Tag: Muhammad Saeed

  • سابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کے اعزاز میں الوداعی تقریب

    سابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کے اعزاز میں الوداعی تقریب

    کراچی : سابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیاتقریب میں آئی جی سندھ سید کلیم امام نے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں چیف سیکریٹری ۔سیکریٹری داخلہ ،جوائنٹ ڈائریکٹر آئی بی اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ سید کلیم امام نے کہا کہ سندھ میں امن وامان کی بحالی میں پولیس کے ساتھ رینجرز کا اہم تعاون رہا ہے، صوبے میں قییام امن کیلئے یہ تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا۔

    اس موقع پراپنے خطاب میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کا کہنا تھا کہ آج سے ڈھائی سال پہلے جب کراچی آیا تھا تو امن وامان سے متعلق بہت سے چیلنجز درپیش تھے، آج شہر کراچی کی صورتحال پر امن اور عوام دوست ہے، امن و امان کے قیام کیلئے رینجرز اور پولیس ایک ساتھ ہے، پولیس کے ساتھ جرائم کے خلاف تعاون اور مشترکہ اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

    مزید پڑھیں : میجرجنرل عمراحمد بخاری نے نئے ڈی جی رینجرز سندھ کی کمان سنبھال لی

    یاد رہے کہ ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کے بعد اس عہدے کی کمان میجرجنرل عمر احمد بخاری نے سنبھال لی ہے، رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی تقریب میں میجرجنرل محمد سعید نے عہدے کی ذمے داریاں میجرجنرل عمراحمد کے سپرد کیں۔ میجرجنرل عمراحمد بخاری سندھ کے چودہویں ڈی جی رینجرز ہیں۔

  • طالب علم اپنی صلاحتیوں کے ذریعے صحت مندانہ رجحانات کو فروغ دیں: ڈی جی رینجرز سندھ

    طالب علم اپنی صلاحتیوں کے ذریعے صحت مندانہ رجحانات کو فروغ دیں: ڈی جی رینجرز سندھ

    کراچی: ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ طالب علم اپنی صلاحتیوں کے ذریعے صحت مندانہ رجحانات کو فروغ دیں، سندھ یونیورسٹی کے کئی طالبعلموں نے ملک کا نام روشن کیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامشورو یونیورسٹی میں طالب عملوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں بہتر امن کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، شہر میں کامیاب آپریشنز کے ذریعے امن بحال کیا جبکہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے طالبعلموں کا کردار اہم ہوتا ہے۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کا جامشورو یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر مختلف جامعات کے وی سی اور طالب عملوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا اور یونیورسٹی کی انتظامیہ نے رینجرز کے کردار کو بھی سراہا، علاوہ ازیں انہوں نے حیدرآباد، میرپور خاص سول انتظامیہ اور پولیس افسران سے بھی ملاقات کی۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کا امن بحال کیا: ڈی جی رینجرز سندھ

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹرمیں 53 واں سالانہ میڈیکل سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا تھا کہ لوگ ہمارے بارے میں گمان کرتے ہیں کہ رینجرز 30 سال سے کراچی میں موجود ہیں، لیکن امن قائم نہیں کیا، لیکن المیہ یہ ہے کہ ہمارے پاس اختیارات ہی گزشتہ 5 سال پہلے دیے گئے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کراچی میں 5 سال پہلےکوئی ایسا تاجر نہیں تھا جس کو بھتے کی پرچی نہ ملی ہو، کراچی میں روزانہ 5 سے زائد اغوا برائے تاوان کی وارداتیں ہوتی تھیں، قربانیاں دے کر امن بحال کیا، پولیس کےجوانوں کا بھی قیام امن میں اہم کردار ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • تعلیم یافتہ نوجوان ملک کا روشن مستقبل ہیں ‘ ڈی جی رینجرز سندھ

    تعلیم یافتہ نوجوان ملک کا روشن مستقبل ہیں ‘ ڈی جی رینجرز سندھ

    کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کا کہنا ہے کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، ان کی حفاظت ہماری اولین ترجیجی ہے، تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ہی پاکستان کی ترقی میں اہم کردارادا کرنا ہے.

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نےجامعہ کراچی میں منعقد سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبا ملک کا مستقبل ہیں تعلیمی یافتہ نوجوانوں کو ہی پاکستان کی ترقی میں کردارادا کرنا ہے، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں ، ان کی بہتر تربیت اور حفاظت ہماری اولین ترجیجی ہے ، لہذا اس سلسلے میں جامعہ کراچی سمیت تمام تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی بہتربنائی جائے گی.

    انہوں کہا کہ کراچی کے شہریوں کے تعاون سے شہر میں امن بحال ہوا ہے ، باہمی تعاون سے ہی کراچی آپریشن جاری ہے، انہوں کہا کہ دیر پا امن کے قیام تک کراچی آپریشن جاری رہے گا، طالب علم اور کراچی کے شہری قانون نافذ کرنیوالےاداروں سےتعاون کریں، تاکہ شہر قائد امن کا گہوراہ بنے ، کیونکہ کراچی آدھا پاکستان ہے اور وطن عزیز کا معاشی حب ہے، کراچی میں قیام امن سے پاکستان کی ترقی مشروط ہے۔

    اس موقع پرڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے جامعہ کراچی مدعو کرنے پروائس چانسلراوررجسٹرار کا شکریہ بھی ادا کیا.