Tag: Muhammad Yousuf

  • ملتان ٹیسٹ ففٹی ففٹی نظر آرہا ہے، محمد یوسف

    ملتان ٹیسٹ ففٹی ففٹی نظر آرہا ہے، محمد یوسف

    ملتان : قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ ملتان ٹیسٹ ففٹی ففٹی نظرآرہا ہے، انگلینڈ کی ٹیم پریشرمیں آگئی تھی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سعود اور امام کی پاٹنر شپ سے انگلینڈ ٹیم پر پریشر آگیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ہر سیشن میں میچ کی صورتحال بدل رہا ہے یہ ہی ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی ہے، امام آؤٹ نہیں ہوتا تو معاملہ ففٹی ففٹی نہیں ہوتا۔

    محمد یوسف کا کہنا تھا کہ پچ ایسی ہی ہونی چاہیے جس میں ٹیسٹ کا کوئی نتیجہ آئے، رضوان اور بابر کے آگے پیچھے آؤٹ ہونے سےمیچ ہاتھ سے نکل گیا تھا۔ امام اور سعود کی پاٹنر شپ ہمیں دوبارہ میچ میں واپس لے کر آئی۔

    صحافی کی جانب سے محمد رضوان کی مسلسل خراب پرفارمنس کے سوال پر محمد یوسف کچھ دیر خاموش رہے پھر کہا کہ محمد رضوان میری ڈومین میں نہیں آتے میں اس پر کچھ نہیں بول سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میچ میں وائٹ بال زیادہ ہورہی ہے شاید اس وجہ سے لمبی اننگز نہیں کھیلی جارہی، وائٹ بال کی طرح ریڈبال میں بھی تیز کھیلنا چاہتے ہیں۔

  • یونس کے خلاف مصباح نے لڑکوں کو جمع کیا، محمد یوسف کا اعتراف

    یونس کے خلاف مصباح نے لڑکوں کو جمع کیا، محمد یوسف کا اعتراف

    کراچی: پاکستان ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ یونس خان اپنے دور کے بہترین کپتان تھے، مصباح الحق اچھے سلیکٹر نہیں ہیں،  یونس کے خلاف مصباح الحق نے لڑکوں کو جمع کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں شرکت کی اور وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے جوابات دئیے، محمد یوسف کا کہنا تھا کہ سعید انور اور ان کے بھائی میرے پرانے دوست ہیں، سعید انور جب تبلیغ میں آئے تو انہیں دیکھ کر شوق پیدا ہوا۔

    محمد یوسف نے بتایا کہ انہوں نے 2001 میں کلمہ پڑھا، 4 سال تک اسلام کی قبولیت کا اعلان نہیں کیا تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان میں بڑے بڑے کھلاڑی گئے جن کو فیئرویل نہیں ملی، جانے والے کھلاڑیوں کو فیئرویل دینی چاہئے، مجھے لگتا ہے کہ پی سی بی میں میرٹ پر فیصلے نہیں ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مضبوط بولنگ اٹیک کے خلاف 40 رنز ہلکی ٹیم کے مقابلے میں سو سے بہتر ہوتے ہیں، ایک میچ میں مصباح سلو کھیلے تو یونس خان نے شکوہ کیا، مصباح نے جواب دیا پچھلے میچ آپ بھی سلو کھیلے تھے، یونس خان کے خلاف کھلاڑی کمرے میں آئے تھے، مین ان کے کمرے میں نہیں گیا تھا۔

    محمد یوسف کے مطابق انہوں نے یونس کے خلاف کوئی سازش نہیں کی، یونس نے میرے ساتھ کبھی بدتمیزی نہیں کی تھی، مصباح کو یونس سے پرابلم تھی، اسی نے لڑکے جمع کیے، یونس خان لڑکوں سے سختی کرتا تھا، اب مجھے احساس ہوا کہ وہ درست کرتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ شعیب ملک نے کہ آفریدی سے حلف اٹھالیں کہیں بات سے مکر نہ جائے، شاہد آفریدی، کامران اکمل کے کہنے پر شاہد آفریدی کو بلایا گیا، شعیب ملک نے کہا شاہد پیچھے نہ ہٹ جائے حلف لیا جائے، یونس اور مجھ پر کیوں پابندی لگائی گئی آج تک نہیں پتا چلا، بٹ صاحب نے کہا اب تو کپتان کے لیے صرف آپ ہی رہ گئے ہیں، آسٹریلیا سے ٹیسٹ میچ جیت کر آئے پھر بھی بین کردیا۔

    محمد یوسف نے کہا کہ شاہد آفریدی بہت زبردست بولر ہے بیٹسمین نہیں، مجھے شاہد آفریدی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، کرکٹ کی حد تک رہیں اچھی بات ہے، ذاتیات پر نہیں جانا چاہئے، میری فیلڈنگ اچھی نہیں تھی لوگ کہتے تھے جو غلط نہیں تھا۔

