Tag: Muharram

  • محرم الحرام کا چاند، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 ستمبر کو ہوگا

    محرم الحرام کا چاند، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 ستمبر کو ہوگا

    کراچی : محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 ستمبر کو ہوگا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر کے روز محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محرم کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس 10 ستمبر کو ہوگا محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 ستمبر بروز پیر کو طلب کرلیا گیا ہے۔

    اجلاس بعد نماز عصر دفتر محکمہ موسمیات میں منعقد کیا جائے جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں ہوں گے۔

    چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں محرم الحرام کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا جبکہ محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر کو محرم الحرام کا چاند نظرآنے کے قوی امکانات ہیں تاہم اس کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

    چاند نظر آنے کی صورت میں یکم محرم 11 ستمبر بروز منگل اور یوم عاشور 20 ستمبر کو ہوگا۔

    خیال رہے نئے اسلامی سال کا آغازمحرم الحرام سے ہوتا ہے۔

    علاوہ ازیں ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں جبکہ امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

    سندھ حکومت محرم الحرام نے پہلے عشرے کے آخری تین دن 8 محرم سے 10 محرم تک صوبے کے اہم اورفرقہ واریت کے حوالے سے ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

  • سرینگر: قابض بھارت فوج نے کشمیریوں کو محرم کے جلوس نکالنے سے روک دیا

    سرینگر: قابض بھارت فوج نے کشمیریوں کو محرم کے جلوس نکالنے سے روک دیا

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں۔ کشمیریوں کو محرم کے جلوس نکالنے سے روکنے کے لیے کرفیو جیسی صورتحال کا سامنا ہے۔ حریت رہنماؤں یاسین ملک سمیت متعدد رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ قابض فوج نے کشمیریوں کو محرم کے جلوس نکالنے سے بھی محروم کردیا۔

    سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے خاردار تار لگا کرسڑکیں بند کر کے کشمیریوں کو جلوس نکالنے سے روک دیا جبکہ حریت رہنما یاسین ملک کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

    مزید پڑھیں: جنیوا میں بھارت سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے بینر

    یاسین ملک کا کہنا تھا کہ عاشورہ میں شرکت کے لیے آنے والوں پرتشدد کیا جارہا ہے۔

    قابض بھارتی فورسز نے گزشتہ روز بھی جلوس نکالنے کی کوشش کرنے والے متعدد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نواسہ رسولﷺ اور شہدائے کربلا کی یاد میں شہرشہر ماتمی جلوس اور مجالس

    نواسہ رسولﷺ اور شہدائے کربلا کی یاد میں شہرشہر ماتمی جلوس اور مجالس

    کراچی : کربلا والوں پرپانی کی بندش کو تیسرا دن آگیا، نواسہؑ رسولﷺ کی یاد میں آج شہر شہر علم و شبیہ ذوالجناح کے جلوس برآمد ہونگے۔

    ‌حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد میں آج شہر شہر نویں محرم کے جلوس نکالے جا رہے ہیں، ملک بھر میں نو محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

    کراچی اور لاہور سمیت کئی شہروں میں سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔

    شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں مجالس اور شبیہہ و ذوالجناح کےجلوس برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ عزادار نوحہ خوانی، ماتم اور زنجیر زنی کر کے اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔


    کراچی میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہو کر حسینیہ ایرانیان میں اختتام پذیرہوگا، رات گئے جلوس کی گزرگاہوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے جبکہ پینسٹھ ہزارسے زائد نفری سیکورٹی پر معمور ہیں اور جلوسوں کی گزرگاہوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائیں گی۔

    لاہورمیں بھی شہدائے کربلا کی یاد میں جلوس اورمجالس کا سلسلہ جاری ہے، آج کے دن کی مناسبت سے لاہور میں 9محرم کا جلوس پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوگا ، جلوس نیلی بار، بابا گراؤنڈ، سیکرٹریٹ سے ہوکر خیمہ سادات پہنچے گا، جلوس کے شرکاء نماز ظہرین عالمگیر روڈ پر ادا کریں گے جبکہ جلوس کے شرکاء نماز مغربین پرانی انار کلی میں ادا کریں گے۔

    لاہور میں سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ فضائی نگرانی بھی کی جائے گی، اسلام پورہ کو جانے والے تمام راستے سیل کردیئے گئے ہیں۔

