Tag: Mukesh Ambani

  • مکیش امبانی نے بھارت کی پہلی بلٹ پروف رولز رائس کتنے میں خریدی؟

    مکیش امبانی نے بھارت کی پہلی بلٹ پروف رولز رائس کتنے میں خریدی؟

    بھارت کی امیر ترین اور عالمی شہرت یافتہ کاروباری شخصیت مکیش امبانی نے اپنے استعمال کے لئے بھارت کی پہلی بلٹ پروف رولز رائس خرید لی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاندار گاڑیوں کے مجموعے کے لیے مکیش امبانی خاندان کے لیے یہ گاڑی خصوصی طور پر ایک مخصوص ڈیزائن کے ساتھ بنائی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جاسکے۔

    گاڑی کے رنگ کی اگر بات کی جائے تو یہ خوبصورت چاندی کے رنگ میں ہے اور اسے زیادہ سے زیادہ سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق گاڑی کا کیبن، چھت اور فرش براہ راست رائفل کی گولیوں اور گرینیڈ کے حملوں کو برداشت کرسکتا ہے، اس کے علاوہ، ونڈشیلڈ، کھڑکیاں، دروازے اور یہاں تک کہ فیول ٹینک کو بھی دھماکوں کے خلاف مزاحمت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے یہ تقریباً ناقابلِ یقین حد تک بھروسے کے قابل ہے۔

    حملے کے دوران بغیر کسی رکاوٹ کے نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے اس گاڑی میں جدید رن فلیٹ ٹائروں کا استعمال کیا گیا ہے جن میں پولی کاربونیٹ کے حصے شامل ہیں۔ یہ ٹائر شدید فائرنگ کے دوران پنکچر ہونے کے بعد بھی کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس سے گاڑی خطرناک صورت حال سے باآسانی باہر نکل سکتی ہے۔

    اس خصوصی طور پر بلٹ پروف کلینن کی صحیح قیمت کا تخمینہ لگانا مشکل ہے کیونکہ اس میں وسیع بلٹ پروفنگ کی گئی ہے۔ تاہم اگر کلاسین کلینن کی قیمت 1.8 ملین یورو ہے تو اس مسلح شاہکار کی بھی اسی سطح کی قیمت متوقع کی جا سکتی ہے۔

    ’24000 کروڑ کے محل میں رہنے والی خاتون جو مکیش اور نیتا امبانی سے زیادہ امیر ہیں‘

    معیاری رولز رائس کلینن کی قیمت 7.99 کروڑ (ایکس-شو روم) سے شروع ہوتی ہے، لیکن یہ بھاری مسلح ورژن اس بنیادی قیمت کو نمایاں طور پر بڑھاتا ہے۔امبانی خاندان کے لیے یہ مسلح کلینن صرف ایک عیش و عشرت نہیں بلکہ حفاظت اور نفاست کا امتزاج ہے، جو سفر کے دوران بے مثال تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔

  • مکیش امبانی کے پرائیویٹ طیارے میں کیا خاص بات ہے؟

    مکیش امبانی کے پرائیویٹ طیارے میں کیا خاص بات ہے؟

    بھارتی بزنس ٹائکون مکیش امبانی سمیت امبانی خاندان کے سبھی افراد اپنی دولت، شان و شوکت، کاروبار اور اربوں کی جائیدادوں کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہیں، ایک بار پھر بھارتی بزنس ٹائکون سرخیوں میں ہیں،اس کی وجہ ان کا پرتعیش بزنس جہاز ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں بہت کم لوگ ایسے ہیں جو مکیش امبانی کی طرح پرتعیش پرائیویٹ بزنس بوئنگ جیٹ کے مالک ہیں، کیونکہ ایسا طیارہ رکھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

    بھارتی بزنس ٹائکون نے مبینہ طور پر بزنس بوئنگ جیٹ ”BBJ” 737 میکس نائن خریدا ہے جس میں 230 مسافرآرام سے سفر کرسکتے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق بھارتی بزنس ٹائکون نے یہ بوئنگ طیارہ 1,261 کروڑ روپے ادا کرکے اپنی نجی ملکیت بنایا۔ جس کے بعد وہ بزنس جیٹ رکھنے والے پہلے بھارتی شہری بھی بن گئے ہیں۔

