Tag: Mufti Muneebur Rehman

  • شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید الفطر منائی جائے گی

    شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید الفطر منائی جائے گی

    اسلام آباد : پاکستان میں عید کا چاند نظر آگیا، کل عید الفطر منائی جائے گی، جبکہ بھارت میں بھی عید کا چاند نظر آگیا ہے، اس کے علاوہ سبی میں مساجد سے اعلان کیاجارہا ہے کہ عید  الفطر کا چاند نظر آگیا ہے۔

    عید کاچانددیکھنےکیلئےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ختم ہوگیا، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مفتی منیب الحمٰن کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا۔

    اجلاس کے دوران کمیٹی کو ملک کے مختلف حصوں سے شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہو ئیں۔ مفتی منیب الرحمٰن کے مطابق کمیٹی میں شامل تمام علماء کرام کی موجودگی میں ملک کے مختلف مقامات سے عید کا چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئی۔

    جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے عید الفطر کے چاند رویت کا اعلان کردیا، جس کے بعد کل بروز ہفتہ یکم شوال المکرم 18 جولائی کوپاکستان میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

  • دورانِ پرواز مفتی منیب الرحمان کی طبیعت اچانک خراب

    دورانِ پرواز مفتی منیب الرحمان کی طبیعت اچانک خراب

    کراچی: رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی طبیعت لاہور سے کراچی پرواز کے دوران اچانک خراب ہوگئی۔

    مفتی منیب الرحمان نجی پرواز میں لاہورسےکراچی آرہےتھے کہ اچانک بلڈ پریشرہائی ہونے کی وجہ سے طبیعت خراب ہوگئی، مفتی منیب الرحمان کو قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    جہاں میڈیکل ٹریٹمنٹ کے بعد ان کی طبیعت بہتر ہوگئی، جس کے بعد مفتی منیب الرحمن اپنے گھر چلے گئے۔