Tag: Muharam

  • یوم عاشور کے دن پیش آنے والے تاریخ کے عظیم واقعات

    یوم عاشور کے دن پیش آنے والے تاریخ کے عظیم واقعات

    یوم عاشورہ بڑا ہی مہتم بالشان اور شرف عظمت والا دن ہے اس دن تاریخ کے عظیم واقعات رونما ہوئے ہیں جو مندرجہ بالا ہیں۔

    یومِ عاشور : حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش ہوئی۔

    یومِ عاشور: حضرت آدم جنت سے زمین پربھیجے گئے تھے تا کہ انسانیت کی تخلیق ہو اور اللہ تعالیٰ کی توحیدومعرفت کا پیغام مخلوقِ عالم تک پہنچے۔

    یومِ عاشور: حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول ہوئی.

    یومِ عاشور: حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ولادت ہوئی۔

    یومِ عاشور: حضرت ابراہیم علیہ السلام کونمرود کی آگ سے نجات ملی۔

    یومِ عاشور: حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت ہوئی اورآپ آسمان پر اٹھائے گئے۔

    یومِ عاشور: حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم کو فرعون سے نجات ملی اور فرعون اور اس کا لشکردریائے نیل میں غرق ہوا۔

    یومِ عاشور: حضرت یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ سے باہرآئے تھے۔

    یومِ عاشور: حضرت یعقوب علیہ السلام کی آنکھوں کی بینائی واپس آئی تھی۔

    یومِ عاشور: اللہ تعالیٰ نے عرش وفرش،زمینوں، آسمانوں اورلوح وقلم کو پیدا فرمایا۔

    یومِ عاشور: اللہ تعالیٰ نے پہلی بار آسمان سے بارش نازل فرمائی۔

    یومِ عاشور: ساری دنیا اور ساری مخلوق فنا ہوگی اور قیامت قائم ہوگی۔

    یومِ عاشور: حضور ﷺ کے نواسے، حضرت فاطمہ ؓ کے لخت جگر اور علی کرم اللہ وجہہ کے نور نظر حضرت حسینؓ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کا عظیم اور کربناک واقعہ پیش آیا۔

  • محرم کے بعد انقلاب تحریک سے منفی پروپیگنڈہ ختم ہوجائیگا،ڈاکٹرطاہرالقادری

    محرم کے بعد انقلاب تحریک سے منفی پروپیگنڈہ ختم ہوجائیگا،ڈاکٹرطاہرالقادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے بعد شروع ہونیوالے دوسرے راؤنڈ کے انقلاب جلسوں اور ملک گیر دھرنا تحریک سے ہر طرح کی منفی پراپیگنڈہ مہم اپنی موت آپ مرجائے گی۔

    مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے کینیڈا میں مصروف ترین دن گزارا اور مختلف وفود سے ملک کے سیاسی، معاشی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

    انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کو دنیا بھر میں مقیم محب وطن قابل پاکستانیوں سے مل کر سب سے بڑی سیاسی، جمہوری جماعت بنائیں گے جس کے پلیٹ فارم پر ہر پڑھا لکھا شہری بلا تفریق اپنا قومی سیاسی کردار ادا کر سکے گا۔ اوورسیز پاکستانی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار حکمرانوں کا کڑا احتساب چاہتے ہیں شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔

    انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے بہنے والے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔ 10 نکاتی عوامی ایجنڈے کی تکمیل تک انقلاب کا سفر جاری رہے گا۔ عوام دوست ایجنڈے کو سبو تاژ کرنے کیلئے ماڈل ٹاؤن میں خون کی ہولی کھیلی گئی جسے عوامی تحریک کے پر عزم اور جان نثار کارکنوں نے ناکام بنا دیا اور کارکنوں نے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں جرات و بہادری کی ایک نئی تاریخ رقم کی۔

