Tag: Muhammad waseem

  • پاکستانی باکسرمحمد وسیم دنیا کے نمبرون باکسرزمیں شامل

    پاکستانی باکسرمحمد وسیم دنیا کے نمبرون باکسرزمیں شامل

    کراچی : پاکستان کے باکسر محمد وسیم دنیا کے نمبر ون باکسرز کی فہرست میں شامل ہوگئے، انہیں عالمی باکسنگ کونسل نے فلائی ویٹ کیٹیگری میں شامل کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ باکسنگ کونسل نے فلائی ویٹ کیٹیگری کی عالمی رینکنگ جاری کردی۔ رینکنگ کے مطابق پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم نمبر ون باکسرز میں شامل ہوگئے۔

    اس کے علاوہ محمد وسیم اب ورلڈ ٹاٹئل فائٹ کھیلنے کیلئے بھی اہل ہوگئے ہیں۔ پاکستانی باکسر ستمبر میں جاپان کے ڈائیگو ہیگا سے ورلڈ ٹائٹل فائٹ لڑیں گے۔

    عید الفطر کے بعد پانامہ میں محمد وسیم کی ٹریننگ کے ساتھ دو فائٹس بھی ہوں گی، پاکستانی پروفیشنل باکسر محمد وسیم ڈبلیو بی سی سلور فلائٹ ویٹ چیمپئین ہیں۔

    محمد وسیم کے کورین پروموٹر اینڈی کم کا کہنا ہے کہ محمد وسیم کافی محنتی اور نڈر باکسر ہے جو کسی کا سامنا کر نے سے کبھی گھبراتا نہیں ہے، واضح رہے کہ محمد وسیم اب تک ہونے والی پانچ فائٹس میں ناقابل شکست ہیں۔

  • پاکستان کو ایک اورپروفیشنل باکسر مل گیا

    پاکستان کو ایک اورپروفیشنل باکسر مل گیا

    سیول: پاکستان کے باکسر محمد وسیم نے اپنا پہلا پروفیشنل کورین باکسنگ  ٹائٹل جیت لیا۔

    کورین باکسرپرمکوں کی برسات کرتے ہوئے پاکستان کے محمدوسیم نے کے ڈی سی کورین باکسنگ چیمپیئن مقابلہ جیت لیا۔

    پہلی پروفیشنل فائٹ کیلئے محمدوسیم رنگ میں اترے تومقابلہ بارہ راؤنڈپر مشتمل تھا، فائٹ پہلے راؤنڈ سے ہی دلچسپ رہی، دونوں باکسرز نے ایک دوسرے پرمکوں کی برسات کردی۔

     محمدوسیم کے تابڑتوڑ حملوں نے کورین باکسرکوگھٹنے ٹیکنے پر مجبورکردیا، وسیم نے نویں راؤنڈ میں حریف باکسر کوناک آؤٹ کرکے اپنی پہلی ہی فائٹ جیت کر ملک کانام روشن کیا۔

    محمد وسیم نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ہونے والے 53کے جی کیٹگری کے مقابلے میں کورین باکسر کو من ووک لی کو ناک آﺅٹ کرکے بیلٹ حاصل کرلیا۔

    اس کامیابی کے ساتھ محمد وسیم کوئی بھی پروفیشنل ٹائٹل جیتنے والے پاکستان کے پہلے باکسر بن گئے ہیں ، محمد وسیم کی فیملی کے مطابق قومی باکسر کا آئند ہ چند دنوں میں کوئٹہ آمد متوقع ہے جہاں ان کا بھر پور انداز میں استقبال کیا جائے گا۔

  • کامن ویلتھ گیمز،آج پاکستانی باکسر محمد وسیم ایکشن میں دکھائی دیںگے

    کامن ویلتھ گیمز،آج پاکستانی باکسر محمد وسیم ایکشن میں دکھائی دیںگے

    گلاسگو: کامن ویلتھ گیمز میں آج پاکستانی باکسر محمد وسیم ایکشن میں دکھائی دیں گے، قومی ایتھلیٹس اب تک گیمز میں تین میڈلز جیت چکے ہیں۔

    کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ایتھلیٹس طلائی تمغہ جیتنے سے محروم ہیں، پاکستان نے ایونٹ میں آٹھ کھیلوں میں حصلہ لیا لیکن صرف ریسلنگ اور جوڈو میں ہی انہوں نے چاندی اور کانسی کے تمغے اپنے نام کئے۔

    باکسنگ میں محمد وسیم سے گولڈ میڈل کی امید ہے، محمد وسیم آج سیمی فائنل میں گھانا کے خلاف رنگ میں اتریں گے۔

    گزشتہ روز پاکستان کے دو ایتھلیٹس ریسلنگ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ کر ناکام ہوگئے تھے جبکہ ٹیبل ٹینس میں پاکستانی ویمنز کی جوڑی پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی۔