Tag: Muhammad Rizwan

  • محمد رضوان کی کپتانی اور بیٹنگ زوال کا شکار کیوں ہوئی ؟

    محمد رضوان کی کپتانی اور بیٹنگ زوال کا شکار کیوں ہوئی ؟

    حالیہ ایام میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا معیار وہ نہیں رہا جیسی توقع کی جارہی تھی، محمد رضوان کی کپتانی پر بھی سوالات کھڑے ہوگئے تاہم شائقین کو امید ہے کہ اچھے دن بھی جلد واپس آئیں گے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں سابق کرکٹر اور تجزیہ نگار عبدالرؤف نے کہا کہ محمد رضوان نے کپتانی کا آغاز بہتر انداز سے کیا تھا لیکن وقت کے ساتھ ان کی کارکردگی میں کمی آتی گئی اور ساتھ ہی ان کی بیٹنگ بھی اچھا اثر نہیں پڑا وہ بھی بہت زیادہ متاثر ہوئی۔

    

    ان کا کہنا تھا کہ دیکھا جائے تو محمد رضوان کبھی بھی ٹیکنیکلی طور پر ایک مضبوط کھلاڑی نہیں رہے اور اسی لیے کپتانی کے دنوں میں خراب ہونے والی بیٹنگ پرفارمنس کو دوبارہ بہتری کی جانب واپس لانا ان کیلیے بہت مشکل ہوگا۔

    اس موقع پر میزبان نجیب الحسنین نے بتایا کہ 2025 میں محمد رضوان کا اسٹرائیک ریٹ 71 کا ہے انہوں نے پہلا ون ڈے کھیلا تو 69 گیندوں پر 53 رنز کیے 31 ڈاٹ بالز کھیلیں،اسٹرائیک ریٹ 76تھا اور دوسرے میچ میں انہوں نے 38 بولز پر 16 رنز اسکور کیے اور29 ڈاٹ بالز کھیلیں اس میں 42 کا اسٹرائیک ریٹ ہے۔

  • تیسرا ون ڈے : میچ 40 اوور تک ہمارے ہاتھ میں تھا، کپتان محمد رضوان

    تیسرا ون ڈے : میچ 40 اوور تک ہمارے ہاتھ میں تھا، کپتان محمد رضوان

    ٹاروبا : (13 اگست 2025) قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز سے ہونے والی عبرتناک شکست پر کہا ہے کہ میچ 40ویں اوور تک ہمارے ہاتھ میں تھا۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز میں شکست کھانے والی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز نے آخری 10اوور میں ہم سے مومنٹم چھین لیا، جانتے ہیں کہ ہمارے پاس 5 بولر پورے نہیں ہیں۔

    تیسرے ون ڈے میچ میں شکست کی وجہ بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی 3وکٹیں گنوانا میچ میں ہماری ناکامی کی بنیادی وجہ بنا، البتہ شائے ہوپ نے زبردست اننگز کھیلی، انہیں اس جیت کا کریڈٹ جاتا ہے۔

     مزید پڑھیں : تیسرے ون ڈے میچ ویسٹ انڈیز  نے پاکستان کو ہرا کر سیریز جیت لی

    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کالی آندھی نے اپنے نام کرلی۔

    ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو تیسرے اور آخری میچ میں 202 رنز سے عبرتناک شکست دے کر 34 سال بعد پاکستان سے ایک روزہ سیریز جیت لی۔

    ٹاروبا میں کھیلے گئے میچ میں پوری قومی ٹیم 295 رنز کے تعاقب میں 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔صرف پاکستان ٹیم کے نائب کپتان سلمان آغا49 گیندوں پر 30 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ محمد نواز 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    میزبان ٹیم کی جانب سے جیڈن سلز نے 6 وکٹیں لے پاکستانی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے۔ گداکیش موتی نے 2 اور روسٹن چیز نے 1 وکٹ حاصل کی۔

