Tag: mulaqat

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اٹلی کے ہم منصب سے ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اٹلی کے ہم منصب سے ملاقات

    روم / راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اٹلی کے آرمی ہیڈ کوارٹرکادورہ کیا اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ آرمی چیف کی اٹلی کے ہم منصب سے ملاقات مثبت رہی، جس میں باہمی دفاعی اور فوجی تربیت کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔  

     

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اطالوی آرمی چیف نے خطے میں قیام امن کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ پاک فوج امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

    اس موقع پر انہوں نے اپنے بھرپور تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔

  • داعش کے خاتمے کے لیے برطانیہ کو مزید سرگرم ہونا پڑے گا، ڈیوڈ کیمرون

    داعش کے خاتمے کے لیے برطانیہ کو مزید سرگرم ہونا پڑے گا، ڈیوڈ کیمرون

    نیو یارک: برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ داعش کے خاتمے کے لیے برطانیہ کو مزید سرگرم ہونا پڑے گا۔

    امریکی نشریاتی ادارے کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دنیا دہشت گردی کی جس لہر کا سامنا کر رہی ہے اسے شکست دینے کے لیے ضروری ہے کہ شام اور عراق سے داعش کا خاتمہ کیا جائے، ان کی حکومت اس بین الاقوامی اتحاد کا حصہ ہے جو دونوں ممالک میں داعش کے ٹھکانوں پر گزشتہ کئی ماہ سے فضائی حملے کر رہا ہے تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ داعش کے خلاف برطانیہ کو مزید سرگرمی دکھانا پڑے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دوہزار تیرہ میں برطانوی پارلیمنٹ نے قرارداد پاس کی تھی کہ برطانوی فوج شام اور عراق نہیں بھیجی جائیگی، نہ ہی طیارے فضائی حملوں میں حصہ لیں گے،لیکن فریڈم ایکٹ کے تحت لئے گئ دستاویزات سے معلوم ہوا کہ برطانوی پائلٹ اتحادی فوج کےساتھ ملکرشام اورداعش پر حملے کررہے ہیں۔

    ڈیوڈ کیمرون  نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ ایسے شدت پسند نظریات کو بھی شکست دی جائے جس کا براہِ راست تشدد سے تعلق نہ ہو۔ انہیں امید ہے کہ ان کی حکومت برطانیہ کے نوجوانوں کو داعش اور اس کے نظریات کا شکار ہونے سے بچانے میں کامیاب رہے گی۔

    برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہاکہ داعش دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے اور وہ مزید فوج بھیج کر داعش کا خاتمہ چاہتے ہیں،لیکن پارلیمنٹ کوساتھ لے کا چلنا چاہتے ہیں۔

    واضح ر ہے کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق داعش میں کئی درجن برطانوی بھی شامل ہیں جو انٹرنیٹ پر موجود شدت پسند مواد سے متاثر ہوکر داعش میں بھرتی ہوئے ہیں۔

  • وزیراعظم سے ایس پی ڈی کے نئے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل کی ملاقات

    وزیراعظم سے ایس پی ڈی کے نئے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل کی ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم محمدنوازشریف سے اسٹریٹیجک پلانزڈویژن کے نئے تعینات ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے ملاقات کی۔

    ملاقات میں پاکستان کے نیوکلیئر،میزائل اورخلاء سے متعلق پروگرامز پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

    وزیراعظم نے ایس پی ڈی کی جانب سے نیوکلیئر سکیورٹی کے تحفظ سے متعلق کئے گئے اقدامات کوسراہا۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ اسٹریٹیجک پلانزڈویژن ملک کےدفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے میں کلیدی کرداراداکررہا ہے۔

    ڈی جی،لیفٹیننٹ جنرل مظہرجمیل نے وزیراعظم کویقین دہانی کرائی کہ وہ اس اہم فریضہ کی انجام دہی میں اپنی تمام ترتوانائیاں بروئے کارلائیں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ڈی جی،اسٹریٹجک ڈویژن کی قیادت میں قومی زندگی کایہ اہم شعبہ اپنی پیش رفت جاری رکھے گا۔

  • وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملا قات کی جس میں آپریشن ضرب عضب کو اس کےمنطقی انجام تک پہنچانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی۔۔ ملاقات میں آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونیوالی کامیابیوں اور پیشرفت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

