Tag: mulana fazal ul rehman

  • ایم کیوایم اس وقت اپوزیشن کا حصہ ہے، فضل الرحمان

    ایم کیوایم اس وقت اپوزیشن کا حصہ ہے، فضل الرحمان

    اسلام آباد : متحدہ اپوزیشن رہنماؤں نے گزشتہ رات ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں سے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی اور تحریک عدم اعتماد سے متعلق اہم فیصلے کیے۔

    پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کے بعد واپسی پر ایک صحافی نے مولانا فضل الرحمان سے سوال کیا کہ کیا اپوزیشن کے ایم کیو ایم سے معاملات طے پاگئے ہیں؟ جب معاہدہ ہوہی گیا تو پھر اعلان کیوں نہیں کیا جارہا؟

    جس کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہر جماعت کی کچھ تنظیمی ضروریات ہوتی ہیں اور اہم فیصلوں پران فورمز سے تائید لینا ہوتی ہے۔ معاہدے کی تفصیلات کا اعلان آج 4 بجے پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔

    صحافی نے پوچھا کہ مسلم لیگ ق بھی آپ سے معاہدہ کرکے گئی تھی لیکن واپس نہیں آئی تو مولانا نے جواب دیا کہ باقاعدہ معاہدہ ہوچکا ہے یہاں ایسا نہیں ہوگا۔

    مولانا فضل الرحمان نے صحافیوں کو بتایا کہ تمام معاملات طے ہوگئے ہیں بلکہ اب آپ یوں سمجھیں کہ اس وقت ایم کیوایم پاکستان اپوزیشن کا حصہ ہے۔

    جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہر جماعت کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں، جماعت کے لوگوں کواعتماد میں لینا ان کا حق ہوتا ہے۔

  • مولانا فضل الرحمان کا ملک بھر سے احتجاج ختم کرنے کا اعلان

    مولانا فضل الرحمان کا ملک بھر سے احتجاج ختم کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : پارلیمنٹ لاجز سے اراکین اور کارکنان کی گرفتاری کیخلاف ہونے والے احتجاج کے بعد مولانا فضل الرحمان نے ملک بھر سے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ پورا ملک اس وقت جام ہے، عوام اور کارکنان سڑکوں پر ہیں، ہماری آواز پر کارکنان نے چند لمحوں میں لبیک کہا، مولانا فضل الرحمان نے صبح تک ملک میں احتجاج روکنے کی ہدایت کردی۔

    جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےعوام وکارکنوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ رات پارلیمنٹ لاجز میں پولیس نے قوانین روندتے ہوئے دھاوا بولا۔

    انہوں نے کہا کہ ممبران پارلیمنٹ پر بلاجواز تشدد کیا گیا، قوم کے منتخب نمائندوں کوگھسیٹتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ان کے مہمانوں کو زدوکوب اور گرفتار کیا۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ واقعےکا جھوٹا بیانیہ اپنا کر سیاہ کردار کی پردہ پوشی کی کوشش کی گئی کارکنوں نے ہماری آواز پر لبیک کہتے ہوئے فوری ردعمل دیا۔

    میری ایک اپیل پر پورے ملک کو ایک گھنٹے سے کم وقت میں جام کردیا گیا، کارکنوں اورعوام کو اس فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ صبح ہونے سے پہلے ہی تمام ممبران اسمبلی اور کارکن رہا ہوچکے ہیں، رہائی نہ ملنے کی صورت میں دوبارہ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیاتھا۔

    جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اب دوبارہ سڑکوں پرآنے کی ضرورت باقی نہیں رہی، جمعة المبارک کے اجتماعات میں شکرانہ کے نوافل اداکریں، نااہل حکمرانوں سے اللہ قوم کو نجات عطا کرے گا۔

    جمیعت علماء پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ صبح تک ممبران، رضاکاروں کو ر ہا نہ کیا گیا تو پھرمیدان میں ہوں گے، فضل الرحمان نے ممبران، کارکنان کی رہائی کیلئے صبح9بجےتک کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے گرفتار کیا گیا تودما دم مست قلندر ہوگا، کارکنان پر دہشت گردی کا الزم لگانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے ایم این ایز کو زخمی کیا گیا، گھسیٹ کر لے جایا گیا، ساری صورتحال ریاستی پولیس کی دہشت گردی کےسوا کچھ نہیں، ہم اپنا دباؤ جاری رکھنا چاہیں گے۔

    انہوں نے وضاخت کی کہ70افراد کے پارلیمنٹ لاجز میں داخل ہونے کی بات غلط ہے، 10سے 12افراد کو اندر جانے کی اجازت ملی تھی اور وہ ہی گئے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات جمعیت علما اسلام (جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اپیل پر کراچی سمیت ملک بھر میں جے یو آئی کے کارکنوں نے احتجاجاً اہم سڑکیں بلاک کردی تھیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

