Tag: Muharram security

  • پشاور: محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ

    پشاور: محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ

    پشاور: محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ جبکہ ڈبل سواری، افغان مہاجرین کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    ڈی سی آفس کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈبل سواری، افغان مہاجرین کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ہوائی فائرنگ، نفرت انگیز تقاریر، لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

    جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پشاور سٹی میں سرائے، ہوٹلوں میں کمرے اور رینٹ اے کار کاروبار بھی بند رہے گا جبکہ جلوس و مجالس کے قرب وجوارمیں گیس سلنڈرز بھرنے والی دکانیں بند رہیں گی۔

    فوج تعینات کرنے کا فیصلہ:

    ملک میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، سول اداروں کی مددکیلئے فوج سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔

    وزارت داخلہ نے اسلامی مہینے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

    آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں چاروں صوبوں، جی بی اور آزادکشمیرمیں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی فوج تعینات کی جائے گی، محرم کے دوران سول اداروں کی مدد کیلئے فوج سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔

    فوج کی تعیناتی کا مقصد ممکنہ سکیورٹی خطرات سے نمٹنا اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، فوج کے دستے حساس علاقوں میں گشت کریں گے اور حفاظتی انتظامات کی نگرانی کریں گے۔

    چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کی حکومتوں نے محرم میں فوج تعیناتی کی درخواست کی تھی۔

    پنجاب بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی ہائی الرٹ

    یاد رہے پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں یکم سے 10محرم تک دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ اس مہینے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

    دفعہ 144 کے تحت سیکورٹی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے صوبے بھر میں سات قسم کی پابندیاں نافذ کی گئیں ہیں۔

    موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی خاص طور پر 9 اور 10 محرم کو نافذ کی جائے گی۔ دیگر تمام پابندیاں پورے 10 دن کی مدت میں نافذ رہیں گی۔

  • ملک بھر میں محرم سیکیورٹی پر اظہار اطمینان اور جوانوں کو شاباشی

    ملک بھر میں محرم سیکیورٹی پر اظہار اطمینان اور جوانوں کو شاباشی

    کراچی: ملک بھر میں محرم سیکیورٹی پر مقامی انتظامیہ نے اظہار اطمینان کیا ہے اور جوانوں کو شاباشی دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کی پولیس نے دس محرم الحرام پر بہترین سیکیورٹی فراہم کرنے پر اپنے جوانوں کی خدمات کو سراہا۔

    ایڈیشنل آئی جی لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ یوم عاشور کے موقع پر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے، مرکزی جلوس روایتی راستوں سے گزرتا ہوا کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیرہوا، سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ لاہور پولیس کی جامع منصوبہ بندی کی وجہ سے یوم عاشور پرامن گزرا، بلال صدیق کمیانہ نے افسران اور اہلکاروں کو شاباش بھی دی۔

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ دسویں محرم الحرام کا جلوس خیریت سے منزل تک پہنچ گیا، جس کے لیے سندھ پولیس، رینجرز اور دیگر تمام ادارے تعریف کے مستحق ہیں، سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 10 محرم الحرام پر سندھ بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، رینجرز اہلکار حساس اما م بارگا ہوں میں مجالس کی سیکیورٹی پر بھی مامور رہے، اور علما نے محرم الحرام کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کو یقینی بنایا۔

    آئی جی خیبر پختون خوا نے بہترین سیکیورٹی اقدامات پر پولیس افسران اور جوانوں کو شاباش دی، اختر حیات نے کہا دہشت گردی خطرات کے باوجود پولیس نے امن و امان کا قیام یقینی بنایا، جوانوں نے بھرپور ڈیوٹی سر انجام دی، اور صوبے بھر میں 800 سے زائد جلوسوں کو سیکیورٹی فراہم کی۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان نے عاشورہ محرم کے جلوسوں کے بخیر اختتام پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی پر اداروں کو شاباش دی، وزیر اعلیٰ نے آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ اور ڈی آئی جی کوئٹہ کی کارکردگی کی تعریف کی۔