    ملتان میں 9 محرم کامرکزی جلوس امام بارگاہ ممتاز آباد سے برآمد ہو گا، جلوس کی گزرگاہ کی تلاشی مکمل کرلی گئی ہے اور سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں جبکہ جلوس کی گزرگاہ سے منسلک راستے کو سیل کردیا گیا ہے۔

    گوجرانوالہ میں محرم الحرام میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گے ہیں، سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے شہر بھر میں پولیس اور رینجرز کی طرف سے فلیگ مارچ کا سلسلہ بھی جاری ہے، نویں اور دسویں محرم کو شہر بھر میں 203جلوس جبکہ 220مجالس منعقد ہونگی۔

    پشاور میں نویں محرم کا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر سے بر آمد ہوگا، جلوس کیلئے غیر معمولی حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں ، دس ہزار پولیس اہلکار شہر بھر میں چوکس ہیں جبکہ خواتین اہلکار بھی ڈیوٹی پر معمور ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سات محرم الحرام کا دن کربلا کے شہید شہزادہ قاسم ابن الحسن کے نام سے منسوب

    سات محرم الحرام کا دن کربلا کے شہید شہزادہ قاسم ابن الحسن کے نام سے منسوب

    کراچی : سات محرم الحرام کا دن کربلا کے شہید اور حضرت امام حسینؓ کے بھتیجے شہزادہ قاسمؓ سے منسوب ہے، اس دن شہزادہ قاسم ابن حسن کی یاد میں مہندی کی زیارت بر آمد کی جاتی ہے۔

    آج سات محرم کربلا کے اُس شہزادے کا ذکر ہے، جو زندگی میں ہی یزیدی لشکر کے گھوڑوں کی ٹاپوں سے پامال ہوگئے، شہزادہ قاسم ابن الحسن جنہوں نے میدان کربلا میں اپنے بابا حسن ابن علی کی نیابت کی۔

    حضرت قاسم فرزند رسول (ص) حضرت امام حسنؓ کے فرزند ہیں، حضرت قاسم چچا حسین ابن علی سے اجازت لے کر میدان کربلا میں آئے تو دادا علی مرتضی کرم اللہ وجہہ کی وارثت سے ملنے والی شجاعت اور بہادری کے جوہر دکھائے لیکن پھر یزیدی لشکر نے گھیر کر آپ کو شہید کردیا.

    شہادت کے وقت آپ صرف تیرہ برس کے تھے۔

    آج ملک بھر میں ہونے والی مجالس میں حضرت قاسم کی مہندی اٹھائی جائے گی جبکہ مجالس عزا میں علماء و ذاکرین حضرت قاسم کا واقعہ شہادت بیان کررہے ہیں وہیں ان کی قربانی سے منسوب ، تعزیئے اور جلوس بھی نکالے جارہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • محرم الحرام جلوس، متبادل ٹریفک پلان جاری

    محرم الحرام جلوس، متبادل ٹریفک پلان جاری

    کراچی: محرم الحرام میں ٹریفک کی آمد و رفت کو بحال رکھنے اور عوام کو مشکلات سے بچانے کے لیے ٹریفک پولیس نے 8 تا 10 محرم کا متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کی 8 سے 10 تاریخوں کے درمیان شہر کے مختلف مقامات پر ماتمی جلوس نکالے جاتے ہیں، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلوسوں سے قبل ہی شاہراوں کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کردیا جاتا ہے۔

    کراچی میں عاشورہ کا مرکزی ماتمی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر کھارادر میں واقع ایرانیہ حسینیہ امام بارگاہ پر پہنچ کر اختتام پذریر ہوتا ہے، جلوس کی گزرگاہوں کو کنٹرینر لگا کر پہلے سے بند کردیا جاتا ہے جبکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہتی ہے۔

    پڑھیں: سندھ میں نو اور دس محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

    کراچی ٹریفک پولیس نے رواں سال بھی 8 تا 10 محرم پر نکالنے جانے والے جلوسوں کے پیش نظر متبال ٹریفک پلان جاری کردیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • محرم کا آغاز، امام بارگاہوں اور مجالس کی سیکیورٹی سخت

