Tag: muhammad wasim

  • کولمبین حریف کو کیسے چت کیا؟ محمد وسیم نے بتادیا

    کولمبین حریف کو کیسے چت کیا؟ محمد وسیم نے بتادیا

    کراچی: پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ایک بار پھر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت باکسنگ کی فنڈنگ کرے تو مزید اچھے نتائج آسکتےہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی جانب سے قومی ہیروز کو پزیرائی دینے کا سلسلہ جاری ہے، حال ہی میں ڈبلیو بی سی سلور ٹائٹل بھی جیتنے والے باکسر محمد وسیم نے آج اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘باخبر سویرا’ میں خصوصی گفتگو کی۔

    محمد وسیم نے بتایا کہ کولمبین کھلاڑی سے فائٹ کافی مشکل تھی، میرےمد مقابل تجربہ کار فائٹر تھا، مقابلے کے لئے اس کی کئی ویڈیوز دیکھیں تھی اور ٹرینر نے بھرپور ٹریننگ سیشن کرائے، اللہ کے شکر سے کامیابی حاصل ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستانی باکسر محمد وسیم کا بڑا اعلان

    ڈبلیو بی سی سلور ٹائٹل بھی جیتنے والے باکسر محمد وسیم نے پاکستان میں باکسنگ کا روشن مستقبل بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کا مستقبل اچھا ہے، یہاں ٹیلنٹ موجود ہے، حکومت باکسنگ کی فنڈنگ کرےتومزیداچھے نتائج آسکتےہیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستانی باکسر محمد وسیم نے وطن کی خاطر ایک مرتبہ پھر اولمپک فائٹ لڑنے کا اعلان کیا تھا، کولمبیا کے فائٹر رابر بریرا کو شکست دے کر ڈبلیو بی سی سلور ٹائٹل بھی جیتنے والے باکسر محمد وسیم کی جانب سے یہ اعلان اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘باؤنسر’ میں کیا گیا۔

    محمد وسیم نے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کو ورلڈ نمبر بنوایا اور اب اولمپک میں میڈل بھی دلوائیں گے۔

    خیال رہے کہ محمد وسیم کو ورلڈ بیلٹ فائٹ میں آنکھ پر زخم آیا تھا جس کے بعد محمد وسیم کو 21 ٹانکے لگے۔

  • پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیت لیا

    پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیت لیا

    سیئول / کوئٹہ : پاکستان کے باکسر محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیت لیا ہے، محمد وسیم نے باون کلو گرام کی فلائی ویٹ کیٹیگری میں فلپائن کے باکسر کو شکست دے کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ آج میرا خواب پورا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل پروفیشل سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔ پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم نے فلپائن کےجیتھر اولیوا کو شکست دے کر انٹرنیشنل پروفیشنل سلور فلائی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    فائٹ میں محمد وسیم اورفلپائنی باکسرمیں زوردار مکوں کاتبادلہ ہوا۔ بارہ راؤنڈز پر مشتمل مقابلےکےبعد محمد وسیم متفقہ طور پر کامیاب قرار پائے۔ اس جیت کے ساتھ ہی محمد وسیم عالمی پروفیشنل باکسنگ کی رینکنگ میں چوتھے نمبر آگئے ہیں۔


    Waseem becomes Pakistan’s first silver… by arynews

    محمد وسیم پاکستان کےپہلے باکسر ہیں۔ جنھوں نے ڈبلیو بی سی انٹرنیشنل پروفیشنل ٹائٹل جیتا ہے۔ فلپانئی باکسرسے فائٹ کیلئے محمد وسیم نےامریکا اور جاپان میں خصوصی تربیت حاصل کی۔

    محمد وسیم دوہزار پندرہ میں اپنی پہلی پروفیشنل فائٹ میں حریف باکسر کو ناک آوٹ کرنےکااعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

    سیئول میں کھیلے جانے والے ڈبلیو بی سی سلور ٹائٹل جیتنے والے کوئٹہ کے رہائشی پاکستانی باکسرمحمد وسیم نے اپنی فتح پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں باکسر محمد وسیم نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کا خواب پور ا ہوگیا ہے۔


    Boxer Muhammad Waseem says it was his dream to… by arynews

    محمد وسیم کا کہنا تھا کہ کورین پروموٹر نے انہیں امریکا اور جاپان کے نامور باکسرز سے تربیت دلوائی تھی۔ انہوں نے پاکستانی حکام کی جانب تعاون نہ کرنے کا شکوہ بھی کیا۔

    باکسر محمد وسیم نے آے آر وائی نیوز کے ناظرین کو اپنا ٹائٹل دکھایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک کا نام مزید روشن کریں گے۔

    یاد رہے کہ محمد وسیم پاکستان کے پہلے باکسر ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز پچھلے سال ہی کیا تھا اور وہ مسلسل جیتتے رہے اور تین مقابلوں میں انہوں نے مخالفین کو ناک آؤٹ کیا اور آج انہوں نے اپنے حریف فلپائنی باکسر کو پوائنٹ کی بنیاد پر چت کر دیا۔

    ان کی جیت کے بعد کوئٹہ میں ان کی رہائش گاہ کے باہر علاقہ مکین جمع ہوگئے اوراپنی خوشی کا اظہار کیا، محمد وسیم کے اہل خانہ بھی خوشی سے نہال تھے۔

    اے آر وائی سے خصوصی گفتگو میں محمد وسیم کے بھائیوں اور چچا نے اللہ کا شکرادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وسیم آئندہ بھی اسی طرح ملک کا نام روشن کرتا رہے گا۔