  • سانحہ لاہورمیں جاں بحق محمد یوسف کی لاش ورثاء کے حوالے

    سانحہ لاہورمیں جاں بحق محمد یوسف کی لاش ورثاء کے حوالے

    لاہور : سانحہ گلشن اقبال میں جاں بحق ہونے والے محمد یوسف کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق تین روز قبل لاہور کے علاقے گلشن اقبال کے پارک میں ہونے والے خود کش دھماکے میں محمد یوسف نامی شخض بھی جاں بحق ہوا تھا جس کا شناختی کارڈ بھی جائے وقوعہ سے برآمد ہوا تھا۔

    محمد یوسف کا تعلق مظفر گڑھ کے علاقے سے تھا پولیس کے مطابق محمد یوسف کے اہل خانہ کا تعلق کالعدم تنظیم کےساتھ ہونے کے شبہ میں پولیس نے شک کی بنا پر محمد یوسف کی لاش کو تحویل میں لے رکھا تھا.

    ۔تمام تحقیقات اور پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے محمد یوسف کی لاش میو اسپتال کے مردہ خانے سے ایمبولینس کے ذریعے مظفر گڑھ روانہ کر دی گئی۔

     

  • سانحہ لاہور: خودکش حملہ آورکون تھا، خاکے نےسوال اٹھا دیا

    سانحہ لاہور: خودکش حملہ آورکون تھا، خاکے نےسوال اٹھا دیا

    لاہور: اقبال پارک لاہور میں حملے کا خودکش بمبار کون تھا، مظفرگڑھ کامحمد یوسف یا کوئی اور مبینہ حملہ آور کے خاکے سے معاملہ الجھ گیا۔

    پولیس کی ابتدائی معلومات غلط نکلیں، جس کا شناختی کارڈ ملا وہ حملے میں ملوث نہیں تھا، حملے کے بعد جائے وقوعہ سے ایک کٹا پھٹا شناختی کارڈ ملا جس کو بنیاد بنا کرپولیس نے محمد یوسف کو مبینہ خودکش حملہ آورٹھہرایا۔

    تفتیش پرانکشاف ہوا کہ یوسف لاہورمیں فیروز پور روڈ پرایک آن لائن مدرسےمیں قران پڑھاتا تھا، پولیس اورایجنسیوں نےادارے پر چھاپہ مارا اوریوسف کے زیراستعمال سامان قبضےمیں لے لیا، یوسف کے شناختی کارڈمیں اس کاآبائی علاقہ چوک قریشی مظفرگڑھ تحریر تھا۔

    مظفر گڑھ کا محمد یوسف کچھ دیر میں ہی دہشت گرد قرار پایا اور شناختی کارڈ اس کی جیب میں تھا۔ عوامی حلقے حیران تھے کہ خود کش بمبار کی جیب میں شناختی کاڑد آخر کیوں تھا؟

    پولیس نے یوسف کے گھرپرکارروائی کرکےتین بھائیوں اورچچاکوحراست میں لے لیا۔ یوسف کےوالدین عمرے پرگئے ہوئےہیں، یوسف کو مشتبہ قراردیکرپیش رفت کے بعد پولیس نےمبینہ خودکش حملہ آورکا خاکہ جاری کیا۔

    یہ خاکہ یوسف سےنہیں ملتا،پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ حملہ آورکا خاکہ عینی شاہدین سے پوچھ کر بنایا گیا۔

     

  • پاکستان ابو ظہبی اور دبئی میں اچھی کر کٹ نہیں کھیل سکا، محمد یوسف

    پاکستان ابو ظہبی اور دبئی میں اچھی کر کٹ نہیں کھیل سکا، محمد یوسف

    سکھر: ٹی 20میچ رمضان البارک میں کھیلا جاتا تھا لیکن اب اسے انٹرنیشنل کر دیا گیا ہے جس سے کھلاڑیوں میں امپروومنٹ نہیں آئے گی۔

    سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹر محمد یوسف نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں 16ملکوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی ،دیکھیں کون جیتتا ہے پاکستان ٹیم کی موجودہ پرفامنس دوسری ٹیمیوں کے لئے مشکلات کا سامنا بنیں پاکستان کا نیو زی لینڈ سے میچ ڈرا کرنا بڑا نقصان تھا پاکستان ابو ظہبی اور دبئی میں اچھی کر کٹ نہیں کھیل سکا جو کہیں نہ کہیں خرابی کے باعث انکو شکست کا سامنا کرنا پڑا محمد یوسف نے کہا کہ ٹی 20میچ رمضان المبارک میں کھیلا جاتا تھا مگر اب تو اسے انٹر نیشنل کر دیا گیا ہے آئے روز ٹی 20کھیلنے سے امپروومنٹ نہیں آئے گی ۔