Tag: Mufti saeed

  • کشمیری مظاہرین نے وزیراعلیٰ کے گھرپرپاکستانی پرچم لہرا دیا

    کشمیری مظاہرین نے وزیراعلیٰ کے گھرپرپاکستانی پرچم لہرا دیا

    کشمیر : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کے ہاتھوں تین نوجوانوں کی شہادت پراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

    اس موقع پر مشتعل مظاہرین وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیرمفتی سعید کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوگئے،اور نوجوانوں کی شہادت کے واقعے کیخلا ف شدید نعرے بازی کی۔

    مشتعل مظاہرین نے مفتی سعید کے گھرپرپاکستانی پرچم لہرا دیا۔ مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پربھارتی ظلم کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

    تین نوجوانوں کی شہادت پرمشتعل مظاہرین نے بھارت مخالف نعرے لگائے اورآزادی اورپاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔

    مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ مفتی سعید کے آبائی گھرپرپاکستانی پرچم بھی لہرا دیا۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اورلاٹھی چارج کا استعمال کیا۔

  • عمران خان نے سادگی کی نئی روایت قائم کردی

    عمران خان نے سادگی کی نئی روایت قائم کردی

    اسلام آباد : تبدیلی کانعرہ لگانے والے کپتان عمرانن خان  نے ولیمہ مدرسے میں کرکےکچھ نیاکردکھایا۔عمران خان اور ان کی اہلیہ  ریحام خان نے کھانابھی مدرسے کےبچوں کے ساتھ کھایا۔ شادی کی تقریب کی طرح کپتان کا ولیمہ بھی سادگی سے ہوا۔

    عمران خان نئی نویلی دلہنیا کو لے کربنی گالہ سے باہرنکلے تو کارکنوں نے گھیر لیا۔کسی متوالے نے تصویر بنائی تو کوئی دیکھتا ہی رہ گیا۔ نئے جوڑے کا قافلہ نکاح خواں مفتی سعید کے مدرسے پہنچا جہاں ان کے استقبا ل کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

     عمران خان  مدرسے کے بچوں سے گھل مل گئے اور ان کے ساتھ ہی ولیمہ منایا،خود بھی کھایا اور بچوں کوبھی کھلایا۔ اس دوران خان صاحب کی دلہن مفتی سعید کے گھرچلی گئیں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی ،ریحام خان نے بھی بچوں کے ساتھ بیٹھ کر کھاناکھایا۔اور یوں ولیمے کی سادہ لیکن پروقار تقریب اپنے اختتام کوپہنچی۔

  • مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،عمران خان

    مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ شادی پراتنا بڑا ری ایکشن ہوگا، مبارک باد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میرا فوری طور پر شادی کا ارادہ نہیں تھا بلکہ بیس جنوری کے بعد کا پروگرام تھا تاہم میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد شادی جلدی کرنا پڑی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مفتی سعید کے مدرسے کے طلباء کے ساتھ اپنے ولیمے کا کھانا کھانے کے  بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    عمران خان نے کہا کہ جو  لوگ مجھے تحفے دینا چاہتے ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ شوکت خانم اسپتال پشاور کیلئے فنڈز دیں، چاہے وہ سو روپے ہی کیوں نہ ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ کھانا کھا کر بہت اچھا لگا، واضح رہے کہ عمران خان  اورریحام خان کے مفتی سعید کی لائبریری میں ولیمہ کی تقریب انتہائی سادگی سے منائی گئی، اس موقع پر دولہا دلہن نے  مدرسے کے بچوں کے ساتھ کھانا کھایا۔

  • شادی عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے، مفتی سعید

    شادی عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے، مفتی سعید

    لاہور: پی ٹی آئی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن مفتی سعید کا کہنا ہے کہ شادی عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے اور وہی اس کی تصدیق یا تردید کا حق رکھتے ہیں۔

    مفتی سعید نے عمران خان کے نکاح خواں کے حوالے سے اپنا نام آنے پر تصدیق یا تردید نہ کرتے ہوئے کہا کہ شادی عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے وہی اس کی تصدیق یا تردید کر سکتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی سعید کا کہنا تھا کہ عمران خان ان سے مذہبی معاملات میں مشاورت کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اور عمران خان کے درمیان ہونے والی گفتگو کو امانت سمجھ کر اس کی حفاظت کرتے ہیں۔