    ملاقات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ آپریشن ضرب عضب کو منتقی انجام تک پہنچایا جائےگا،دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کا بلاامتیاز خاتمہ کیا جائےگا۔

    وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے۔قوم کو مسلح افواج کی قربانی پر فخرہے۔

    ملاقات کے دوران ملک کے داخلی اور خارجی راستوں کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • تنگ کیا گیا تو جرنیلوں کا کچا چٹھا کھول دوں گا، آصف زرداری

    تنگ کیا گیا تو جرنیلوں کا کچا چٹھا کھول دوں گا، آصف زرداری

    پشاور: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہماری کردار کشی مت کرو ، سرحدوں پر آپ کو للکارا جا رہا ہے ، ہم آپ کا ساتھ دینا چاہتے ہیں، تنگ کیا گیا تو جرنیلوں کا کچا چٹھا کھول دوں گا۔

     پیپلزپارٹی کے پی کے عہدیداروں کی تقریب ،آصف زرداری نے خطاب کا آغاز یہ شعر پڑھتے ہوئے کیا کہ

    جب گلستان کولہو کی ضرورت پڑی

    سب سے پہلےگردن ہماری کٹی

    پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا کے عہدیداروں کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمیں بھی جنگ لڑنا آتی ہے ، آپ کو تین سال رہنا ہے ، ہمیں ہمیشہ یہاں رہنا ہے ، ہمیں تنگ کرنے کی کوشش کی تو ہم بھی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اگرہم کھڑے ہوئے تو فاٹا سے کراچی تک بند ہوگا، جب تک چاہیں گے ملک بند رہےگا۔

    انہوں نے کہا کہ مشرف دورمیں پانچ سال جیل میں گزارے، پرویزمشرف تین ماہ بھی جیل برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں۔

     انہوں نے کہا ارب پتی،کروڑپتی سیاسی اداکار سیاست کو بدلنا چاہتے ہیں۔

    آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کمزورنہیں ،ابھی ہماراوقت نہیں آیا،دوبارہ پاور پولیٹکس کی امنگیں اٹھتی نظر آرہی ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کومستقبل دیکھتے ہوئے ساتھ رکھا ہوا،جیسی بھی ہےملک میں جمہوریت تو ہے۔

    آصف زرداری نے کہا کہ آر او الیکشن کا مقابلہ نہیں کرسکتا نہ کرنے کی ضرورت ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو مستقبل دیکھتے ہوئے ساتھ رکھا ہوا ہے،جیسی بھی ہےملک میں جمہوریت توہے۔

    ،آصف علی زرداری نے کہا کہ فاٹامیں بھی جمہوریت کااثرجاناچاہیے، اگرکپتان کےساتھ استعفیٰ دیتےتوالیکشن دوبارہ ہوجاتے، ہم چاہتےہیں جمہوریت پروان چڑھے،میں انتظار کرسکتا ہوں ،مجھ میں بڑا صبر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک اشارے پرلوگوں کی جان لےلی جاتی ہے، ہمارےپاس ایسے لوگ ہیں جوکبھی بکے ہیں نہ کبھی بکیں گے،ہم نے جسے وکٹ دی ہوئی ہےاسےکھیلنے تودو،اسے ملک کی معیشت ٹھیک کرنےدو،آصف علی زرداری ایسانہ ہوکہ بعدمیں وہ موقع نہ ملنےکاگلہ کریں۔

  • جنرل راحیل شریف کی سری لنکا کے صدر اور چیف آف ڈیفنس سے ملاقات

    جنرل راحیل شریف کی سری لنکا کے صدر اور چیف آف ڈیفنس سے ملاقات

    کولمبو : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سری لنکا کے صدر اور چیف آف ڈیفنس سے ملاقات کی جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق  آرمی چیف جنرل راحیل شریف جو ان دنوں سری لنکا کے دورے پر ہیں نےسری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل جگتھ جے سوریا سے ملاقات کی ۔

    ملاقات سے قبل راحیل شریف نے دونوں شخصیات کوخصوصی تحائف پیش کئے۔ جنرل راحیل شریف اور سری لنکن صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی مفادات کے امور پر گفتگو کی ۔

