Tag: multan jalsa

  • ملتان کا جلسہ ناکام ہوگیا، عوام نے ن لیگ کو مسترد کردیا، شاہ محمود قریشی

    ملتان کا جلسہ ناکام ہوگیا، عوام نے ن لیگ کو مسترد کردیا، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد/ ملتان : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ ملتان کے عوام نے ن لیگ کو مسترد کردیا، فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میاں صاحب چوری کا مال واپس کرنے کی تیاری کریں۔

    یہ بات انہوں نے پی ایم ایل این کے ملتان جلسے سے نواز شریف کے خطاب پر اپنے رد عمل کیں کہی، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر آج میں ن لیگ کا حصہ ہوتا تو جلسہ دیکھ کر مایوس لوٹتا، ملتان کا جلسہ آج ناکام ہوگیا ہے، عوام نے ن لیگ کو مسترد کردیا۔

    نواز شریف کے پاس وقت ہوتا تو آج ملتان کی گلیاں دکھاتا، ملتان کی گلیوں میں گٹرکاپانی نظرآتا ہے،اسکولوں کا حال برا ہے، ملتان میں میٹرو منصوبہ ناکام رہا ہے،ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں واپس جانے کا فیصلہ جاوید ہاشمی کا ذاتی ہے۔

    داغی کو دربار میں شامل کرنے کیلئے ڈارامہ رچایا گیا، فواد چوہدری

    علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے اپنے رد عمل میں کہا کہ میاں صاحب آپ چوری کا مال واپس کرنے کی تیاری کریں کیونکہ اب آپ کو جیل تو جانا ہی ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ عوام تو پہلے بھی نوازشریف کے جلسے میں نہیں آتے تھے، اب پٹواریوں نے بھی آناچھوڑ دیا ہے، ملتان کے عوام نے بھی کرپٹ خاندان سے بیزاری کا اظہار کردیا، سارا ڈرامہ ایک "داغی” کو دربار میں شامل کرنے کیلئے رچایا گیا۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ملتان میٹرو سے ہونے والی ترقی چینی حکام نے بےنقاب کی، میاں صاحب آپ چوری کامال واپس کرنے کی تیاری کریں، اب آپ کی جیبوں اور تجوریوں سے مال مسروقہ برآمد کیا جائے گا، قوم کی کمر پر لادا گیا قرضوں کا بوجھ اسی سرمائے سے ادا ہوگا، میاں صاحب ایک دن جیل تو آپ کو جانا ہی ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ کے پی میں ہم نے وہ کارکردگی دکھائی جس کا آپ کیلئے تصور بھی محال ہے، پختونخوا کے آئینے میں دیکھیں گے توشرم سے ڈوب مرنا ہوگا، کے پی میں عمران خان پھرآرہا ہے اور پنجاب آپ سے جان چھڑوا رہا ہے، جو غلط فہمیاں آپ کے ذہن میں ہیں، چند روزمیں وہ بھی دور ہوجائیں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • نواز مودی ملاقات بھارت کی خواہش پر ہو رہی ہے، پرویزرشید

    نواز مودی ملاقات بھارت کی خواہش پر ہو رہی ہے، پرویزرشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ نواز مودی ملاقات بھارت کی خواہش پر ہو رہی ہے۔

     ان کا کہنا تھا کہ چند لمحوں کی ملاقات میں برسوں کے دکھ دور نہیں ہوسکتے،پاکستان اور بھارت ذمہ دار ملک ہیں،ہمسایوں کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی کی تلخیوں کا بھلانا ہوگا،ہندوستان میں ووٹ پاکستان دشمنی کی بنیاد پر لیا جاتا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کے حوالےسے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے خلاف کشمیری دنیا بھر میں احتجاج کرتے ہیں، کشمیر میں نہ دلی سرکار کی چلتی ہے نہ کشمیری حکومت کی۔

  • عمران خان نے موسم کی خرابی کے باعث دورے ملتوی کردیئے

    عمران خان نے موسم کی خرابی کے باعث دورے ملتوی کردیئے

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے موسم کی خرابی کے باعث آج گلگت اور کراچی کے دورے ملتوی کردیئے ہیں۔

    انہیں آج گلت کے مختلف علاقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کے علاوہ حوالدار لالک جان شہید کے مزار پر بھی جانا تھا تاہم موسم کی خرابی کے باعث انہیں یہ دورہ منسوخ کرنا پڑا۔

