Tag: mujahid anwar khan

  • ہرقیمت پر دشمن کے عزائم کو ناکام بنائیں گے، مجاہد انور خان

    ہرقیمت پر دشمن کے عزائم کو ناکام بنائیں گے، مجاہد انور خان

    اسلام آباد: سبکدوش ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے نئے ایئر چیف ظہیراحمدبابر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاک فضائیہ ہرچیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، ہرقیمت پردشمن کےعزائم کوناکام بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سبکدوش ایئر چیف مارشل مجاہدانور نے کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ دنیا کی سب سے بہترین فضائیہ ہے ، پاک فضائیہ کے ہر سپاہی کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر خراج تحسین پیش کرتاہوں۔

    مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ 40سال تک فضائیہ کی خدمت کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے، تعاون کرنے پر پرنسپل سیکریٹریز اور اسٹاف کا شکر گزار ہوں ، قوم کے تعاون سے ملک کا دفاع ناقابل تسخیرہے۔

    سبکدوش ایئر چیف  نے پاک فضائیہ کی کمانڈسنبھالنے پرظہیراحمدبابرکومبارکبادپیش  کرتے ہوئے کہا  میری دعائیں ہمیشہ پاک فضائیہ کیساتھ ہیں، ہم ہر قیمت پر دشمن کے عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران بھی ہم نے دفاعی مشقیں جاری رکھیں، پاک فضائیہ ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

    مجاہد انور خان نے مزید کہا آج پاک فضائیہ کی کمانڈ نئے سربراہ کو سونپ رہاہوں ، ائیر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے، انھیں قیادت سنبھالنے پرمبارکباد دیتاہوں۔

  • سربراہ پاک فضائیہ کی سری لنکن وزیراعظم سے ملاقات

    سربراہ پاک فضائیہ کی سری لنکن وزیراعظم سے ملاقات

    کولمبو : سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان آج سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچے۔ سربراہ پاک فضائیہ نے سری لنکن وزیراعظم مہندہ راجا پکسا سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

    سری لنکن وزیراعظم نے سری لنکا کے لئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

    سربراہ پاک فضائیہ نے تکنیکی تربیت اور پیشہ وارانہ مہارت کے شعبوں میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے دونوں ممالک میں بالعموم اور فضائی افواج کے مابین بالخصوص دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا بھی اعادہ کیا۔

    ملاقات کے دوران ائیرچیف نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے عوام کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط ہیں۔ ہم بحرانوں کے علاوہ قومی تہواروں میں بھی ہمیشہ ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

    سربراہ پاک فضائیہ نے اپنی گفتگو میں دہشت گردی کے خلاف ہونے والی جنگ میں سری لنکا کے بہادر عوام کے متاثرکن عزم کو بھی سراہا۔

    قبل ازیں سربراہ پاک فضائیہ کی کولمبو ہوائی اڈے آمد پر سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر ائیر مارشل سدرشنا کاراگودا پاتھیرانا نے ان کا استقبال کیا۔

  • پاک فضائیہ مادر وطن کے فضائی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، ایئر چیف مجاہد انورخان

    پاک فضائیہ مادر وطن کے فضائی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، ایئر چیف مجاہد انورخان

    اسلام آباد : سربراہ پاک فضائیہ ایئر مارشل مجاہد انورخان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ مادر وطن کے فضائی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، ہم کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سومیانی فائرنگ رینج میں انٹر اسکواڈرن آرمامنٹ مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انورخان اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

    سومیانی فائرنگ رینج میں انٹر اسکواڈرن آرمامنٹ مقابلوں میں پاک فضائیہ کے نمبر11ملٹی رول اسکواڈرن نے فتح حاصل کرلی، مینٹی نینس ٹرافی نمبر14اسکواڈرن نے حاصل کی۔

    پہلی مرتبہ متعارف بیسٹ آرمامنٹ ٹرافی نمبر دو اسکواڈرن اور نمبر 8اسکواڈرن کو عطا کی گئی جبکہ مینٹی نینس ٹرافی نمبر14اسکواڈرن نے حاصل کی۔

    انٹر اسکواڈرن آرمامنٹ مقابلوں میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم کو انفرادی نشانہ بازی کے مظاہرے پر شیرافگن ٹرافی سے نوازا گیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر مارشل مجاہد انورخان نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ جنگی صلاحیتیں بڑھانے پر جدیدیت اور خود انحصاری کی راہ پر گامزن ہے، ہم مادر وطن کے فضائی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ عزم اور حوصلے کے ساتھ قوم کی آواز پر لبیک کہتی ہے، پوری قوم کی طرح کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔

  • اپنی نیلگوں فضاؤں کی حفاظت کے لیے ہم ہر دم تیار ہیں: سربراہ پاک فضائیہ

    اپنی نیلگوں فضاؤں کی حفاظت کے لیے ہم ہر دم تیار ہیں: سربراہ پاک فضائیہ

    اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا ہے کہ اپنی نیلگوں فضاؤں کی حفاظت کے لیے ہم ہر دم تیار ہیں۔ ہمارے اسلاف کی قربانیاں اس بات کی متقاضی ہیں کہ ہم اپنی صفوں میں اتفاق اورحب الوطنی کے جذبوں کوفروغ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پاک فضائیہ نے اپنے تمام ایئر بیسز اور تنصیبات پر 7 ستمبر یوم شہدا کے طور پر منایا۔ اس سلسلے میں ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

