Tag: mulk bhar mey barish

  • بارشوں کے پیش نظرکمشنر کراچی نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی

    بارشوں کے پیش نظرکمشنر کراچی نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی

    کراچی: مون سون بارشوں کے پیش نظر کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ایڈمنسٹریٹر کراچی شعیب احمد صدیقی کی ہدایت پر غیر قانونی ہورڈنگز کے خلاف مہم بھی شروع کردی گئی ہے۔

    بارشں اللہ کی رحمت ہے لیکن ناقص انتظامات کے باعث عموماً زحمت بن جاتی ہے،  محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کی تو کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے رین ایمرجنسی نافذ کردی۔

     تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے اور کمشنر کراچی نے تمام بلدیاتی اداروں کے ملازمین کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حاضر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

     ان کا کہنا تھا کہ کے ایم سی، کنٹونمنٹ بورڈ اور ڈی ایم سیز نالوں کی صفائی ستھرائی کے کام کو مکمل کرے، کمشنر کراچی کی ہدایت پر غیر قانونی ہورڈنگز کے خلاف مہم بھی شروع کردی گئی ہے۔

    انھوں نے واٹر بورڈ پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کے متبادل انتظامات تیار رکھنے اور کے الیکٹرک کو بجلی فراہمی کے نظام کی مینٹینس کی بھی ہدایت کی ہے۔

  • محکمہ موسمیات نے ملک بھرمیں مون سون بارشوں کی خوشخبری سنا دی

    محکمہ موسمیات نے ملک بھرمیں مون سون بارشوں کی خوشخبری سنا دی

    کراچی / اسلام آباد : کراچی سمیت ملک کے بیشترشہروں میں موسم خوشگوار ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں مون سون بارشیں شروع ہونے پیشگوئی کردی ہے۔

    کہیں موسم خوشگوارہے تو کہیں میگھابرسنے کا امکان  ہے۔ درجہ حرارت میں مزید کمی آئے گی اور موسم ابر آلودرہے گا، ماہرین موسمیات نے عید تک موسم خوشگوار رہنے کی نوید سنادی ہے۔

    آئندہ چند روز میں بالائی پنجاب سمیت خیبر پختونخواہ میں بادل خوب جم کے برسیں گے۔ کشمیر میں بھی رم جھم سے موسم سہانا ہوجائے گا۔

    شہر قائد کےباسیوں پہ بھی قدرت مہربان ہوگئی ہے۔ کراچی کے ساحلی علاقہ جات میں بھی بادل اپنا ڈیرا ڈالے رہینگے۔

  • ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کانیا سلسلہ شروع

    ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کانیا سلسلہ شروع

    لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں بادل ایسے برسےکہ موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کانیا سلسلہ شروع ہوگیا۔ لاہور، گوجرانوالا، بھکر ، ڈیرہ غازی خان اور حافظ آبادسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش نے گرمی کا زورتوڑ دیا۔ جل تھل سے موسم خوشگوار ہوا تو گرمی سے پریشان روزہ داروں کے چہرے کھل گئے۔

    پشاور ،نوشہرہ اور بنوں سمیت خیبر پختونخوا میں بھی بارش کی آنکھ مچولی نے شہریوں کو خوش کردیا ۔گلگت بلتستان اور قلات میں بھی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا،اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بیشتر مقامات پر مزید بارش جبکہ میرپور خاص، حیدرآباد اورکراچی میں بھی چندمقامات پر بادل برسنےکا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کوملک کے مختلف علاقوں میں موسم خشک رہے گااور مون سون کی بارشوں میں کمی آسکتی ہے۔