Tag: multan flood

  • ملتان : سیلابی پانی سکندری نالے میں داخل ہوگیا

    ملتان : سیلابی پانی سکندری نالے میں داخل ہوگیا

    ملتان : سیلابی پانی سکندری نالے میں داخل ہوگیا ہے، دوسری جانب شیر شاہ بند پر پانی کا دباؤ کم کرنے کیلئے پاک فوج نے کرین کی مدد سے مزید ایک شگاف ڈال دیا ہے۔

    سیلابی ریلے نے ملتان کے نواحی علاقوں میں تباہی مچادی ہے، سورج میانی کے قریب پانی کے دباؤ سے سکندری نالے کا کنارا ٹوٹ گیا ہے۔ جس کے باعث شہر کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

    ادھر شیر شاہ بند پر پانی کا دباؤ کم کر نے کیلئے پاک فوج نے کرین کی مدد سے مزید ایک شگاف ڈال دیا ہے، ہیڈ پنجند پر دریائے چناب سے آنے والا سیلابی ریلہ چارلاکھ کیوسک سے تجاوز کرگیا ہے، ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

    شیرشاہ بند ٹوٹنے کے بعد سیلابی ریلا شجاع آباد کا تیزی سے رُخ کر رہا ہے، پانی کا تیزریلا بستی گھاگرہ کچور سمیت اپنے ساتھ نے متعدد بستیاں بہا لے گیا جبکہ ملتان مظفر گڑھ شاہراہ زیرِ آب آنے سےعوام کوآمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

    پانی کے دباؤ کے پیشِ نظر شیر شاہ بند کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔

  • ملتان:ڈاکٹر خان بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی قریبی علاقوں میں داخل

    ملتان:ڈاکٹر خان بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی قریبی علاقوں میں داخل

    ملتان: دریائے چناب پر ڈاکٹر خان بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی ملتان کے مرکزی بند کے پاس پہنچ گیا ہے، دوسری جانب شیر شاہ بند سے نکلنے والا سیلابی ریلا تیزی سے شجاع آباد کی طرف بڑھنے لگا ہے۔

    سیلابی ریلے نے ملتان کے نواحی علاقوں میں تباہی مچا دی ہے، دریائے چناب پر ڈاکٹر خان بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی شہر کے مرکزی بند کے پاس پہنچ گیا ہے، بند ٹوٹنے کی وجہ سے پانی ملتان کے قریبی علاقوں میں داخل ہونے لگا ہے۔

    دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کا بہاؤ دو لاکھ اٹھانوے ہزار کیوسک اور اخراج دو لاکھ تیراسی ہزار پانچ سو ستر کیوسک بتایا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب شیرشاہ بند ٹوٹنے کے بعد سیلابی ریلا شجاع آباد کی جانب تیز ی سے بڑھ رہا ہے، سیلابی ریلہ بستی گھاگرہ کچور،حسن بخش، نصیر والہ چوک اور خان پور قاضیہ سمیت متعدد بستیاں بہالے گیا ہے، متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہورہے ہیں

    ملتان مظفرگڑھ شاہراہ زیرِ آب آنے سےعوام کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ، احمد پور سیال کے قریب سمندوآنہ کے مقام پر پڑنے والے شگاف کو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہی پر کر دیا ہے ، پانی کے دباؤ کے پیشِ نظر شیر شاہ بند کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔

  • ملتان کو بچانے کیلئے ہیڈ محمد والا کا بند توڑنے کا فیصلہ

    ملتان کو بچانے کیلئے ہیڈ محمد والا کا بند توڑنے کا فیصلہ

    بنجاب :ملتان کو بچانے کیلئے مظفر گڑھ اور ملتان روڈ کے درمیان پچاس فٹ چوڑا شگاف ڈال دیا گیا ہے، خطرے کی صورت میں ہیڈ محمد والا کا بند توڑنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب سیلابی ریلا ہمروت،بستی سیال اور لنگڑیال سمیت معتدد علاقوں میں داخل ہوگیا ہے۔

    بھارت کی جانب سے آنے والے سیلابی ریلوں نے بالائی پنجاب کے بعد جنوبی پنجاب میں تباہی مچا دی، سیلابی ریلا جھنگ، شورکوٹ ، احمد پور سیال اورااٹھارہ ہزاری میں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور سیکڑوں مکانات تباہ کرتا ہوا ملتان میں تباہی مچانے کے لئے داخل ہو گیا ہے۔

    ملتان ہیڈ محمد والا کے قریب مظفر گڑھ اور ملتان روڈ کے درمیان انتظامیہ نے بھاری مشینری لگا کر شگاف ڈال دیا ہے، پاک فوج کے جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، ملتان محمد پور گھوٹا سے شیر شاہ تک کے درمیان دریائی پٹی کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔

    پنجند سے گزرنے والا یہ سات لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا ہفتہ کے روز کوٹ مٹھن کے مقام پر دریائے سندھ میں گزرے گا ، دریائے چناب کے سیلابی ریلے سے کشمور ، سکھر اور گڈو بیراج سے ملحقہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ہے۔

    سیلابی ریلا گڈو ، سکھر، کوٹری بیراج سے ہوتا ہوا سمندر میں جا گرے گا۔