Tag: Muhammad waseem

  • محمد وسیم نے روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی کا ریکارڈ چکنا چور کردیا

    محمد وسیم نے روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی کا ریکارڈ چکنا چور کردیا

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کپتان محمد وسیم نے بھارتی بلے باز روہت شرما کا بطور کپتان ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کپتان محمد وسیم نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف سہ ملکی سیریز کے میچ کے دوران روہت شرما کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

    یو اے ای کے کپتان نے 54 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 110 چھکے لگاکر روہت شرما کا ریکارڈ توڑا، روہت نے بحیثیت کپتان 62 اننگز میں 105 چھکے مارے تھے۔

    واضح رہے کہ بطور بلے باز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اب بھی روہت کے پاس ہے جنہوں نے 159 میچز میں 205 چھکے لگائے ہیں۔

    یو اے ای کے کپتان محمد وسیم اس فہرست میں دوسرے نمبر پر براجمان ہیں، انہوں نے 80 میچز میں 176 چھکے لگائے ہیں۔

    مچل اسٹارک کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

    گزشتہ روز شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں محمد وسیم نے افغانستان کے 189 رنز کے ہدف کے جواب میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 37 گیندوں پر 67 رنز بنائے تھے، جس میں 6 بلند و بالا چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

    یو اے ای کی ٹیم محمد وسیم کی شاندار بیٹنگ کے باوجود 189 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 150 رنز اسکور کرسکی۔

  • میری کوشش ہے کہ ورلڈ ٹائٹل فائٹ کراچی میں کراؤں، باکسر محمد وسیم

    میری کوشش ہے کہ ورلڈ ٹائٹل فائٹ کراچی میں کراؤں، باکسر محمد وسیم

    کراچی: پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے کہا ہے کہ وہ پوری کوشش کر رہے ہیں کہ اس بار ورلڈ ٹائٹل فائٹ کراچی میں منعقد ہو، اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او، صدر سلمان اقبال سے درخواست کریں گے کہ ان کی فائٹ براہ راست دکھائی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے آج کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ورلڈ ٹائٹل فائٹ پاکستان میں کرانے کے اپنے عزم کا اظہار کیا، اور کہا کہ جب تک وہ باکسنگ کھیل رہے ہیں پاکستان کی طرف سے کھیلتے رہیں گے۔

    انھوں نے کہا ’’سلمان اقبال نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے، وہ اہل خانہ سمیت مجھے سپورٹ کرنے کے لیے میری فائٹ دیکھنے آتے تھے، میرا ارادہ یہی ہے کہ ورلڈ ٹائٹل فائٹ کراچی میں کراؤں، اور سلمان اقبال سے درخواست کروں گا کہ وہ میری فائٹ براہ راست دکھائیں۔‘‘

    اپنے راستے میں پیش آنے والی رکاوٹوں کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ وہ کافی مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد مالٹا پہنچے تھے، یہ فائٹ ورلڈ ٹائٹل کی فائٹ تھی، اور ویزا مساٸل کی وجہ سے فائٹ اسٹیٹس تبدیل ہو گیا، اور تیسرے راؤنڈ میں حریف کو ناک آؤٹ کیا۔

    انھوں نے کہا ’’اس بار کوشش ہے ورلڈ ٹائٹل کی فائٹ پاکستان میں لڑوں، پاکستان آرمی نے فائٹ کے لیے کافی مدد کی ہے، یہ فائٹ پورے پاکستان کے نام کرتا ہوں۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے ارشد ندیم کو بہت سپورٹ کیا جس کی وجہ سے مزید ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھا، پاکستان باکسنگ فیڈریشن بھی نوجوانوں کو سپورٹ کرے۔

    باکسر محمد وسیم نے بتایا ’’مجھے بہت لوگوں نے باہر جانے کا مشورہ دیا لیکن جب تک باکسنگ کھیل رہا ہوں پاکستان کی طرف سے کھیلوں گا، جو ایتھلیٹ غیر قانونی طور پر رکتے ہیں آج ان کی وجہ سے دوسروں کو مسئلہ ہوتا ہے، حکومت کو چاہیے کھلاڑیوں کو اتنا سپورٹ کریں کہ وہ کسی اور ملک جا کر سلپ نہ ہوں۔‘‘

    پروفیشنل باکسر نے کہا کہ ٹائٹل فائٹ کے انعقاد کے لیے حکومت سے بات چیت جاری ہے۔

  • پاکستانی باکسر محمد وسیم نے جارجیئن باکسر کو ناک آؤٹ کردیا

    پاکستانی باکسر محمد وسیم نے جارجیئن باکسر کو ناک آؤٹ کردیا

    ڈبلیو بی ایف کی رینکنگ فائٹ میں پاکستان کے باکسر محمد وسیم نے جارجیئن باکسر کو ناک آؤٹ کرکے اہم کامیابی حاصل کرلی۔