    بھارتی بزنس ٹائکون کے 737 پرائیویٹ بزنس جیٹ کو سوئٹزرلینڈ میں بنایا گیا، مالک کی فرمائش پر طیارے کو اپ گریڈ کرکے اس کے کیبن کو پرتعیش بنایا گیا ہے۔

    1120 مربع فٹ کے کیبن فلور کیساتھ بھارتی بزنس ٹائکون کا طیارہ ایک اڑتے پرتعیش ہوٹل کی مانند لگتا ہے جس میں ایک بڑا نجی بیڈروم اور ایک خوبصورت ایگزیکٹو آفس موجود ہے۔

    اس کے علاوہ ان کے پرتعیش جہاز میں دیگر عیش و آرام کے علاوہ ایک تفریحی لاؤنج اور ایک شاندار ڈائننگ لاؤنج بھی ہے۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی بزنس ٹائکون کے پرائیویٹ جہاز کی لاگت کا تخمینہ 150 ملین ڈالر سے زیادہ لگایا جا رہا ہے، جس نے اسے سب سے مہنگا پرائیویٹ جیٹ بنا دیا ہے۔

    مکیش امبانی کے چوبیس گھنٹوں میں 1600 ارب روپے ڈوب گئے

    فوربز نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی بزنس ٹائکون ایشیا کے سب سے امیر ترین اور دنیا کی 13ویں امیر ترین شخصیت ہیں، ان کی ذاتی مالیت 106 بلین ڈالر ہے۔

  • اننت امبانی کی دوسری پری ویڈنگ پارٹی کہاں ہوگی؟ مہمانوں کی فہرست اور تفصیلات سامنے آگئی

    اننت امبانی کی دوسری پری ویڈنگ پارٹی کہاں ہوگی؟ مہمانوں کی فہرست اور تفصیلات سامنے آگئی

    ممبئی: ایشیا کے امیر ترین شخص بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی دوسری پری ویڈنگ تقریب کی تفصیلات سامنے آگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے جام نگر شہر میں تین روزہ پری ویڈنگ فیسٹیول کے بعد مکیش امبانی اور نیتا امبانی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے لیے شادی سے پہلے دوسری یری ویڈینگ پارٹی کی تیاری میں مصروف ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی دوسری پری ویڈنگ پارٹی لگژری کروز ہوگی، جس میں 800 اہم ترین مہمان شرکت کریں گے۔

    رپورٹ کے مطابق لگژی جہاز میں ہونے والی یہ پارٹی ت 28 اور 30 مئی کے درمیان جنوبی فرانس کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہوں گی، کروز اٹلی سے روانہ ہوگا اور 800 مہمانوں کے ساتھ جنوبی فرانس میں اپنے سفر کا اختتام کرے گا۔

    مہمانوں کی فہرست میں ممکنہ طور پر سلمان خان، شاہ رخ خان، عامر خان، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شامل ہوں گے، امبانی نے 800 مہمانوں کے علاوہ 600 مہمان نوازی کا عملہ بھی رکھا ہے جو مہمانوں کا خیال رکھیں گے۔

    یاد رہے جام نگر میں ہونے والی تقریب میں دنیا بھر سے تقریباً 1,200 مہمانوں نے شرکت کی تھی جن میں میٹا کے بانی مارک زکربرگ، مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس سمیت دیگرنامورشخصیات نے شرکت کی تھی۔

    واضح رہے کہ امیر ترین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی جولائی میں دیرینہ گرل فرینڈ رادھیکا مرچنٹ سے شادی کریں گے، ان کی شادی لندن میں ہوگی۔

  • مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہور اسٹوک پارک کتنے میں خریدا؟

    مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہور اسٹوک پارک کتنے میں خریدا؟

