Tag: Muhammad hasnain

  • قومی ٹیم میں واپسی، حسنین نے اپنا ہدف بتادیا

    قومی ٹیم میں واپسی، حسنین نے اپنا ہدف بتادیا

    بولنگ ایکشن میں درستگی کے بعد فاسٹ بولر محمد حسنین نے اپنا ہدف بتادیا۔

    فاسٹ بولر محمد حسنین نے کہا کہ بولنگ ایکشن کلیئر ہونے پر بے حد خوش ہوں، نئے ایکشن پر کوچز نے انتھک محنت کی، خاص طور پر عمر رشید نے بہت کام کیا، جس کا مجھے فائدہ ہوا۔

    محمد حسنین نے کہا کہ پابندی کے دوران مثبت رہا،کبھی یہ نہیں سوچا کہ دوبارہ کھیل پاؤ گا یا نہیں؟ خود پر یقین تھا کہ بولنگ ایکشن کلیئر کرانے میں کامیاب ہوجاؤگا۔

    بولنگ رفتار میں کمی بیشی سے متعلق سوال پر فاسٹ بولر نے کہا کہ نئے بولنگ ایکشن کی وجہ سے اسپیڈ پر زیادہ فرق نہیں پڑے گا، پریکٹس جاری ہے جب میچز کھیلوں گا تو ساری صورتحال واضح ہوجائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: بولنگ ایکشن کلیئر ہوتے ہی حسنین کو بیرون ملک سے بڑی آفر مل گئی

    فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میرا اس وقت ایک ہی ٹارگٹ ہے کہ جلد از جلد پاکستان ٹیم میں کم بیک کروں اور پاکستان کے لیے اچھی کارکردگی دوں۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ ہی فاسٹ بولر محمد حسنین کو بولنگ کرانے کی اجازت ملی تھی، آسٹریلیا کے ماہرین نے مکمل جانچ پڑتال کے بعد محمد حسنین کا بولنگ ایکشن کلئیر قرار دیا۔

    یاد رہے کہ محمد حسنین کا بولنگ ایکشن رواں برس کے آغاز میں بگ بیش لیگ میں رپورٹ ہوا تھا۔

    پاکستان کی طرف سے 8 ون ڈے انٹرنیشنل اور 18 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں مجموعی طور پر 29 وکٹیں حاصل کرنے والے محمد حسنین پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کےعلاوہ بگ بیش، کیریبین پریمیئر لیگ اور لنکن پریمئیر لیگ میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔

  • حسنین کی معطلی، کرکٹ آسٹریلیا کا ردعمل آگیا

    حسنین کی معطلی، کرکٹ آسٹریلیا کا ردعمل آگیا

    سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیا جاچکا، معاملے پر کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی بولنگ ایکشن سے متعلق محمد حسنین کی رپورٹ درست ہے، امید ہے کہ پی سی بی کی نگرانی میں محمد حسنین کا ایکشن درست ہوجائیگا۔

    ہیڈ کرکٹ آپریشن آسٹریلیا پیٹر روچ نے محمد حسنین کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جلد ہی حسنین کو دوبارہ ویلکم کرینگے۔

    یہ بھی پڑھیں: محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار، انٹرنیشنل کرکٹ سے معطل

    واضح رہے کہ پاکستان کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا جاچکا ہے، حسنین کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا نے جاری کی۔

    یاد رہے کہ حسنین کا بولنگ ایکشن جنوری میں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے دوران امپائر نے رپورٹ کیا تھا جس کے بعد لاہور کی لیبارٹری میں فاسٹ بولر کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوا، ابھرتے ہوئے اسپیڈ اسٹار نے 18 ٹی ٹوئنٹی اور 8 ون ڈے میچز کھیلے ہیں، اب وہ بولنگ ایکشن کی درستگی تک انٹرنیشنل کرکٹ سے بھی معطل رہیں گے۔

    محمد حسنین 75 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں اور انہوں نے 92 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جبکہ پی ایس ایل میں محمد حسنین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے تھے۔

  • دھماکا کیسے  ہوا؟ اے آر وائی نیوز نے ویڈیو حاصل کرلی

    دھماکا کیسے ہوا؟ اے آر وائی نیوز نے ویڈیو حاصل کرلی

    لاہور: لاہور کے مصروف و قدیم انار کلی بازار میں ہونے والے بم دھماکے کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، دھماکے کے وقت کئی خواتین خریداری میں مصروف تھا کہ اچانک زوردار دھماکا ہوا اور ہر طرف دھواں ہی دھواں پھیل گیا تاہم کیمرہ محفوظ رہا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دھماکے کے بعد کے مناظر بھی محفوظ ہوگئے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خوفناک دھماکے بعد جائے حادثے پر افراتفری پھیلی اور لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے، دھماکے کے زخمی مدد کے لئے پکارتے رہے۔