    رپورٹس کے مطابق پاکستانی باکسر محمد وسیم پروفیشنل باکسنگ میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کی ہے، انہوں نے جارجیا کے جابا میمیشیشی کو تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔

    یہ پاکستانی باکسر کے کیریئر کی تیرہویں پروفیشنل کامیابی ہے، انہوں نے نویں بار اپنے مد مقابل حریف کو ناک آؤٹ کیا ہے۔

    اس سے قبل پاکستان کا فخر شاہ زیب رند نے کراٹے کمبیٹ چیمپیئن شپ (KC-49) جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا جس کے بعد وہ میسی کلب میں بھی شامل ہوگئے۔

    قومی کراٹے ماسٹر شاہ زیب رند نے گزشتہ ہفتے سنگاپور میں کراٹے کمبیٹ چیمپیئن شپ (KC-49) کے فائنل میں برازیلین حریف ”برونو ایسیس“ کو شکست دے کر کراٹے کومبیٹ انٹیرم چیمپئن کا بیلٹ اپنے نام کیا۔

    اس قابل فخر فتح کے بعد شاہ زیب رند نے اپنے چیمپئن بیلٹ کے ساتھ سوتے ہوئے ایک تصویر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جس میں وہ بیلٹ کو گلے لگائے اپنے بستر پر سو رہے ہیں۔

  • بلوچستان میں باکسنگ کےعالمی مقابلے کرانے کا اعلان

    بلوچستان میں باکسنگ کےعالمی مقابلے کرانے کا اعلان

    لاہور : پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم نے ملک میں باکسنگ کے فروغ کیلئے بلوچستان میں انٹرنیشنل باکسنگ ایونٹ کرانے کا اعلان کیا ہے۔

    اس حوالے سے لاہور میں اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے باکسر محمد وسیم نے کہا کہ رواں برس ٹائٹل فائٹ بلوچستان میں کراؤں گا۔

    انہوں نے کہا کہ مذکورہ ایونٹ میں امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے باکسرز آئیں گے، اس ایونٹ میں مین بذات خود امریکی باکسر کے خلاف فائٹ کروں گا۔

    باکسرمحمد وسیم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایونٹ کرانے سے صوبے کا مثبت امیج دنیا میں جائے گا، اس سے قبل لاہور میں ہونے والا انٹرنیشنل باکسنگ ایونٹ بہت شاندار رہا، امید ہے بلوچستان میں بھی یہ ایونٹ لاہور کی طرح کامیاب ہوگا۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں باکسنگ بھی بہت مقبول کھیل ہے جس کے پاکستان میں فروغ کے لیے باکسر محمد وسیم اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں، لاہور کے بعد اور بڑا باکسنگ میلہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

  • آرمی چیف کی باکسر محمد وسیم سے ملاقات

    آرمی چیف کی باکسر محمد وسیم سے ملاقات

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی باکسر محمد وسیم سے ملاقات ہوئی، آرمی چیف نے محمد وسیم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی باکسر محمد وسیم سے ملاقات ہوئی۔ آرمی چیف نے محمد وسیم کو حالیہ کامیابی پر مبارکباد دی۔

    آرمی چیف نے کہا کہ محمد وسیم جیسا ٹیلنٹ ہمارے فخر کی علامت ہے، محمد وسیم جیسے باصلاحیت نوجوانوں کو ہمیشہ سپورٹ کریں گے۔

    آرمی چیف سے ملاقات کے بعد محمد وسیم نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹ کرنے پر پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پاک فوج نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے۔

    محمد وسیم کا کہنا تھا کہ پہلے بھی چیمپئن رہا ہوں آئندہ بھی پاکستان کا نام روشن کروں گا، پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے باعث فخر ہے۔ شعیب اختر اور وسیم اکرم نے بھی میری حوصلہ افزائی کی۔

    انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں ٹریننگ کے دوران صورتحال سے لاعلم تھا۔ کشمیریوں پر بھارت میں بہت ظلم و بربریت ہورہی ہے۔ کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کے لیے آواز اٹھاتا رہا ہوں۔ اپنی باکسنگ کٹ کشمیریوں کے لیے عطیہ کروں گا۔

    محمد وسیم نے مزید کہا کہ آرمی چیف نے حوصلہ افزائی کی اور مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کروائی۔

    خیال رہے کہ محمد وسیم دبئی میں منعقدہ پروفیشنل باؤٹ جیت کر آئے ہیں، انہوں نے فلپائن کے باکسر کونراڈو تنومور کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا تھا۔