    ایشیا کے امیر ترین بزنس مین عالمی شہرت یافتہ شخصیت مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہور اسٹوک پارک خرید لیا۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لندن کے اسٹوک پارک لمیٹڈ کو مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے 79 ملین ڈالرز میں خریدا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ریلائنس انڈسٹریز کے برطانیہ میں قائم ایک یونٹ کے ساتھ اسٹوک پارک کو خریدنے کا معاہدہ ہوا ہے جو بکنگھم شائر میں ایک ہوٹل، کھیلوں اور کئی تفریحی سہولیات اونر شپ رکھتا ہے، اس سودے کے بعد ریلائنس کے اثاثے مزید بڑھ جائیں گے۔

    اسٹوک پارک کو جیمز بانڈ کی دو فلموں، نیٹ فلکس سیریز ’بریجٹ جونسز ڈائری‘ اور ’دی کراؤن‘ کی شوٹنگ کے لیے بھی استعمال میں لایا جا چُکا ہے۔

    اسٹوک پارک کا کا رولنگ گالف کورس اس وقت سے بہت مشہور ہے جب جیمز بانڈ نے 1964ء میں وہاں اورک گولڈ فنگر کے ساتھ ایک گیم کھیلی تھی۔

    اداکارہ جھانوی کپور، مکیش امبانی کی بہو کی ’برائیڈز میڈ‘ بن گئیں

    49 پرتعیش بیڈ رومز اور سوئٹس، گولف کورس، 13 ٹینس کورٹ اور 14 ایکڑ نجی باغات پر مبنی یہ جگہ صاحب حیثیت سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔

  • مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی، ڈھائی ہزار پکوانوں کا مینیو تیار

    مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی، ڈھائی ہزار پکوانوں کا مینیو تیار

    بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے خوب چرچے ہورہے ہیں، شادی کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ شادی سے قبل منعقد ہونے والی تقریبات میں شریک مہمانوں کی تواضع کیلئے ڈھائی ہزار پکوانوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یکم سے 3 مارچ تک گجرات کے شہر جام نگر میں آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے سلسلے میں شاندار تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں نامور شخصیات شریک ہوں گی۔

    بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی شادی سے قبل منعقد ہونے والی تین روزہ تقریبات میں شریک مہمانوں کے لیے ایک شاندار کھانے کا مینیو تیار کیا گیا ہے جس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شادی کی تقریبات کے لیے 25 سے زیادہ باورچیوں کی ایک خصوصی ٹیم اندور سے جام نگر جائے گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق تین دنوں تک جاری رہنے والی تقریبات کے دوران مینیو میں تقریباً ڈھائی ہزار پکوان تیار کئے جائیں گے، جبکہ کوئی بھی پکوان دوبارہ نہیں دہرایا جائے گا۔

    مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی، کون کون شریک ہوگا؟

    شادی میں شریک ہونے والے مہمانوں کے لیے ناشتے میں 70 سے زیادہ کھانے رکھے جائیں گے، دوپہر کے کھانے کے لیے 225، رات کے کھانے کے لیے 275 اور مڈ نائٹ مینیو میں 85 سے زیادہ خصوصی ڈشز رکھی جائیں گی۔

  • مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی، کون کون شریک ہوگا؟

    مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی، کون کون شریک ہوگا؟

    بھارت کی معروف کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے نام سامنے آگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 12 جولائی کو اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

    تاہم شادی سے قبل بھی مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن کا سلسلہ یکم مارچ سے 3 مارچ تک جاری رہے گا۔

    شادی سے قبل منعقد ہونے والی ان تقریبات میں بھی دنیا بھر سے معروف شخصیات شرکت کریں گی، جن کی
    فہرست بھی سامنے آگئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hindustan Times (@hindustantimes)

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شادی کی تقریبات میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ، مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس اور ان کی سابق اہلیہ میلنڈا، ڈزنی کے سی ای او باب ایگر کی شرکت متوقع ہے۔

