Tag: mulaqat

  • نیو سبزی و فروٹ منڈی سپر ہائی وے کے وفد کی مشتاق احمد مہرسے ملاقات

    نیو سبزی و فروٹ منڈی سپر ہائی وے کے وفد کی مشتاق احمد مہرسے ملاقات

    کراچی : نیو سبزی و فروٹ منڈی سپر ہائی وے کے ایک وفد نے کراچی پولیس چیف مشتاق احمد مہر سے ملاقات کی وفد کی قیادت چیئر میں زاہد اعوان کر رہے تھے۔

    وفد میں صدر قدیم آغا، افضل خان، محمد افسر خان اور دیگر موجود تھے ,

     اس موقع پر وفد نے پولیس چیف مشتاق احمد مہر کو نیو سبزی و فروٹ منڈی کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا جن کو انہوں نے غور سے سنا اور توجہ طلب مسائل پر فوری اقدامات کیلئے احکامات جاری کئے۔

  • وزیر اعظم اورآرمی چیف کی سعودی فرمانروا سے ملاقات

    وزیر اعظم اورآرمی چیف کی سعودی فرمانروا سے ملاقات

    ریاض : وزیراعظم نواز شریف کی شاہی محل میں سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور طارق فاطمی بھی ملاقات میں شریک تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی قیادت ایران سعودی عرب کشیدگی ختم کرانے کے لئے سرگرم ہوگئی، سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ سلمان ایئر بیس پہنچنے پر ریاض کے گورنر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    بعد ازاں نواز شریف نے سعودی فرما روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور سعودی عرب اور ایران کے درمیان رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے باعث امت مسلمہ کمزور ہو رہی ہے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ریاض میں سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی ہے.

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پاکستان و افغانستان کے لئے امریکی خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن نے ملاقات کی۔

    رچرڈ اولسن نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر ترجمان کے بیان کے مطابق ملاقات میں خطے کی مجموعی سیکورٹی کی صورتحال اور خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں افغانستان سے متعلق امور بھی زیر غور آئے، اس موقع پر رچرڈ اولسن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان قربانیوں کو بھی سراہا۔

  • سعودی عرب ایران تنازعے کومذاکرات سےحل کرنےکےخواہاں ہیں،وزیراعظم

    سعودی عرب ایران تنازعے کومذاکرات سےحل کرنےکےخواہاں ہیں،وزیراعظم

    اسلام آباد : سعودی وزیر دفاع اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وز یراعظم میاں نواز شریف کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی،ملاقات میں پاک سعودی عرب تعلقات اورمشرق وسطیٰ میں امن و امان سمیت خطے کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر اعظم ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب اور ایران کشیدگی پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    اس موقع پر وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کوقدرکی نگاہ سےدیکھتاہے۔

    سعودی عرب اور ایران کے درمیان تنازعے کومذاکرات کےذریعےحل کرنےکےخواہاں ہیں،وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ اوآئی سی کےکردارکومزید فعال بنانےکی ضرورت ہے،ہم مسلم ممالک میں ہم آہنگی کےفروغ کیلئےکردار ادا کرتےرہینگے۔

    اس موقع پر سعودی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کیلئےاہمیت کاحامل ملک ہے اور پاکستان نے مشکلوقت میں ہمیشہ سعودی عرب کا ساتھ دیا۔

  • بات چیت سے کشمیر کا مسئلہ حل کرنا چاہئے، عمران خان

    بات چیت سے کشمیر کا مسئلہ حل کرنا چاہئے، عمران خان

    لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی قوتین ہیں جن کے پاس امن کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھارت کے دو روزہ دورے کے بعد لاہور ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں نریندر مودی سے ملاقات کی ،نریندرمودی سے اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی، عمران خان نے بتایا کہ دونوں ممالک میں کچھ لوگ ہیں جوبات چیت کوآگے نہیں بڑھتے دیکھ سکتے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں غربت کےخاتمےکاحل تجارتی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کےرہنماؤں کومذاکراتی عمل جاری رکھنےپراتفاق کرناچاہیے، برصغیر نےآگےبڑھناہےتو رکاوٹیں دورکرنا ہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کوماضی سےنکل کر مستقبل کی جانب بڑھناچاہئے، بات چیت سے کشمیر کا مسئلہ حل کرنا چاہئے، وسیع النظری سے کشمیر کا مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے، ٹینشن کم کرنے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریزہونی چاہئے، بھارت میں اقلیتیں محفوط نہ ہونگی تو پاکستان بھی متاثر ہو گا، لیڈر شپ اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔
    عمران خان کا کہنا تھا کہ مغربی طاقتیں پاک بھارت تعلقات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیںکرکٹ بحالی سے دونوں ممالک کے عوام کے رابطے مستحکم ہوں گے۔

    پاکستان کے تمام پروسٹی ممالک سے اچھے تعلقات ہونے چاہئیں، چین نے 40 کروڑعوام کو 20برس میں غربت سے باہر نکالا، پاکستان اور بھارت میں ہر واقعے کا الزام ایک دوسرے پر لگایا جاتا ہے، غربت کا خاتمہ صرف دوطرفہ تجارت سے ہی ممکن ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی ادارے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے نہ ہی ملازمین کا معاشی قتل ہونے دیں گے.

