجیب سے نکلا جس کے معنی تعظیم کے ہیں، رجب المرجب ہجری کلینڈر کا ساتواں مہینا ہے، یہ حرمت والے چار ماہ میں شامل ہے، دین اسلام میں اس ماہ میں بھی جنگ اور قتل کرنے کی ممانعت ہے،اس ماہ میں توبہ جلد قبول ہوتی ہے اس ماہ کا ایک نام الاصب بھی ہے جس کے معنی ہیں تیز بہاؤ، یعنی توبہ جلد قبول ہوتی ہے۔

  • برما میں‌ مظالم پر احتجاج، سفیر کو ملک بدر، او آئی سی سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

    برما میں‌ مظالم پر احتجاج، سفیر کو ملک بدر، او آئی سی سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

    کراچی: برما میں مسلمانوں کے قتل عام اور انہیں بے گھر کیے جانے کی پوری دنیا اور ملک بھر میں مذمت کی گئی، شہروں میں جگہ جگہ ریلیاں نکالی گئیں، برما کے سفیر کو ملک بدر کرنے اور مسلم حکمرانوں او آئی سی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

    بنگلہ دیش کی حکومت مہاجرین کو قبول کرے، مفتی منیب

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو روہنگیا مسلمانوں کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے، بنگلہ دیش کی حکومت کو مہاجرین کو قبول کرنا چاہیے تھا۔

    او آئی سی سے امید لگانا بے کار ہے، مفتی منیب

    انہوں نے کہا کہ مسلم عوام اپنی اپنی حکومتوں کو اس جانب متوجہ کریں،معاملے پر او آئی سی سے امید لگانا عبث ہے۔

    گوجرانوالہ جماعت اسلامی کی ریلی، برما کے سفیر کو نکالا جائے، شرکا

    برما میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف جماعت اسلامی نے گوجرانوالہ میں ریلی نکالی جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    ریلی کے شرکا کے امریکا،بھارت،اسرائیل اور برما کے خلاف نعرے لگائے، شرکا نے برما کے سفیر کو پاکستان سے فوری واپس بھیجنے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ اسلامی برادران ممالک برما حکومت کو دہشت گرد قرار دیں۔

    حیدر آباد پریس کلب پر احتجاج

    برما میں مسلمانوں پر ظلم کے خلاف حیدر آباد پریس کلب پر احتجاج کیا گیا مسلمانوں کے قتل پر عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا، مظاہرین نے برما میں پرتشدد واقعات کے خلاف نعرے بازی کی۔

    ابرار الحق کا ریلی نکالنے کا اعلان

    پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے مظالم کے خلاف کل احتجاج کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ ہر فورم پر مسلمانوں کے حق میں احتجاج کریں گے۔

  • ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عید 2 ستمبر کو ہوگی

    ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عید 2 ستمبر کو ہوگی

    اسلام آباد: ملک بھر میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، یکم ذوالحجہ جمعرات اور عید الاضحی دو ستمبر کو ہوگی۔

    اس ضمن میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل کو کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے شہروں میں ہوئے اور کمیٹی نے منگل کو چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا تھا۔

    گزشتہ روز محکمہ موسمیات کا بھی کہنا تھا کہ چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، لاہور میں غروب آفتاب کا وقت 6 بج کر 41 منٹ تھا، ذوالحجہ کا چاند7 بج کر 11 منٹ تک دیکھا جاسکتا تھا، ذوالحجہ کےچاند کی عمر 19 گھنٹے 36 منٹ ہے تاہم اس کے نظر آنے کے امکان بہت کم ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسی طرح کراچی میں آج غروب آفتاب 7 بج کر 1 منٹ پر ہوا، کراچی میں آج چاند 7 بج کر 35 منٹ تک دیکھا جا سکے تھا، چاند 34 منٹ تک افق پر موجود رہا۔

    یاد رہے کہ اسلامی مہینوں میں 29 یا 30 دن ہوتے ہیں، تیس دن مکمل ہونے کے بعد نیا اسلامی مہینہ شروع ہوجاتا ہے، اس طرح ذی القعدہ کے تیس روز پورے ہونے کے بعد آج ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا اور اب عید قرباں 2 ستمبر کو ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عید الفطر کل ہوگی

    چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عید الفطر کل ہوگی

    لاہور:شوال المکرم کا چاند نظر آگیا، کل بدھ کو ملک بھر میں عید الفطر منائی جائے گی، خلیجی ممالک میں بھی کل عید ہوگی، بنگلہ دیش اور بھارت میں چاند نظر نہیں آیا وہاں عید الفطر جمعرات کو ہوگی۔

    عید الفطر کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہائی کورٹ کے نزدیک منعقد ہوا، قبل ازیں یہ اجلاس کراچی میں ہوتا تھا تاہم اب پندرہ برس بعد یہ اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔

    اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمن نے کی اور شہادتوں کی بنیاد پر چاند نظر آنے کے بعد بدھ کو عید الفطر ہونے کا اعلان کیا۔

    قبل ازیں محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ عید الفطر کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے، چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند کی عمر 27 گھنٹے 51منٹ پر محیط ہوگی جسے غروب آفتاب کے بعد 36سے 40 منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔

    محکمہ موسمیات نے مزید کہا تھا کہ کراچی میں مطلع ابر آلود ہے اس لیے کراچی میں چاند نظر آنے کا امکان کم ہے۔

    کراچی میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مولانا اسد دیو بندی نے کی جب کہ محکمہ موسمیات، اسپارکو اور نیوی کے ماہرین نے معاونت کی۔

    دریں اثنا خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش میں عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد بنگلہ دیشی حکومت نے عید الفطر جمعرات کو منانے کا اعلان کردیا اسی طرح بھارت میں  نئی دہلی کی شاہی مسجد کے امام احمد بخاری نے  چاند نظر نہ آنے کا باقاعدہ اعلان کیا جس کے بعد وہاں بھی عید الفطر جمعرات کو ہوگی۔

  • ہرآدمی چیئرمین بنا ہوا ہے، مفتی منیب ناراض، بریفنگ چھوڑ کر چلے گئے

    ہرآدمی چیئرمین بنا ہوا ہے، مفتی منیب ناراض، بریفنگ چھوڑ کر چلے گئے

    لاہور: رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں مفتی منیب الرحمن محکمہ اوقاف کے پبلک ریلیشنز آفیسر پر برہم ہوگئے اور اس کے فون کا تار نکال کر پھینک دیا، مفتی منیب کا کہنا تھا کہ یہاں ہر شخص چیئرمین بنا ہوا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق چاند نظر آنے یا نہ آنے سےمتعلق میڈیا کو بریفنگ دینے کے لیے مفتی منیب اپنی نشست پر بیٹھے جہاں میڈیا نے تمام مائیکس لگا رکھے تھے۔

    مفتی منیب نے میڈیا سے کہا کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور چاند نظر آنے سےمتعلق براہ راست خبریں نشر نہ کریں، پھر وہ دو نشست دور بیٹھے محکمہ اوقاف کے پبلک ریلیشنز آفیسر محمد علی پر برہم ہوگئے جو چاند نظر آنے کی شہادتیں نوٹ کرکر کے میڈیاکو دے رہے تھے۔

    مفتی منیب نے انہیں وہاں سے جانے کا کہا اور ان کے فون کا تار نکال دیا اور اظہار برہمی کرتے ہوئے وہاں سے روانہ ہوگئے۔ اطلاعات ہیں کہ وہ میڈیا پر چلنے والی اطلاعات کی وجہ سے برہم ہوئے۔

    میڈیا کے نمائندوں کے مطابق مفتی منیب رویت ہلال کمیٹی کے اس فریضے میں محکمہ اوقاف کی مداخلت پر ناراض ہوئے جبکہ دیگر علما مفتی منیب کے ہم خیال تھے۔

    دریں اثنا کل عید ہونے یا نہ ہونے کا حتمی اعلان ہونا ابھی باقی ہے، مفتی منیب کا کہنا ہے کہ اجلاس جاری ہے، حتمی اعلان کچھ دیر بعد کیا جائےگا۔

  • لاہور: رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب، عید بدھ کو ہونے کا امکان

    لاہور: رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب، عید بدھ کو ہونے کا امکان

    لاہور:عید الفطر کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل لاہور میں طلب کرلیا گیا جس کی صدارت مفتی منیب الرحمن کریں گے، ماہرین موسمیات کے مطابق عید الفطر بدھ کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

    اطلاعات کے مطابق اجلاس لاہور ہائی کورٹ کے منعقد قریب ہوگا جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے تمام ممبران شرکت کریں گے ۔

    ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس بھی مختلف شہروں میں اسی وقت منعقد ہوگا جو چاند دیکھنے کی شہادتیں جمع کرکے مرکزی کمیٹی کو آگاہ کریں گی بعدازاں مرکزی کمیٹی بدھ کو عید ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرے گی۔

    واضح رہے کہ ماہرین موسمیات نے چاند منگل کو نظر آنے اور بدھ کو عید الفطر ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

    دوسری جانب خیبر پختونخوا کے علمائے کرام کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے ایک مدت تک شکایت رہی کہ رویت ہلال کےمعاملےمیں ان کی شہادتیں قبول نہیں کی جاتیں تاہم رمضان المبارک کے چاند کے معاملے میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کی کاوشوں سے کئی برس بعدرمضان المبارک کا آغاز ایک ساتھ ہوا اور پشاورکی مسجد قاسم خان کےمفتی شہاب الدین پوپلزئی بھی راضی ہوگئے۔