    اس کے علاوہ قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی، بینک آف امریکہ کے چیئرمین برائن تھامس موئنہان، ایڈوب کے سی ای او شانتنو نارائن اور ایوانکا ٹرمپ سمیت دنیا بھر سے دیگر اہم نامور کاروباری شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

    بھارتی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں یکم مارچ سے 3 مارچ تک جاری رہنے والی تقریبات میں دنیا بھر سے نامور شخصیات کے شریک ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔ جوڑے کی منگنی کی تقریب 19 جنوری 2023 کو ممبئی میں منعقد ہوگی۔

  • کیا مکیش امبانی اب بھی تنخواہ نہیں لے رہے؟

    کیا مکیش امبانی اب بھی تنخواہ نہیں لے رہے؟

    آپ نے پڑھا ہوگا کہ بھارت کے سب سے امیر شخص مکیش امبانی تنخواہ نہیں لے رہے ہیں لیکن ان کے اس عمل کو اب تیسرا سال ہو رہا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کے سب سے امیر شخص اور ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے مسلسل تیسرے سال کوئی تنخواہ نہیں لی، وہ اپنی کمپنی میں پچھلے تین برسوں سے بغیر کسی تنخواہ کے کام کر رہے ہیں۔

    کرونا وائرس کی عالمگیر وبا کے دنوں میں جب ملکی معیشت اور کاروبار شدید طور پر متاثر ہو گئے تھے تو مکیش امبانی اپنی کمپنی کے مفاد میں اپنی تنخواہ سے رضاکارانہ طور پر دست بردار ہو گئے تھے۔

    ریلائنس کی سالانہ رپورٹ کے مطابق امبانی کا معاوضہ مالی سال 2022-23 میں صفر تھا، پچھلے تین برسوں میں مکیش امبانی نے ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کے منصب پر کوئی تنخواہ نہیں لی، نہ کسی قسم کے الاؤنس، مراعات، ریٹائرمنٹ کے فوائد، کمیشن یا اسٹاک آپشنس کا فائدہ لیا۔

    اس سے قبل بھی ایک مثال قائم کرتے ہوئے مکیش امبانی نے اپنی تنخواہ سالانہ 15 کروڑ روپے تک محدود کر دی تھی، اور وہ 2008-09 سے 15 کروڑ کی تنخواہ لے رہے تھے۔

    واضح رہے کہ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے 66 سالہ مکیش امبانی کو 2029 تک مزید پانچ سال کے لیے کمپنی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر منتخب کرنے کے لیے شیئر ہولڈر کی منظوری طلب کی ہے، اور اس مدت کے دوران کوئی تنخواہ نہیں لیں گے۔

  • بھارت : مکیش امبانی ہاؤس کے باہر مشتبہ گاڑی کے مالک کی پراسرار موت

    بھارت : مکیش امبانی ہاؤس کے باہر مشتبہ گاڑی کے مالک کی پراسرار موت

    ممبئی : بھارت کی امیر ترین کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے گھر کے باہر کھڑی دھماکہ خیز مشتبہ گاڑی کا مالک پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا، پولیس نے گھر کی سیکیورٹی بڑھادی۔

    ممبئی میں واقع مکیش امبانی کی رہائش گاہ کے باہر کھڑی مشتبہ کار کا مالک من سُکھ ہیرین لاوارث اور مردہ پایا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ اس نے خودکشی کی ہے تاہم پولیس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مقتول کے اہل خانہ کے مطابق وہ گزشتہ شام گھر سے کسی سے ملنے کیلئے جانے کا کہہ کر گئے تھے جس کے بعد ان سے رابطہ نہ ہوسکا اور صبح دس بجے ان کی موت کی اطلاع آئی۔

    گزشتہ روز گھر کے باہر کھڑی نامعلوم گاڑی کی جب تلاشی لی گئی تو اس میں سے دھماکہ خیز موا برآمد ہوا تھا جس کے بعد علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی اور سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے تھے۔

    گاڑی کے مالک کی پراسرار موت کے بعد اب اس مقدمہ میں نیا موڑ آگیا ہے، قبل ازیں مشتبہ گاڑی کے نمبر کی جانچ پڑتال کے بعد پولیس نے گاڑی کے مالک من سُکھ ہیرین سے رابطہ کیا۔

