Tag: mulk bhar mian

  • پاکستان کسان اتحاد نے کل ملک گیرہڑتال کا اعلان کردیا

    پاکستان کسان اتحاد نے کل ملک گیرہڑتال کا اعلان کردیا

    ساہیوال: پاکستان کے کسانوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان کسان اتحاد نےکل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔ تنظیم کے مرکزی صدر راؤطارق اشفاق کاکہناہے کہ اگران کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے توساہیوال، خانیوال، وہاڑی، قصور سمیت متعدد مقامات پرروڈ بلاک کردیں گے ۔

    ان کایہ بھی کہنا تھا کہ ساہیوال قادر آباد کے مقام پردوپہر بارہ بجے مرکزی قیادت اورچیئرمین محمد انور کی موجودگی میں مظاہرہ کریں گے، راؤ طارق اشفاق کا کہنا تھا کہ کسانوں کوسرمایہ دار دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

    حکومت تحفظ فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے، کھاد اوردیگر ادویات بھی انتہائی مہنگے داموں میں دستیاب ہیں، کسان کو فصلوں کے مناسب ریٹ بھی نہیں مل رہے۔

    دھان کا ریٹ دو ہزار سے ساڑھے سات سو تک کم کردیاگیا ہے، سپرکرنل چاول بارہ سے پندرہ سو روپےمیں لے کر ساڑھے چھے ہزار روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

    شوگر مل والوں نے بھی تاحال ادائیگیاں نہیں کیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹی سی پی فوری طور پرکسانوں کے پاس ذخیرہ کی گئی کپاس خریدے، ورنہ احتجاج شدت اختیار کرجائے گا۔

  • یوم فضائیہ: ملک بھرکے منتخب فضائی اڈوں پرتقریبات کاانعقاد

    یوم فضائیہ: ملک بھرکے منتخب فضائی اڈوں پرتقریبات کاانعقاد

      کراچی: آج ملک بھر میں یوم فضائیہ جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ ملک بھر کے منتخب فضائی اڈوں پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں شہید ہونے والے پاک فضائیہ کے جاں بازوں نےوطن عزیز پر اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کےامرہوگئے اور آج ملک بھر میں ان شہداء کو یوم فضائیہ کے موقع پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    یوم فضائیہ یادیں تازہ کرتا ہے کہ ان دلیر شاہینوں کی جنہوں نے دشمن کے حملے کو پسپا کرکے وطن عزیز کی شان کو قائم رکھا۔ آج اسی عزم کی تجدید کی جاتی ہے کہ پلٹ کر جھپٹنا اور پھر دشمن کو بھاگنے پر مجبور کردینا ۔اس سلسلے میں تمام ایئر بیسز پر خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں۔

    یوم فضائیہ کے موقع پرشہید راشد منہاس اورایم ایم عالم کو فراموش کرنا نا ممکن ہے ۔ پاک فضائیہ کے یہ وہ سپوت ہیں جنہوں نے وطن کی مٹی سے وفا کی اور دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا۔

    یوم فضائی کے موقع پر ایم ایم عالم اور راشد منہاس سمیت دیگر شہداء کے مزاروں پر فاتحہ خوانی کی گئی اور پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔

  • عید کا دوسرا دن:ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی

    عید کا دوسرا دن:ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی

    موسم خوشگوارہے تو مزاج پر بھی بہارہے، کئی علاقوں میں بارش کی نوید عید آئی ہے خوشیاں لائی ہے، اگر موسم بھی خوشگوار ہوجائے تو مزا دوبالا ہوجائے ۔محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی نوید سنائی ہے ۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کا سماں ہے عید کے دنوں میں نکلتے وقت چھتریاں ضرور ہاتھ میں لیجئے گا کیونکہ موسم بھی ابر آلود رہے گا۔ مزاج خوشگوار ہے تو موسم بھی حسین ہوگیا ہے۔ملک بھر میں عید کے پہلے دن تو پنجاب کے کئی علاقوں میں خوب بارش ہوئی۔ابر کرم برسا تو گجرانوالہ میں بارش کا تئیس ملی میٹر ریکارڈ قائم ہوگیا۔

    جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں میدانی اور گرم علاقوں میں بھی جل تھل کی پیش گوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ مشرقی بلوچستان ،ملتان ڈی جی خان اور اسلام آباد اور مشرقی پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے