Tag: multan central jail

  • ملتان:موت کے سزا یافتہ مجرم خضر حیات کو پھانسی دیدی گئی

    ملتان:موت کے سزا یافتہ مجرم خضر حیات کو پھانسی دیدی گئی

    ملتان :موت کے سزا یافتہ مجرم خضر حیات کو پھانسی دیدی گئی۔

    ملک میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت پھانسی پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے، ملتان میں سزائے موت کے منتظر ایک اور قیدی کو تختہ دار پر لٹکادیا گئی۔

    سنٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی خضر حیات کو علی الصبح پھانسی دی گئی۔

    مجرم نے سولہ سال قبل اپنے سسر اور سالے کو موت کے گھاٹ اتاد دیا تھا،جیل حکام نے ضابطے کی کارروائی کے بعد میت لواحقین کے حوالے کردی۔

  • ملتان: سنٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی کو پھانسی پر لٹکادیا گیا

    ملتان: سنٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی کو پھانسی پر لٹکادیا گیا

    ملتان: سینٹرل جیل مٰں سزائے موت کے منتظر قیدی کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔

    ملتان سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم نصراللہ کو پھانسی دے دی گئی، نصراللہ نےانیس سو چورانوے میں مظفرگڑھ میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

    مجرم نصراللہ بیس سال سے زائد قید کی سزا کاٹ چکا تھا۔

    جیل حکام کے مطابق مجرم کا پھانسی سے قبل طبی معائنہ کرایا گیا جبکہ اہلخانہ سے ملاقات بھی کرائی گئی تھی، پھانسی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔

  • ملتان: کل 2 مجرموں کو پھانسی دی جائے گی

    ملتان: کل 2 مجرموں کو پھانسی دی جائے گی

    ملتان: سینٹرل جیل میں سزائے موت کے منتظر دو قیدیوں کو کل تختہ دار پر لٹکانے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، دونوں مجرموں کی ان کے لواحقین سے آج آخری ملاقات کرا دی جائیگی۔

    ملتان سینٹرل جیل میں کل بعد نمازِ فجر مجرمان غلام شبیرعرف ڈاکٹر اور احمدعلی عرف شیش ناگ اپنے جرم کی پاداش میں بالآخر اپنے انجام کو پہنچ جائینگے۔

    جیل ذرائع کے مطابق دونوں مجرموں کو پھانسی دینے کیلئے سینٹرل جیل میں پھانسی گھاٹ کا مرمتی کام مکمل کر لیا گیا ہے، احمد علی اور غلام شبیر کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔

    مجرم غلام شبیر پولیس پر حملوں جبکہ مجرم احمد علی فرقہ وارانہ قتل کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

    جیل ذرائع کے مطابق پھانسی دینے سے قبل سینٹرل جیل ملتان کی سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے، جیل کے اطراف میں پولیس کی نفری میں اضافہ کردیا گیا ہے، دونوں مجرموں کی سزا کے بعد پھانسی پانے والے مجرموں کی تعداد دس ہو جائے گی۔

    پھانسی پانے والے مجرموں کی اکثریت دہشت گردی اور فرقہ وارانہ قتل کی وارداتوں میں سزا یافتہ تھی جبکہ اکثر مجرموں کا تعلق تحریکِ طالبان اور کالعدم تنظیموں سے تھا۔

  • ملتان: جیل میں سرپھرےعاشق کی دوبارہ خودکشی کی کوشش

    ملتان: جیل میں سرپھرےعاشق کی دوبارہ خودکشی کی کوشش

    ملتان: سینٹرل جیل ملتان میں قید سر پھرے عاشق نے ایک بار پھر محبوبہ سے ملاقات کی فرمائش کرتے ہوئے خودکشی کی کوشش کی جس کو پولیس نے ناکام بنا دیا۔

    سینٹرل جیل ملتان میں قتل کیس میں اسیر بلوچستان کے ضلع بارکھان کام غلام محمد مجنوں بن گیا اور عشق کا جادو اس کے سر چڑھ کر بولنے لگا، قیدی غلام محمد نے اپنی محبوبہ سے ملاقات کی فرمائش پوری نہ ہونے پر دوبارہ اپنی بیرک میں کپڑا گردن میں باندھ کر خودکشی کی کوشش کی، جسے اہلکاروں نے ناکام بنادیا۔

    گزشتہ ماہ بھی سرپھرے عاشق نے محبوبہ سے ملنے کیلئے خود کشی کی کوشش کی تھی اور دو سو فٹ اونچی پانی کی ٹنکی پر چڑھ گیا تھا، معاملے کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات کی خصوصی ہدایت پر سینٹرل جیل کے قریب عورتوں کی جیل میں قید اس کی محبوبہ کو لایا گیا لیکن وہ مطالبہ کرتا رہا کہ محبوبہ کو سینٹرل جیل کی چھت پر لایا جائے تاہم کافی انتظارکے بعد سرپھرا عاشق گلے میں پھندہ ڈال کرجھول گیا تھا۔

    اس دوران وہاں موجود ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر سیڑھی لگا کر اس کی جان بچاتے ہوئے اسپتال منتقل کردیا تھا، جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام محمد دماغی طور پر صحت مند نہیں۔