Tag: muharrum security plan

  • کراچی سمیت سندھ اور پشاور میں محرم الحرام کی سیکیورٹی سے متعلق پلان ترتیب

    کراچی سمیت سندھ اور پشاور میں محرم الحرام کی سیکیورٹی سے متعلق پلان ترتیب

    کراچی : محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے کراچی سمیت سندھ اور پشاور میں پلان ترتیب دے دیا گیا، پشاور میں پہلی بار پہلی بارجلوس کی سیکیورٹی کیلئے آن لائن نقشے تیار کیے گئے ہیں.

    محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں سیکیورٹی اور فوج کی تعیناتی کے حوالے سے وفاق کو خط لکھ دیا، خط میں درخواست کی گئی ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے چھ اضلاع میں آٹھ ، نو اور دس محرم کیلئے فوج کو اسٹینڈبائی رکھا جائے۔

    پشاور میں پہلی بارجلوس کی سیکیورٹی کیلئے آن لائن نقشےتیارکیے گئے ہیں ،محرم جلوسوں کے روٹس کی تصاویر اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، روٹس پر قائم امام بارگاہوں کے قریب ہنگامی ڈیسک بھی قائم کئے گئے ہیں۔

    ڈیجیٹل نقشےمیں بتیس جلوس کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، روٹس کے گرافکس سیکیورٹی اداروں کو ارسال کردیئے گئے ہیں، ایک سو اکیس ماتمی جلوس کیلئے سات ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہونگے.

    ایس ایس پی آپریشن کا کہنا ہے کہ جلوسوں کے راستوں پر جیمرز نصب کیے جانے کے ساتھ فضائی نگرانی بھی کی جائے گی.

  • یومِ عاشورتک مجالس اورجلوسوں کیلئے سیکیورٹی پلان جاری

    یومِ عاشورتک مجالس اورجلوسوں کیلئے سیکیورٹی پلان جاری

    کراچی: یومِ عاشورتک مجالس اورجلوسوں کے لئے سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے، چودہ ہزارسیکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

    کراچی میں عشرہ محرم کے جلوسوں اورمجالس کے لئے پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے، سیکیورٹی پلان کے مطابق  یومِ عاشور تک شہر بھرمیں چھ سو ایک چھوٹے بڑے جلوس نکالے جائیں گے ، ان میں تین سو اٹہتر کو حساس اور ایک سوچھیالیس کو انتہائی حساس قراردیا گیا ہے۔

    پانچ ہزارتین سو پچانوے مجالس میں سے دوہزارپانچ سو چھ کو حساس اور نو سو چھیانوے کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حساس اور انتہائی حساس مقامات پر سیکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کے لئے گیارہ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ شہر بھر میں مجموعی طور پر چودہ ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