Tag: Muhammad Yunus

  • بنگلادیش میں انتخابات کی تاریخوں کے حوالے سے محمد یونس کا اہم اعلان

    بنگلادیش میں انتخابات کی تاریخوں کے حوالے سے محمد یونس کا اہم اعلان

    ڈھاکا: بنگلادیش میں انتخابات کی تاریخوں کے حوالے سے محمد یونس کا ایک اہم اعلان سامنے آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کی عبوری حکومت کے رہنما محمد یونس نے اعلان کیا ہے کہ نئے انتخابات اگلے سال 2025 کے آخر یا پھر 2026 کے شروع میں ہوں گے۔

    محمد یونس کا کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخیں 2025 کے آخر یا 2026 کی پہلی ششماہی تک فائنل کی جا سکتی ہیں، انتخابات کی ٹائم لائن مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر منحصر ہوگی۔

    ٹی وی انٹرویو میں 73 سالہ محمد یونس نے کہا کہ انتخابات کے انتظامات سے پہلے اصلاحات ہونی چاہئیں، اگر سیاسی جماعتیں کچھ بنیادی اصلاحات کے ساتھ قبل از وقت انتخابات کرانے پر راضی ہو جاتی ہیں، جیسے کہ ووٹر لسٹ کی درستگی کو یقینی بنانا تو انتخابات نومبر کے آخر میں ہی ہو سکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر انتخابی اصلاحات کمیشن کی سفارشات اور قومی اتفاق رائے کی بنیاد پر جامع اصلاحات نافذ کی جاتی ہیں، تو اس کے لیے مزید 6 ماہ کا وقت درکار ہو سکتا ہے۔

    ملک کے عبوری رہنما محمد یونس نے یہ اعلان 16 دسمبر 2024 کو قوم سے اپنے خطاب کے دوران کیا، جو جولائی اگست کی بغاوت کے بعد پہلے یوم فتح کے موقع پر تھا، اس بغاوت نے معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کی 16 سالہ حکومت کا خاتمہ کیا تھا۔

    ڈاکٹر یونس نے مشرقی تیمور کے صدر، نوبل امن انعام یافتہ ہوزے راموس ہورٹا کا بھی خیرمقدم کیا، جو یوم فتح کی تقریبات میں شامل ہونے کے لیے ڈھاکا پہنچے تھے۔ ڈاکٹر یونس نے کہا کہ راموس ہورٹا نے بنگلادیش کی جنگ آزادی سے متاثر ہو کر اپنے ملک کی آزادی کی جدوجہد کی قیادت کی تھی۔ مشرقی تیمور نے 2002 میں آزادی حاصل کی تھی۔

  • بنگلادیش میں نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر یونس کی عبوری کابینہ آج حلف اٹھائے گی

    بنگلادیش میں نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر یونس کی عبوری کابینہ آج حلف اٹھائے گی

    ڈھاکا: بنگلادیش میں نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر یونس کی عبوری کابینہ آج حلف اٹھائے گی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں بنگلادیش میں عبوری کابینہ آج حلف اٹھائے گی، نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر یونس فرانس سے روانہ ہو گئے ہیں، اور آج دبئی سے ڈھاکا پہنچیں گے۔

    بنگلادیش میڈیا کے مطابق حلف برادری کی تقریب آج رات ا8 بجے ہوگی، عبوری حکومت میں 15 ارکان ہو سکتے ہیں، آرمی چیف جنرل وقار الزمان کا کہنا ہے کہ مسلح افواج ڈاکٹر یونس کی ہر ممکن مدد کریں گی۔

    آرمی چیف نے گزشتہ دو روز میں ملک میں ہونے والے واقعات پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے صورت حال کو سنبھالنے کی ہر ممکن کوشش کی، آرمی چیف نے کہا پرتشدد کارروائیوں میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، اب ملک بھر میں حالات میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔

    واضح رہے کہ 3 روز قبل شدید عوامی احتجاج کے بعد بنگلادیش میں حسینہ واجد کے 15 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہو گیا ہے، فوج کی جانب سے ان سے استعفیٰ لیے جانے کے بعد وہ اپنی بہن کے ہمراہ فوجی ہیلی کاپٹر میں ملک چھوڑ کر بھارت فرار ہو گئی تھیں۔ بنگلادیشی صدر کو شدید عوامی مطالبے پر پالیمنٹ کو بھی تحلیل کرنا پڑا، جس سے فوج کے قبضے کی قیاس آرائیوں نے دم توڑا، طلبہ تحریک کے مطالبے ہی پر نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو بنگلادیش کی عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