  • نوازمودی خفیہ ملاقات نے کئی سوالات کھڑے کردیئے، عمران خان

    نوازمودی خفیہ ملاقات نے کئی سوالات کھڑے کردیئے، عمران خان

    اسلام آباد : پاک بھارت وزرائے اعظم کی کھٹمنڈو میں ہونے والی خفیہ ملاقات کے انکشاف پر چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں وزرائے اعظم کی کھٹمنڈو میں ملاقات سے متعلق خاموشی اور پیرس میں سرگوشی نے کئی سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔

    اسلام آباد سے جاری بیان میں عمران خان نے بھارتی صحافی کی جانب سے مودی نواز خفیہ ملاقات کے انکشاف پرحیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان ایل او سی سمیت بہت سے معاملات پر بات چیت ضروری ہے لیکن بدقسمتی سے دونوں ملکوں کی لیڈر شپ میں ہمت نہیں کہ معاملات سب کے سامنے اٹھائے جائیں۔

    عمران کان نے کہا کہ نریندر مودی بھارتی انتہا پسندوں کے ہاتھوں یرغمال ہیں جبکہ نواز شریف نے ملاقات میں اسٹیبلشمنٹ سے اپنے خوف کا اظہار کیا ہے۔

    نواز شریف میں خود اعتمادی کا فقدان پاک فوج کا وقار مجروح کر رہا ہے۔عمران خان ،،عمران خان نے مزید کہا کہ کھٹمنڈو میں ہونے والی ملاقات کا انتظام اسٹیل مل ٹائیکون سجن جندال کی جانب سے کیا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے نجی اور قومی مفادات میں واضح تصادم موجود ہے۔

  • اسلام آباد:وزیراعظم سے ائیر چیف مارشل کی ملاقات

    اسلام آباد:وزیراعظم سے ائیر چیف مارشل کی ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف سے ائیر چیف مارشل سہیل امان نے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے ائیر چیف مارشل سہیل امان نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق ائیر چیف مارشل سہیل امان نے وزیراعظم نواز شریف کو پشاور بڈھ بیر کے حملے میں پیشرفت سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

  • وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

    وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی،قومی سلامتی کے امور سمیت آپریشن ضرب عضب اور سرحدی صورتحال پر غور کیا گیا۔؎

    ون آن ون ملاقات میں اہم فیصلے کر لئے گئے، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ون آن ون ملاقات میں سیکورٹی کی صورتحال پرغور کیا اوربڈھ بیر حملے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

    ملاقات میں آپریشن ضرب عضب اور ملکی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملکی دفاع اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہناہے کہ ملاقات میں سرحد پار سے ہونیوالی دہشت گردی کی وارداتوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس بار طے کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کا پیچھا صرف سرحد تک نہیں کیا جائے گا بلکہ سرحد پار بھی دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔

  • بڈھ بیرایئربیس پرحملہ، نوازشریف سے چوہدری نثار کی فوری ملاقات

    بڈھ بیرایئربیس پرحملہ، نوازشریف سے چوہدری نثار کی فوری ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف اوروزیرداخلہ چوہدری نثار کے درمیان قومی ایکشن پلان اورایئربیس پرحملے سے متعلق اہم ملاقات ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور بڈھ بیر ایئربیس پر حملےکے فوری بعد وزیراعظم نوازشریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی۔

    اس اہم ملاقات میں قومی ایکشن پلان پر عمل درآمداور ایئربیس حملے سے متعلق آپریشن اور دیگرسیاسی اور اہم  معاملات پر گفتگوکی گئی۔

    علاوہ ازیں پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی، اور نوازشریف کوایئر بیس حملے پر بریفنگ دی ۔ائیرچیف مارشل سہیل امان نےبڈھ بیر میں ہونے والے آپریشن کی خود نگرانی کی۔

  • بھارت کی طرح پاکستان بھی دہشت گردی کا شکارہے،بھارتی وزیرداخلہ

    بھارت کی طرح پاکستان بھی دہشت گردی کا شکارہے،بھارتی وزیرداخلہ

    نئی دہلی : بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت کی طرح پاکستان بھی دہشت گردی کا شکارہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحدہوکرکام کرنا ہوگا۔ پاکستان سے خوشگوارتعلقات چاہتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں پاکستان رینجرز کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا، ڈی جی رینجر پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی کی قیادت میں پاکستانی وفد نے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اور کشیدگی کا معاملہ اٹھایا گیا اور توجہ طلب امورپر بات چیت بھی کی گئی، راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت مختلف سطح پرپاکستان سے مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔ بدقسمتی سے دونوں ملکوں کے سلامتی مشیروں کے درمیان ملاقات نہیں ہوسکی تاہم بھارت پاکستان سے خوشگوارتعلقات چاہتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج سرحد پرپہلی گولی فائر نہیں کرے گی۔ پاکستان کو یقینی بنانا چاہئیے کہ دہشت گرد اس کی سرزمین سے بھارت میں داخل نہ ہوسکیں۔ملاقات میں کنٹرول لائن پربلااشتعال فائرنگ سمیت دیگرمعاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