    یہ ان کے پروفیشنل باکسنگ کیریئر کا نواں مقابلہ تھا جو انہوں نے جیتا۔ محمد وسیم نے اپنی حالیہ کامیابی مظلوم کشمیریوں کے نام کی تھی۔

  • باکسرمحمد وسیم کو جنوبی افریقی باکسر کے ہاتھوں شکست

    باکسرمحمد وسیم کو جنوبی افریقی باکسر کے ہاتھوں شکست

    کوالالمپور: ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل میں پاکستانی باکسرمحمد وسیم کو جنوبی افریقی حریف موروتی متھالین کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کوالالمپور میں آئی بی ایف فلائی ویٹ کے ٹائٹل میں پاکستانی باکسرمحمد وسیم کا جنوبی افریقی حریف موروتی متھالین سے مقابلہ ہوا۔

    ورلڈ فلائی ویٹ باکسنگ ٹائٹل کے مقابلے میں ابتدائی راؤنڈز میں جنوبی افریقی باکسر محمد وسیم پر حاوی رہے۔

    باکسر محمد وسیم نے چھٹے راؤنڈ میں کم بیک کیا اور ان کے پنچز کے آگے جنوبی افریقا کے باکسر بے بس نظر آئے لیکن موروتی متھالین نے فائٹ متفقہ فیصلے کے تحت جیت لی۔

    خیال رہے کہ پاکستانی باکسرمحمد وسیم کو مسلسل 8 فتوحات کے بعد پہلی بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    پاکستانی باکسر محمد وسیم ورلڈ ٹائٹل جیتنے کے لیے پرعزم

    واضح رہے چار روز قبل پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ملائشیا سے ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا 15 جولائی کو ہونے والے مقابلے کےلیے بالکل تیار ہوں۔

    محمد وسیم کا کہنا تھا کہ امید ہے ٹائٹل جیت کر پاکستان لاؤں گا، قوم میری جیت کے لیے دعا کرے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • باکسر محمد وسیم کا پاکستانی شہریت چھوڑنے پر غور

    باکسر محمد وسیم کا پاکستانی شہریت چھوڑنے پر غور

    کراچی: حکومتی سطح پر کسی قسم کی سپورٹ نہ ملنے پر باکسر محمد وسیم نے پاکستانی شہریت چھوڑنے پر غور شروع کردیا۔

    کراچی میں ویڈیو پیغام جارتے ہوئے باکسر محمد وسیم نے کہا کہ پندرہ سال سے پاکستان کے لیے کھیل رہا ہوں پاک فوج کے علاوہ کسی نے حوصلہ افزائی نہیں کی۔

    انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر کسی قسم کی سپورٹ نہیں کی جارہی ہے، کوریا کی جانب سے کھیلنے کی پیشکش کی گئی تھی میں نے انکار کردیا۔

    باکسر محمد وسیم نے کہا کہ اپنے ملک کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں لیکن سپورٹ نہیں کیا جارہا، برانڈ ایمبسڈر کے لیے رابطے کئے جارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے پیسوں کی ضرورت نہیں، فائٹ کی صورت میں مل جاتے ہیں، چاہتا ہوں پاکستان کے لیے آگے بھی کھیلوں بس حوصلہ افزائی کی جائے۔

    باکسر محمد وسیم نے کہا کہ میرے پاس جو ٹائٹل ہے ساؤتھ ایشیا میں کسی کے پاس نہیں، کوریا کے اسپانسرز مسلسل رابطے کررہے ہیں، ورلڈ ٹائٹل فائٹ کی تیاری کے لیے فنڈز نہیں ہیں۔

    مزید پڑھیں: پاکستانی باکسرمحمد وسیم نے پاناما کے باکسر کو شکست دے دی

    واضح رہے کہ باکسر محمد وسیم نے 8 پروفیشنلز فائٹ کھیلی ہیں اور سب مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے، اب محمد وسیم ڈبلیو بی سی فلائی ویٹ کی ورلڈ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے امریکا روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ کولمبیا کے باکسر سے مقابلہ کریں گے۔

    یہ پڑھیں: پاکستانی باکسرمحمد وسیم دنیا کے نمبرون باکسرزمیں شامل


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی باکسرمحمد وسیم نے پاناما کے باکسر کو شکست دے دی

    پاکستانی باکسرمحمد وسیم نے پاناما کے باکسر کو شکست دے دی

    پاناما سٹی: پاکستانی باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں پاناما کے باکسر کوکو شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی باکسر محمد وسیم کا مقابلہ پاناما کے باکسرکارلوس میلو سے ہوا۔ محمد وسیم نےمخالف باکسر کو پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

