Tag: mukesh kumar chawla

  • ایکسائز اہلکار قربانی کے جانور چیک نہیں‌ کرسکتے، صوبائی وزیر

    ایکسائز اہلکار قربانی کے جانور چیک نہیں‌ کرسکتے، صوبائی وزیر

    کراچی: صوبائی وزیر ایکسائز نے قربانی کے جانور لانے والے بیوپاریوں سے رشوت طلب کرنے کا نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ نے صوبہ سندھ میں دیگر صوبوں یا صوبے کے مختلف علاقوں سے بڑے شہروں کی جانب قربانی کے جانور لانے والے بیوپاریوں سے ایکسائز اہلکاروں کی جانب سے رشوت طلب کرنے اور کاغذات کی چیکنگ کرنے کے بہانے سے بلاوجہ تنگ کرنے کی خبروں کا سخت نوٹس لیا ہے۔

    انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ہدایت کی ہے کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کریں اور ان واقعات میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔

    صوبائی وزیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایکسائز اہلکاروں کی ذمہ داری صوبے میں منشیات کو آنے سے روکنا ہے اور خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرنا ہے، قربانی کے جانور لانے والی گاڑیوں کی چیکنگ ان کے فرائض میں شامل نہیں ہے۔

    انہوں نے غیر قانونی طور پر چیکنگ کرنے والے ایکسائز افسران اور اہلکاروں کو خبردار کیا کہ وہ فوری طور اپنی حرکات سے باز آجائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ گاڑیوں کے ٹیکس نادہندگان سے ٹیکس وصولی کے لیے روڈ چیکنگ مہم ہر سال تین سے چار مرتبہ کی جاتی ہے جس کا باقاعدہ اعلان کیا جاتا ہے اس کے علاوہ ایکسائز اہلکار گاڑیوں کے کاغذات چیک کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔

    انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ ان کالی بھیڑوں کی نشاندہی کریں جو محکمے کو بدنام کررہی ہیں۔

  • غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو سڑکوں پر نہیں آنے دیا جائے گا،  مکیش کمارچاؤلہ

    غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو سڑکوں پر نہیں آنے دیا جائے گا، مکیش کمارچاؤلہ

    کراچی : صوبا ئی وزیر ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤ لہ نے کہا ہے کہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو سڑکوں پرنہیں آنے دیا جائے گا جن شورو مز سے غیر رجسٹر ڈ گاڑیا ں جاری کی جا ئیں گی وہ سربہمر کردیئے جا ئیں گے کیونکہ غیر رجسٹرڈ گاڑیا ں دہشت گردی کے واقعا ت میں استعما ل ہو نے کا خد شہ ہے۔

    یہ با ت انہو ں نے اپنے دفتر میں آٹو مو ٹیو ٹریڈرز اور امپورٹرز ایسو سی ایشن کے ایک 9رکنی وفد سے ملاقا ت کے دورا ن کہی۔

    ایسو سی ایشن کے نا ئب صدر محمد کامرا ن اور سینئر نائب صدر شاہ نور نے کار ڈیلرز کے مسا ئل سے صوبا ئی وزیر ایکسا ئز کو آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ کراچی شہر کے تین اہم مقاما ت پر گاڑیو ں کی رجسٹریشن مراکز کھولے جا ئیں گے تا کہ گا ڑیو ں کی رجسٹریشن میں مسا ئل پیدا نہ ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ایکسا ئز اور کار ڈیلرز کے درمیان بہتر روا بط کے لئے ایک کو آرڈینیشن کمیٹی بھی قا ئم کی جا رہی ہے تا کہ تمام اختلافات اور مسائل کو فوری طو ر پر حل کیا جا سکے۔

    انہو ں نے کہا کہ جعلی رجسٹریشن میں ملو ث محکمہ ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن کے عملے کے خلا ف کارروائی عمل میں لا ئی جارہی ہے اور تما م عملے کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

    صوبا ئی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کا ر ڈیلرز کو مشورہ دیا کہ وہ ایک وا ٹس اپ  گرو پ بنا ئیں اورمتعلقہ افسران کے ساتھ را بطے میں رہیں اور ہم ایسا نظا م وضع کر رہے ہیں کہ مو ٹر رجسٹریشن میں ہر قسم کی کرپشن کا خا تمہ ہو۔

    انہو ں نے کہا کہ جعلی رجسٹریشن کے قلع قمع کے لئے تما م اسٹیک ہو لڈرز کو یکجا ہو کر کام کرنا ہو گا۔ انہو ں نے کہا کہ کار ڈیلرز جعلی رجسٹریشن ہو نے والی گاڑیو ں کی فہرست متعلقہ ڈا ئریکٹر کو مہیا کریں تاکہ ان کی رجسٹریشن منسو خ کی جا سکے۔