Tag: mulk geer ehtjaj

  • عمران خان نے چھ فروری کوملک گیراحتجاج کی کال دے دی

    عمران خان نے چھ فروری کوملک گیراحتجاج کی کال دے دی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چھ فروری کوملک گیراحتجاج کی کال دے دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا بل ملازمین کو قائل کئے بغیر ہی اسمبلی میں لایا گیا، ملازمین کی نوکریاں جا رہی ہیں انہیں مطمئن کرنا چاہئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کرنی تھی تو پہلے ملازمین کو اعتماد میں لیتے، عوام پر گولیاں برسانا حکمرانوں کی پرانی عادت ہے۔

    نجکاری تب کامیاب ہوتی ہے جب ملک کے لوگوں کو فائدہ ہو لیکن یہاں تو سب کو معلوم ہے ن لیگ کی حکومت نے بزنس مفادات میں اپنے لوگوں کو نوازا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ملازمین کے معاملے پر سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی دور میں ڈیزل پر ٹیکس بائیس فیصد (ن) لیگ کے دور میں 98 فیصد ہے۔

    پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر ٹیکس غیرقانونی ہے۔ عوام دشمن اکنامک پالیسی کیخلاف ہفتے سے احتجاج شروع کریں گے۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن:تحریک منہاج القرآن کل ملک گیراحتجاج کرے گی

    سانحہ ماڈل ٹاؤن:تحریک منہاج القرآن کل ملک گیراحتجاج کرے گی

    لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن  کے افسوس ناک واقعے کے خلاف تحریک منہاج القرآن کی جانب سے کل ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیاہے۔لاہور کے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو ایک ماہ مکمل ہوگیا ، لیکن کوئی اہم کارروائی عمل میں نہ آئی۔جس پر تحریک منہاج القرآن کل ملک گیر احتجاج کرے گی ۔

    صدر پاکستان عوامی تحریک راحیق عباسی کے مطابق احتجاج کے سلسلے میں لاہور ، اسلام آباد، ملتان ، کراچی ، ڈیرہ غازی خان اور پشاور سمیت سات بڑے شہروں میں بڑی احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی ۔ احتجاجی ریلیوں سے مسلم لیگ ق، سنی اتحاد کونسل ، وحدت المسلمین، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی قائدین خطاب کرینگے اور پاکستان عوامی تحریک کے شہید کارکنان کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