Tag: muhammad Hussain

  • بلدیاتی امیدواران اور کارکنان پر تشدد کیا جارہا ہے، ایم کیو ایم

    بلدیاتی امیدواران اور کارکنان پر تشدد کیا جارہا ہے، ایم کیو ایم

    کراچی: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی پاکستان کا کہنا ہے کہ متحدہ کے خلاف شرپسند عناصر اور پاک سرزمین پارٹی کے کارکنان مشترکہ اتحاد کر کے کارکنان اور نو منتخب بلدیاتی امیدواران کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء محمد حسین نے پی آئی بی میں واقع گھانچی ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’’متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف جرائم پیشہ افراد اور پاک سرزمین پارٹی کے کارکنان نے گٹھ جوڑ کرلیا ہے اور اب وہ ہمارے کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں‘‘۔

    رہنماء ایم کیو ایم پاکستان نے الزام عائد کیا کہ ’’جرائم پیشہ عناصر  عناصر لائنز ایریا، شاہ فیصل، ملیر، کورنگی اور لانڈھی میں متحدہ کارکنان اور عوام کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں، اب تک درجنوں کارکنان اور بلدیاتی نمائندوں پر تشدد کیا جاچکا ہے‘‘۔

    رابطہ کمیٹی کے رکن کا کہنا تھاکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں منصوبہ بندی کے تحت ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنوں کو تنگ کیا جارہا ہے اور جرائم پیشہ افراد کو اس کا کھلا لائسنس دے دیا گیا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’’مہاجر قومی موومنٹ (حقیقی) کے کارکنوں نے اسلحے کے زور پر کئی گھروں پر قبضہ کرلیا ہے اور مزید لوگوں کو بے گھر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، اس ضمن میں متعلقہ پولیس بھی کوئی مدد کررہی‘‘۔

    محمد حسین نے آرمی چیف آف اسٹاف، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف، وزیر اعلیٰ سندھ اور ڈی جی رینجرز نے مطالبہ کیا کہ وہ کارکنان پر تشدد کرنے والے جرائم پیشہ افراد اور مخالف جماعت کے کارکنان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور متحدہ کے کارکنان پر ہونے والے مظالم کا سلسلہ فی الفور بند کروایا جائے۔

  • سندھ اسمبلی کااجلاس : شہلارضا اور محمد حسین میں تلخ کلامی

    سندھ اسمبلی کااجلاس : شہلارضا اور محمد حسین میں تلخ کلامی

    کراچی : نائن زیرو پر چھاہے اوراور پی ٹی آئی ارکان کےاستعفوں کا معاملہ سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا باعث بن گیا ۔شہلارضا اور محمد حسین میں تلخ کلامی ہوئی ۔

    ڈپٹی اسپیکر نےایم کیو ایم رکن کوعلامہ قراردے دیا، تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی اراکین کی ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گئی۔

    اجلاس شروع ہوا تو ایم کیو ایم نے نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ وقفہ کے بعد سیشن جب دوبارہ شروع ہوا تو پھر کان پڑی آواز سنائی نی دی۔

    ایم کیوایم کے محمد حسین نے ڈپٹی اسپیکر کو کہہ دیا کہ آپ اسکول جائیں۔  جس پرڈپٹی اسپیکر نے برہمی کا اظہار کیا اورجواب میں محمد حسین کو سارے جہان کا علامہ قرار دےد یا۔

    ڈپٹی اسپیکر سیخ پا تھیں۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے محمد حسین کو سارے جہاں کا علامہ قرار دیتے ہوئے  انگریزی پڑھانے کی دعوت دے ڈالی اور وقفے کا اعلان کردیا۔

    سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ موجود تھے۔اس دوران شاہ جی حسب روایت مزے سے تماشا دیکھتے رہے۔