Tag: Muhajir Cultural Day

  • مہاجر کلچر ڈے : ہم ایک مہذب ثقافت کی نمائندگی کر رہے ہیں،خالد مقبول

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آج کا دن تاریخ انسانی کی عظیم ہجرت کو یاد کرنے کا دن ہے، ہم آج ایک مہذب ثقافت اور تہذیب کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے نمائش چورنگی پر ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام مہاجر کلچر ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان محبت کا پیغام لے کر مہاجر کلچر ڈے منارہی ہے، آج کا دن تاریخ انسانی کی عظیم ہجرت کو یاد کرنے کا دن ہے، ایم کیوایم اگلے سال بھرپور طریقے سے مہاجر کلچر ڈے منائے گی۔

    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم آج ایک مہذب ثقافت اور تہذیب کی نمائندگی کر رہے ہیں، یہ وہ تہذیب ہے جو برصغیرکے ہزاروں افراد کی تہذیب ہے، پاکستان کا ایک ایک دن اسی تہذیب کے سائے میں گزر رہا ہے۔

    ایم کیو ایم کنوینئر کا کہنا تھا کہ ہم آج اپنی تہذیب کی یادتازہ کرنے یہاں جمع ہوئے ہیں، ہم حیدر علی اور ٹیپوسلطان کے وارث ہیں، ہم پاکستان کی قومی تہذیب کی عکاسی کیلئے یہاں آئے ہیں، نہ کسی کو ڈرانا ہے نہ کسی کو جتانا ہے ہم یہاں محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں۔

    واضح رہے کہ مہاجرکلچرل ڈے کی مناسبت سے ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے بھی ریلی کا انعقاد کیا گیا، شہر کے مختلف علاقوں سے کلچر ڈے ریلیاں نمائش چورنگی پہنچیں۔

    کراچی: نمائش چورنگی پر تیار کیے گئے پنڈال پر تحریک پاکستان کے سرکردہ رہنماؤں کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں، ایم کیو ایم کے دیگر قائدین بھی اسٹیج پر موجود ہیں جبکہ ریلی میں خواتین، نوجوان اور بزرگ بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں۔

  • جامعہ کراچی میں مہاجر کلچرل ڈے، فاروق ستار،عامر لیاقت کی شرکت

    جامعہ کراچی میں مہاجر کلچرل ڈے، فاروق ستار،عامر لیاقت کی شرکت

    کراچی : متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کا دائرہ وسیع کیا جائے اور رینجرز کو پورے سندھ میں اختیارات دیئے جائیں۔

    یہ بات انہوں نے جامعہ کراچی میں مہاجر کلچر ڈے کے موقع پر طلباء وطالبات سےگفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    muhajir-post-1

    تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں اے پی ایم ایس او کے زیر اہتمام مہاجر کلچرل ڈے منایا گیا۔ جس میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لیا جبکہ طالبات نے ایک دوسرے کو مہندی بھی لگائی۔

    مہاجر کلچرل ڈے کے موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستاراورعامرلیاقت حسین کی جامعہ کراچی آمد پر ان کی گا ڑیوں کو باہر روک لیا گیا تھا۔  بعد ازاں دونوں رہنما طالب علموں کی موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر تقریب میں پہنچے۔

    muhajir-post-2

    ڈاکٹر فاروق ستاراورعامرلیاقت حسین نے موٹرسائیکل کی سواری کے مزے لیے اور پرانا زمانہ بھی یاد کیا۔ دونوں رہنماؤں نے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر جامعہ کراچی کاچکر بھی لگایا۔

    آرٹس لابی کے باہر موجود طلباء وطالبات نے دونوں رہنماؤں کا تالیاں بجا کرخیرمقدم کیا اور انہیں موٹر سائیکل پر آتا دیکھ کر خوشگوارحیرت کااظہار کیا۔

    muhajir-post-3

    تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی کوفنڈز، شہر قائد کو معاشی پیکج اور کراچی میں پانی، ٹرانسپورٹ کے بنیادی مسائل حل کئے جائیں۔

    muhajir-post-4

    اس موقع پرڈاکٹرعامر لیاقت حسین سے جب ایم کیو ایم میں باضباطہ شمولیت کا سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دینے کی بجائے صرف اتنا کہا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں کس کے ساتھ کھڑا ہوں ؟