  • اسلام آباد میں 2 ماہ کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد

    اسلام آباد میں 2 ماہ کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دو ماہ کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دو ماہ کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق اس دوران ہینڈبل، پمفلٹ پوسٹرز کی تقسیم پر بھی پابندی ہوگی، ڈبل سواری اور دیگر احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے، شہر میں وال چاکنگ پر پہلے سے ہی پابندی ہے جو 17 ستمبر کو ختم ہوجائے گی تاہم اس میں توسیع کیے جانے کا امکان ہے۔

    قبل ازیں چاروں صوبائی حکومتوں نے 8 تا 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش کی گئی ہے تاہم سروس بند کرنے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد ہوگا۔

    واضح رہے کہ محرم الحرام کے حفاظتی اقدام کے پیش نظر سندھ حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی آٹھ تا دس محرم تک ہوگی۔

  • محرم الحرام کے خاص دنوں میں کراچی کو ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے، آئی جی سندھ

    محرم الحرام کے خاص دنوں میں کراچی کو ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے، آئی جی سندھ

    کراچی : آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے خاص دنوں میں کراچی کو ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے، بم دھماکے، آئی ای ڈی بلاسٹ اور دیگر خطرات موجود ہیں، صوبے بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں دہشتگردی کا خطرہ ہے، دشمن کے اشارے پر کھیلنے والے اس ملک کے امن کو تباہ کرتے ہیں، بم دھماکے، آئی ای ڈی بلاسٹ اور دیگر خطرات موجود ہیں۔

    آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ تھریٹس افغانستان بارڈر پر لگے ٹریننگ کیمپوں سے نکلتی ہیں، اس میں بیرونی طاقتیں بھرپور طریقے سے شامل ہیں، پولیس ہمیشہ ناکافی ہوتی ہے اور ہر جگہ پولیس کی موجودگی نہیں ہوسکتی۔

    انھوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں محرم سے پہلے پولیس اور اسکاوٹ کو ٹریننگ دی گئی ہے، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمارے ساتھ کام کر رہےہیں۔ تھریٹس میں بیرونی ہاتھ زیادہ ہے، اپنے ہاتھوں کھیلنے والے کو استعمال کرسکتے ہیں۔

  • کراچی:قانون نافذ کرنے والوں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

    کراچی:قانون نافذ کرنے والوں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

    کراچی:شہرقائد میں جرائم پیشہ عناصرکےخلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں،سی آئی ڈی نےکنواری کالونی سےمقابلے کے بعد پانچ انتہائی خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد،بارود سے بھری موٹرسائیکل اورایک تیار پیٹرول بم برآمد ہوا ہے ملزمان کے قبضے سے سات کلو بارودی مواد بھی برآمد ہوا،ہولیس کے مطابق ملزمان جلوس پر موٹر سائیکل کے ہمراہ خود کش حملہ کرنا چاہتے تھے ملزمان فرقہ وارانہ اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی شامل تھے،ملزمان میں اعظیم احمد شیخ ،شاہ جہان،عمران حسین،فرحان اور شاکرشامل ہیں،پولیس نے کھاردار بارہ امام بارگاہ کے قریب سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لےلیا،رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

  • محرم الحرام : ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    محرم الحرام : ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    کراچی : محرم الحرام کی آمد کے ساتھ پورے ملک میں محرم کی مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف شہروں میں سیکیورٹی کے حوالے سے بھی سخت انتطامات کیے گئے ہیں ۔

    ملک بھر میں محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی مجالس اور جلوسوں کا آغاز ہو چکا ہے، لاہور شہر میں اٹھارہ سو مختلف مقامات پر مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آرہے ہیں، ریزرو پولیس کے آٹھ ہزار جوان بھی محرم کی مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    اسی طرح کراچی شہرمیں بھی مختلف حساس مقامات پر پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات ہے، مجالس اور چھوٹے بڑے جلوس کا سلسلہ بھی جاری ہے، تقریبا چودہ ہزار اہلکار امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں کی نگرانی پر مامور ہیں ساتھ ہی سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مدد لی جا رہی ہے ۔

    ملتان شہر میں بھی مجالس اور جلوسوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    یکم محرم سے دس محرم تک سولہ سو مجالس اور چار سو پچاسی چھوٹے بڑے جلوس نکالے جائیں گے۔ مختلف امام بارگاہوں پرسی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹ بھی نصب کئے گئے ہیں ۔