Tag: mulana fazal azadi march

  • ‘ 126 دن کا دھرنا دینا مولانا فضل الرحمان کا بھی حق ہے’

    ‘ 126 دن کا دھرنا دینا مولانا فضل الرحمان کا بھی حق ہے’

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا 126 دن کا دھرنا دینا مولانا فضل الرحمان کا بھی حق ہے، حکومت وعدے کے مطابق انہیں شربت کھانے کنٹینر مہیا کرے اور دھرنے کو نہ روکے۔

    تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کی زیر صدارت منصورہ لاہور میں کشمیر، ناموس رسالت اور اتحاد امت کے موضوع پر مشائخ کانفرنس منعقد کی گئی۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جو جتنا بااختیار ہے وہ اتنا ذمہ دار بھی ہے، کشمیری ہم سے توقعات رکھتے ہیں، کشمیر پر حکومت کی کوئی کارکردگی نظر نہیں آرہی، پوچھیں تو کہتے 27 ستمبر کی تقریربہت اچھی تھی۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مودی نے بنگلادیش بنانے میں کردار کا اعتراف کیا اب بنگلہ دیش کا بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے، مودی سے انتقام سری نگر کو لے کر پوراکریں گے۔

    آزادی مارچ کے حوالے سے سراج الحق نے کہا حکومت جے یو آئی ف کے دھرنے کو نہ روکے، ایک سو 26 دن کا دھرنا دینا مولانا فضل الرحمان کا بھی حق ہے، حکومت وعدے کے مطابق انہیں شربت کھانے کنٹینر مہیا کرے، فردوس عاشق حلوے سمیت پیکج کا اعلان کریں گی تو کون نہیں آئے گا۔

    سراج الحق نے قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ کرنے والی جماعتوں کو پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔

    گذشتہ روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم کی خطے میں امن کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم کی کوشش ہےایران اورسعودی عرب کی صلح ہو، خون کےآخری قطرےتک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

  • نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان

    نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان

    لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف)  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کےمارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا جیل سے لکھا گیا خط جمعیت علمائے اسلام (ف)  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو موصول ہوگیا ، خط میں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

    نواز شریف نے خط میں یقین دہانی کرائی ہے کہ ہر قسم کا تعاون کریں گے، ن لیگ کی پوری قیادت آپ کے مارچ کی حمایت کرتی ہے، سلیکٹڈ حکومت کےخاتمے کے لیے ن لیگ پوری طرح آپ کے ساتھ ہوگی۔

    نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ناجائز اور مسلط کردہ حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔

    خیال رہے شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل میں بڑے بھائی کو آزادی مارچ کے حوالے سے پارٹی کی سفارشات سے آگاہ کرنا تھا لیکن اچانک کمر درد کے باعث ملاقات ملتوی ہوگئی تھی۔

    مزید پڑھیں : مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کریں یا نہیں؟ مسلم ن لیگ تذبذب کا شکار

    کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف اور مریم نواز سے اہل خانہ نے ملاقات کی تھی ، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا تھا کہ نواز شریف نے پیغام دیا ہے کہ پوری قوم مولانا کے پیچھے چلے ، شہباز شریف مارچ میں شامل نہ ہوسکے تو لاہور میں استقبال ضرور کریںں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوا تھا، جس میں شہباز شریف، راجہ ظفر الحق، احسن اقبال سمیت مرکزی قیادت مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کی حامی نہیں تھی جبکہ جونیئرقیادت نے مارچ میں شرکت کی تجویز دی تھی۔

    جاوید لطیف، امیر مقام اور سینیٹر پرویز رشید مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کے حامی تھے۔

    واضح رہے جے یو آئی (ف) نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مظاہروں کے ساتھ اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ شروع ہوگا۔

    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا  کہ اسلام آباد جانا ہمارا آخری اور حتمی فیصلہ ہے، اب یہ جنگ حکومت کے خاتمے پر ہی ختم ہوگی، ہماری جنگ کا میدان پورا ملک ہوگا، ملک بھر سے انسانوں کا سیلاب آرہا ہے۔