    من سُکھ ہیرین نے پولیس کو بتایا کہ وہ گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس کا کاروبار کرتا ہے اور گاڑی چوری ہونے کی اطلاع اسی دن پولیس کو دے دی گئی تھی۔

  • بھارتی مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی کے دنیا بھر میں چرچے

    بھارتی مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی کے دنیا بھر میں چرچے

    نئی دہلی ‌: بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے بیٹی کی شادی میں سوملین ڈالر خرچ کر ڈالے، شادی میں ہالی وڈاوربالی وڈ ستاروں  کی شرکت نے تقریب کو چارچاند لگائے۔

    [bs-quote quote=”
    ایشا امبانی نے شادی میں ہیروں سے مزین لباس زیب تن کیا” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھرمیں بھارت کے امیرترین شخص مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی کے چرچے ہورہے ہیں، ایشا امبانی اپنے بچپن کے دوست 33 سالہ آنند پیرامل کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں ہیں، امبانی نے بیٹی کی شادی میں سوملین ڈالر خرچ کردیئے، جو پاکستانی 14 ارب بنتے ہیں۔ شادی کو پینتیس سالہ تاریخ کی مہنگی ترین شادی قراردیا جارہا ہے۔

    پرتعیش شادی میں دنیابھرکی مشہورشخصیات نےشرکت کی، ممبئی کاکوئی فائیواسٹارہوٹل خالی نہیں جبکہ ممبئی میں مکیش امبانی کے اکیس منزلہ گھر انتالا کو روشنیوں سےسجایاگیا۔

    سابق امریکی وزرائے خارجہ ہیلری کلنٹن اور جان کیری سمیت امریکی گلوکارہ بیونسے، بالی ووڈ خانز، بچن فیملی، رجنی کانت،کرکٹرز اور بھارت کے دیگرنامورافراد نےشادی میں شرکت کی۔

    شادی سے پہلے سنگیت کی تقریب ادے پورمیں ہوئی تھی، جہاں جانے کے لیے سوچارٹرڈطیارےمہمانوں کے لیے بک کئےگئے، سنگیت میں بالی ووڈستاروں نےرقص کرکےرنگ جمایاتھا۔ امریکی گلوکارہ بیونسے کی پرفارمنس نےماحول گرمایاتھا، بیونسےکوپرفارمنس کے لیے تیس کروڑروپےاداکئےگئے۔

    خیال رہے ایک رپورٹ کے مطابق 37 سال قبل یعنی1981ء میں ہونے والی لیڈی ڈیانا اور شہزاد چارلس کی شادی تھی،جس پر اس وقت مجموعی طور پر 11 کروڑ ڈالر کے اخراجات آئے تھے ۔

    مزید پڑھیں : مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

    سال 2004 میں لندن میں مقیم بھارتی تاجر لکشمی متل کی بیٹی کی شادی فرانس کے تاریخی محل پیلس آف ورسائے میں ہوئی اور شادی کا مجموعی بل تقریباً ساڑھے پانچ کروڑ امریکی ڈالر آیا تھا۔

    یاد رہے ایشا کی شادی کا کارڈ منظر عام پر آیا تھا جسے مہنگا ترین دعوت نامہ قرار دیا گیا، دعوت نامہ گلابی رنگ کے بڑے ڈبے میں تھا جس پر دلہا دلہن کا نام انگریزی الفاظ میں درج تھا، اس کارڈ میں چھوٹے چھوٹے ڈبے سجائے گئے، جنہیں سونے سے تیار کیا گیا تھا اور ان ڈبوں میں سونے کی مالائیں موجود ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق اس کارڈ کی قیمت 3 لاکھ روپے تھی۔

    ایشا کے سسر نے انہیں ممبئی کے علاقے ورلی میں نیا تعمیر ہونے والا 452 کروڑ روپے کا بنگلہ شادی کے تحفے کے طور پر اپنی بہو کودیا ہے۔