    انہوں نے کہا کہ ظلم کے خلاف جنگ ختم نہیں شروع ہوئی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک ایسے ایسے شہروں میں جلسے اور دھرنے دے رہی ہے،ماضی میں جس کی کسی جماعت کو جرات نہ ہو سکی۔

    ستر دن کے دھرنے نے حکمران جماعت کے گونگے اراکین اسمبلی کو بھی زبان دے دی اور وہ اراکین جوان حکمرانوں سے ملاقاتوں کا وقت مانگتے تھے آج وہ انہی حکمرانوں کی کرپشن کے دستاویزی ثبوت سامنے لانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور پارلیمنٹ میں دھرنے کے خلاف تقریریں کرنے والے بھی اپنے مطالبات منوانے کیلئے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے دینے کی باتیں کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ منفی پراپیگنڈہ مہم ہمارے کارکنوں کے حوصلے نہیں توڑ سکتی وہ پہلے سے زیادہ پر جوش اور مستعد ہیں ۔

  • ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات سخت

    ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات سخت

    کراچی: ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کے جوان اہم عمارتوں اور شاہراہوں پرڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔

    محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اسلام آباد میں پولیس اور رینجرزسیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ فوج اسٹینڈ بائی ہے۔ سی سی پی اولاہور نے اےآروائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نو اور دس محرم کو پولیس کے چاق و چوبند دستے اہم عمارتوں اور راستوں پر تعینات رہیں گے۔

    کراچی میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، نو اور دس محرم کو بائیس ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی دینگے، بم ڈسپوزل اسکواڈ اہم مقامات کی سوئپنگ اورسرچنگ بھی کرے گا،جلوسوں کے روٹس پراہم عمارتوں پرماہر نشانہ باز بٹھائے جائیں گے، جبکہ اطراف کے علاقوں کے لوگوں کے کوائف بھی جمع کئے جارہے۔

     اندرون سندھ بھی حساس اضلاع میں پولیس اوررینجرزاہلکاروں نے اپنی ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں، میرپورخاص کے ایس ایس پی جام ظفر اللہ دھاریجو کے مطابق باسٹھ ماتمی جلوس اورتئیس تعزیے نکالے جائیں گے جبکہ چودہ مقامات کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، پشاورمیں سیکیورٹی کیلئے اندرون شہر جانیوالے راستے کوخاردارتاروں سے سیل کردیا گیا ہے۔

  • محرم الحرام میں صوبے کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہوگی، آئی جی سندھ

    محرم الحرام میں صوبے کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہوگی، آئی جی سندھ

    کراچی: ملک بھرکی طرح کراچی میں بھی محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ فوج کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوج فوری حرکت میں آجائے گی۔ سندھ کی سیکیورٹی کے حوالے سے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کہتے ہیں محرم الحرام میں صوبےکی سیکورٹی اولین ترجیح ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں دہشت گردی اورفرقہ وارانہ کشیدگی کے خطرے کے پیش نظرملک بھرمیں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ اسلام آباد میں پولیس اور رینجرزسیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور فوج اسٹینڈ بائی ہے۔ فوج کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی صورت میں فوراً حرکت میں آجائے گی۔

    ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ محرم الحرام میں سندھ بھر کی سیکیورٹی کے حوالے سے آئی جی سندھ غلا حیدر جمالی کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں صوبے کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہوگی۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ نو اور دس محرم کو بائیس ہزار پولیس اہلکار تعینات کیئے جائینگے۔

    آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی کو مزید سخت کرتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ذمہ دار لگا دی گئی ہے کہ وہ اہم مقامات کی سوئپنگ اورسرچنگ بھی کرے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جلوسوں کے روٹس پراہم عمارتوں پر ماہر نشانہ باز بٹھائے جائیں گے۔

    محرم الحرام میں سیکیورٹی کے پیش نظر نو اور دس محرم کو کئی شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی لگانے اورموبائل فون سروس بند کرنے پربھی غور کیا جا رہا ہے۔