    محرم کا آغاز، امام بارگاہوں اور مجالس کی سیکیورٹی سخت

    کراچی : محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں امام بارگاہوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عشرہ محرم میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ، سندھ بھر میں مجموعی طور پر پینسٹھ ہزارایک سو انتیس پولیس اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہے جبکہ موٹر سائیکلز پر سوار افسران اور جوان پیٹرولنگ کریں گے جبکہ کراچی میں کوئیک رسپانس فورس تشکیل دے دی گئی ہے۔

    جلوس کی گزرگاہوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ ہوگی جبکہ جلوسوں کی گذرگاہوں پر بم ڈسپوزل اسکواڈ سے ٹیکنکل سوئپنگ کے عملی اقدامات بھی کیئے گئے ہیں۔

    اسلام آباد میں بھی محرم کا آغاز ہوتے ہی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے ، امن و امان کے لئے پولیس اور رینجرز نے فلیگ مارچ کیا۔

    گوجرانوالہ میں پولیس کے پانچ ہزار اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، جلوس اور مجالس کیطرف جانیوالے راستے عام ٹریفک کیلیے بند رہیں گے جبکہ جلوس کے راستوں پر ماہر نشانہ باز تعینات ہونگے۔


    مزید پڑھیں : محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشوراتوارکوہوگا


     سی پی او اشفاق خان سی پی او گوجرانوالہ اشفاق احمد خان نے اس سلسلہ میں مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا، سی پی او اشفاق خان محرم الحرام میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے جلوسوں اور مجالس کو تین کٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں 42 جلوس اور 47 مجالس کوحساس ترین قرار دیا گیا ہے۔

    پولیس کی طرف سے ابام بارگاہوں سے ملحقہ گھروں رہائش پذیر افراد کا ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

    امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھنے کے لیے پولیس اور پیرا ملٹری فورس کے علاوہ حساس علاقوں میں فوجی دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آج خلیفۂ راشد فاروقِ اعظم کا یومِ شہادت ہے

    آج خلیفۂ راشد فاروقِ اعظم کا یومِ شہادت ہے

    تاریخ عالم میں بہت کم شخصیات ایسی ملتی ہیں جن کی ذات میں اس قدر صلاحیتیں اور خوبیاں ایک ساتھ ہوں کہ ایک طرف فتوحات اور نظام حکومت میں مساوات، عدل و انصاف، مذہبی رواداری اپنی انتہاء پر ہو اور دوسری طرف روحانیت، زہد و ورع، تقویٰ اور بصیرت بھی اپنے پورے کمال پر نظر آئے۔ تاریخ میں اس حوالے سے سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا کوئی ثانی نظر نہیں آتا، عدل و انصاف کی بات ہو تو آپؓ اپنے عملی کردار کی وجہ سے منفرد و ممتاز نظر آتے ہیں۔

    خلافت راشدہ کے دوسر ے تاجدار اسلامی تاریخ کی اولوالعزم، عبقری شخصیت ،خُسر رسول ۖ ، رسالت کے انتہائی قریبی رفیق ، خلافت اسلامیہ کے تاجدار ثانی نے ہجرت نبوی کے کچھ عرصہ بعد بیس افراد کے ساتھ علانیہ مدینہ کو ہجرت کی ، آپؓ نے تمام غزوات میں حصہ لیا۔634ء میں خلافت کے منصب پہ فائزکیے گئے۔644ء تک اس عہدہ پر کام کیا۔

    حضرت عمر فاروق ؓ کا قبول اسلام


    اس میں شک نہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قبول اسلام حضور نبی اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعا کا نتیجہ ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کی ذات میں بے شمار صلاحیتیں، سیاسی و انتظامی بصیرت اور عدالت و صداقت ودیعت کر رکھی تھیں،

    حضرت عمر بن خطابؓ وہ خلیفہ ہیں جنہیں اپنی مرضی سے نہ بولنے والے پیغمبر خداۖ نے غلاف کعبہ پکڑ کر دُعا مانگی تھی اے اللہ مجھے عمر بن خطاب عطا فرما دے یا عمرو بن ہشام، دعائے رسول کے بعد عمر بن خطاب تلوار گردن میں لٹکائے ہاتھ بندھے سیدھے دروازہ رسولﷺ پر پہنچے صحابہ کرام نے جب یہ آنے کی کیفیت دیکھی تو بارگاہ رسالت میں دست بستہ عرض کی یا رسول اللہ ۖ عمر اس حالت میں آ رہے ہیں تو آپ نے فرمایا انہیں آنے دو ۔نیّت اچھی تو بہتر ورنہ اسی تلوار سے اس کا سر قلم کردیا جائے گا۔