  • محمد رضوان کے حالیہ بیان پر شاہد آفریدی کا ردعمل

    محمد رضوان کے حالیہ بیان پر شاہد آفریدی کا ردعمل

    پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کے حالیہ بیان پر ردعمل دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گزتشہ روز سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

    شاہد آفریدی نے سوال کیا کہ رضوان نے اختیارات کی بات، یہ بات انہوں نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سے سیریز جیت کر کیوں نہیں کی؟ کپتان کو بہانے نہیں بنانے چاہئیں۔

    پہلگام واقعہ: شاہد آفریدی کا بھارتی سازش پر سخت ردعمل

    ان کا کہنا تھا کہ رضوان کو مسئلہ ہے تو چیئرمین سے بات کرے، میڈیا پر رونا ڈالنا مناسب نہیں ہے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں تسلسل نہیں ہے، محسن نقوی نے پنجاب میں کافی کام کیا اور وہ ڈلیور کر چکے ہیں۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ محسن نقوی کو ایک عہدہ رکھنا چاہیے، ہر کام مشیروں پر نہیں چھوڑا جاتا، خود بھی دیکھنا پڑتا ہے۔

    آفریدی نے ڈومیسٹک سیزن کے دوران کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگ کی اجازت نہ دینے کا بھی مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک سیزن میں لیگ کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

  • شاہین آفریدی اور حارث رؤف دنیا کے ٹاپ باؤلرز ہیں، محمد رضوان

    شاہین آفریدی اور حارث رؤف دنیا کے ٹاپ باؤلرز ہیں، محمد رضوان

    ملتان : پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف دنیا کے ٹاپ باؤلرز میں شامل ہیں۔

    یہ بات انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے شاہین آفریدی کیخلاف نئی حکمت عملی مرتب کی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جو ٹیم بہادری کے ساتھ کھیلے گی وہ جیتے گی، شائقین کی محبت شاید ہمارے لیے زیادہ ہوگی، فلائٹ کے ایشو کی وجہ سے بہت سے کھلاڑی نہیں آسکے۔

    محمدرضوان نے کہا کہ گراؤنڈ کی کرکٹ بہت مختلف ہے، شاہین اور حارث آپ کے ورلڈ کےٹاپ باؤلرز ہیں، احسان اللہ اچھی باؤلنگ کررہا ہے، ہمیں دوسرا حارث مل سکتا ہے۔

    ملتان سلطان کے کپتان نے کہا کہ کل ہی پتہ چلے گا کہ پچ کس طرف جاتی ہے، میچ میں ڈیو فیکٹر تو اہم ہے، محمد رضوان نے بتایا کہ مجھے کون ٹف ٹائم دے سکتا ہے؟ اس حوالے سے ٹورنامنٹ کے بعد ہی بتاؤں گا، لیگوں سے ہمیشہ پیسے ہی ملتے ہیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: محمد رضوان کی شرٹ ہوگی سب سے الگ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: محمد رضوان کی شرٹ ہوگی سب سے الگ

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹرائی سیریز کے فائنل میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز کے لیے نئی شرٹ کا انتخاب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز میں محمد رضوان اب ایک نئی شرٹ پہن کر کھیلیں گے، جس پر ان کے نام کا پہلا حصہ ’محمد‘ پرنٹ کیا گیا ہے، تاہم ان کے شرٹ کا نمبر 16 ہی رہے گا۔

    انھوں نے یہ شرٹ نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میچ میں بھی پہنی۔

    یاد رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پاکستان نے سیریز جیت لی ہے۔

    سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے آخری اووز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے سیریز اپنے نام کر لی۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کل سے آسٹریلیا میں شروع ہو رہا ہے، پاکستان نے برسبین میں 2 وارم اپ میچز 17 اور 19 اکتوبر کو کھیلنے ہیں جب کہ پہلا میچ 23 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلنا ہے۔