    کراچی کی تین داخلی اہم شاہراہوں پر جے یو آئی کارکنان نے احتجاج کیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، سپر ہائی وے الآصف اسکوائر، حب ریور روڈ، نیشنل ہائی وے، اسٹیل ٹاؤن پر احتجاج کیا گیا جس کے باعث مسافر بسوں، ہیوی ٹریفک اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

  • حکومت نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کررہی ہے، مولانا فضل الرحمان

    حکومت نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کررہی ہے، مولانا فضل الرحمان

    اسلام آباد : جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی گرفتاری سیاسی انتقام کا تسلسل ہے، استعفوں سے متعلق پیپلز پارٹی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں مریم نواز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ معلوم ہوا کہ آج مریم نوازاور پارٹی قیادت اسلام آباد میں ہے، خواجہ آصف کی گرفتاری کے بعد سوچا تھا کہ مریم نواز کو دعوت دوں۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ گزشتہ رات نواز شریف سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی، میں نے ان کو آگاہ کیا کہ کل مریم نواز کے ساتھ ملاقات ہوگی، نوازشریف سے کہا کہ وہ بھی ویڈیو لنک پر ہمارے ساتھ شرکت کریں۔

    سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ یکم جنوری بروز جمعہ کو پی ڈی ایم کا اجلاس لاہور میں ہوگا، پیپلزپارٹی کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، پی پی کی یہ بات کہ حتمی فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی خوش آئند ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کی گرفتاری سیاسی انتقام کاتسلسل ہے، ماضی میں بھی مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، موجودہ حکومت نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کررہی ہے۔

    فضل الرحمان نے مزید کہا کہ سیاسی انتقام سے متعلق عملی ردعمل کیلئےمشاورت کریں گے، پی ڈی ایم کےسربراہی اجلاس میں ردعمل پرمشاورت ہوگی۔

  • "مولانا فضل الرحمان کو پہلے بڑے ماموں بنا رہے تھے اب بچے بنا رہے ہیں”

    "مولانا فضل الرحمان کو پہلے بڑے ماموں بنا رہے تھے اب بچے بنا رہے ہیں”

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو پہلے بڑے ماموں بنا رہے تھے اب بچے بنا رہے ہیں، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مریم نواز کا علاج کرایا جائے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب اور اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سیاست میں آصف زرداری اصل کھلاڑی ہے، پیپلزپارٹی سینیٹ میں دوسری بڑی جماعت بننے والی ہے۔

    پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو پہلے بڑے ماموں بنا رہے تھے اب ان کے بچے بنا رہے ہیں، مجھے لگتا ہے آصف زرداری نے ن لیگ کو کہا ہے کہ استعفے ہم نہیں دینگے، پیپلزپارٹی استعفوں کے بعد ضمنی انتخاب میں وفاق میں تو نہیں آسکتی، پی ڈی ایم کی سیاست میں آصف زرداری ہی اصل کھلاڑی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان سے متعلق وفاقی کابینہ نے انسانی بنیادوں پر فیصلہ کیا، شاہد خاقان نوازشریف کی طرح مفرور اور بھگوڑا نہیں بنے گا، شاہدخاقان کی فیملی بھی یہاں پر ہے اور اب تک وہ اپنی بات پر کھڑا رہا ہے، جبکہ ان کے خون میں بے ایمانی ہے جھوٹ،مکاری، فراڈ چوری ہے۔

    پروگرام آف دی ریکارڈ میں موجود پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ شیخ رشید نے ہماری لیڈرشپ سے رابطے کیے ہیں، ہماری لیڈرشپ نے کہا کہ بات چیت کا وقت ختم ہوگیا ہے، جس پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ شیخ رشید سے میری بات ہوئی انہوں نے کہا کہ ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

  • مولانا فضل الرحمان اجرتی سیاست دان ہیں، رہنما جے یو آئی

    مولانا فضل الرحمان اجرتی سیاست دان ہیں، رہنما جے یو آئی

    اسلام آباد : جے یو آئی نظریاتی کے مرکزی نائب امیر بلوچستان عبدالقادرلونی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ایک اجرتی سیاست دان ہیں، پی ڈی ایم منصوبہ بندی کے تحت ملک کے خلاف سرگرم عمل ہے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی نظریاتی کے مرکزی رہنما عبدالقادر لونی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان حصول اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں اور این آر او دلانے کے لیے وکیل بن چکے ہیں۔

    مولاناعبدالقادرلونی نے کہا کہ پی ڈی ایم منصوبہ بندی کے تحت ملک کے خلاف سرگرم عمل ہے، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں استعفوں کے معاملے پر تقسیم ہیں یہ محض مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے۔

    جے یو آئی نظریاتی کے رہنما نے مولانا فضل الرحمان پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے پختونوں کو برا کہا، وہ اقتدار کے لیے گالیوں تک اتر آئے، مولانا صرف پانی کا بلبلہ ہیں اس سے زیادہ نہیں۔

    عبدالقادرلونی کا مزید کہنا تھا کہ جماعت سے جن 4لوگوں کو نکالا گیا وہ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، مولانا فضل الرحمان موروثی سیاست کررہے ہیں، انہوں نے اپنے بیٹے کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور بھائی کو سینیٹر بنوایا۔