    جب بارگاہ رسالت میں عمر بن خطاب حاضر ہوئے دست رسول ۖ پر بیعت کر کے کلمہ طیبہ پڑھا تو فلک شگاف نعروں سے نعرہ تکبیر کی صدائیں بلند ہوئیں تو ہر طرف بخِِ بخِِ کی صدائیں گونجیں جس عمر بن خطاب کے آنے پر اتنی خوشیاں منائی گئیں جس کے رُعب اور دب دبہ سے دشمنان اسلام اس قدر حواس باختہ ہوتے تھے کہ بے شک یہ مرد قلندر کھلے آسمان تلے تن تنہا تلوار اور کوڑا لٹکا کر آرام کر رہا ہوتا تھا مگر کسی کو یہ جرأ ت نہ ہوتی تھی کہ عمر بن خطاب کا کوڑا یا تلوار اُٹھاتا ۔

    اسی بناء پر آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ عمر کی زبان اور قلب کو اللہ تعالیٰ نے صداقت کا مصدر بنادیا ہے، یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے وجود مسعود سے اسلام کی شان و عظمت کو قیصر و کسریٰ کے ایوانوں تک پہنچادیا۔

    لقب فاروق کیسے ملا


    فاروق کا مطلب ہے کہ ’فرق کرنے واالا ‘، سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کفر و نفاق کے مقابلہ میں بہت جلال والے تھے اور کفار و منافقین سے شدید نفرت رکھتے تھے۔ ایک دفعہ ایک یہودی و منافق کے مابین حضور انورﷺ نے یہودی کے حق میں فیصلہ فرمایا مگر منافق نہ مانا اور آپؓ سے فیصلہ کے لیے کہا ۔ آپؓ کو جب علم ہوا کہ نبیﷺ کے فیصلہ کے بعد یہ آپ سے فیصلہ کروانے آیا ہے تو حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے اس کو قتل کر کے فرمایا جو میرے نبیﷺ کا فیصلہ نہیں مانتا میرے لیے اس کا یہی فیصلہ ہے۔کئی مواقع پر حضور نبی کریمﷺ کے مشورہ مانگنے پر جو مشورہ حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے دیا قرآن کریم کی آیات مبارکہ اس کی تائید میں نازل ہوئیں۔ اور آپؓ کو فاروق کا لقب ملا ۔

    حضرت عمر فاروقؓ دوسرے خلیفہ راشد ہیں ، نبی اکرم ﷺ اور حضرت ابوبکر صدیقؓ کے بعد آپؓ کا رتبہ سب سے بلند ہے، آپؓ کے بارے میں رسول اکرم ﷺ نے فرمایا:

    میرے بعد اگر کوئی نبی ہوتا تو عمر ہوتا (ترمذی ) ۔

    عمر کی زبان پر خدا نے حق جاری کر دیا ہے (بیہقی)۔

    جس راستے سے عمر گزرتا ہے شیطان وہ راستہ چھوڑدیتا ہے (بخاری ومسلم)۔

    میرے بعد ابوبکر وعمر کی اقتداء کرنا( مشکٰوۃ)۔

    دور خلافت


    آپ کے دور خلافت میں اسلامی سلطنت کی حدود 22لاکھ مربع میل تک پھیلی ہوئی تھیں آپ کے اندازِحکمرانی کودیکھ کر ایک غیر مسلم یہ کہنے پہ مجبور ہوگیاکہ

    اگر عمر کو 10سال خلافت کے اور ملتے تو دنیا سے کفر کانام ونشان مٹ جاتا

    حضرت عمر کازمانہ خلافت اسلامی فتوحات کا دور تھا۔اس میں دو بڑی طاقتوں ایران وروم کو شکست دے کرایران عراق اور شام کو اسلامی سلطنتوں میں شامل کیا، بیت المقدس کی فتح کے بعدآپ خودوہاں تشریف لے گئے۔

    قبول اسلام کے بعد عہد نبوت میں آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو سرکار دوعالم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نہ صرف قرب حاصل ہوا بلکہ تمام معاملات میں آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مشاورت کو اہمیت حاصل تھی۔ غزوات ہوں یا حکومتی معاملات، سب میں آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مشورہ لیا جاتا تھا۔