  • صرف اللہ سے ہوتا ہے!! محمد رضوان کا کھلاڑیوں کو دیا گیا پیغام وائرل

    صرف اللہ سے ہوتا ہے!! محمد رضوان کا کھلاڑیوں کو دیا گیا پیغام وائرل

    دبئی : قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھارت کیخلاف ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ میں فتح کے بعد اپنے ٹوئٹ میں کھلاڑیوں کو اہم پیغام دیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میچ کی مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے محمد رضوان نے ایک پیغام جاری کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    ان تصاویر میں محمد رضوان کو میچ کے دوران آسمان کی جانب منہ اٹھا کر دعا مانگتے اور دیگر تصاویر میں خوشیاں مناتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    تصاویر کے کیپشن میں محمد رضوان نے لکھا کہ صرف اللہ سے ہوتا ہے، جیت ہو یا ہار ہو ہم نے اس گیم کو انجوائے کرنا ہے، آخری بال تک لڑنا ہے۔

    محمد رضوان نے اپنی ٹوئٹ میں واضح کیا کہ اگر اللہ ہمیں جیت عطا کر دے تو کبھی ایسی باتیں یا ایسا انداز نہیں اپنانا جس سے تکبر جھلکتا ہو۔

    پاکستانی وکٹ کیپر نے اپنے پیغام میں پاک ٹیم کو شاندار مقابلے اور فتح پر مبارکباد بھی دی، اور بھارتی ٹیم کی سخت مقابلہ کرنے پر تعریف بھی کی۔

    مزید پڑھیں : پاکستان نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی محمد رضوان نے پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جب بھی ہمارے وطن عزیز پر آزمائش آئی ہماری پوری قوم نے زندہ ہونے کا ثبوت دیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ یہ سیلاب تباہ کن ہے لیکن اس نے ہمیں اپنے ملک پاکستان کیلئے متحد ہونے کا موقع دیا ہے، یہ موقع متاثرین کی امداد کا ہے جو ہمارے منتظر ہیں۔

  • ٹی 20 بلاسٹ میں رضوان کی شاندار واپسی، برق رفتار نصف سینچری

    ٹی 20 بلاسٹ میں رضوان کی شاندار واپسی، برق رفتار نصف سینچری

    قومی ذمے داریاں نبھانے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شاندار واپسی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیوٹی سے واپسی کے بعد محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ٹیم سسکس کو دوبارہ جوائن کیا اور پہلے ہی میچ میں برق رفتاری کے ساتھ نصف سینچری اسکور کرڈالی۔

    محمد رضوان نے 32 گیندوں پر 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں پانچ چوکے اور پانچ بلند وبالا چھکے شامل تھے۔

    خیال رہے کہ محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کی 4 اننگز میں 3 نصف سینچریاں اسکور کرچکے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان نے بڑی خواہش کا اظہارکردیا

    وکٹ کیپر بیٹر نے گلوسٹر شائر کے خلاف 43 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ویٹالیٹی بلاسٹ میں اپنے ڈیبیو کو یادگار بناتے ہوئے 81 رنز ناٹ آؤٹ کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

  • محمد رضوان نے بڑی خواہش کا اظہارکردیا

    محمد رضوان نے بڑی خواہش کا اظہارکردیا

    لاہور: قومی کرکٹ کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ مجھےکسی کیپر سے کوئی خطرہ نہیں، میری خواہش ہےکہ ایک کی جگہ پانچ کیپر ہونے چاہئیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے ابھرتے وکٹ کیپر حارث کی ٹیم میں شمولیت سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھےکسی کیپر سےکوئی پرواہ نہیں، میری خواہش ہےکہ ایک کی جگہ پانچ کیپر ہونےچاہئیں، وکٹ کیپر ایسا ہو جو پاکستانی ٹیم کے معیار پر پورا اترسکے۔

    وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ جہاں تک حارث کی بات ہے وہ تگڑا کیپر ہے، حارث کی نیت ٹیم کو اوپرلےجانےکی ہے اور اس کے ساتھ عوام کی محبت بھی ہے،کرکٹ میں ہم بھی ایک فیملی کی طرح ہیں، نیچےتو ہم سب ایک دوسرے کیساتھ کھیلنےکو تیار ہیں، اوپر کےمسائل کا ہمیں پتا نہیں ہے۔