    پاکستانی باکسرمحمد وسیم نہ صرف مخالف باکسر کو دھول چٹائی بلکہ فلائی ویٹ کیٹگری میں عالمی رینکنگ میں نمبر ون ہونے کا ہونے کا اعزاز بررکھا۔

    پاکستانی باکسر محمد وسیم نے فائٹ کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاناما باکسر کو شکست دینے پر خوشی ہے۔


    پاکستانی باکرمحمد وسیم نے پاناما میں انٹر نیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی


    خیال رہے کہ رواں برس 30 جولائی کو پاکستانی باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں پاناما کے باکسرایون ٹیروس کوکو شکست دی تھی۔


    پروفیشنل باکسنگ میں نمبر ون محمد وسیم کی ایک اور کامیابی


    یاد رہے کہ اس سے قبل 6 جولائی کو باکسرمحمد وسیم نے وسطی امریکی ملک پاناما کے باکسرایلیسر ویلڈیز کو دوسرے راﺅنڈ میں ناک آؤٹ کر کے عالمی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن مستحکم کی تھی۔


    باکسرمحمد وسیم کی رواں سال باکسنگ کےاہم معرکوں میں کامیابی


    واضح رہے کہ پاکستانی باکسرمحمد وسیم 2 بار ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور ٹائٹل جیت چکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی باکرمحمد وسیم نے پاناما میں انٹر نیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی

    پاکستانی باکرمحمد وسیم نے پاناما میں انٹر نیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی

    پاناما سٹی: پاکستانی باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں پاناما کے باکسر کوکو شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی باکسر محمد وسیم کا مقابلہ پاناما کے باکسر ایون ٹیروس سے ہوا۔ محمد وسیم نےمخالف باکسر کو تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

    پاکستانی باکسرمحمد وسیم نہ صرف مخالف باکسر کو دھول چٹائی بلکہ وہ ورلڈ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے میں بھی کامیاب ہوگئے۔


    پروفیشنل باکسنگ میں نمبر ون محمد وسیم کی ایک اور کامیابی


    خیال رہے کہ رواں ماہ باکسرمحمد وسیم نے وسطی امریکی ملک پاناما کے باکسر کو دوسرے راﺅنڈ میں ناک آؤٹ کر کے عالمی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن مستحکم کی تھی۔

    یاد رہے کہ پاکستانی باکسرمحمد وسیم 2 بار ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور ٹائٹل جیت چکے ہیں۔


    باکسرمحمد وسیم کی رواں سال باکسنگ کےاہم معرکوں میں کامیابی


    واضح رہےکہ باکسنگ کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے پاکستانی باکسر محمدوسیم نےسال 2016 میں تین پروفیشنل مقابلے لڑے اور تینوں مقابلوں میں وہ فاتح قرار پائے تھے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • پروفیشنل باکسنگ میں نمبر ون محمد وسیم کی ایک اور کامیابی

    پروفیشنل باکسنگ میں نمبر ون محمد وسیم کی ایک اور کامیابی

    پاناما: پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے ایک اور کامیابی حاصل کرلی۔ محمد وسیم نے وسطی امریکی ملک پاناما کے باکسر کو دوسرے راﺅنڈ میں ناک آؤٹ کر کے عالمی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن مستحکم کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم کا پاناما میں میزبان باکسر ایلیسر ویلڈیز سے ڈبلیو بی سی رینکنگ کے لیے مقابلہ ہوا۔

    فلائی ویٹ کیٹگری کے 8 راﺅنڈز پر مشتمل مقابلے کے آغاز سے ہی محمد وسیم نے مخالف کھلاڑی پر بھر پور وار کیے جس سے ان کے مقابل ایلیسر ویلڈیز دفاع کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے۔

    مزید پڑھیں: محمد وسیم کی رواں سال باکسنگ کے اہم معرکوں میں کامیابی

    محمد وسیم کے مسلسل اور بھرپور حملوں سے مخالف باکسر دوسرے ہی راﺅنڈ میں ناک آﺅٹ ہوگیا۔

    نوجوان قومی باکسر محمد وسیم پروفیشنل مقابلوں میں اب تک ناقابل شکست ہیں اور یہ ان کی مسلسل چھٹی کامیابی ہے۔

    گزشتہ ماہ ورلڈ باکسنگ کونسل کی فلائی ویٹ کیٹیگری کی عالمی رینکنگ میں محمد وسیم کو پہلے نمبر پر رکھا گیا تھا۔

    اس مقابلے میں فتح کے بعد محمد وسیم کی ڈبلیو بی سی رینکنگ مزید مستحکم ہوگئی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