Tag: Multan Metro

  • عمران خان نے ملتان میٹرومنصوبے کو سفید ہاتھی قراردے دیا

    عمران خان نے ملتان میٹرومنصوبے کو سفید ہاتھی قراردے دیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ملتان میٹرومنصوبہ عوام کے بجائے تجوریوں میں کمیشن منتقلی کے لیے بنایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں ملتان میٹرو منصوبے کوسفید ہاتھی قراردے دیا۔

    عمران خان نے کہا کہ دورے میں میٹروملتان کی صورت میں سفید ہاتھی نگاہوں کے سامنے رہا، ملتان میں بسیں دکھائی دیں نہ ہی قابل ذکر مسافر جبکہ منصوبے کو زندہ رکھنےکے لیے بھی بڑی سبسڈی درکارہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ملتان میٹرو منصوبہ عوام کے بجائےتجوریوں میں کمیشن منتقلی کے لیے بنایا گیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی کرپشن کو نا صرف بے نقاب کریں گے بلکہ انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، شریف برادران کی سیاست کا اندھیرا 2018 کے عام انتخابات میں ختم ہوجائے گا۔


    میٹرو اور اورنج ٹرین منصوبوں کی تحقیقات ہونی چاہیئے،عمران خان


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ میٹرو اور اورنج لائن ٹرین منصوبوں کی تحقیقات ہونی چاہئیں، تحقیقات سے پتہ چلے گا میگا پراجیکٹس کی وجہ بڑے کک بیکس ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • چین نے تصدیق کر دی، نیب کراس بارڈر فنانشل جرائم پر شکنجہ کسے: عمران خان

    چین نے تصدیق کر دی، نیب کراس بارڈر فنانشل جرائم پر شکنجہ کسے: عمران خان

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چین نے کراس بارڈر فنانشل جرائم کی تصدیق کر دی ہے اور سی ای کیپیٹل او انجینئرنگ نے چینی حکام کے سامنے سب راز اگل دیے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے اپنے تازہ ٹویٹس میں‌ کیا۔

     عمران خان کا کہنا تھا کہ مذکورہ کمپنی کے سی ای او فیصل سبحان نے دوران تفتیش چینی حکام کے سامنے تسلیم کیا تھا کہ کمپنی شریف خاندان کے کنٹرول میں‌ تھی۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سی ای او فیصل سبحان کو پنجاب پولیس نے حراست میں لیا تھا اور فیصل سبحان پر بیان بدلنےکا دباؤ ڈالا گیا۔

    عمران خان نے سوال کیا کہ کیا نیب بڑے مالی فراڈ کرنے والوں کو اپنے شکنجے میں کسے گی؟


    یاد رہے کہ ملتان میٹرو کرپشن اسکینڈل گذشتہ برس سامنے آیا تھا، جس کی تفتیش کے لیے چینی حکام بھی پاکستان آئے تھے، جنھوں‌ نے کیپٹیل انجیئنرنگ کے اعلیٰ‌حکام سے ملاقاتیں کیں۔

    شہباز شریف ملتان میٹرو منصوبے میں پونے 2 کروڑ ڈالر کی کرپشن میں ملوث نکلے

    چینی حکام کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات میں فیصل سبحان کا یہ موقف درج ہے کہ کمپنی کو شریف خاندان کنٹرول کیا کرتا تھا۔

    عمران خان نے اپنے ٹویٹس میں اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے کے حصے بھی شیئر کیے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