     بعد ازاں انہوں نے اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ آج سہ پہر کراچی پہنچ کر سانحہ صفورا کے متاثرین سے اظہار تعزیت کرنے کے پروگرام کا اعلان کیا تاہم انہیں یہ دورہ بھی ملتوی کرنا پڑا۔

  • ملتان کی ناکام جلسی نے عمران خان کو بد حواس کردیا، پرویزرشید

    ملتان کی ناکام جلسی نے عمران خان کو بد حواس کردیا، پرویزرشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے کراچی جانے کے بجائے ملتان میں ناچ گانا کیا۔

    سینیٹر پرویز رشید نے ملتان میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی تقریر کے جواب میں کہا ہے کہ ملتان کی ناکام جلسی نے عمران خان کو بد حواس کردیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جیسے جیسےملک ترقی کر رہا ہے عمران خان صاحب کی تکلیف بڑھتی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میٹرو بس منصوبے نے عمران خان کو تکلیف میں مبتلا کردیا ہے اور خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی بھی عمران خان کا منہ چڑا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب اس حقیقت کو تسلیم کر لیں کہ لوگ اب تحریک انصاف کے جلسوں کا رخ نہیں کرتے۔

  • عمران خان کل سانحہ قاسم باغ کے لواحقین سے ملاقات کریں گے

    عمران خان کل سانحہ قاسم باغ کے لواحقین سے ملاقات کریں گے

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں پنجاب حکومت کی جانب سے سانحہ قاسم باغ کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی پر اعتماد نہیں ہے۔

    ڈی چوک میں جاری دھرنے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا سوال ہے سانحے کے وقت پولیس کیا کر رہی تھی؟ ہمارے مطابق اس واقعے کی ذمہ دار ملتان پولیس اور انتظامیہ ہے،میںکل ملتان جا کرشہید ہونے والے کارکنوں کے لواحقین کو ملوں گا، ان شہید ہونے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور نیا پاکستان بن کر رہے گا، جن گھروں میں آج ماتم ہے ان کو ضرور انصاف ملے گا۔

    انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی عیش و عشرت کی قیمت عوام ادا کر رہی ہے، عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لاد لاد کر ان کی کمر توڑ دی گئی ہے، ہماری تحریک چوروں کے خلاف ہے اور ہماری تحریک کی وجہ پرانے نظام کو بچانے والوں کی نشاندہی ہو گئی ہے۔

  • تحریک انصاف کے رہنما لاشوں کی سیاست چھوڑدیں، زعیم قادری

    تحریک انصاف کے رہنما لاشوں کی سیاست چھوڑدیں، زعیم قادری

    لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ حکومت نے سانحہ ملتان کی تحقیقات کےلیے سیکرٹری ماحولیات کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا تعین کیا جائے گا ۔

    لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسہ میں بھگدڑ میں ضلعی انتظامیہ ملوث نہیں اور جلسہ گاہ کی اندورنی سیکورٹی کی ذمہ داری تحریک انصاف نے لے رکھی تھی ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان  تحریک انصاف کے جلسوں میں بدنظمی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ، ضلعی انتظامیہ نے عوام کی سہولت کیلئے جلسہ گاہ کے چھ میں سے پانچ گیٹ کھول رکھے تھے ۔

    انہوں نے کہا کہ اگر 1122 ہجوم کو کنٹرول کرنے کےلیے پانی نہ پھینکتی تو ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہوتی ، تحریک انصاف کے رہنما لاشوں پر سیاست کرنا چھوڑ دیں اور اپنی کوتاہیاں دوسرے کے کھاتے میں نہ ڈالیں۔

  • جلسے میں بدانتظامی کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے،شرجیل میمن

    جلسے میں بدانتظامی کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے،شرجیل میمن

    کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنماء شرجیل انعام میمن کا کہنا یے کہ جلسے میں بدانتظامی کی ذمہ داری پی ٹی آئی انتظامی کمیٹی کی تھی۔

    ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں پی پی رہنماء شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملتان جلسے میں بدانتظامی کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی انتظامی کمیٹی ہے، تحریکِ انصاف کے رہنما عمران اسماعیل تسلیم کرچکے ہیں کہ جلسے کے انتظامت کی ذمہ داری پی ٹی آئی کے پاس ہی تھی۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان جلسے میں بدانتظامی کی کا الزام حکومت پر لگا رہے ہیں۔