    یہ بھی پڑھیں: انارکلی دھماکا: وزیراعظم کا نوٹس، رپورٹ طلب

    اس سے قبل بھی اے آر وائی نیوز کو دھماکے کے بعد کی ایک اور ویڈیو موصول ہوئی تھی، جو ممکنہ طور پر ایک دکان کی تھی ، دھماکے کے بعد دکان کی چھت کا ملبہ بیٹھے ہوئے افراد پر آن گرا تھا۔

    واضح رہے کہ آج دوپہر میں لاہور کے علاقے انارکلی میں 1 بجکر 40 منٹ پر ٹائم ڈیوائس دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں نو سالہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 28 زخمی ہوئے۔

    بم ڈسپوزل یونٹ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 10 کلو وزنی بم استعمال کیا گیا۔

  • "کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کم بیک کرے گی”

    "کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کم بیک کرے گی”

    دبئی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد حسنین پر عزم ہیں کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کم بیک کرے گی۔

    ابو ظبی سے ورچوئل گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد حسنین نے اعتراف کیا کہ پی ایس ایل سکس کے آغاز میں ٹیم کا کمبی نیشن اچھا نہیں تھا اب متعدد کھلاڑی فارم میں ہیں اور امید ہے کہ ٹیم کم بیک کرے گی۔

    پاکستان سُپر لیگ میں آج سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، خود ٹیم کے کپتان محمد سرفراز کہہ چکے کہ غلطی کی گنجائش نہیں ہے، ہر میچ کو فائنل سمجھ کر کھیلنا پڑے گا۔

    واضح رہے کہ سرفراز احمد کی ٹیم پی ایس ایل 6 میں اب تک 5 میچز کھیل چکی ہے، 4 میچوں میں شکست اور ایک فتح کے ساتھ وہ آخری پوزیشن پر براجمان ہے۔

     

  • میرے بھائی یہ عید کی تصویر ہے، بولنگ کی نہیں

    میرے بھائی یہ عید کی تصویر ہے، بولنگ کی نہیں

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد حسنین نے سوشل میڈیا پر مداح کو عید کے موقع پر کرکٹ کی بات کرنے پر جواب دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹر محمد حسنین نے عید الفطر کے موقع پر لی گئی اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں تو اس ایک شخص نے کمنٹ میں لکھا کہ” حسنین بھائی آپ اپنی بولنگ کے بارے میں شعیب اختر سے پوچھو وہ کہہ رہے ہیں کہ آپ کے رن اپ کا مسئلہ ہے۔”

    میرے بھائی عید کی تصویر ہے بالنگ کی نہیں،محمد حسین

    جس پر فاسٹ بولر نے اس شخص کے کمنٹ پر جواب دیا کہ "میرے بھائی عید کی تصویر ہے یہ بولنگ کی نہیں ہے۔”

    محمد حسین کے اس جواب کو 233 لائکس ملے جبکہ ان کی تصاویر کو 21 ہزار سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ فاسٹ بولر محمد حسنین سوشل میڈیا پر متحرک رہتے ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر اور مداحوں سے شیئر کرتے رہتے ہیں، مداح ان کی تصاویر پر خوب کمنٹس کرتے ہیں۔

     

     

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Muhammad Hasnain (@m.hasnain20)

     

     

  • حارث رؤف کے ساتھ محمد حسنین کی شرارت بھری ویڈیو وائرل

    حارث رؤف کے ساتھ محمد حسنین کی شرارت بھری ویڈیو وائرل

    کراچی : نیشنل اسٹیڈیم میں لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان ہونے والے میچ میں حارث رؤف کے ساتھ محمد حسنین کی شرارت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی اننگز  میں شاندار کارکردگی پر ایک خاتون صحافی حارث رؤف سے گفتگو کررہی تھیں کہ اس دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے بالر محمد حسنین بھی وہاں چلے آئے اور حارث کے عقب میں کھڑے ہوگئے۔

    پاکستان سپر لیگ کے آفیشل پیج پر پوسٹ کی گئی دوستوں کی اس شرارت بھری ویڈیو دیکھ کر صارفین بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے لوگوں نےکمنٹس میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایئر کیخلاف کھلے گئے میچ میں لاہور قلندر کے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں۔