    دونوں نے مستقبل میں تعاون برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سری لنکن فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اے ڈبلیو جے سی ڈسلوا کی دعوت پر سری لنکا کے دورے پر ہیں۔

  • جنرل راحیل شریف کی سری لنکن آرمی چیف سے ملاقات

    جنرل راحیل شریف کی سری لنکن آرمی چیف سے ملاقات

    راولپنڈی:  پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کولمبو میں سری لنکن فوج کے سربراہ سے ملاقات کی اور باہمی تعاون اور تربیت کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف جو سرلنکا کے دورے پر ہیں ، انہوں نے کولمبو میں اپنے ہم منصب سری لنکن آرمی چیف لیفتیننٹ جنرل اے ڈبلیو جے سی ڈی سلوا سے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ امور، دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر سری لنکن آرمی چیف نے دہشت گردی خلاف پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب میں ملنے والی کامیابیوں کو سراہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں پاکستان کی کامیابیاں قابل قدر ہیں ،شدت پسندی کے خلاف آپریشن سے خطے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگی ،سراہا۔

    آرمی چیف نے سری لنکن بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل ایس جے ایم جے سے بھی ملاقات کی۔ اس سے پہلے سری لنکا کے آرمی ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر سری لنکن فوج کے چاک و چوبند دستے نے آرمی چیف کو گارڈ آف پیش کیا۔

  • سیکریٹری خارجہ کی امریکی قومی سلامتی کی نائب مشیر سے ملاقات

    سیکریٹری خارجہ کی امریکی قومی سلامتی کی نائب مشیر سے ملاقات

    واشنگٹن : سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے امریکی قومی سلامتی کی نائب مشیر ایورل ہیزن سے واشنگٹن میں ملاقات کی اور پینٹاگون کا دورہ بھی کیا۔

    اعزاز چوہدری اور نائب مشیر ایورل ہینز میں ملاقات وائٹ ہاؤس میں ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ تعاون میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

    سیکریٹری خارجہ نے انسداد دہشت گردی میں امریکہ کے کردار کی تعریف کی۔ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

    دونوں ممالک نے امن و سلامتی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق بھی کیا۔ سیکریٹری خارجہ نے پینٹاگون کا دورہ بھی کیا اور امریکہ محکمہ دفاع کرسٹائم دور مورتھ سے بھی ملاقات کی.

    اس موقع پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی بھی موجود تھے۔

  • کراچی میں پانی کا بحران ختم کرایا جائے، بلاول بھٹو کی ہدایت

    کراچی میں پانی کا بحران ختم کرایا جائے، بلاول بھٹو کی ہدایت

    کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پانی کا بحران ترجیحی بنیادوں پر ختم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

    بلاول ہائوس کراچی میں آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی میں پانی کا بحران ختم کرنے کیلئے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔

     اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر بلدیات شرجیل میمن کاکہنا تھا کہ انہوں نےپارٹی چیئرمین کو بتایا ہے کہ رمضان سے قبل پانی کا مسئلہ حل کرلیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کے فور منصوبے کیلئے پانچ ارب روپے جاری کرنے کا یقین دلایا ہے۔

  • بلاول بھٹو زرداری 6 ماہ بعد دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے

    بلاول بھٹو زرداری 6 ماہ بعد دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے

     کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری 6 ماہ بعد دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے اور ملکی سیاست میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری چھ ماہ بعد اپنی بہن بختاور بھٹو کے ہمراہ وطن واپس پہنچے ہیں بلاول بھٹوزرداری خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچے جہاں پیپلز پارٹی کے رہنماوں سمیت رکن قومی اسمبلی فریال تالپور، شیریں رحمان نے انکا استقبال کی کیا۔

     ذرائع کے مطابق وہ پاکستان آکر وہ ملکی سیاست میں بھرپور حصہ لیں گے جبکہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حاصل ہونے والی نشستوں پر بلاول بھٹو زرداری نے سخت تشویش کا اظہار کیا اورانہوں نے فیصلہ کیا کہ سندھ اورپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی مہم کی قیادت وہ خود کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پنجاب کے مختلف شہروں کا دورہ بھی کریں گے جہاں ناراض کارکنان اور ذمہ داران کو ایک مرتبہ پھر اکٹھا کریں گے۔