  • مولانا فضل الرحمان سیاست میں مذہبی بنیاد پر انتشار نہ پھیلائیں، شیخ رشید

    مولانا فضل الرحمان سیاست میں مذہبی بنیاد پر انتشار نہ پھیلائیں، شیخ رشید

    کراچی : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سیاست میں مذہبی بنیاد پر انتشار نہ پھیلائیں، آئین میں ترمیم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوسکتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ کراچی سے پشاور تک1800کلومیٹر کا ٹریک بنائیں گے۔

    ریلوے میں اس وقت 136ٹرینیں چلا رہے ہیں، ریلوے کی صرف چار ٹرینیں بارش کی وجہ سے متاثر ہیں، ہم نے اپنا ہدف 10ماہ میں ہی پورا کرلیا ہے، سندھ کے ریلوے اسٹیشنز کا دورہ کرنے آیا ہوں، ہم ان کو بہتر کرنا چاہتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پہلی بار بکھرے ہوئے ہیں، فضل الرحمان سیاست میں مذہبی بنیاد پر انتشار نہ پھیلائیں، مولانا فضل الرحمان شوق سے اسلام آباد آئیں، آئین میں ترمیم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوسکتا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے جارہے ہیں، عمران خان کی سیاست نے بھارتی سیاست کو بھی آؤٹ کردیا ہے۔

    اپوزیشن کے حوالے سے گفتگو ککرتے ہہوئے انہوں نے کہا کہ جو کرپشن کی سیاست کرتے ہیں ان کا کوئی مستقبل نہیں دیکھ رہا، اپوزیشن نے جو جھاڑوں پھیرا ہے اس کا انہیں اندازا نہیں ہے۔

    پیپلز پارٹی، نواز اور شہباز کی لوٹ مارکی وجہ سےقوم آج یہ دن دیکھ رہی ہے، ان کے کفن میں بھی جیبیں لگی ہیں یہ مرجائیں گے مگر پیسے نہیں دینگے، پپو اور باپو کی پارٹیوں کی وجہ سے ہی غریب آدمی مررہا ہے۔

  • اپوزیشن کی رائے کو استعمال کرکےہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے، مولانافضل الرحمان

    اپوزیشن کی رائے کو استعمال کرکےہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے، مولانافضل الرحمان

    اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام ( ف ) کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کو سمجھنا ہوگا وہ ملک کے ساتھ کیا کررہی ہے، دو اتحادیوں کے درمیان جھگڑے کا غلط فائدہ نہ اٹھایاجائے، اپوزیشن کی رائے کو استعمال کرکے ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ دوبارہ کیوں شروع ہوگئی ہے، ہم نے بہت برداشت کیا،کب تک برداشت کاامتحان لیا جائے گا، ہم اپنی کردار کشی کو برداشت نہیں کریں گے۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آپ کی دہشت گردی کی اصطلاح کو قبول نہیں کریں گے، حکومت کو سمجھنا ہوگا وہ ملک کے ساتھ کیا کررہی ہے، فاٹا انضمام پر ہمارے حل کے باوجود معاملات دوبارہ اٹھ رہے ہیں۔

    سربراہ جمعیت علمائے اسلام ( ف ) نے کہا کہ ہمیں ایک نئی مشکل کی طرف دھکیلا جارہاہے، ہر معاملے کو قوم کے پاس لے جائیں،عوامی منظوری لی جائے،  انتخابات اہم نہیں ملک اہم ہے، اختلاف رائے کے باوجود حکومت کو سپورٹ کیا اور مدد کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت مغرب کے دباؤ میں ہے، آئی ایم ایف، عالمی بینک و ادارے پاکستان پر دباؤ ڈال رہے ، ایٹم بم ہمارا ہے،استعمال کرنے کا حق چھینا جا رہا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فاٹا کا معاملہ وزارت سیفران میں آتا ہے، فاٹا سےمتعلق بل کسی دوسری قائمہ کمیٹی کو بھیجا گیا،جاتی حکومت کو بجٹ پیش کرنے کا بھی حق نہیں تھا ، ملکی حالات ایسے نہیں کہ فاٹا کی آئینی حیثیت کو چھیڑا جائے۔

    جمعیت علمائے اسلام ( ف ) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فاٹا سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہ کرنے کی بات ہوئی تھی ، فاٹا کے عوام کی مرضی کے خلاف کوئی فیصلہ قبول نہیں ہو گا، فاٹا کے معاملے میں جلد بازی اور کشمیر  پر سستی ہے، یو این نمائندے نے بتایا کہ فاٹا اصلاحات ان کا ایجنڈا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ دو اتحادیوں کے درمیان جھگڑے کا غلط فائدہ نہ اٹھایا جائے، اپوزیشن کی رائے کو استعمال کرکے ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ حکومت فاٹا پر طے شدہ باتوں سے منحرف ہو رہی ہے، فاٹا کے معاملے پر قبائلیوں کی رائے لی جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