    حضرت عمر فاروقؓ کا مشہور قول ہے کہ

    اگر دریائے فرات کے کنارے ایک کُتا بھی پیاسا مر گیا تو عمر سے پوچھا جائے گا

    حضرت عمرؓکی فتوحات


    حضرت عمر فاروق ؓ کے دور حکومت میں جن ملکوں اور علاقوں کو فتح کیا گیا ان میں عراق، شام، دمشق، حمس، یرموک، بیت المقدس، کساریہ، تکریت ، خوزستان، آذر بائیجان، تبرستان ، آرمینیہ، فارس، کرمان، سیستان، مکران ،خراسان، مصر، سکندریہ سمیت دیگر علاقوں کو فتح کیا اور اسلام کا پرچم سربلند کیا ۔

    حضرت عمرؓکے دور میں قائم ہونے والے محکمے


    محکمہ فوج، پولیس، ڈاک، بیت المال، محاصل، جیل، زراعت، آبپاشی اور تعلیم کے محکمہ جات کا خطہ عرب میں قیام آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے میں ہوا۔ اس سے پیشتر یہ محکمے موجود نہ تھے۔ ان محکموں کے قیام سے یکسر نظام خلافت، نظام حکومت میں بدل گیا ‘تمام محکموں کے افسران اور ملازمین کی تنخواہیں مقرر کی گئیں۔

    ۔ آپؓ نے بیت المال کا شعبہ فعال کیا، مکاتب و مدارس کا قیام اور اساتذہ کی تنخواہیں

    ۔ اسلامی مملکت کو صوبوں اور ضلعوں میں تقسیم کیا عشرہ خراج کا نظام نافذ کیا ۔

    ۔ مردم شماری کی بنیاد ڈالی، محکمہ عدالت اور قاضیوں کے لئے خطیر تنخواہیں متعین کیں۔

    ۔ احداث یعنی پولیس کا محکمہ قائم کیا، جیل خانہ وضع کیا اورجلاوطنی کی سزا متعارف کی۔

    ۔ باقاعدہ فوج اور پولیس کے ملازمین بھرتی کئے گئے، سن ہجری جاری کیا، محصول اور لگان،

    ۔ زراعت کے فروغ کے لئے نہریں کھدوائیں، نہری اور زرعی نظام کو جدید تقاضوں میں ترتیب دیا گیا

    ۔ باقاعدہ حساب کتاب کے لئے مختلف شعبوں کا سربراہ مقرر کیا

    ۔ حرم اور مسجد نبوی کی توسیع، باجماعت نماز تراویح، فجر کی اذان میں الصلوٰۃ خیر من النوم کا اضافہ۔

    ۔ تمام محکمہ جات کے لئے دفاتر کا قیام، نئے شہروں اور صوبوں کا قیام

    ۔ تجارتی گھوڑوں پر زکوٰۃ کا اجراء۔ جہاد کے لئے باقاعدہ گھوڑوں کی پرورش کا اہتمام

    ۔ حربی تاجروں کو تجارت کی اجازت، مفلوک الحال، یہودیوں اور عیسائیوں کے لئے وظائف

    ۔ مکہ اور مدینہ کے درمیان مسافروں کے آرام کے لئے سرائیں اور چوکیوں کا قیام، بچوں کے وظائف،

    ۔ قیاس کا اصول رائج کیا، فرائض میں عدل کا مسئلہ ایجاد کیا

    ۔ امام اور موذن کی تنخواہ مقرر کی، مساجد میں وعظ کا طریقہ جاری کیا

    شہادت


    اسلام کے اس عظیم سپوت کی فتوحات سے اہل باطل اتنے گھبرائے کے سازشوں کا جال بچھا دیا اور ستائیس ذی الحجہ کو ایک ایرانی مجوسی ابولولو فیروز نے نمازِ فجر کی ادائیگی کے دوران حضرت عمررضی اللہ عنہ کو خنجر مار کر شدید زخمی کر دیا۔

    یکم محرم الحرام 23 ہجری کو امام عدل و حریت ، خلیفہ راشد،نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کا ثمر، امیر المومنین ، فاتح عرب وعجم، مدینہ منورہ میں تریسٹھ سال کی عمر میں شہادت کے رتبے پرفائز ہوئے، آپ روضہ رسولﷺ میں انحضرتﷺ کے پہلو مبارک میں مدفن ہیں۔