  • ملتان: تحریکِ انصاف کا جلسہ، جاں بحق  2کارکنوں کی نمازجنازہ ادا

    ملتان: تحریکِ انصاف کا جلسہ، جاں بحق 2کارکنوں کی نمازجنازہ ادا

    ملتان: تحریکِ انصاف کے جلسہ میں جاں بحق ہونے والے دو کارکنوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ کے دوران پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔

    ملتان میں گزشتہ روز تحریکِ انصاف کے جلسے کے بعد بھگدڑ میں سات افراد جاں بحق اور بیالیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے، جاں بحق ہونے والے دو افراد معاویہ اور سلمان کی ملتان کے بے نظیر بھٹو شہید پارک نماز جنازہ ادا کی گئی۔

    نماز جنازہ میں پی ٹی آئی کے رہنماء شاہ محمود قریشی اور جاوید ہاشمی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ واقعہ کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر لاگو ہوتی ہے، سی پی او سے پہلے ہی خدشات کا اظہار کرچکے تھے۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ڈی سی او ملتان کی جانب سے دکھائے جانے والے معاہدہ کا جواب دونگا، جلسے کو ناکام بنانے کی کوشش کی گئی۔

    نمازجنازہ کے بعد پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان آمنے سامنے آگئے، پی ٹی آئی کے کارکنان نے جاوید ہاشمی کی گاڑی کو گھیرے میں لیکر شدید نعرے بازی کی، ن لیگ کے کارکنوں نے بھی شاہ محمود قریشی کیخلاف نعرے بازی کی۔

    اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کے صورتحال کو کنٹرول کیا۔

  • قوم کا جاگنا نواز شریف کے استعفیٰ سےبڑاکام ہے، عمران خان

    قوم کا جاگنا نواز شریف کے استعفیٰ سےبڑاکام ہے، عمران خان

    ملتان: عمران خان نے کہا کہ دھرنےدیکھ کرسب اکھٹے ہو گئے،نہ کوئی لیفٹ رہانہ رائٹ، نواز شریف، زرداری پارٹنرشپ توڑ کر دکھاؤں گا، قوم کا جاگنا نواز شریف کے استعفیٰ سےبڑاکام ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملتان پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا، قاسم باغ فٹ بال سٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہلاہور سے نکلتے ہوئے سوچا تھا کہ اگر نواز شریف کا استعفیٰ مل جائے تو بڑا کام ہو گا لیکن انسان پلان کچھ کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کو کچھ اور منظور ہوتا ہے، میں خوش ہوں کہ میرے دھرنے کی وجہ سے گزشتہ دو ماہ میں پوری پاکستانی قوم جاگ چکی ہے۔ آج ملتان میں انسانوں کا سمندر ٹھاٹھیں مار رہا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ پاکستان پر ایک طرف امریکہ ڈرون حملے جبکہ دوسری طرف بھارت فائرنگ کر رہا ہے مگر نواز شریف چپ سادھے بیٹھے ہیں اس لئے میں عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے کہتا ہوں نریندر مودی! غلط فہمی میں نہ رہنا ، آپ نئے پاکستان کو شکست نہیں دے سکتے ، کشمیر سے فوج واپس بلائیں۔ ہماری قوم جاگ گئی ہے، بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اگر ان کا خیال ہے کہ ان ہتھکنڈوں سے پاکستانی قوم ڈر جائے گی تو یہ ان کی بے وقوفی ہے، بھارتی فوج پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی کیونکہ پاکستان قوم اور فوج ایک ساتھ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کو بنیادی حقوق تک رسائی حاصل نہیں،عوام کو تعلیم اور انصاف نہیں ملتا، عوام کی ساری زندگی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرتے کرتے گزر جاتی ہے لیکن ہم اس ملک کو قائد اعظم کے خوابوں کی تعبیر بنائیں گے، پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست بنے گا جس میں ظلم نظام نہیں ہو گا اور باہر سے لوگ روزگار حاصل کرنے  پاکستان آیا کریں گے۔

    شرکاءسے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آج ملتان نے بھی پیغام دے دیا ہے، اتنا بڑا جلسہ ہو گیا ہے اور تاریخ میں پہلی بار اتنی زیادہ خواتین بھی جلسے میں موجود ہیں، میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے میری قوم کو جگا دیااور مجھے عزت عطا کی کیونکہ کسی کو عزت اور ذلت دینے کا اختیارصرف اسی کے پاس ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا اگلا جلسہ سرگودھا میں ہوگا۔