Tag: mulazmat

  • ڈائریکٹر جنرل آئی بی آفتاب سلطان کی مدت ملازمت میں توسیع

    ڈائریکٹر جنرل آئی بی آفتاب سلطان کی مدت ملازمت میں توسیع

    اسلام آباد : وزیراعظم نے انٹیلی جنس بیوروکےسربراہ آفتاب سلطان کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انٹیلی بیورو آفتاب سلطان کی مدت ملازمت میں توسیع غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر کی گئی ہے۔

    ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کاکنٹریکٹ دو اپریل دو ہزار سولہ تک بڑھادیا گیا۔دو ہزار تیرہ میں آفتاب سلطان کو انٹیلی جنس بیورو کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ دو ہزار چودہ میں بھی ڈائریکٹر جنرل آئی بی آفتاب سلطان کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی تھی۔

  • لیڈی ہیلتھ ورکرزکی ملازمت سے متعلق صوبوں کوعدالت کی مہلت

    لیڈی ہیلتھ ورکرزکی ملازمت سے متعلق صوبوں کوعدالت کی مہلت

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سندھ ،پنجاب اور خیبر پختوانخواہ کو ایک ماہ میں لیڈی ہیلتھ ورکرزکی ملازمت سے متعلق قانون سازی مکمل کرنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی ہے،

    جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ملازمت سے متعلق کیس کی سماعت کی خیبر پختوانخواہ کے چیف سیکریٹر ی نے عدالت کو بتایا کہ صوبے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت تمام اسٹاف کی ملازمت کو مستقل کر دیا گیا ہے سروسز اسٹرکچر کے لیے کچھ وقت درکار ہے ۔

    پنجاب کے چیف سیکریٹری نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب نے اس حوالے سے سمری تیار کر لی ہے ہم نے ان کی پینشن اور مراعات کے لئے بھی منظوری دے دی ہے۔

    سروس اسٹرکچر کے لئےدس پندرہ روز درکار ہیں، جبکہ سندھ کے سیکریٹری ہیلتھ نے عدالت کو بتایا کہ سندھ حکومت نے سروس اسٹریکچر تیار کر لیا ہے۔

    رولز میں تبدیلیوں کے لئے ایک ماہ درکار ہے، بلوچستان کے ہیلتھ سیکریٹری نے عدالت کو بتایا کہ ان کی حکومت نے اس ضمن میں تمام کام مکمل کر لیا ہے اور گریڈ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

    عدالت نے چاروں صوبوں کو سروس اسٹرکچر کے لیے30دن کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی ہے۔

  • سپریم کورٹ لاہور: چھ ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع

    سپریم کورٹ لاہور: چھ ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع

    لاہور: سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ناصر الملک کی زیرصدارت اجلاس میں چھ ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ناصرالملک کی زیر صدار جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔

    اجلاس کے دوران چھ ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔ توسیع پانے والوں میں جسٹس طارق عباسی، جسٹس مسعود جہانگیر ، جسٹس ارشد تبسم، جسٹس سہیل اقبال بھٹی ، جسٹس محمود بھٹی، جسٹس صداقت علی خان شامل ہیں۔