    وہ عمر جس کے اعداء پہ شیدا سقر
    اس خدا دوست حضرت پہ لاکھو ں سلام

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن پیر اور بدھ کو بند نہیں ہوں گے

    کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن پیر اور بدھ کو بند نہیں ہوں گے

    کراچی : سندھ میں سی این جی اسٹیشن بند کرنے کے شیڈول میں محرم الحرام کی وجہ سے تبدیلی کردی گئی ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن پیر اور بدھ کو بند نہیں ہوں گے۔

    ایس ایس جی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کے محرم الحرام میں عوام کو سہولت دینے کی وجہ سے سی این جی اسٹیشن بند کرنے کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے، اب پیر اور بدھ کو شیڈول کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشن بند نہیں ہوں گے۔

    ترجمان کے مطابق پیر اور بدھ کو سی این جی اسٹیشن کھلے رہیں گے اور اب صرف جمعہ کو سی این جی اسٹیشن صبح آٹھ بجے چوبیس گھنٹے کے لیے بند رہیں گے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گیس گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لیے سی این جی اسٹیشن کی بندش کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے ۔

  • ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا

    ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا

    کراچی: ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا،اسلامی سال 1438 ہجری کا آغاز ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری تھا۔

    اجلاس میں ملک بھر سے ملنے والی شہادتوں کے بعد ماہ محرالحرام کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا اور یومِ عاشور 12 اکتوبر بروز بدھ کو ہوگا،علاوہ ازیں ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

    حکومت سندھ نے محرم الحرام میں سیکورٹی کو ممکن بنانے کے غرض سے وفاقی حکومت سے 8 سے 10 محرم تک صبح 8 سے شام 8 بجے تک موبائل سروس معطل رکھنے کی استدعا کی ہے۔

    جب کہ سندھ حکومت محرم الحرام کے پہلے عشرے کے آخری تین دن 8 محرم سے 10 محرم تک صوبے کے اہم اورفرقہ واریت کے حوالے سے کشیدہ شہروں میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کرنے پرغور کررہی ہے۔

    دوسری جانب ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت رینجرز افسران اہم اجلاس میں محرم الحرام کی سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق رینجرز کراچی اور اندرون سندھ جلوسوں کی نگرانی کرے گی اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اینٹی ٹیریرسٹ ایکٹ کے تحت فوری اور سخت کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

  • عقیدت کامعاشی پہلو، ماہ محرم میں 126ارب روپے کے اخراجات

    عقیدت کامعاشی پہلو، ماہ محرم میں 126ارب روپے کے اخراجات

    کراچی : محرم الحرام میں شہدائے کربلا کو یاد کرنے کے مختلف انداز ہیں ۔ تعزیے نکالنا۔نیاز کرنا ۔ حلیم بنانا ۔۔ پاکستان میں ان سب پر ایک سو چھبیس ارب روپے کی لین دین ہوتی ہے,۔

    عشرہ محرم میں کربلا کے ریگزار پر خانوادہ رسول نےقُربانی دے کر اسلام کو جلا بخشی ۔ یہی وجہ ہے کہ آج اُنہیں مختلف طریقوں سے یاد کیا جاتا ہے, لیکن اس عقیدت و محبت کامعاشی پہلو بھی ہے۔

    تعزیہ سازی کی صنعت پاکستان میں چھوٹے بڑے دولاکھ تعزیےتیارکرتی ہے۔ایک اندازے کے مطابق اس محبت کو نچھاور کرنے میں ایک ارب سے زائد رقم صرف ہوتی ہےْ

    دس دنوں کے دوران نذر و نیاز اور شربت کی تیاری پر تقریباًساڑھے پانچ ارب روپےخرچ کئے جاتے ہیں۔ حلیم کی دیگیں بنائی جاتی ہیں جس پرمجموعی طورپردس ارب روپے تک کی لاگت آتی ہے۔

    چالیس لاکھ خاندان ایسےہیں جو ایک مجلس کااہتمام ضرور کرتے ہیں۔ مجالس پرکیاجانےوالاخرچہ سوارب روپےبنتاہے۔ امام بارگاہوں کی تزئین کےاخراجات کامحتاط تخمتنہ دس ارب روپےلگایاجائے تومحرم کےدوران ایک سو چھبیس ارب روپے کا لین دین ہوتی ہے۔