Tag: muharram moon

  • محرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا

    محرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا

    کوئٹہ: محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا، رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔

    ایک ہفتے میں 51 لاکھ زائرین کی مسجد نبویؐ آمد

    واضح رہے کہ اسلامی سال کا آغاز محرم الحرام کے مہینے سے ہوتا ہے، سال کا پہلا مہینہ ہونے کی وجہ سے محرم کے مہینے کی اسلام میں خاص اہمیت ہے۔

  • محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    کوئٹہ : پاکستان میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نئے اسلامی سال کے اغاز کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ ڈی سی آفس میں ہوگا ، جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

    اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی ، زونل کمیٹی کراچی کے ممبران سمیت وزارت مذہبی امور، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،سپارکو کے ممبران بھی شریک ہوں گے۔

    زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے، اجلاس میں محرم الحرام کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نئے اسلامی سال کے اغاز کا اعلان کریں گے۔

    خیال رہے محکمہ موسمیات نے محرم الحرام کا چاند 9اگست 2021 کو نظر آنے کی پیشگوئی کی تھی ، جس کے تحت یوم عاشور 19 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ محرم 1443 ہجری کےچاندکی پیدائش 8اگست 2021 کو 6بجکر 51 منٹ پر ہوگی ، جس کے بعد محرم کاچاند 9اگست کو نظر آنے کے قومی امکانات ہیں۔

  • محرم الحرام کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سامنے آگئی

    محرم الحرام کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سامنے آگئی

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے محرم الحرام کا چاند 9اگست 2021 کو نظر آنے کی پیشگوئی کردی ہے، جس کے تحت یوم عاشور 19 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے محرم کے چاند کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم 1443 ہجری کےچاندکی پیدائش 8اگست 2021 کو 6بجکر 51 منٹ پر ہوگی ، جس کے بعد محرم کاچاند 9اگست کو نظر آنے کے قومی امکانات ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 9 اگست کو ملک کے بیشترحصوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

    خیال رہے نئے اسلامی سال کا آغازمحرم الحرام سے ہوتا ہے، اس دوران ملک بھر میں شہدا کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جاتے ہیں جبکہ امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کیا جائے گا۔

    شہر قائد سمیت سندھ کے بلدیاتی اداروں کو محرم الحرام کے انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے، جس میں جلوس کی گزرگاہوں سے کچرا ودیگر صفائی کرنے سمیت روڈ اور ٹوٹ پھوٹ کو درست کرنے کا حکم دیا ہے۔

  • محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    کراچی: محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ماہِ محرم الحرام 1442ھ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بعد نماز عصر محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوگا، رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اورپشاورمیں ہوں گے جبکہ علما کی تکنیکی مدد کیلئے محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں محرم الحرام کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے، چاند نظر آنے کی صورت میں یکم محرم 21 اگست بروز جمعہ اور یوم عاشور 30 اگست کو ہوگا۔

    خیال رہے نئے اسلامی سال کا آغازمحرم الحرام سے ہوتا ہے،ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں جبکہ امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

  • محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

    محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

    کراچی : محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق محرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوگا، رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اورپشاورمیں ہوں گے جبکہ علما کی تکنیکی مدد کیلئے محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں تاہم مفتی منیب الرحمان ملک بھر سے ملنے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ماہ محرم کے چاند کے حوالے سے اعلان کریں گے۔

    چاند نظر آنے کی صورت میں یکم محرم 11 ستمبر بروز منگل اور یوم عاشور 20 ستمبر کو ہوگا۔

    خیال رہے نئے اسلامی سال کا آغازمحرم الحرام سے ہوتا ہے۔

    علاوہ ازیں ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں اور مختلف شہروں میں دفعہ144نافذ کردی گئی ہے جبکہ امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

    سندھ حکومت محرم الحرام نے پہلے عشرے کے آخری تین دن 8 محرم سے 10 محرم تک صوبے کے اہم اورفرقہ واریت کے حوالے سے ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

  • رویت ہلال کمیٹی کااجلاس ،محرم الحرام کا چاند آج نظر آنے کے قوی امکانات

    رویت ہلال کمیٹی کااجلاس ،محرم الحرام کا چاند آج نظر آنے کے قوی امکانات

    کراچی: محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کا جاری ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کے زیرِصدارت جاری ہے، اجلاس میں ماہرین فلکیات اور نیوی کے نمائندے بھی شریک ہیں۔

    کمیٹی کے مطابق رویت ہلال کمیٹی نے چاند کی شہادت دینے کیلئے فون نمبرز جاری کردیے ہیں ، عوام چاند کی شہادت کی اطلاع 02199261404 پر دے سکتے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت ملک کےبیشترحصوں میں مطلع صاف رہےگا، آج چاندنظرآنےکےقوی امکانات ہیں، چاندنظرآنےکی صورت میں یوم عاشور یکم اکتوبر کو ہوگی۔

    علاوہ ازیں ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