    تقریب میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز، افسران اور ایئر مین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دن کا آغاز 1965 اور 1971 کی جنگوں کے شہدا اور ان تمام افراد کے لیے خصوصی دعاؤں اور قرآن خوانی سے کیا گیا جنہوں نے پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے لے کر اب تک مادر وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاک فضائیہ نے حالیہ آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ میں دشمن پر واضح فتح حاصل کر کے ایک مرتبہ پھر دنیا کو دکھلایا کہ اپنی نیلگوں فضاؤں کی حفاظت کے لیے ہم ہر دم تیار ہیں۔

    مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے ایئر چیف نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف کی قربانیاں اور اس ملک کے دفاع کی خاطر شہدا کا خون اس امر کے متقاضی ہیں کہ ہم اپنی صفوں میں اتفاق و اتحاد پیدا کر کے وطن سے محبت اور اپنائیت کا رشتہ استوار کریں اور لسانی، علاقائی اور فرقہ وارانہ سوچ سے بالا تر ہو کر ملک کی اقتصادی، معاشرتی اور تعلیمی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

    اس دن کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے ایک دستے نے ایئر وائس مارشل غلام عباس گھمن، ایئر آفیسر کمانڈنگ، سدرن ایئر کمانڈ کی سرکردگی میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی جانب سے پائلٹ آفیسرراشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

    یوم شہدا کے موقع پر ملک بھر میں پاک فضائیہ کے شہدا کی قبروں پر بھی پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔

  • عالمی برادری کشمیریوں پر ہونے والے مصائب کا نوٹس لے، ایئر چیف مجاہد انور خان

    عالمی برادری کشمیریوں پر ہونے والے مصائب کا نوٹس لے، ایئر چیف مجاہد انور خان

    اسلام آباد : ایئرچیف مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کشمیریوں کے مصائب کا نوٹس لے، پلوامہ واقعے کے بعد ترکی کی حمایت کے شکر گزار ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ترکی کے یوم فتح کے موقع پر پر ترک سفارتخانے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے ترک سفیر مصطفی یرد کل نے بھی خطاب کیا۔

    ایئرچیف مجاہد انور خان کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ25 روز سے مظلوم کشمیری گھروں میں محصورہیں، مقبوضہ وادی میں بچے بوڑھے اور خواتین شدید مشکلات سے دوچارہیں، انہیں غذائی قلت اور ادویات کی کمی کا بھی سامنا ہے،۔

    ایئرچیف نے کہا کہ وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس نہ ہونے کے باعث کشمیری اپنے پیاروں کی خیریت معلوم کرنے سے بھی محروم ہیں، بین الاقوامی برادری کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مصائب کا نوٹس لے، مجاہد انور خان کہا کہ پلوامہ واقعے کے بعد ترکی کی حمایت کے شکر گزار ہیں۔

    ترک سفیر مصطفی یرد کل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

    ترک سفیر کا مزید کہنا تھا کہ او آئی سی اور اقوام متحدہ کے فورمز پر پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے، جدید ترکی کے قیام میں اس خطے کے مسلمانوں کے احسان کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان سے ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان کی ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے یہ ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی۔

    اس موقع پر دونوں شخصیات نے پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پرتبادلہ خیال کیا، ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے وزیر اعظم کو پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے بھی پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

  • ایئرچیف مارشل سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ملاقات

    ایئرچیف مارشل سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ملاقات

    کراچی : ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں جنرل زبیر محمود حیات نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔

    اس حوالے سے ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے ایئرچیف مارشل مجاہد انور سے خصوصی ملاقات کی اور سرحدوں کی حالیہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ ملکی دفاع میں ہراول دستے کی حیثیت رکھتی ہے اور حالیہ کشیدگی میں قوم کی توقعات پرپورا اتری ہے۔

    اس موقع پر ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ دشمن کو اس کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاک فضائیہ ملکی دفاع کو یقینی بنائے گی۔

    مزید پڑھیں: وطن کی فضائی حدود کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان

    انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمنوں کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ پاک فضائیہ وطن کی فضائی حدود کے دفاع کے لئے اپنی بھرپور قوت کے ساتھ ہمہ وقت تیار ہے۔

  • اسلام آباد : ایئر چیف نے پاک امریکہ فضائیہ کی مشترکہ فضائی مشقوں کا معائنہ کیا

    اسلام آباد : ایئر چیف نے پاک امریکہ فضائیہ کی مشترکہ فضائی مشقوں کا معائنہ کیا

    اسلام آباد : ائیر چیف مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پاک امریکہ مشترکہ مشقیں دونوں ممالک کی فضائی افواج کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے میں معاون ثابت ہوں گی۔

    یہ بات انہوں نے پاک فضائیہ کے آپریشنل ائیر بیس پر جاری پاک امریکہ مشترکہ فضائی مشقوں فیلکن ٹیلن کے معائنہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مجاہد انور خان کی پاکستان اور امریکی فضائیہ کی مشترکہ فضائی مشقوں فیلکن ٹیلن میں شرکت کی۔

    ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے  اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر جاری پاکستان اور امریکی فضائیہ کی مشترکہ فضائی مشقوں فیلکن ٹیلن کا معائنہ کیا۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ نے لڑاکا طیارہ اڑا کر جنگی مشقوں کے اختتامی مراحل میں شرکت کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ائیر چیف نے فضائی مشقوں کے کامیاب انعقاد پر دونوں ممالک کے فضائی عملے کو مبارک باد دی۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ ایک طویل عرصے پر محیط ہے اور یہ مشترکہ مشقیں دونوں ممالک کی فضائی افواج کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے میں معاون ثابت ہوں گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ان مشقوں سے نہ صرف دو عظیم ملکوں بلکہ فضائی افواج کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم بنانے میں بھی مدد ملے گا۔

  • مستقبل کے نقطہ نظر سے ہم آہنگی پاک فضائیہ کا طرۂ امتیاز ہے، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان

    مستقبل کے نقطہ نظر سے ہم آہنگی پاک فضائیہ کا طرۂ امتیاز ہے، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان

    کراچی : پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ مستقبل کے نقطہ نظر سے ہم آہنگی پاک فضائیہ کا طرۂ امتیاز ہے جو جدید خیالات اور رجحانات سے سیکھنے کے لئے ہمہ وقت تیاررہتی ہے۔

    یہ بات انہوں نے ائیر پاور سینٹر آف ایکسیلنس میں کمبیٹ کمانڈرز اسکول کے51ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے، گریجویٹ ہونے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ اس تربیت کے بعد آپ کی صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جس سے آپ پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں میں اضافے کے لئے مثبت کردار ادا کرسکیں گے۔

    انہوں نے گریجویٹ ہونے والے افسران پر زور دیا کہ وہ اس شاندار ادارے سے حاصل کردہ تجربے اور تربیت کو نوجوان افسران تک منتقل کریں جو پاک فضائیہ کی آپریشنل استعداد کار کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم دورِ حاضر کے تقاضوں اور جدید تصورات سے بھر پور استفادہ حاصل کرنے کی صورت میں ہی پاک فضائیہ کی کمبیٹ ٹریننگ کو بلند معیار پر قائم رکھ سکتے ہیں۔

    انہوں نے اس موقع پر گریجویٹ ہونے والے افسران میں سرٹیفکیٹ اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ بہترین کمبیٹ کمانڈر کی چیف آف دی ائیر اسٹاف ٹرافی اسکواڈرن لیڈر احمد سمیع نے حاصل کی جبکہ بہترین کمبیٹ کنٹرولر کی ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر ڈیفنس کمانڈ ٹرافی اسکواڈرن لیڈر آصف گلزار کو عطا کی گئی۔

    قبل ازیں ائیر چیف کی آمد پر بیس کمانڈر پی اے ایف بیس مصحف ،ائیرکموڈور فواد حاتمی نے ان کا استقبال کیا۔ تقریب میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز کے علاوہ پاک فضائیہ کے فیلڈ کمانڈرز نے بھی شرکت کی۔

     

  • ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان کی چین میں منعقدہ ژوہائی ائیر شو میں شرکت

    ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان کی چین میں منعقدہ ژوہائی ائیر شو میں شرکت

    پاک فضائیہ کے سربراہ نے ژوہائی ائیر شو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، ائیر چیف نے اعلیٰ افسران اور دیگر معزز شخصیات کے ہمراہ فخر پاکستان جے ایف17تھنڈر طیارے کا مسحور کن فضائی مظاہرہ بھی دیکھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ژوہائی ایئر شو چین کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ کئی ممالک کی فضائی افواج کے سربراہان اور اعلیٰ سطح وفود بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    ائیر چیف نے پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کی جانب سے قائم کردہ اسٹال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فضائیہ کے دستہ سے ملاقات بھی کی۔

    انہوں نے شو میں شریک پاک فضائیہ کے افراد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کی اس ائیر شو میں شرکت پوری قوم کے لئے باعثِ فخر ہے۔ ائیر چیف نے وہاں پر اسٹیٹک ڈسپلے پر موجود جے۔ایف 17 تھنڈر کا معائنہ بھی کیا اور پائلٹ اور گراؤنڈ کریو سے ملاقات کے دوران ان کی شو میں عمدہ کارکردگی کو بھی سراہا۔

    اس موقع کی مناسبت سے ائیر چیف نے دنیا بھر سے شرکت کنندہ فضائی افواج کے سربراہان سے ملاقات کی اور ان سے پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ ائیر چیف نے اپنے ہم منصب پیپلز لبریشن آرمی (ائیر فورس) کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈنگ لی آنگ سے بھی ملاقات کی۔

    دونوں معزز شخصیات نے اپنے ممالک کی فضائی افواج کے درمیان تربیت اور صلاحیت کو بڑھانے کے پروگرامز میں مزید تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، بعدازاں انہوں نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے وہاں پر موجود کئی ممالک کی ائیرفور سزکے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