    ٹیم کی مجموعی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ ہمارا ٹاپ آرڈر سنچریوں کی بمبار کررہا ہے جبکہ ون ڈے میں مڈل آرڈر کے40رنز کے بعد موقع ملتا ہے یہی وجہ ہے کہ ون ڈے میچز میں ہمارے رزلٹ اچھے آرہےہیں۔

    قومی ٹیم کے بولنگ کو مضبوط قرار دیتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی باؤلنگ ہائی اسٹینڈرڈ ہے، ملتان میں سخت گرمی ہے تاہم امید ہے کہ بولرز عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔

  • ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ: رضوان کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا

    ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ: رضوان کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا

    لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر محمد رضوان نے ویٹالٹی بلاسٹ میں مسلسل دوسرے نصف سنچری اسکور کرڈالی۔

    تفصیلات کے مطابق محمد رضوان کا دیار غیر میں بھی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، پہلی بار انگلش ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شریک ہونے والے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر نے اپنی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

    محمد رضوان نے ویٹالٹی بلاسٹ میں گلوسٹر شائر کے خلاف 43 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیلی، یہ دوسرے میچ میں ان کی مسلسل دوسری نصف سینچری ہے۔

    اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے انگلینڈ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ویٹالیٹی بلاسٹ میں اپنے ڈیبیو کو یادگار بناتے ہوئے 81 رنز ناٹ آؤٹ کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کے مجموعے کو قابل قدر مجموعے تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: انگلش ٹی ٹوئٹنی ٹورنامنٹ، محمد رضوان آتے ہی چھاگئے

    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کی ڈیبیو اننگز میں تین بلند وبالا چھکے اور چھ چوکے شامل تھے، اس کے ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی ویٹالیٹی بلاسٹ ڈیبیو پر سب سے بڑا اسکور کرنے والے پاکستانی بنے تھے۔

    اس سے قبل عمر اکمل نے دو ہزار پندرہ میں لیسٹر شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ویٹالیٹی بلاسٹ ڈیبیو پر ناقابلِ شکست 76 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

  • انگلش ٹی ٹوئٹنی ٹورنامنٹ، محمد رضوان آتے ہی چھاگئے

    انگلش ٹی ٹوئٹنی ٹورنامنٹ، محمد رضوان آتے ہی چھاگئے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے انگلینڈ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ویٹالیٹی بلاسٹ میں اپنے ڈیبیو کو یادگار بنالیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی ویٹالیٹی بلاسٹ میں سیسکس کی نمائندگی کررہے ہیں، جہاں انہوں نے گلمورگن کے خلاف ڈیبیو میچ میں 81 رنز ناٹ آؤٹ کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کے مجموعے کو قابل قدر مجموعے تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کی ڈیبیو اننگز میں تین بلند وبالا چھکے اور چھ چوکے شامل تھے، اس کے ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی ویٹالیٹی بلاسٹ ڈیبیو پر سب سے بڑا اسکور کرنے والے پاکستانی  بنے۔

    اس سے قبل عمر اکمل نے دو ہزار پندرہ میں لیسٹر شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ویٹالیٹی بلاسٹ ڈیبیو پر ناقابلِ شکست 76 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ایوارڈ حاصل کرنے پر محمد رضوان نے کیا کہا؟

    واضح رہے کہ انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پاکستان کے وکٹ کیپر اور اوپننگ بیٹر محمد رضوان کو ’ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔

    یاد رہے کہ سال دو ہزار اکیس محمد رضوان کے لیے یادگار ترین سال ثابت ہوا تھا، جس میں انہوں نے 29 بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک سنچری اور 12 نصف سنچریوں کی مدد سے 1326 رنز بنائے تھے، جو گذشتہ سال کسی بھی بیٹسمین کے بنائے گئے سب سے زیادہ رن تھے۔